رسول کریمﷺ کا غزوہ خندق میں پتھر توڑنا اور عظیم فتوحات کی بشارات
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
322
جلد 4
رسول کریم ﷺ کا غزوہ خندق میں پتھر توڑنا
اور عظیم فتوحات کی بشارات
فرمایا:۔حضرت مصلح موعود نے 22 فروری 1937ء کو قادیان میں خطبہ عید الاضحیٰ میں۔رسول کریم اے کے زمانہ میں جنگ احزاب کے موقع پر دشمنوں کی کثرت کی
وجہ سے ایک خندق کے کھودنے کی ضرورت پیش آئی تھی تاکہ دشمن رات اور دن کسی
وقت بھی چھا پہ نہ مار سکے۔کیونکہ مسلمانوں کی فوج اتنی تھوڑی تھی کہ وہ چوبیس گھنٹے ہر
مقام کا پہرہ نہیں دے سکتے تھے۔تب آدمیوں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ایک خندق
کھودی گئی تاکہ تھوڑے آدمیوں کے ذریعہ بہت آدمیوں کا کام لیا جا سکے۔جب وہ
خندق کھودی جا رہی تھی تو ایک جگہ پر ایک پتھر نظر آیا جسے باوجود کوشش کے صحابہ نہ توڑ
سکے اور انہوں نے رسول کریم ﷺ کے پاس شکایت کی کہ ایک چٹان ایسی آگئی ہے کہ
اسے تو ڑا نہیں جاسکتا اور خندق مکمل نہیں ہو سکتی۔تب رسول
کریم مہ خود اس جگہ پر
صلى الله
تشریف لے گئے اور فرمایا کہ کدال میرے ہاتھ میں دو۔اور آپ نے زور سے کدال
اس چٹان پر ماری ایسے زور سے کہ لو ہے اور پتھر کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے ایک
آگ کا شعلہ نکلا۔آپ نے فرمایا اللهُ اَكْبَرُ اور سارے صحابہ نے ساتھ کہا اللهُ
اَكْبَرُ۔پھر آپ نے دوسری دفعہ کدال اٹھائی اور اپنے پورے زور سے پھر وہ کدال
چٹان پر ماری۔اور پھر اس میں سے آگ کا ایک شعلہ نکلا اور پھر آپ نے فرمایا الله
سيرة النبي الله
323
جلد 4
اكبر۔اور سب صحابہ نے ساتھ ہی کہا اللهُ اكْبَرُ۔پھر آپ نے تیسری دفعہ کدال
اٹھائی اور اپنے پورے زور سے کدال پتھر پر ماری اور پھر اس میں سے ایک شعلہ نکلا
اور پھر آپ نے فرمایا اللہ اَکبَرُ۔اور صحابہ نے بھی اسی طرح زور سے آواز دی الله
اكبر۔اس تیسری ضرب سے وہ پتھر ٹوٹ گیا اور صحابہ نے خندق کو مکمل کر لیا۔تب
رسول کریم ﷺ نے صحابہ سے دریافت کیا کہ تم نے تین دفعہ تکبیر کے نعرے مارے
علی
ہیں، تم نے ایسا کیوں کیا ؟ انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! ہم نے آپ کی نقل کی۔آپ نے بھی تین دفعہ اللہ اکبر کہا تھا سو ہم نے بھی آپ کی نقل میں تین دفعہ تکبیر
کے نعرے لگائے۔آپ نے فرمایا کیا تم کو معلوم ہے کہ میں نے تکبیر کیوں کہی تھی ؟
صحابہ نے عرض کیا يَا رَسُولَ الله ! اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔آپ نے
فرمایا جب میں نے پہلی دفعہ کدال ماری اور اس پتھر میں سے آگ کا شعلہ نکلا تو میں
نے اس شعلہ میں یہ نظارہ دیکھا کہ اسلامی فوجوں کے سامنے روما کی حکومت کی فوجیں
تہ و بالا کر دی گئیں۔اور میں نے اس موقع کے مناسب حال اللهُ اَكْبَرُ کہا۔پھر جب
میں نے دوسری دفعہ کدال ماری اور پتھر کی چٹان میں سے آگ کا شعلہ نکلا تو مجھے
نظارہ دکھایا گیا کہ اسلامی سطوت کے سامنے کسری ایران کے قصر پر زلزلہ آ گیا ہے اور
اس کی شوکت تو ڑ دی گئی ہے۔تب میں نے اس کے مناسب حال تکبیر کا نعرہ بلند کیا۔اور جب میں نے تیسری دفعہ کدال پتھر پر ماری اور پھر اس میں سے ایک شعلہ نکلا تو
مجھے یہ نظارہ دکھایا گیا کہ حمیر کی طاقت اور قوت اسلام کے مقابلہ میں برباد کر دی گئی۔تب پھر میں نے خدائی بڑائی بیان کی اور تکبیر کا نعرہ لگایا۔صحابہ نے کہا يَا رَسُولَ الله !
پھر جس بات پر آپ نے تکبیر کہی ہم نے بھی تکبیر کہی۔(الفضل 4 مارچ 1937ء ) 1
1: السيرة الحلبية الجزء الثالث غزوة الخندق صفحه 11 مطبوعہ بیروت 2012 ءالطبعة الاولى