گالیوں کے مقابلہ میں رسول کریمﷺ کا صبر

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
328
جلد 4
گالیوں کے مقابلہ میں رسول کریم ﷺ کا صبر
حضرت مصلح موعود نے 7 مئی 1937 ء کے خطبہ جمعہ میں بیان فرمایا:۔یہ سنت ہے کہ جب خدا کا کام بندہ اپنے ذمہ لے لیتا ہے تو خدا اسے چھوڑ دیتا
ہے۔حضرت ابو بکر ایک مجلس میں بیٹھے تھے۔نبی کریم ﷺ بھی اس جگہ تشریف رکھتے
تھے کہ ایک شخص آپ کو گالیاں دینے لگا۔آپ خاموش رہے۔جب اُس نے زیادہ پختی
کی تو حضرت ابو بکر نے بھی اُس کو جواب دیا۔اس پر رسول کریم ﷺ نے فرمایا جب
تک آپ خاموش رہے خدا کے فرشتے اسے جواب دیتے رہے۔لیکن جب آپ نے
خود جواب دینا شروع کیا تو وہ چلے گئے 1۔پس جس کام کو خدا نے اپنے ذمہ لیا ہوا
ہوتا ہے اگر بندہ اس میں دخل دے تو خدا اسے چھوڑ دیتا ہے۔لیکن اگر بندہ صبر کرے
اور یقین رکھے کہ خدا تعالیٰ جلد یا بدیر اس کا بدلہ لے لے گا تو خدا اس کا بدلہ لے لیتا
ہے۔رسول کریم ﷺ کو مکہ میں 13 سال تک اور پھر مدینہ میں جا کر بھی دشمن نے
گالیاں دیں اور تنگ کیا۔نہ صرف ایک دن نہ صرف ایک ماہ نہ صرف ایک سال بلکہ
اس وقت تک مخالفین آپ کو گالیاں دے رہے ہیں اور تورات کی پیشگوئی کے مطابق کہ
صل الله
حضرت اسماعیل جو رسول
کریم ﷺ کے جد امجد تھے ان کے خلاف ان کے بھائیوں کی
تلوار ہمیشہ اٹھی رہے گی۔آپ کو لوگ ہمیشہ گالیاں دیتے رہتے ہیں لیکن خدا نے اس کا
علاج اپنے ذمہ لے رکھا ہے اور اس سے بہتر علاج اس کا کیا ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ ان
لوگوں کو اسلام میں داخل کر دے لیکن اسلام میں داخل کرنا ہمارے اختیار میں نہیں۔مجھے ایک دفعہ ایک یہودی نے چٹھی لکھی کہ میں وہ شخص تھا کہ شاید ہی کسی کے دل

سيرة النبي عمال
329
جلد 4
الله
میں میرے دل سے بڑھ کر محمد رسول اللہ ﷺ کے متعلق دشمنی ہو بلکہ رسول کریم ﷺ کا
نام سنتے ہی مجھے اشتعال پیدا ہو جاتا تھا۔لیکن آپ کے مبلغوں سے اسلام کی خوبیاں سن
کر اب میری یہ حالت ہوگئی ہے کہ میں رات کو نہیں سوتا جب تک رسول کریم ﷺ پر
درود نہ بھیج لوں۔بھلا ہماری گالیوں سے سلسلہ کی کیا خدمت ہو سکتی ہے۔اگر ہم دعا
کریں کہ اے خدا! تیرا وعدہ إِنَّا كَفَيْنكَ الْمُسْتَهْزِ عین 2 سچا ہے تو آپ اس کا علاج
کر اور اس وعدہ پر اعتماد رکھ کر چپ رہیں تو خدا خود ہی انتظام کرے گا۔اور اگر تم نے
خود اس میں دخل دینا شروع کر دیا تو تم بیعت میں رخنہ ڈالنے والے، دین کو دنیا پر
مقدم رکھنے کے وعدہ کو پس پشت ڈالنے والے اور سلسلہ کو بدنام کرنے والے
( الفضل 13 مئی 1937 ء )
66
ہو گے،،
1: مسند احمد بن حنبل جلد 2 صفحہ 436 مطبوعہ بیروت 1978ء
2: الحجر : 96

آج 10 میں سے 10 باقی