جنگ احد میں رسول کریمﷺ کی ایک چھوٹی سی ہدایت پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
330
جلد 4
جنگ احد میں رسول کریم ﷺ کی ایک چھوٹی سی
ہدایت پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ
26 جون 1937 ء کو بیت اقصیٰ قادیان میں حضرت مصلح موعود نے خطاب
کرتے ہوئے فرمایا :۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ کی ہی بات ہے کہ اُحد کی جنگ
کے موقع پر آپ نے ایک درہ پر دس سپاہی مقرر کئے جو اسلامی فوج کی پشت کی
جانب تھا اور آپ نے اُن سے فرمایا کہ تم نے یہاں سے نہیں ہلنا۔باقی فوج خواہ
ماری جائے یا جیت جائے حتی کہ دشمن بھاگ بھی جائے تو بھی تم یہیں کھڑے رہو۔گویا یہ کام اُس کڑی کے سپر د تھا اور بظاہر یہ کوئی کام نہیں کہ ایک درہ پر کھڑے رہو،
خواہ فوج جیت جائے یا ہار جائے۔بظاہر اس بات کو کوئی زیادہ اہمیت نہیں دی جاسکتی
لیکن بعد کے واقعات سے اس کی اہمیت ظاہر ہو جاتی ہے۔جب اللہ تعالیٰ کے فضل
سے دشمن کو شکست ہوئی اور وہ بھاگے تو ان دس سپاہیوں نے اپنے افسر سے کہا کہ
اب تو دشمن کو شکست ہو گئی ہے ہمیں بھی اجازت دیں کہ جہاد کے ثواب میں شریک
ہوں لیکن افسر نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم تو یہیں کھڑے رہنے کا
ہے۔مگر انہوں نے کہا کہ اتنا غلو نہیں کرنا چاہئے ، کچھ تو اجتہاد سے بھی کام لینا چاہئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا منشا تو اس قدر تاکید سے یہ تھا کہ بے احتیاطی نہ کرنا
یہ مطلب تھوڑا ہی تھا کہ واقعی اگر فتح حاصل ہو جائے تو بھی یہاں سے حرکت نہ کرنا۔
سيرة النبي علي
331
جلد 4
افسر نے جواب دیا کہ مجھے تو اجتہاد کا حق نہیں۔مگر انہوں نے اُس کے مشورہ کو قبول نہ
کیا اور کہا کہ یہ بالکل جاہلانہ مشورہ ہے اور اس میں اطاعت کے لئے ہم تیار نہیں ہیں
اور ہم جہاد کے ثواب سے محروم نہیں رہنا چاہتے۔چنانچہ تین آدمی وہاں رہے اور باقی
وہاں سے ہٹ آئے۔اُس وقت تک حضرت خالد بن ولید مسلمان نہ ہوئے تھے،
خالد بہت زیرک نوجوان تھے ، دشمن بھاگ رہا تھا کہ اُن کی نظر درہ پر پڑی اور دیکھا
کہ وہ خالی ہے، انہوں نے جھٹ عکرمہ کو اشارہ کیا کہ ابھی شکست کو فتح میں بدلا
جاسکتا ہے۔چنانچہ انہوں نے چند سو سپاہی ساتھ لئے اور پیچھے سے آ کر اس درّہ پر
حملہ کر دیا۔وہاں صرف تین مسلمان تھے باقی جاچکے تھے ، وہ تینوں شہید ہو گئے اور
عین اُس وقت جب مسلمان دشمن کو بھگاتے ہوئے لے جا رہے تھے پیچھے سے حملہ ہوا
اور اچانک حملہ کی وجہ سے صحابہ کے پاؤں اکھڑ گئے۔رسول کریم ہے صرف بارہ
صحابہ کے ساتھ میدان میں رہ گئے اور جب دشمن نے آپ پر پورے زور کے ساتھ حملہ
کیا تو ان بارہ میں سے بھی بعض مارے گئے اور بعض دھکیلے جا کر پیچھے ہٹ گئے۔حضرت ابوبکرؓ، حضرت عمرؓ اور حضرت علیؓ اسی ریلے میں پیچھے دھکیلے گئے اور آخر صرف
رسول کریم و اکیلے رہ گئے اور چاروں طرف سے آپ پر پتھر برسائے جارہے تھے
حتی کہ خود کی کیلیں سر میں دھنس گئیں اور آپ بے ہوش کر زمین پر گر گئے اور دشمن نے
خیال کر لیا کہ شاید آپ وفات پاگئے ہیں۔اور اس ہنگامہ میں جو صحابہ شہید ہوئے اُن
کی لاشیں بھی آپ کے اوپر گر گئیں اور دشمن مطمئن ہو کر واپس چلا گیا کہ آپ شہید
صلى الله
صلى الله
الله
ہو چکے ہیں۔چنانچہ جب صحابہ جمع ہوئے تو انہوں نے آنحضرت علی کو لاشوں کے
ڈھیر میں سے نکالا اور دیکھا کہ آپ ابھی زندہ ہیں۔ایک صحابی نے پورے زور کے
ساتھ خو د کو کھینچ کر نکالا اور اس قدر زور لگانا پڑا کہ آپ کے دانت ٹوٹ گئے 1۔دیکھو
کتنی چھوٹی سی ہدایت تھی کہ وہ دس آدمی اس درہ پر بہر حال کھڑے رہیں لیکن اس کو نظر
انداز کر دینے سے کتنا خوفناک نتیجہ نکلا۔اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کی خاص
سيرة النبي علي
332
جلد 4
حفاظت کا وعدہ نہ ہوتا تو آنحضرت یہ بھی اُس دن شہید ہو جاتے۔اُس وقت
سوائے ملائکہ کے کس نے آپ کی حفاظت کی۔جس طرح غار ثور کے منہ پر پہنچ جانے
کے باوجود اللہ تعالیٰ نے کفار کے دل میں یہ بات ڈال دی کہ زیادہ تحقیقات کی
ضرورت نہیں اسی طرح اُحد کے موقع پر بھی ان کے دل میں یہ ڈال دیا کہ بس آپ
فوت ہو چکے ہیں اب دیکھ بھال کی کیا ضرورت ہے۔اگر کفار اُس وقت جھکتے اور غور
سے دیکھتے تو کیا تم سمجھتے ہو کہ وہ کمی کرتے لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں ڈال دیا
کہ آپ فوت ہو چکے ہیں۔یہ انسان کا کام نہیں، انسانوں نے تو آپ کو مروا ہی دیا تھا
مگر خدا تعالیٰ نے زندہ رکھا۔اور یہ سب خطرہ اس وجہ سے پیدا ہوا کہ بعض لوگوں نے
کہہ دیا کہ ہم اجتہادی طور پر اطاعت کیلئے تیار نہیں ہیں، یہ بالکل خلاف عقل بات
ہے۔یہ لوگ منافق نہیں تھے مگر ان کی ذرا سی غفلت سے رسول کریم ﷺ کی ذات
ایسے خطرہ میں پڑ گئی کہ آج اس کے حالات پڑھ کر بھی ایک مومن کا دل کانپ اٹھتا
( الفضل 18 جولا ئی 1937 ء)
1:بخارى كتاب المغازى باب غزوة احد صفحہ 684 حدیث نمبر 4043 مطبوعہ ریاض 1999ء
الطبعة الثانية + السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثانى ما لقيه الرسول يوم احد صفحه
858 ، 859 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى