رسول کریمﷺ کی سیرت صلح حدیبیہ کی روشنی میں
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
358
جلد 4
رسول کریم ﷺ کی سیرت صلح حدیبیہ کی روشنی میں
وو
حضرت مصلح موعود 27 اگست 1937ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں دیکھ لو صلح حدیبیہ کی مثال بالکل واضح ہے۔صلى الله
رسول کریم علیہ نے رویا میں دیکھا کہ کعبہ کا طواف کر رہے ہیں۔چونکہ وہ حج کا وقت
نہیں تھا آپ نے عمرہ کی نیت کی اور صحابہ کو بھی اطلاع دی۔چلتے چلتے آپ کی اونٹنی
حدیبیہ کے مقام پر بیٹھ گئی اور زور لگانے کے باوجود نہ اٹھی۔آپ نے فرمایا کہ اسے
خدا تعالیٰ نے بٹھا دیا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ اس کی مشیت یہی ہے کہ ہم آگے نہ
جائیں 1۔مسلمانوں کی آمد دیکھ کر کفار نے بھی اپنا لشکر جمع کرنا شروع کیا کیونکہ وہ یہ
گوارا نہیں کر سکتے تھے کہ مسلمان طواف کریں۔رسول کریم ﷺ ان کے آدمیوں کی
انتظار میں تھے کہ آئیں تو شاید کوئی سمجھوتہ ہو جائے۔ان کی طرف سے مختلف نمائندے
آئے اور آخر کار صلح کا فیصلہ ہوا۔شرائط صلح میں سے ایک شرط یہ بھی تھی کہ مسلمان اس
وقت واپس چلے جائیں۔وہ سمجھتے تھے کہ اگر اب انہوں نے طواف کرلیا تو ہمارے
پرسی ( Prestige) میں فرق آئے گا اس لئے انہوں نے یہی شرط پیش کی کہ اب
کے واپس چلے جائیں اور اگلے سال آکر طواف کر لیں۔دوسری شرط یہ ہوئی کہ اگر
کوئی کافر مسلمان ہو کر رسول کریم ﷺ کے پاس آجائے تو آپ اسے واپس کر دیں
گے لیکن اگر کوئی مسلمان مرتد ہو کر مکہ والوں کے پاس جانا چاہے تو اسے اس کی
اجازت ہوگی۔بظاہر یہ شرطیں بڑی کمزور شرطیں تھیں اور پھر جس وقت آپ نے اس
شرط کو منظور کر لیا اُسی وقت ایک مسلمان جس کے ہاتھوں اور پاؤں میں کڑیاں اور
سيرة النبي عليه
359
جلد 4
بیڑیاں پڑی تھیں، جس کا تمام جسم لہولہان تھا نہایت تکلیف سے لڑھکتا اور گرتا پڑتا
وہاں پہنچا اور عرض کیا یا رَسُولَ اللهِ ! میرا حال دیکھئے میں مسلمان ہوں اور میرے
رشتہ داروں نے اس طرح مجھے بیڑیاں پہنائی ہوئی ہیں اور مجھے شدید تکالیف پہنچا
رہے ہیں۔آج کفار لڑائی کیلئے تیار ہوئے تو میرا پہرہ ذرا کمزور ہوا اور میں موقع
پا کر نکل بھاگا اور اس حالت میں یہاں پہنچا ہوں۔صحابہ کو اس کی حالت دیکھ کر اتنا
جوش تھا کہ وہ آپے سے باہر ہو رہے تھے لیکن اہل مکہ کی طرف سے جو شخص سفیر ہوکر
آیا ہوا تھا اُس نے رسول کریم ﷺ کا نام لے کر کہا کہ ہمیں آپ سے غداری کی امید
نہیں۔آپ نے وعدہ کیا ہے کہ ہم میں سے اگر کوئی شخص آپ کے پاس آئے تو اسے
واپس کر دیں گے اس لئے یہ شخص واپس کیا جائے۔اُس وقت اُن ہزاروں آدمیوں
کے سامنے جو اپنے گھروں سے جانیں دینے کیلئے نکلے تھے ان کا ایک بھائی تھا جو
مہینوں سے قید تھا، جس کے ہاتھوں اور پاؤں سے خون کے فوارے پھوٹ رہے تھے
اور جس کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ خدا تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان لایا تھا اسے
دیکھ کر صحابہ کی تلواریں میانوں سے باہر نکل رہی تھیں اور وہ دلوں میں کہہ رہے تھے کہ
ہم سب یہیں ڈھیر ہو جائیں گے مگر اسے واپس نہیں جانے دیں گے۔مگر رسول کریم
صلى الله نے ان کی طرف دیکھا اور فرمایا کہ خدا کے رسول دھوکا نہیں کیا کرتے۔ہم نے
وعدہ کیا ہے اور اب خواہ ہمارے دلوں کو کتنی تکلیف ہوا سے پورا کریں گے اور آپ
نے کفار کے نمائندہ سے فرمایا کہ اسے لے جاؤ۔جب اس شخص نے دیکھا کہ مجھے
واپس کیا جا رہا ہے تو اس نے پھر نہایت مترحمانہ نگاہوں کے ساتھ صحابہ کی طرف
دیکھا اور کہا تم جانتے ہو مجھے کس طرف دھکیلتے ہو؟ تم مجھے ظالم لوگوں کے قبضہ میں
دے رہے ہو۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کسی کو تاب نہ تھی کہ آنکھ
اٹھا سکے اس لئے خون کے گھونٹ پی کر رہ گئے 2۔لیکن صحابہ کو اس کا رنج اتنا تھا ، اتنا
تھا کہ جب صلح نامہ پر دستخط ہو چکے تو رسول کریم ﷺ باہر تشریف لائے اور فرمایا
سيرة النبي علي
360
جلد 4
اللہ تعالیٰ کی مشیت یہی تھی کہ اس سال ہمیں عمرہ کا موقع نصیب نہ ہو۔جاؤ اور اپنی
قربانیوں کو ذبح کر دو۔آپ نے یہ فرمایا اور وہ صحابہ جو آپ کے ایک اشارے پر اٹھ
کھڑے ہوتے اور نہایت بے تابی کے ساتھ فرمانبرداری کا اعلیٰ نمونہ دکھانے کی
کوشش کرتے تھے ان میں سے ایک بھی نہ اٹھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پھر اپنے
خیمہ میں تشریف لے گئے۔آپ کے ساتھ اُمہات المومنین میں سے ایک بی بی تھیں۔آپ نے ان سے کہا کہ آج میں نے وہ نظارہ دیکھا ہے جو نبوت کے ایام میں
کبھی نہیں
دیکھا تھا۔میں نے باہر جا کر صحابہ سے کہا کہ اپنی قربانیاں ذبح کر دو مگر ان میں سے
ایک بھی نہیں اٹھا۔انہوں نے کہا يَارَسُولَ اللهِ! آپ کسی سے بات ہی نہ کریں۔آپ سیدھے جا کر اپنی قربانی کے جانور کو ذبح کردیں۔یہ زجر زبان کی زجر سے
بہت سخت تھی اور یہ مشورہ نہایت ہی اچھا تھا۔چنانچہ آپ باہر آئے ، نیزہ لیا اور بغیر
کسی مدد کے اپنے جانور ذبح کرنے شروع کر دیئے۔جو نہی صحابہ نے یہ دیکھا معاً
انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور وہ دوڑے۔بعض رسول کریم ﷺ کی مدد کیلئے اور
بعض اپنی قربانیوں کی طرف۔اور ان کی بے تابی اس قدر بڑھ گئی کہ وہ ایک دوسرے
سے سبقت لے جانے کیلئے تلواروں کی نوکوں سے ایک دوسرے کو ہٹاتے تھے 3۔لیکن
گوانہوں نے یہ فرمانبرداری دکھائی اور ان کا جوش بھی ٹھنڈا ہوا مگر پوری طرح نہیں
ہوا۔حضرت عمر جیسا مخلص انسان بھی اپنے جوش کو نہ دبا سکا۔آپ رسول کریم ﷺ کی
مجلس میں جا کر بیٹھ گئے اور عرض کیا کہ يَا رَسُولَ اللهِ ! کیا آپ خدا کے رسول نہیں
ہیں؟ کیا ہم خدا کی کچی جماعت نہیں ہیں؟ آپ نے فرمایا ہاں ہیں۔حضرت عمرؓ نے
کہا یارسول اللہ ! آپ کو ایک رویا ہوئی تھی کہ ہم مکہ میں داخل ہو کر عمرہ کر رہے
ہیں؟ آپ نے فرمایا ہاں یہ صحیح ہے۔اس پر حضرت عمرؓ نے عرض کیا کہ یہ نا کامی پھر کس
بات کا نتیجہ ہے؟ ہم ایمان پر ہوتے ہوئے دب گئے اور کفار کا پہلو بھاری رہا اور ہم
نے ایسی ایسی شرطیں منظور کر لیں کہ اپنے ایک بھائی کو سخت مصیبت کی حالت میں دیکھا
ย
الله
سيرة النبي علي
361
جلد 4
مگر کچھ نہ کر سکے۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ بے شک مجھے رویا ہوئی تھی مگر کیا میں
نے کہا تھا کہ اس سال ہم عمرہ کریں گے؟ میں نے صرف قیاس کیا تھا اور اسی قیاس کی
بنا پر آیا اور تم کو معلوم ہے کہ یہ بات شرائط میں ہے کہ ہم اگلے سال عمرہ کریں گے اور
خواب پورا ہوگا۔پھر اس میں ذلت کی کوئی بات نہیں کہ جو مسلمان ہو اُسے واپس کیا
جائے اور جو کافر ہوا سے اپنے ہم مذہبوں کے پاس جانے دیا جائے۔جس مسلمان کو
کفار پکڑ کر رکھیں گے وہ تبلیغ ہی کرے گا اور جو مسلمان مرتد ہو جائے تم بتاؤ ہم نے اُسے
رکھ کر کرنا ہی کیا ہے۔اس پر حضرت عمرؓ خاموش ہو گئے۔ان کا جوش کم ہوا مگر پوری
طرح فرو نہیں ہوا۔اور پھر وہ اس شخص کے پاس پہنچے جسے اللہ تعالیٰ نے صدیق کہا
ہے اور جس کی نبض محمد رسول اللہ ﷺ کی نبض کے تابع چلتی تھی اور کہا ابوبکر ! کیا محمد اے
خدا کے رسول ہیں؟ کیا ہمارا دین سچا ہے؟ کیا رسول اللہ علیہ نے خواب نہیں دیکھا تھا
کہ ہم عمرہ کر رہے ہیں، پھر ہوا کیا؟ حضرت ابو بکرؓ نے فرمایا عمر! کیا محمد مصطفی علی نے
یہ بھی فرمایا تھا کہ ہم ضرور اسی سال عمرہ کریں گے؟ خواب صرف یہی ہے کہ ہم عمرہ کریں
گے سوضرور کریں گے۔تب حضرت عمرہؓ کا دل صاف ہوا اور انہوں نے سمجھ لیا کہ صداقت
جس طرح رسول کریم ﷺ کی زبان سے نکلی اُسی طرح ابو بکر کی زبان سے بھی نکلی 4۔تو
صلح حدیبیہ بڑا بھاری امتحان تھا ، بڑی آزمائش تھی مگر صحابہ نے انتہائی اطاعت کا نمونہ
دکھایا۔“
( الفضل 4 ستمبر 1937 ء)
1 بخارى كتاب الشروط باب الشروط في الجهاد صفحه 447 حدیث نمبر 2731، 2732
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
2 السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثانى على يكتب شروط الصلح صفحه 1107 تا 1109
مطبوعہ دمشق 2005ء الطبعة الاولى
4،3: بخارى كتاب الشروط باب الشروط فى الجهاد صفحه 447 حدیث نمبر 2732،2731
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية