تمام کمالات اور انعامات کے جامع

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
362
جلد 4
وو
تمام کمالات اور انعامات کے جامع
حضرت مصلح موعود نے 3 ستمبر 1937ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا :۔" پھر رسول کریم ﷺ کو دیکھو آپ چونکہ تمام انبیاء کے کمالات کے جامع تھے
اس لئے اللہ تعالیٰ نے آپ سے نوح والا معاملہ بھی کیا اور ابراہیم والا معاملہ بھی کیا۔موسی والا معاملہ بھی کیا اور داؤد اور عیسی والا معاملہ بھی کیا۔غرض سارے معاملے آپ
سے ہوئے۔نوح کا معاملہ آپ سے اس طرح ہوا کہ یہود کے بعض قبائل آپ کے
زمانہ میں بالکل تہ تیغ کر دئیے گئے اور جس طرح نوح کے دشمنوں میں سے ایک شخص
بھی نہیں بچا تھا اسی طرح ان قبائل میں سے ایک شخص بھی نہ بچ سکا اور سب تہ تیغ
ہو گئے اور تہ تیغ بھی اپنے فتویٰ کے مطابق ہوئے۔کیونکہ انہوں نے جس شخص کو
فیصلہ کرنے کے لئے مقرر کیا تھا اُس نے یہی فیصلہ دیا کہ جس قدر مرد ہیں وہ تہ تیغ
کر دئیے جائیں۔لوگ اس پر اعتراض کرتے اور کہتے ہیں کہ محمد
ﷺ نے (نَعُوذُ
بالله ) ظلم کیا۔حالانکہ وہ نادان یہ نہیں جانتے کہ محمد ﷺ تمام نبیوں کے کمالات کے
جامع تھے اور کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جس کے آپ مظہر نہ ہوں۔پس چونکہ آپ حضرت
نوح علیہ السلام کے بھی مظہر تھے اس لئے ضروری تھا کہ جس طرح نوح کے دشمن سب
کے سب ہلاک کئے گئے اسی طرح آپ کے بعض دشمن بھی تمام کے تمام ہلاک کئے
جاتے۔پھر حضرت ابراہیم اور حضرت موسیٰ علیہما السلام کی طرح آپ کو ہجرت بھی کرنی
پڑی اور اس ہجرت کے زمانہ میں کچھ وقت آپ پر ایسا آیا جب آپ سیاسی طور پر
حکمران تو تھے مگر ملکی طور پر نہیں۔پھر کچھ وقت حضرت داؤد کی طرح آپ پر ایسا بھی

سيرة النبي علي
363
جلد 4
آیا جب آپ سیاسی اور ملکی دونوں طرح بادشاہ تھے۔پھر آپ کو حضرت عیسی والی
غربت بھی دیکھنی پڑی اور آپ نے مکہ میں بڑی بڑی تکالیف اٹھائیں۔یہاں تک کہ
جب مکہ فتح ہوا اور آپ ایک فاتح اور بادشاہ کی حیثیت میں اس میں داخل ہوئے تو
ایک صحابی نے عرض کیا کہ آپ کی رہائش کا انتظام کس گھر میں کیا جائے ؟ تب بعینہ
وہی فقرہ جو حضرت عیسی علیہ السلام کی زبان سے نکلا تھا رسول کریم علیہ کی زبان سے
بھی نکلا اور آپ نے فرمایا میرے رہنے کا کیا پوچھتے ہو، عقیل نے تو میرے لئے مکہ
میں کوئی گھر نہیں چھوڑا جس میں میں رہ سکوں 1۔دراصل رسول کریم جب مدینہ
تشریف لے گئے تھے تو آپ کے رشتہ داروں نے مخالفت کی وجہ سے آپ کے اکثر
مکانات بیچ ڈالے تھے اور بعض پر خود قبضہ کر لیا تھا۔جس طرح انسان جب مرجاتا ہے
تو اُس کے ورثاء اس کی جائیداد پر قبضہ کر لیتے ہیں اسی طرح انہوں نے آپ کی
جائیداد سے معاملہ کیا اور جب آپ مکہ میں فاتحانہ حیثیت میں داخل ہوئے تو کوئی ایسا
مکان نہ تھا جسے آپ اپنا مکان کہہ سکیں۔اب یہ کتنا دردناک نظارہ ہے کہ ایک بادشاہ
ہونے کی حیثیت میں رسول کریم ﷺ اپنے ملک اور اپنے شہر میں داخل ہوتے ہیں مگر
کوئی گھر ایسا نہیں ملتا جسے آپ اپنا گھر کہہ سکیں۔آپ فرماتے ہیں مکہ میں تو ہمارے
لئے کوئی گھر نہیں رہنے دیا گیا۔میدان میں خیمے لگاؤ اور وہاں میری رہائش کا انتظام
الله
کر و2۔غرض یہ ساری چیزیں رسول کریم ﷺ کی ذات میں جمع تھیں اور پھر ساری
عزتیں بھی آپ کی ذات میں جمع ہوئیں۔جس طرح حضرت عیسی علیہ السلام کے دشمن
صلى الله
ہمیشہ کے لئے مغضوب ہو گئے تھے اسی طرح رسول کریم علیہ کے بعض دشمنوں کو بھی
خدا نے مغضوب قرار دیا۔جس طرح نوح کے دشمنوں کو خدا تعالیٰ نے کلّی طور پر ہلاک
کر دیا تھا اسی طرح آپ کے بعض دشمنوں کو بھی اس نے کلّی طور پر ہلاک کیا۔جس
طرح موسی کے دشمنوں کو اُس نے پانی میں غرق کیا اسی طرح رسول کریم ﷺ کے
دشمنوں کو بھی اس نے غرق کیا۔دونوں طرح یعنی خشکی میں بھی اور تری میں بھی۔

سيرة النبي علي
364
جلد 4
چنانچہ فتح مکہ کے بعد مکہ کے بعض بڑے بڑے سردار مکہ سے بھاگ نکلے اوروہ
جہازوں میں سوار ہو کر کسی اور ملک کو جانے لگے تو سمندر میں ایسا طوفان آیا کہ وہ جہاز
غرق ہو گیا اور سب پانی میں ڈوب گئے۔غرض وہ تمام انعامات جو پہلے انبیاء کو ملے وہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں جمع تھے۔(الفضل 11 ستمبر 1937 ء)
66
21:بخارى كتاب الجهاد والسير صفحہ 506 حدیث نمبر 3058 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی