رسول کریمﷺ کے مقابلہ میں دو دشمنوں کی ناکامی

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
365
جلد 4
رسول کریم ﷺ کے مقابلہ میں دو دشمنوں کی ناکامی
حضرت مصلح موعود نے 17 ستمبر 1937ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔تاریخوں سے ثابت ہے کہ مدینہ میں عربوں کے دو قبیلے تھے اوس اور خزرج
اور یہ ہمیشہ آپس میں لڑتے رہتے تھے اور قتل اور خونریزی کا بازار گرم رہتا۔جب
انہوں نے دیکھا کہ اس لڑائی کے نتیجہ میں ہمارے قبائل کا رعب مٹتا جا رہا ہے تو انہوں
نے آپس میں صلح کی تجویز کی اور قرار پایا کہ ہم ایک دوسرے سے اتحاد کر لیں اور کسی
ایک شخص کو اپنا بادشاہ بنا لیں چنانچہ اوس اور خزرج نے آپس میں صلح کر لی اور فیصلہ ہوا
کہ عبداللہ بن ابی بن سلول کو مدینہ کا بادشاہ بنا دیا جائے۔اس فیصلہ کے بعد انہوں
نے تیاری بھی شروع کر دی اور عبد اللہ بن ابی بن سلول کے لئے تاج بننے کا حکم بھی
دے دیا گیا۔اتنے میں مدینہ کے کچھ حاجی مکہ سے واپس آئے اور انہوں نے بیان کیا
که آخری زمانہ کا نبی مکہ میں ظاہر ہو گیا ہے اور ہم اس کی بیعت کر آئے ہیں۔اس پر
رسول کریم ہے کے دعوئی کے متعلق چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں۔اور چند دنوں کے
بعد بعض اور لوگوں نے بھی مکہ جا کر رسول کریم ﷺ کی بیعت کر لی۔پھر انہوں نے
رسول کریم ﷺ سے درخواست کی کہ آپ ہماری تربیت اور تبلیغ کے لئے کوئی معلم
ہمارے ساتھ بھیجیں۔چنانچہ رسول کریم ہو نے ایک صحابی کو مبلغ بنا کر بھیجا اور مدینہ
صلى الله
کے بہت سے لوگ اسلام میں داخل ہو گئے۔انہی دنوں میں چونکہ مکہ میں رسول کریم علی
اور آپ کے صحابہ کو بہت سی تکالیف پہنچائی جا رہی تھیں اس لئے اہل مدینہ نے آر
سے درخواست کی کہ آپ مدینہ میں تشریف لے آئیں۔چنانچہ رسول
کریم۔بہت سے

سيرة النبي عمال
366
جلد 4
الله
صحابہ سمیت مدینہ ہجرت کر کے آگئے اور عبداللہ بن ابی بن سلول کے لئے جو تاج تیار
کروایا جا رہا تھا وہ دھرا کا دھرا رہ گیا کیونکہ جب انہیں دونوں جہانوں کا بادشاہ مل
گیا تو انہیں کسی اور بادشاہ کی کیا ضرورت تھی۔عبداللہ بن ابی ابن سلول نے جب یہ
دیکھا کہ اُس کی بادشاہت کے تمام امکانات جاتے رہے ہیں تو اسے سخت غصہ آیا اور
گو وہ بظاہر مسلمانوں میں مل گیا مگر ہمیشہ اسلام میں رخنے ڈالتا رہتا تھا اور چونکہ اب
وہ اور کچھ نہیں کر سکتا تھا اس لئے اُس کے دل میں اگر کوئی خواہش پیدا ہوسکتی تھی تو یہی
کہ محمد ﷺ فوت ہوں تو میں مدینہ کا بادشاہ بنوں لیکن مسلمانوں میں جو نہی بادشاہت
قائم ہوئی اور ایک نیا نظام انہوں نے دیکھا تو انہوں نے رسول کریم ع سے مختلف
سوالات کرنے شروع کر دیئے کہ اسلامی حکومت کا کیا طریق ہے؟ آپ کے بعد اسلام کا
کیا حال ہوگا اور اس بارہ میں مسلمانوں کو کیا کرنا چاہیئے ؟ عبداللہ بن ابی بن سلول نے
جب یہ حالت دیکھی تو اسے خوف پیدا ہونے لگا کہ اب اسلام کی حکومت ایسے رنگ میں
قائم ہوگی کہ اس میں اس کا کوئی حصہ نہ ہوگا وہ ان حالات کو روکنا چاہتا تھا اور اس کے
لئے جب اس نے غور کیا تو اسے نظر آیا کہ اگر اسلامی حکومت کو اسلامی اصول پر کوئی شخص
قائم کر سکتا ہے تو وہ ابوبکر ہے اور رسول کریم علیہ کے بعد مسلمانوں کی نظر اسی کی
طرف اٹھتی ہے اور وہ اسے سب دوسروں سے معزز سمجھتے ہیں۔پس اُس نے اپنی خیر
اسی میں دیکھی کہ ان کو بدنام کر دیا جائے اور لوگوں کی نظروں سے گرا دیا جائے بلکہ خود
رسول کریم ﷺ کی نگاہ سے بھی گرادیا جائے۔اور اس بد نیتی کے پورا کرنے کا موقع
اسے حضرت عائشہ کے ایک جنگ میں پیچھے رہ جانے کے واقعہ سے مل گیا اور اس
خبیث نے آپ پر گندہ الزام لگا دیا جو قرآن کریم میں اشارۃ بیان کیا گیا ہے اور
حدیثوں میں اس کی تفصیل آتی ہے۔عبداللہ بن ابی بن سلول کی اس میں یہ غرض تھی
کہ اس طرح حضرت ابو بکر ان لوگوں کی نظروں میں بھی ذلیل ہو جائیں گے اور آپ
کے تعلقات رسول کریم اللہ سے بھی خراب ہو جائیں گے اور اس نظام کے قائم

سيرة النبي علي
367
جلد 4
ہونے میں رخنہ پڑ جائے گا جس کا قائم ہونا اسے لا بدی نظر آتا تھا اور جس کے قائم
ہونے سے اس کی امیدیں تباہ ہو جاتی تھیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد
حکومت کے خواب صرف عبد اللہ بن ابی بن سلول ہی نہیں دیکھ رہا تھا اور بعض لوگ بھی
اس مرض میں مبتلا تھے۔چنانچہ مسیلمہ کذاب کی نسبت بھی حدیثوں میں آتا ہے کہ وہ
رسول کریم ہے کے پاس آیا اور آپ سے عرض کی کہ میرے ساتھ ایک لاکھ سپاہی ہیں
صلى الله
میں چاہتا ہوں کہ اپنی تمام جماعت کے ساتھ آپ کی بیعت کرلوں۔رسول کریم علی
نے فرمایا اسلام میں چھوٹے اور بڑے کی کوئی تمیز نہیں اگر تم پر حق کھل گیا ہے تو تم
بیعت کر لو۔وہ کہنے لگا میں بیعت کرنے کے لئے تیار تو ہوں مگر میری ایک شرط ہے۔آپ نے فرمایا وہ کیا؟ وہ کہنے لگا میری شرط یہ ہے کہ آپ تو خیر اب عرب کے بادشاہ
بن ہی گئے ہیں لیکن چونکہ میری قوم عرب کی سب سے زیادہ زبردست قوم ہے پس
میں اس شرط پر آپ کی بیعت کرتا ہوں کہ آپ کے بعد میں عرب کا بادشاہ ہوں گا۔آپ نے فرمایا میں کوئی وعدہ نہیں کرتا۔یہ خدا کا انعام ہے وہ جسے چاہے گا دے
(الفضل 24 ستمبر 1937 ء)
1: بخاری کتاب المغازى باب وفد بنى حنيفة صفحه 742 حدیث نمبر 4373 مطبوعہ ریاض
مارچ 1999 الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی