رسول کریمﷺ کے صحابہؓ کی آپؐ سے دیوانہ وار محبت

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
368
جلد 4
رسول کریم ﷺ کے صحابہ کی آپ سے دیوانہ وار محبت
حضرت مصلح موعود یکم اکتو بر 1937ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں :۔دنیا میں ایک شخص گزرا ہے جس کا نام لوگوں نے اُس کی دیوانگی کی وجہ سے
مجنوں رکھ دیا ہے۔حالانکہ مجنوں اس کا نام نہیں تھا بلکہ اس کا نام قیس تھا۔لیکن بوجہ اس
کے کہ وہ عشق میں دیوانہ ہو گیا تھا لوگوں نے اس کا نام ہی مجنوں رکھ دیا۔حالانکہ مجنوں
کے معنے عربی میں پاگل کے ہیں اور لوگ مجنوں اسی طرح کہتے تھے جس طرح کہ
ہندوستانی دیوانوں کو پاگل کہتے ہیں۔اب اگر ہمارے ملک میں کوئی شخص لوگوں سے
کہے کہ پاگل کی یہ بات ہے، پاگل کی وہ بات ہے تو لوگ اس کی بات سن کر حیران
ہوں گے اور کہیں گے کہ کون سے پاگل کی؟ تم نام تو بتاتے نہیں۔لیکن قیس کو ایک دنیا
پاگل پاگل کہہ کر بلاتی ہے اور کسی کو حیرت نہیں ہوتی۔ہر ایک فوراً سمجھ جاتا ہے کہ یہ
قیس کا ہی ذکر ہے۔کیونکہ اس کے متعلق یہ لفظ اتنی کثرت سے استعمال ہوا کہ اب وہ
اس کا علم بن گیا ہے اور اس کا نام قرار پا گیا ہے۔غرض وہ ایک مجنون شخص تھا مگر دیکھو
وہ مجنوں بھی اپنی بات میں کیسا ہوشیار تھا۔کہتے ہیں مجنوں ایک جگہ بیٹھا ہوا ایک کتے کو
گود میں لئے پیار کر رہا تھا کہ پاس سے کوئی شخص گزرا اور اُس نے کہا قیس! یہ کیا
دیوانگی کی حرکت کر رہے ہو! ( آجکل کے انگریزوں اور میموں کی سمجھ میں شاید یہ بات
نہ آئے کہ کتے کو پیار کرنے پر اس سے حیرت سے کیوں سوال کیا کیونکہ وہ خود کتوں کو
پیار کرنے کے عادی ہیں اور ہمیشہ انہیں اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ان سے اگر کوئی کہے
کہ کتے کو کیوں پیار کر رہے ہو تو وہ شاید اُلٹا معترض کو پاگل سمجھیں گے اور کہیں گے کہ

سيرة النبي عليه
369
جلد 4
اس کا دماغ خراب ہو گیا۔لیکن بہر حال ایشیائی ایشیائی ہے اور مغربی مغربی۔ایک
ایشیائی جب بھی کسی ایسے شخص کو دیکھے گا جو کتے سے پیار کر رہا ہو وہ حیرت سے اسے
دیکھے گا اور وہ اسے اس کام سے روکے گا۔اس بناء پر اُس شخص نے جب مجنوں کو دیکھا
کہ وہ ایک کتے کو پیار کر رہا ہے تو اُس نے کہا قیں! یہ کیا پا گلا نہ حرکت کر رہے ہو )
قیس یہ اعتراض سن کر حیرت سے بولا کیا کر رہا ہوں؟ اُس نے کہا تم ایک کتے سے پیار
کر رہے ہو۔کہنے لگا کتا ؟ یہ تمہیں کتا نظر آتا ہوگا مگر مجھے تو یہ لیلیٰ کا کتا نظر آتا ہے۔گویا قیس کو حیرت ہوئی کہ وہ شخص اس قدر بیوقوف ہے کہ اُسے کتے اور لیلیٰ کے کتے
میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔کتا بے شک ایک گندی چیز ہے مگر قیس کے نزدیک لیلی کا کتا
بالکل اور چیز تھا وہ کسی صورت میں گندہ نہیں ہو سکتا تھا۔تو جب کسی شخص سے کسی کو حقیقی
عشق ہوتا ہے اسے اپنے معشوق کی ہر چیز پیاری نظر آنے لگ جاتی ہے۔اب محمد اللہ بھی ایک انسان ہی تھے اور ویسے ہی انسان تھے جیسے مکہ کے اور بہت
سے لوگ۔مگر کیوں ہمارا ذرہ ذرہ آپ پر فدا ہے اور کیوں ہم آپ پر اپنی جانیں قربان
کرنا انتہائی سعادت اور خوش بختی سمجھتے ہیں۔اسی لئے کہ وہ لوگوں کو آدمی نظر آتے ہیں
مگر ہمیں اللہ کے آدمی نظر آتے ہیں۔آپ کے آدمی ہونے سے تو ہمیں بھی انکار
نہیں۔آپ خود فرماتے ہیں کہ اِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ 1 میں تمہارے جیسا ہی ایک
انسان ہوں۔مگر اس پر مزید بات یہ ہے کہ آپ ہمیں اللہ کے آدمی“ دکھائی دیتے
ہیں۔لوگ ہم پر اعتراض کرتے اور کہتے ہیں کہ تم ایک آدمی کے پیچھے چل رہے ہو مگر یہ
درست نہیں۔بھلا ہم کوئی ایسے پاگل ہیں کہ کسی آدمی کے پیچھے چلیں۔ہم تو اللہ کے
بندے کے پیچھے چل رہے ہیں اور چونکہ اللہ تعالیٰ ہمارا محبوب ہے اس لئے اس محبوب
میں جو بھی جذب ہو گیا وہ خالی بندہ نہ رہا بلکہ اللہ کا بندہ بن گیا اور اس لئے وہ ہمارا بھی
محبوب اور معشوق قرار پا گیا۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ کے طواف کے لئے جاتے ہیں۔راستہ میں کفار کا لشکر

سيرة النبي عمال۔370
جلد 4
آپ کو اور صحابہ کو روک لیتا ہے۔صنادید عرب ایک وفد لے کر آپ کے پاس آتے
ہیں اور کہتے ہیں ہم یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ آپ کعبہ کا طواف کریں۔اس سے
ہمارے پر سیج (Prestige) میں فرق آتا ہے۔اس پر صلح کی گفتگو شروع ہوگئی اور گفتگو
ہوتے ہوتے نماز کا وقت آگیا۔رسول کریم علے اٹھتے ہیں اور وضو کرتے ہیں مگر
جب منہ میں پانی ڈال کر کلی پھینکتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے کچھ اور بندے جو اپنی خوبیوں
اور طاقتوں کے ذریعہ یہ ثابت کر چکے تھے کہ وہ دنیا کے عمود اور اس کی حفاظت کا ذریعہ
ہیں ، دیوانہ وار آگے بڑھتے ہیں اور وضو کے پانی کا ایک قطرہ بھی زمین پر گرنے نہیں
دیتے۔کوئی اس پانی کو ہاتھوں میں مل لیتا ہے، کوئی منہ کو ملنے لگ جاتا ہے، کوئی سینہ پر
مل لیتا ہے، کوئی پیٹھ پر ملنے لگ جاتا ہے 2۔یہ دیکھ کر کفار کی نظر حیرت سے پھٹ جاتی
ہے اور وہ کہتے ہیں دیکھو یہ کتنے پاگل ہیں۔یہ جو کہتے ہیں کہ ہم دنیا کی ہدایت کے
لئے کھڑے کئے گئے ہیں، ہم دنیا کی اصلاح کے لئے قائم کئے گئے ہیں ایک انسان کی
تھوک کے لئے مر رہے ہیں کون ہے جو انہیں مہذب کہہ سکے۔بے شک ان کی نگاہ
میں وہ تھوک تھا اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ تھوک ہی تھا مگر فرق یہ تھا کہ وہ کفار
محمد ﷺ کی نسبت یہ سمجھتے تھے کہ یہ محمد (ع) کا تھوک ہے اور صحابہ یہ سمجھ کر اس تھوک
ย
کو اپنے ہاتھوں اور اپنے مونہوں پر ملتے تھے کہ یہ خدا کے بندے کا تھوک ہے۔“
( الفضل 8 اکتوبر 1937ء)
1: الكهف : 111
2 بخارى كتاب الشروط باب الشروط في الجهاد صفحہ 448 حدیث نمبر 2731 مطبوعہ ریاض
مارچ 1999 الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی