رسول کریمﷺ کے مخالفین سے خدا کا سلوک

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
372
جلد 4
رسول کریم علیہ کے مخالفین سے خدا کا سلوک
حضرت مصلح موعود نے 5 نومبر 1937 ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا :۔دیکھ لو مکہ والوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کی۔انہوں نے اپنا یہ
مقصد قرار دے دیا کہ محمد(ﷺ) کو زک پہنچانی ہے اور آپ کو مکہ سے نکال دینا ہے۔یہ تو ظاہر ہے کہ ایک نبی اور پھر اس نبی کو جو تمام نبیوں کا سردار ہے وہ حقیقی زک نہیں
پہنچا سکتے تھے لیکن اس میں کیا شک ہے کہ اس حد تک وہ اپنی کوششوں میں ضرور کامیاب
ہو گئے کہ آنحضرت ﷺ کو مکہ چھوڑنا پڑا۔اور ان کو یہ کہنے کا موقع مل گیا کہ ہم کامیاب
ہوگئے ہیں اور کہ ہم نے مکہ کو محمد (ﷺ) کے وجود سے (نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ)
پاک کر دیا ہے۔اگر چہ خدا تعالیٰ نے اُن کو جھوٹا کیا اور بتا دیا کہ جس کے مکہ سے جانے
کو وہ مکہ کی پاکی کا موجب سمجھتے تھے اس کا جانا دراصل مکہ والوں کی ہلاکت کا موجب
تھا۔چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَمَا كَانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمُ
وَاَنْتَ فِيْهِمْ وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ ا یعنی مک
والے خوش ہیں کہ انہوں نے مکہ کو بزعم خود پاک کر لیا ہے لیکن انہیں اللہ تعالیٰ کا یہ
قانون معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے محفوظ رہنے کے لئے دو ہی طریق مقرر
ہیں۔یا تو یہ کہ وہ لوگ نیک ہوں اور استغفار میں لگے رہتے ہوں اور یا پھر یہ کہ
اللہ تعالیٰ کا رسول ان میں ہو اور انہیں رسول کی صحبت جسمانی حاصل ہو۔رسول کا
جسمانی قرب بھی انسان کو بہت سے عذابوں سے بچا لیتا ہے۔غرض یہی قانون دنیا
میں رائج ہے کہ یا تو وہ لوگ عذاب سے بچائے جاتے ہیں جو نیک ہوں اور یا پھر جو

سيرة النبي عمال
373
جلد 4
رسول کے اس قدر قریب ہوں کہ ان پر عذاب کا اثر رسول اور اس کے ساتھیوں پر بھی
پڑسکتا ہو۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مکہ والے تو خوش ہیں کہ انہوں نے محمد (ع) کو
نکال لیا ہے اور مکہ کو بزعم خود پاک کر دیا۔حالانکہ ایسا کر کے انہوں نے ہمارے لئے
ان پر عذاب نازل کرنے کا رستہ کھول دیا ہے۔“ ( الفضل 18 نومبر 1937 ء )
نیز فرمایا:۔تو یہ مکہ والوں کی بیوقوفی تھی کہ وہ سمجھتے تھے کہ محمد رسول اللہ ﷺ کو نکال کر
انہوں نے مکہ کو پاک کر لیا ہے۔دراصل انہوں نے پاک نہیں کیا تھا بلکہ مکہ کے لئے
خطرہ پیدا کر لیا تھا اور محمد رسول اللہ ﷺ کی پاکیزگی کو مکہ سے نکال کر انہوں نے اپنے
آپ کو خطرات میں ڈال دیا تھا۔لیکن بہر حال جس چیز کو وہ کامیابی سمجھتے تھے وہ
انہوں نے بظاہر حاصل کر لی تھی۔تو یہ اللہ تعالیٰ کا قانون ہے کہ جو شخص محنت اور سعی
کرے وہ ضروری کلی یا جزوی کامیابی حاصل کر لیتا ہے اور مومن تو اگر کوشش کرے تو
بہت ہی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔مکہ والوں کا مقصد غلط تھا مگر وہ اس میں لگ گئے۔اس لئے عارضی کامیابی کی خوشی انہیں بھی حاصل ہو گئی۔اس کے مقابل دیکھ لو آخری
زمانہ کے مسلمانوں کا مقصد کتنا عظیم الشان تھا۔یعنی یہ کہ قرآن کریم کی صداقت ظاہر
الله
ہو اور محمد رسول اللہ ﷺ کی نبوت ثابت ہو۔مگر انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی بلکہ ان
کی بادشاہتیں مٹ گئیں، جتھے ٹوٹ گئے ، وہ علم سے کورے ہو گئے اور انہیں ہر میدان
میں شکست پر شکست ہوئی حالانکہ ان کا مقصد کیسا اعلیٰ تھا۔ان کے مقابل پر دیکھو
عیسائیوں کا مقصد کتنا غلط تھا۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قریب ہے کہ اس
دعوی پر جو عیسائی کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا بیٹا ہے آسمان پھٹ جائے 2۔عیسائی ایسے
خطر ناک مقصد کے لئے کھڑے تھے اور مسلمان اس مقصد کے لئے جس کے متعلق
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دنیا پیدا ہی اس مقصد کے لئے کی گئی ہے۔چنانچہ حدیث قدسی
صلى الله ہے لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الافلاک 3 اگر محمد رسول اللہ ﷺ کا وجود نہ ہوتا تو دنیا پیدا

سيرة النبي عليه
374
جلد 4
ہی نہ کی جاتی۔اب دیکھو ایک طرف تو ایسا مقصد تھا جس کے لئے دنیا پیدا کی گئی اور
دوسری طرف ایسا جس سے دنیا تباہ ہو جائے۔مگر باوجود اس کے مسلمان ہارتے گئے
اور عیسائی جیتتے گئے۔جس کی وجہ یہ ہے کہ گو مسلمانوں کا مقصد نیک تھا مگر وہ اس مقصد
کیلئے جد و جہد چھوڑ بیٹھے تھے اور دوسری طرف عیسائیوں کا مقصد برا تھا مگر وہ اس کیلئے
سعی اور جد و جہد کر رہے تھے۔“
1: الانفال : 34
2: مريم: 89 تا 91
3: موضوعات کبیر۔ملا علی قاری صفحہ 59 مطبوعہ دلی 1346ھ
( الفضل 18 نومبر 1937ء)

آج 10 میں سے 10 باقی