صفات باری کے مظہرِ اتم

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
377
جلد 4
صفات باری کے مظہر اتم
حضرت مصلح موعود 26 نومبر 1937 ء کے خطبہ جمعہ میں رسول کریم یا دل کو
صفات الہیہ کا مظہر اتم قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں:۔سچائی جب ایک بچہ کے دل میں بھی داخل ہو جاتی ہے تو اُسے ایسا دلیر بنا دیتی
ہے کہ وہ تمام دنیا کے مقابلہ میں نڈر ہو کر کھڑا ہو جاتا ہے۔پھر جو ہمارے سردار اور آقا
محمد مصطفی ملے ہیں انہیں دیکھ لو۔مکی زندگی میں ابو طالب جو آپ کے چچا تھے آپ کی
بہت حفاظت کرتے تھے اور چونکہ وہ اپنی قوم کے سردار تھے اس لئے قریش مکہ
صلى الله
رسول کریم علیہ کو اس طرح وق نہیں کر سکتے تھے جس طرح وہ رسول کریم ہے کے
صلى الله
صحابہ کو دق کیا کرتے تھے۔آخر جب رسول کریم عہ کے وعظ ونصیحت کوسن سن کر
انہوں نے محسوس کیا کہ اسلام بڑھتا جاتا ہے اور اگر اسے جلدی روکا نہ گیا تو اس کا
مٹانا مشکل ہو جائے گا تو وہ سخت غیظ و غضب سے بھر گئے اور وہ ایک وفد کی صورت
میں ابوطالب کے پاس آئے اور انہیں کہا کہ آپ کے بھتیجے نے ہمیں سخت دق کر رکھا
ہے، وہ ہمارے بتوں کو گالیاں دیتا اور ایک خدا کا وعظ کرتا رہتا ہے۔آپ اسے
سمجھائیں کہ وہ ایسا نہ کرے۔اور اگر وہ نہ رکے تو آپ اس سے الگ ہو جائیں اور ہم
پر اس کا معاملہ چھوڑ دیں ہم خود اسے روک لیں گے۔اور اگر آپ ان سے الگ ہونے
کے لئے تیار نہ ہوں تو مجبوراً ہمیں آپ کی سرداری کو بھی جواب دینا پڑے گا اور پھر
اس کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا۔ابو طالب اپنے قبیلہ کے سردار تھے اور جن قوموں کی قبائلی
زندگی ہوتی ہے وہ اپنی سرداری کی بڑی قیمت بجھتی ہیں۔ابوطالب نے جب یہ بات

سيرة النبي علي
378
جلد 4
سنی تو وہ گھبرا گئے اور انہوں نے رسول کریم ﷺ کو بلا کر کہا اے میرے بھتیجے ! اب قوم
سخت مشتعل ہوگئی ہے اور قریب ہے کہ تجھے ہلاک کر دیں اور ساتھ ہی مجھے بھی۔میں
نے ہمیشہ تیری حفاظت کی کوشش کی مگر آج میری قوم کے افراد نے مجھے صاف طور پر
کہہ دیا ہے کہ یا اپنے بھتیجے سے الگ ہو جا اور اگر الگ ہونے کے لئے تیار نہیں تو ہم
آپ کی سرداری کو بھی جواب دے دیں گے، اب ہم میں برداشت کی زیادہ طاقت
نہیں رہی۔ابو طالب کے لئے یہ ایک ایسا امتحان کا وقت تھا کہ باتیں کرتے کرتے
انہیں رقت آگئی اور ان کی تکلیف کو دیکھ کر رسول کریم ﷺ کی آنکھوں سے بھی آنسو
رواں ہو گئے۔مگر آپ نے فرمایا اے چچا ! میں آپ کے احسانات کو بھول نہیں سکتا۔میں جانتا ہوں کہ آپ نے میری خاطر بڑی بڑی قربانیاں کیں۔لیکن اے چچا ! مجھے
خدا تعالیٰ نے اس کام کے لئے مقرر کیا ہے۔اگر آپ کو اپنی تکلیف کا خیال ہے تو اپنی
پناہ واپس لے لیں۔خدا نے مجھے سچائی دی ہے جسے میں کبھی چھوڑ نہیں سکتا۔اگر وہ
سورج کو میرے دائیں اور چاند کو میرے بائیں بھی لا کر رکھ دیں تب بھی میں اُس تعلیم
کو نہیں چھوڑ سکتا جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھے ملی ہے۔یہ الفاظ کوئی معمولی الفاظ نہیں
تھے۔آج بھی یورپ کے معاند مؤرخین جب رسول کریم ہے کے واقعات لکھتے ہوئے
اس مقام پر پہنچتے ہیں تو ان کے دل کانپ اٹھتے ہیں اور وہ یہ لکھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں
کہ اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ محمد صاحب جھوٹ بولنے والے نہ تھے اور انہیں اس
تعلیم کی سچائی پر پورا یقین تھا جو وہ لائے تھے۔پھر ابوطالب کا کیا حال ہوا ہوگا جس نے
خود محمد ﷺ کی زبان سے یہ کلمات سنے۔ابو طالب مسلمان نہ تھے مگر جس وقت انہوں
نے سچائی کے متعلق محمد ﷺ کا یہ یقین دیکھا تو وہ بے اختیار کہہ اٹھے کہ اے بھتیجے! مجھے
الله
قوم کی کوئی پرواہ نہیں میں تیرے ساتھ ہوں تو شوق سے اپنا کام کرتا چلا جا 1۔غرض اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندر سچائی کا وہ مادہ رکھا ہے کہ سچائی پر قائم ہوتے
ہوئے انسان کچھ کا کچھ ہو جاتا ہے۔جانور بھی جھوٹ نہیں بولتا ، جھوٹ صرف انسان کی

سيرة النبي علي
379
جلد 4
ایجاد ہے۔مگر جانور کا سچ بالکل اور قسم کا ہوتا ہے۔اس کا سچ طبعی ہوتا ہے مگر انسان کا سچ
ایمانی ہوتا ہے۔اس لئے جو انسان راستباز ہوتا ہے وہ ساری دنیا کے مقابلہ میں اکیلا
کھڑا ہو جاتا ہے اور اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کرتا کہ اس کے مقابلہ میں ایک کروڑ
آدمی ہیں یا دس کروڑ۔وہ نظارہ دنیا کے لئے ایک حیرت انگیز نظارہ ہوتا ہے کہ ایک
انسان کھڑے ہو کر ساری دنیا کو تاراج کر رہا ہوتا ہے۔مگر وہ کیا چیز ہے جو اس کے پیچھے
ہوتی ہے؟ اس کے پیچھے صرف حق ہوتا ہے جس کی طاقت پر وہ ساری دنیا کو للکارتا
ہے۔غرض یہ خاصیت اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندر پیدا کی ہے کہ وہ سچائی کا کامل نمونہ
ہوتا ہے۔پھر الحق کے دوسرے معنی دنیا کو قائم رکھنے والے کے ہیں اور اس کا بہترین نمونہ
بھی انبیاء علیہم السلام کا وجود ہوتا ہے۔جب خدا تعالیٰ کا غضب دنیا کے گناہوں کی وجہ
سے بھڑ کنے والا ہوتا ہے تو اُس وقت خدا تعالیٰ کا الحق ہونا فوراً اپنے نبی کی طرف نگاہ
دوڑاتا ہے اور کہتا ہے اس وجود کے ہوتے ہوئے میں اس دنیا کو کیونکر تباہ کر دوں۔پس ان
کا وجود دنیا کے لئے ایک حرز اور تعویذ ہوتا ہے اور ان کی وجہ سے دنیا بہت سے مصائب
اور اللہ تعالیٰ کے غضب کا نشانہ بننے سے محفوظ رہتی ہے۔اسی طرح لَا إِلهُ إِلَّا هُوَ ہے۔یہ تو حید کا مقام بھی ایسا ہے کہ جو شخص اس مقام کو دیکھ لیتا ہے خود تو حید کے مقام پر کھڑا
ہو جاتا ہے۔آپ کہیں گے یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک انسان اللہ تعالیٰ کی توحید کا
مظہر ہو جائے۔مگر یہ کوئی ایسی بات نہیں جس کا سمجھنا آپ لوگوں کے لئے مشکل ہو
بالکل قریب زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر یہ الہام نازل ہو چکا ہے
که انتَ مِنّى بِمَنْزِلَةِ تَوْحِيدِى وَ تَفْرِيدِی 2 کہ اے مسیح موعود ! تیرا میرے
ساتھ وہی تعلق ہے جو تو حید کا مجھ سے تعلق ہے۔گویا تولا الهُ إِلَّا هُوَ کا مظہر ہے اور مجھے
لا إلهَ إِلَّا هُوَ پیارا ہے۔اسی طرح مجھے تو پیارا ہے۔تو توحید کے مقام کے یہ معنے
ہیں کہ جس مقام پر پہنچ کر اللہ تعالیٰ یہ فیصلہ کر دیتا ہے کہ اب دنیا میں میرا پیارا صرف
ہو۔

سيرة النبي علي
380
جلد 4
ایک ہی وجود ہے اس کے سوا میں کسی کی پرواہ نہیں کرتا۔یہ وہی بات ہے جو بعض
احادیث قدسیہ میں ان الفاظ میں بیان کی گئی ہے کہ لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْأَفَلَاكَ 3 کہ
صلى الله
اے محمد یہ ساری دنیا تیری مٹھی میں آگئی ہے۔جدھر تیرا ہاتھ اٹھے گا اُدھر ہی میرا
ہاتھ اٹھے گا۔جدھر تیری نظر ہوگی اُدھر ہی میری نظر ہوگی۔یہ تو حید کا مقام ہے جو اصل
مقام تو محمد ﷺ کا ہے لیکن ظلی طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی یہ مقام
صلى الله
حاصل ہوا ہے۔پھر یوں بھی رسول کریم علے تو حید کے مظہر تھے کہ جیسی تو حید محمد علی ہے
نے قائم کی ایسی تو حید قائم کرنا تو الگ رہا کسی دوسری قوموں نے اس رنگ میں تو حید کو
سمجھا بھی نہیں۔یہ اس تفصیل کا موقع نہیں ورنہ میں بتاتا کہ دنیا نے توحید کو سمجھا ہی
نہیں۔تو حید وہی ہے جو رسول کریم ﷺ نے بیان فرمائی۔پھر یہ بھی توحید کا مقام تھا
کہ رسول کریم ﷺ سید ولد آدم تھے یعنی دنیا کے تمام انسانوں میں سے افضل واعلیٰ
ہیں اور آئندہ بھی کسی ماں نے ایسا بچہ نہیں جنتا جو آپ کے درجہ کی بلندی کو پہنچ سکے۔پھر
اس لحاظ سے بھی آپ توحید کے مقام پر تھے کہ خدا تعالیٰ کے حضور اُس کی توحید سے آپ
نے ایسا تعلق قائم کیا کہ دنیا وَ مَا فِيهَا آپ کی نظروں سے غائب ہو گئے اور خدا ہی خدا
آپ کو نظر آنے لگ گیا۔گویا ایک آپ کا وجود تھا اور ایک خدا کا۔انسانی وجودوں میں
سے واحد وجود آپ کا تھا اور خدا تو ایک ہے ہی۔اور پھر اس لحاظ سے بھی آپ تو حید
کے مقام پر تھے کہ تو کل کا اعلیٰ مقام آپ کو حاصل تھا اور آپ کی نظر خدا کے سوا اور کسی
کی طرف نہ اٹھتی تھی۔پھر صفت رب العلمین کا مادہ بھی خدا تعالیٰ نے انسان میں پیدا کیا اور اسے اتنا
وسیع کیا ، اتنا وسیع کیا کہ ہر ماں اور ہر باپ اپنے بچہ کی ربوبیت کر رہا ہے۔پھر محمدعلی اللہ
کو دیکھو تو تمہیں نظر آئے گا کہ آپ اس صفت کے کامل مظہر تھے اور دنیا کی کوئی چیز
ایسی نہیں جو آپ کے احسان سے باہر رہ گئی ہو۔مخلوق میں سے اہم جنس حیوان
ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ صرف انسانوں پر رحم کیا بلکہ آپ کے

سيرة النبي عمال
381
جلد 4
دائرہ شفقت میں دوسرے حیوانات بھی آگئے اور آپ نے ان کی بہتری کے لئے اپنی
امت کو کئی احکام دیئے ہیں۔مثلاً آپ نے فرمایا کہ آزاد جانور کو باندھ کر مت رکھو اور
اگر باندھ کر رکھتے ہو تو ان کے کھانے پینے کا بندو بست کرو۔اس حکم کے ماتحت ہر شخص
جو کسی جانور کو اپنے گھر میں باندھ کر رکھتا ہے وہ اس بات پر مجبور ہے کہ اسے کھانے
پینے کے لئے دے اور اگر نہیں دے گا تو رسول کریم ﷺ نے فرمایا وہ دوزخ میں
جائے گا 4۔پھر جانورں پر آپ نے اس قدر رحم کیا کہ فرمایا کسی جانور کو کسی دوسرے
جانور کے سامنے ذبح مت کرو تا اسے تکلیف نہ ہو۔کسی جانور کو کند چھری سے ذبح نہ
کرو 5۔اسی طرح جانور کو باندھ کر نشانہ بنانے سے منع کیا 6۔جانور پر طاقت سے زیادہ
بوجھ لادنے سے روکا۔اسی طرح منہ پر داغ دینے کی ممانعت کی اور فرمایا اگر داغ
لگانا ہی ہو تو پیٹھ پر لگا و 2۔غرض جو فرائض اللہ تعالیٰ کی طرف سے جانوروں کے لئے
مقرر ہیں ان کے سوا باقی ہر قسم کی تکلیف سے آپ نے انہیں محفوظ کر دیا۔اور پھر جو
زیادہ سے زیادہ رحم جانوروں پر کیا جا سکتا تھا وہ بھی آپ نے کیا اور فرمایا جو جانور پالتو
نہیں دانے وغیرہ چگتے رہتے ہیں اُن کو دانے وغیرہ ڈال دینا بھی ثواب کا موجب
ہے۔چنانچہ آپ نے فرمایا ایک شخص تھا جو جانوروں کو دانے ڈالا کرتا تھا۔اللہ تعالیٰ کو
اس کی یہ نیکی ایسی پسند آئی کہ اس نے اسی نیکی کے عوض اسے اسلام میں داخل ہونے
کی توفیق عطا فرمائی۔غرض آپ کے احسانات سے حیوانات بھی باہر نہیں اور انسان باہر نہیں۔انسانوں
میں سے مرد اور عورت کو لے لو۔پہلی قوموں نے مردوں کے متعلق بے شک قوانین
تجویز کئے تھے مگر عورتوں کے حقوق کا انہوں نے کہیں ذکر نہیں کیا تھا۔رسول کریم
صلى الله ے وہ پہلے انسان ہیں جنہوں نے یہ تعلیم دی کہ جیسے مردوں کے حقوق عورتوں کے
ذمہ ہیں اسی طرح عورتوں کے حقوق مردوں کے ذمہ ہیں۔وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِى
عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ 2 جس طرح عورتوں پر مردوں کے حقوق ہیں، اسی طرح عورتوں
8

سيرة النبي عمال
382
جلد 4
کے بھی بہت سے حقوق ہیں جو مردوں کو ادا کرنے چاہئیں۔پھر ہر شعبہ زندگی میں
عورت کی ترقی کے راستے آپ نے کھولے۔اسے جائیداد کا مالک قرار دیا ، اس کے
جذبات اور احساسات کا خیال رکھا، اس کی تعلیم کی نگہداشت کی ، اس کی تربیت کا حکم
دیا اور پھر فیصلہ کر دیا کہ جس طرح جنت میں مرد کے لئے ترقیات کے غیر متناہی مراتب
ہیں اسی طرح جنت میں عورتوں کے لئے بھی غیر متناہی ترقیات کے دروازے کھلے
ہیں۔پھر مردوں کی مختلف شاخیں ہیں۔کبھی مرد بحیثیت باپ ہوتا ہے، کبھی مرد بحیثیت
بھائی ہوتا ہے، کبھی مرد بحیثیت بیٹا ہوتا ہے اور کبھی مرد بحیثیت خاوند ہوتا ہے۔اسی طرح
عورت کبھی بحیثیت ماں ہوتی ہے، کبھی بحیثیت بیٹی ہوتی ہے، کبھی بحیثیت بہن کے اور
کبھی بحیثیت بیوی کے۔پھر مرد کبھی معلم ہوتا ہے کبھی متعلم۔عورت بھی کبھی معلمہ ہوتی
ہے اور کبھی متعلمہ۔پھر عورت کبھی دودھ پلانے والی ہوتی ہے اور کبھی دودھ پینے والی۔کبھی مرد دودھ پلوانے والا ہوتا ہے اور کبھی خود دودھ پینے والا یعنی چھوٹا بچہ ہوتا ہے۔پھر مرد عورت خریدار بھی ہوتے ہیں اور بیچنے والے بھی ہوتے ہیں۔وہ محنت کرنے
والے بھی ہوتے ہیں اور مزدوری دینے والے بھی ہوتے ہیں۔معاہدہ کرنے والے بھی
ہوتے ہیں اور معاہدہ لینے والے بھی ہوتے ہیں۔حاکم بھی ہوتے ہیں اور محکوم بھی ہوتے
ہیں۔غرض ہر قسم کی زندگی مردوں سے بھی تعلق رکھتی ہے اور عورتوں سے بھی۔ان تمام
شعبوں میں خدا تعالیٰ نے رسول کریم ﷺ کے ذریعہ مردوں کو بھی احکام دیے اور
عورتوں کو بھی۔پھر انسانوں میں قوموں ، مذہبوں اور حکومتوں کے تفاوت کے لحاظ سے اختلاف
ہوتا ہے اور اس اختلاف کی وجہ سے لڑائیاں ہوتی ہیں۔مگر جہاں گھمسان کی لڑائی
الله
ہو رہی ہوتی ہے، جہاں کوئی کسی کی پرواہ نہیں کرتا وہاں محمد ﷺ کے ذریعہ یہ آواز بلند
ہوتی ہے کہ بے شک میرے ماننے والے مسلمان ہیں اور نہ ماننے والے کا فر مگر دیکھو
میں رب العلمین کا مظہر ہوں۔دیکھنا ! ان کفار میں سے کسی عورت کو نہ مارنا ، دیکھنا !

سيرة النبي عليه
الله
383
جلد 4
ان میں سے کسی بچے کو نہ مارنا، دیکھنا ! ان کے کسی پنڈت، پادری یا راہب
کو قتل نہیں
کرنا ، دیکھنا ! باغات نہ جلانا ، معبد نہ گرانا ، پھل دار درخت نہ کاٹنا۔دیکھنا ! جھوٹ اور
فریب سے کام نہ لینا، دیکھنا! کسی ایسے شخص کو قتل نہیں کرنا جس نے تمہارے سامنے
اپنے ہتھیار ڈال دیئے ہوں۔دیکھنا ! زخمی کو نہ مارنا، دیکھنا! کسی کو آگ سے عذاب
نہ دینا ، دیکھنا ! کفار کا مثلہ نہ کرنا اور ان کے ہاتھ پاؤں نہ کاٹنا۔یہ سب احکام جو
رسول کریم علیہ نے دیئے یہ مسلمانوں کے لئے تو نہیں تھے ، یہ کفار کے لئے تھے۔آخر
مسلمانوں نے مسلمانوں کے ناک، کان اور ہاتھ نہیں کاٹنے تھے انہوں نے مسلمانوں کو
پکڑ پکڑ کر آگ میں نہیں جلانا تھا۔وہ اگر مثلہ کر سکتے تھے یا آگ سے عذاب دے سکتے
تھے تو کافروں کو۔پس یہ احکام مسلمانوں کی خیر خواہی کے لئے نہیں تھے بلکہ کفار کی
خیر خواہی کے لئے تھے اور ان کے آرام اور بچاؤ کے لئے یہ سب سامان تھے۔گو یا تمثیلی
زبان میں اگر ہم ان واقعات کو بیان کریں تو اس کا نقشہ یوں کھینچا جا سکتا ہے کہ مسلمان
ایک لمبے عرصہ تک کفار کے مظالم برداشت کرنے کے بعد جب تلواریں سونت کر کفار
پر حملہ آور ہوئے تو وہی محمد ﷺ جو مسلمانوں کو کفار سے لڑا رہے تھے ، کیا دکھائی دیتا ہے
کہ دشمنوں کے آگے بھی کھڑے ہیں اور مسلمانوں سے کہہ رہے ہیں کہ ان پر یہ ختی نہ
الله
کرو، وہ سختی نہ کرو۔گویا محمد یہ صرف مسلمانوں کے لشکر کی ہی کمان نہیں کر رہے تھے
بلکہ آپ کفار کے لشکر کی بھی کمان کر رہے تھے اور اُسے بھی مسلمانوں کے حملہ سے
بچارہے تھے۔پس لڑائیوں میں بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صفت رب العلمین کا
مظہر ہونے کا ثبوت نظر آ رہا ہے۔پھر غلاموں پر بھی آپ نے احسان کیا اور فرمایا جو شخص کسی غلام کو مارتا ہے وہ گناہ
کا ارتکاب کرتا ہے اور اس کا فدیہ یہ ہے کہ وہ اسے آزاد کر دے۔آپ نے فرمایا اپنے
غلام سے وہ کام نہ لو جو وہ کر نہیں سکتا اور اگر زیادہ کام ہو تو خو د ساتھ لگ کر کام کراؤ۔اور اگر تم اس کے لئے تیار نہیں تو تمہارا حق نہیں کہ اس سے کام لو۔اسی طرح اگر غلام
صلى الله

سيرة النبي علي
384
جلد 4
کے لئے تمہارے منہ سے کوئی گالی نکل جاتی ہے تو تمہارا فرض ہے کہ اسے فوراً آزاد
کر دو۔غرض مزدور اور آقا کے لحاظ سے بھی آپ نے صفت رب العلمین کا مظہر بن کر
دنیا کو دکھا دیا۔آپ نے ایک طرف مزدور کو کہا کہ اے مزدور تو حلال کما اور محنت سے
کام کر۔اور دوسری طرف آقا سے کہا کہ اے محنت لینے والے! تو حد سے زیادہ اس
سے کام نہ لے اور اس کا پسینہ سُوکھنے سے پہلے اس کی مزدوری اسے دے۔اسی طرح
تجارتوں کے متعلق اور لین دین کے معاملات کے متعلق بھی رسول کریم علیہ نے
احکام دیئے ہیں اور زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جس پر رسول کریم ﷺ کا کوئی احسان
نہ ہو۔الله
کوئی کہہ سکتا ہے کہ موجودہ لوگوں پر تو رسول
کریم ﷺ نے یہ احسانات کئے آپ
کے پہلوں پر کیا احسان ہیں؟ سوایسے لوگوں کو میں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کے احسانات نہ
صرف موجودہ نسل اور آئندہ آنے والی نسلوں پر ہیں بلکہ ان لوگوں پر بھی جو آپ سے پہلے
گزر چکے۔آپ جس زمانہ میں مبعوث ہوئے ہیں تمام انبیاء پر مختلف قسم کے الزامات
لگائے جاتے تھے۔تم مجھے ایک ہی نبی ایسا بتا دو جس پر کوئی الزام نہ لگایا گیا ہو۔ہر نبی پر
الزام لگا اور انہی قوموں نے ان پر الزام لگایا جو ان انبیاء کو ماننے والی تھیں۔حضرت عیسیٰ
علیہ السلام پر بھی الزام لگا، حضرت داؤد علیہ السلام پر بھی الزام لگا، حضرت سلیمان
علیہ السلام پر بھی الزام لگا اور عیسائیوں نے تو حضرت عیسی علیہ السلام کو مستی کرے
کرتے ہوئے
کہہ دیا کہ سب نبی چور اور بٹ مار تھے۔مگر حضرت عیسی علیہ السلام کی نیکی بھی ان کی نگاہ
میں کیا تھی؟ انہوں نے منہ سے تو کہہ دیا کہ حضرت عیسی علیہ السلام بے گناہ تھے مگر
تفصیلات میں وہ ان پر الزام لگانے سے بھی باز نہیں آئے۔چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ وہ کسی
کا گدھا بے پوچھے لے گئے اور اس پر سواری کرتے پھرے۔لوگوں کو گالیاں دیتے
تھے اور انہیں حرام کار اور بدکار کہتے تھے۔وہ لوگوں کے گناہ اٹھا کر صلیب پر لٹک گئے
اور اس طرح نَعُوذُ باللهِ مِنْ ذَلِكَ لعنتی بنے اور تین دن دوزخ میں رہے۔وہ لوگوں

سيرة النبي م
385
جلد 4
کے سؤروں کے گلے بغیر ان کے مالکوں کو کوئی قیمت دینے کے تباہ کر دیا کرتے تھے۔یہ سب باتیں مسیحی کتب میں لکھی ہیں۔پھر ہندوؤں کو لے لو۔وہ حضرت کرشن اور
حضرت رام چندر کو اپنا اوتار مانتے ہیں۔مگر رام چندر جی کا سیتا سے جو سلوک بیان
کرتے ہیں وہ اگر ایک طرف رکھ لیا جائے اور دوسری طرف ان کی بزرگی اور نیکی
دیکھی جائے تو یہ تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کہ انہوں نے اتنا بڑا ظلم کیا ہو۔مگر وہ حضرت
رام چندر کی طرف بے دریغ یہ ظلم منسوب کرتے جاتے ہیں۔پھر حضرت کرشن کے
متعلق کہتے ہیں کہ وہ مکھن چرا چرا کر لے جایا کرتے تھے حالانکہ وہ خدا تعالیٰ کے نبی
صلى الله
تھے۔غرض تمام انبیاء پر بیسیوں الزامات لگائے جاتے تھے۔یہ صرف محمد یہ کی ہی
ذات ہے جس نے تمام انبیاء سے ان اعتراضات کو دور کیا اور بتلایا کہ یہ لوگ نیک،
پاک اور راستباز تھے۔ان پر الزام نہیں لگانا چاہئے۔پس رسول کریم ﷺ نے نہ صرف موجودہ اور آئندہ نسلوں پر احسان کیا بلکہ پہلے
لوگوں پر بھی احسان کیا جو وفات پاچکے تھے اور ان کی قوموں پر بھی احسان کیا۔جب
ایک یہودی کو بتادیا جائے کہ تمہارے بزرگ تمام نقائص سے پاک تھے تو اس کی گزشتہ
تاریخ کتنی صاف ہو جاتی ہے اور وہ کیسی خوشی کے ساتھ ان بزرگوں کے نمونہ پر چلنے کی
کوشش کرے گا۔یہی حال عیسائیوں کا ہے اور یہی حال دوسری قوموں کا ہے۔پس
رسول
کریم ﷺ نے نہ صرف اپنی قوم کی ترقی کے راستے کھولے بلکہ دوسری قوموں کی
روایات کو بھی صاف کیا اور ان کے سامنے بھی ان کے بزرگوں کے اعلیٰ نمونے پیش
کئے جن کو اپنے سامنے رکھتے ہوئے وہ عظیم الشان ترقی کر سکتے ہیں۔پھر آپ نے ملائکہ پر بھی احسان کیا۔طرح طرح کے الزام تھے جو ان پر لگائے
جاتے تھے۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا يَفْعَلُوْنَ مَا يُؤْمَرُونَو کہ
ملائکہ گنہگار نہیں ان کے اندر خدا تعالیٰ نے انکار کا مادہ ہی نہیں رکھا۔انہیں جو بھی حکم ہے
اس کی وہ اطاعت کرتے ہیں۔پس ان پر کسی قسم کا الزام لگانا اور یہ کہنا کہ انہوں نے

سيرة النبي علي
386
جلد 4
بھی فلاں گناہ کیا سخت ظلم ہے۔پھر رسول کریم اللہ نے دنیا کے ہر گنہگار پر احسان کیا اور اس کے دل کو خوشی
سے لبریز کر دیا۔رسول کریم ﷺ کی بعثت سے پہلے ساری دنیا یہ کہا کرتی تھی کہ گنہگار
ہمیشہ کے لئے دوزخ میں گرائے جائیں گے اور جو شخص ایک دفعہ جہنم میں چلا گیا پھر وہ
وہاں سے نہیں نکل سکے گا۔گویا دنیا گنہ گاروں کو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس کرتی تھی
اور توبہ کا دروازہ اس پر بند بتلاتی تھی۔مگر رسول کریم ﷺ نے فرمایا انسان کتنا ہی
گنہگار ہو جائے اللہ تعالیٰ اسے معاف کرنے کے لئے تیار ہے۔بیشک گنہگاروں کے
گناہ بہت بڑے ہیں مگر خدا تعالیٰ کا رحم اس سے بھی بڑا ہے۔پس تم اس بات سے
مت گھبراؤ کہ تم گناہوں میں ملوث ہو، تم تو بہ کرو کہ خدا آج بھی تمہیں معاف کرنے
کے لئے تیار ہے۔کتنی امید ہے جو گنہگاروں کے دلوں میں رسول کریم ﷺ نے پیدا
کر دی۔کتنی امنگ ہے جو آپ نے ان کے قلوب میں پیدا کر دی۔غرض رب العلمین
کی صفت اعلیٰ درجہ کے کمال کے ساتھ محمد مے میں ظاہر ہوئی اور ان سے اتر کرامت
محمد یہ کے اور بہت سے اولیاء وصلحاء میں ظاہر ہوئی اور ظاہر ہوتی رہتی ہے۔“
1: السيرة النبوية لابن هشام جلد 1 صفحه 312 مطبوعہ دمشق 2005 ء
2 تذکرہ صفحہ 53 ایڈیشن چہارم 2004 ء
3: موضوعات کبیر۔ملا علی قاری صفحہ 59 مطبوعہ دہلی 1346ھ
الله
(الفضل 4 دسمبر 1937 ء )
4: بخارى كتاب المساقاة باب فضل سقى الماء صفحه 380 حدیث نمبر 2364 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
:5 مسلم كتاب الصيد والذبائح باب الامر باحسان الذبح صفحہ 873 حدیث نمبر 5055
مطبوعہ ریاض اپریل 2000 ء الطبعة الثانية
6: مسلم كتاب الصيد والذبائح باب النهي عن صبر البهائم صفحہ 873 حدیث نمبر 5057

سيرة النبي علي
387
جلد 4
مطبوعہ ریاض اپریل 2000ء الطبعة الثانية
7:ابوداؤد كتاب الجهاد باب النهي عن الوسم فى الوجه صفحه 372،371 حدیث نمبر
5055 مطبوعہ ریاض اپریل 2000 ء الطبعة الثانية
8: البقرة: 229
9: التحريم : 7

آج 10 میں سے 10 باقی