رسول کریمﷺ کا اہلِ خانہ سے پیار

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
388
جلد 4
رسول کریم ﷺ کا اہل خانہ سے پیار
صلى الله
حضرت مصلح موعود 26 نومبر 1937ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں :۔محمد ہے جن کے قدموں کے نیچے ہزاروں انسان اپنی آنکھیں بچھانے کے لئے
تیار تھے اور جن کی خدمت کے لئے ہزاروں لوگ موجود تھے انہیں جب ہم اہلی زندگی
میں دیکھتے ہیں تو یہ دکھائی دیتا ہے کہ رسول کریم ﷺ ایک موقع پر جھکتے ہیں اور فرماتے
ہیں عائشہ! میری پیٹھ پر پیر رکھ کر فلاں نظارہ دیکھ لو 1۔پھر آپ نماز پڑھ رہے ہوتے تو
حضرت حسن جو ابھی چھوٹے بچے تھے آتے اور جب آپ سجدہ میں جاتے تو گردن پر
چڑھ کر بیٹھ جاتے۔جب آپ سجدہ کے بعد کھڑے ہونے لگتے تو انہیں اپنی گودی میں
لے لیتے۔پھر رکوع میں جاتے تو اتار دیتے اور جب پھر سجدہ میں جاتے تو وہ پھر آپ کی
پیٹھ پر بیٹھ جاتے۔صحابہ ایک دفعہ یہ دیکھ کر حضرت حسن پر ناراض ہوئے تو آپ نے
فرمایا رہنے دو بچوں کے متعلق اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ ان کے شفیق بنو 2۔غرض گو دنیا جہان کے لئے
محمد ﷺ قربانی کر رہے تھے اور دنیا جہان بھی آپ
کے لئے ہر چیز قربان کرنے کے لئے تیار تھی مگر حضرت حسنؓ کے ساتھ سلوک ایک
جدا گانہ رنگ رکھتا تھا۔جو سلوک آپ سے حسنؓ کرتے تھے کسی اور کا بچہ کرتا تو شاید وہ
باپ اپنے بچہ کو مار مار کر ادھ موا کر دیتا۔“
( الفضل 4 دسمبر 1937 ء)
10 دسمبر 1937 ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔جو عشق میں مخمور ہو کر عشقی نقل کرتا ہے وہی حقیقی کامیابی حاصل کرتا ہے۔بعض
صحابہ کہتے ہیں کہ ہم نماز میں بھی بعض دفعہ رسول
کریم ﷺ کی طرف دیکھتے تھے کہ آپ

سيرة النبي علي
389
جلد 4
کس طرح نماز پڑھتے ہیں۔یہ عشق کی نقل تھی دماغی اور عقلی نقل نہیں تھی۔اس عشق میں
بعض دفعہ
والا معاملہ بھی ہو جاتا ہے۔عشق است و ہزار بدگمانی
ایک صحابی کہتے ہیں کہ رسول کریم عملہ ایک دفعہ نماز پڑھا رہے تھے کہ جب
آپ سجدہ میں گئے تو آپ نے بہت دیر کردی اور سجدہ بہت لمبا ہو گیا۔یہ دیکھ کر
میرے دل میں وہم اٹھنا شروع ہو گیا کہ خدانخواستہ کوئی حادثہ نہ ہو گیا ہو۔چنانچہ میں
الله
نے سراٹھایا تو کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت حسن رسول کریم ﷺ کی گردن پر اس طرح
بیٹھے ہیں جس طرح کوئی گھوڑے پر سوار ہوتا ہے۔یہ دیکھ کر میں پھر جلدی سے سجدہ
میں چلا گیا۔جب نماز ہو چکی تو باقی صحابہ نے عرض کیا کہ يَا رَسُولَ اللهِ! کیا سجدہ میں
حضور پر کوئی وحی نازل ہوئی ہے کہ اس قدر دیر حضور نے کردی؟ یا خدانخواستہ کوئی
تکلیف ہو گئی تھی؟ ہمیں تو سخت گھبراہٹ ہونے لگ گئی تھی۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا
نہ کوئی وحی نازل ہوئی ہے اور نہ خدا کے فضل سے کوئی تکلیف ہوئی ہے۔یہ ہمارا بیٹا
ہماری گردن پر سواری کرنے بیٹھ گیا تھا اور ہم نے کہا کہ چلو تھوڑی دیر کے لئے یہ بھی
سواری کرلے، اگر اسے ہٹایا تو اسے تکلیف ہوگی 3۔“ ( الفضل 18 دسمبر 1937ء )
:1 بخاریى كتاب العيدين باب الحراب والدرق يوم العيد صفحہ 153 حدیث نمبر 950
مطبوعہ ریاض مارچ 1999ء الطبعة الثانية
2 كنز العمال جلد 13 صفحہ 669 حدیث نمبر 37706 مطبوعہ بیروت لبنان 2012 ء(مفہوماً)
3 كنز العمال جلد 13 صفحہ 667 ، 668 حدیث نمبر 37702 مطبوعہ بیروت لبنان 2012 ء (مفہوماً)

آج 10 میں سے 10 باقی