حملہ اخلاق کے جامع

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
390
جلد 4
جملہ اخلاق کے جامع
حضرت مصلح موعود 17 دسمبر 1937ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں :۔اللہ تعالیٰ نے صحابہ کے لئے لَكَرِهُونَ 1 بمقام مدح میں بیان کیا ہے۔وہ جانتا
تھا کہ کسی زمانہ میں ان پر یہ الزام لگایا جائے گا۔جیسے آجکل یورپین مؤرخ کرتے ہیں
کہ وہ لوگ لوٹ مارکو پسند کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ صحیح نہیں بلکہ وہ تو لڑائی
کو دل سے ناپسند کرتے تھے اور صرف اس صورت میں لڑتے تھے کہ جب دیکھتے کہ
اب کافروں نے ان کے لئے اس سے بچنے کا کوئی رستہ نہیں چھوڑا۔تو یہ ان کی نیکی
بیان کی گئی ہے کہ وہ مجبور ہو کر لڑتے تھے ورنہ وہ کسی کو دکھ دینا پسند نہیں کرتے تھے۔چنانچہ اس کی عملی مثال رسول کریم ﷺ کی زندگی میں ہمیں ملتی ہے۔باوجود اس کے کہ
آپ نے درجن بھر سے زیادہ لڑائیوں میں حصہ لیا اور باوجود اس کے کہ آپ شدید
معرکوں میں جو بلحاظ قتل و خونریزی کے شدید تھے، اگر چہ ان میں حصہ لینے والوں کی
تعداد زیادہ نہ ہو، کمان کرتے رہے۔مگر سوائے ایک کے کوئی شخص آپ کے ہاتھ سے
مارا نہیں گیا اور وہ بھی اس لئے کہ اس نے خود آپ کے ہی ہاتھ سے مارے جانے پر زور
دیا۔آپ خود سے بھی مارنا پسند نہ کرتے تھے۔صحابہ اس کے مقابلہ پر آتے مگر وہ سب
سے کہتا کہ تم ہٹ جاؤ میرا مقابلہ محمد سے ہے اور میں تم میں سے کسی سے نہیں لڑوں گا۔یہ دیکھ کر رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ اسے آنے دو۔ورنہ آپ پر نَعُوذُ بِاللهِ بزدلی کا
الزام لگتا اور غیرت کے خلاف فعل سمجھا جاتا۔اور جب وہ آگے آیا تو آپ نے اُسے
قتل کرنے کی نیت سے نہیں بلکہ صرف اُس کے حملہ کو روکنے کے لئے نیزہ کی آنی چھوٹی

سيرة النبي علي
391
جلد 4
اور اسی سے اللہ تعالیٰ نے اسے اتنا شدید درد پیدا کر دیا کہ وہ میدانِ جنگ سے بھاگ گیا
اور بعد میں مر گیا 2۔گویا اسے بھی آپ نے قتل نہیں کیا بلکہ صرف زخمی کیا اور یہ اتنی
عظیم الشان بات ہے کہ دنیا کی کسی تاریخ میں اس کی مثال نہیں مل سکتی کہ کوئی جرنیل
اور کمانڈر اس قدر معرکوں میں شامل ہوا ہو اور اس کے ہاتھ سے صرف ایک ہی شخص
مارا گیا ہو۔تو صحابہ عام طور پر اور آنحضرت مہ خاص طور پر لڑائی کو نا پسند کرتے تھے
مگر باوجود اس کے ان کو لڑائیاں کرنی پڑتی تھیں۔اس لئے کہ دشمن ان کو مجبور کر دیتے
تھے۔الأمَاشَاءَ الله بعض اس کے برعکس بھی ہوں گے جو لڑائی کو پسند کرتے ہوں گے
اور تیز طبیعت بھی ہوں گے مگر مستثنیات ہمیشہ قانون کو ثابت کرتی ہیں رد نہیں کرتیں۔تو وہ اخلاق جو طبیعت کے خلاف ظاہر ہوتے ہیں وہی نیکی کے کمال پر دلالت
کرتے ہیں۔طبیعت کے میلان کے مطابق جو نیکی ہو وہ کامل نیکی نہیں کہلا سکتی۔مثلاً
حضرت مسیح ناصری علیہ السلام نے فرمایا کہ اگر کوئی تمہارے ایک گال پر تھپڑ مارے تو
دوسرا بھی آگے کر دو 3۔اب اگر ان کا سارا کریکٹر اسی نقطہ کے گرد گھومتا ہے اور یہی
بات ان کے ہر عمل میں نظر آتی ہے تو یہ کوئی اعلیٰ خوبی نہیں۔اس کے یہ معنے ہیں کہ ان
کی تمام نیکیوں میں ان کے طبعی میلان کا دخل ہے۔نیکی دراصل اسی کی ہوتی ہے جس
کی زندگی میں ہر قسم کی نیکیاں پائی جائیں۔جیسے ہمارے رسول کریم ﷺ کی ذات
ہے۔عفو میں آپ نے ایسا نمونہ دکھایا کہ اس سے بہتر عفونہیں ہوسکتا۔لڑائی میں اس
قدر دلیر تھے کہ آپ سے بڑھ کر کوئی دلیر نظر نہیں آتا۔پالیسی میں اس قدر ذہین تھے
کہ آپ سے بہتر تد بیر کرنے والا اور سپاہیوں کو لڑانے والا کوئی دوسرا نہیں ملتا۔جب
آپ تقریر کرتے تو ایسی کہ بڑے بڑے مقررین آپ کے سامنے بیچ نظر آتے۔ایک
دفعہ آپ تقریر کرنے کے لئے صبح کھڑے ہوئے تو شام تک تقریر کرتے رہے صرف
نماز کے لئے بند کرتے اور نماز پڑھ کر پھر شروع فرما دیتے۔مگر جب مختصر بات فرماتے
تو ایسی کہ اس کی تفسیر میں کئی کتابیں لکھی جاسکیں۔گویا ایک طرف آپ کے لیکچر میں اتنی

سيرة النبي عمال
392
جلد 4
وسعت نظر آتی ہے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے اور دوسری طرف اختصاراً کلام فرماتے
تو عقل دنگ رہ جاتی ہے۔جب آپ سخاوت کرتے تو انتہا درجہ کی حتی کہ صحابہ کا بیان
ہے کہ آپ بالخصوص رمضان میں اس طرح سخاوت کرتے کہ جس طرح تیز آندھی چلتی
ہے 4۔اور پھر اس کے ساتھ ہی لَا تُبَدِّرُ تَبْذِيرًا 5 پر آپ کا عمل تھا۔یعنی سخاوت کو
فضول اور رائیگاں نہ گنواتے اور نہ بے محل استعمال کرتے۔حاتم طائی کی سخاوت تو تھی
مگر بے محل کیونکہ وہ حلوائی کی دکان پر دادا جی کی فاتحہ والی سخاوت تھی۔باپ کے مال
پر اُس کا کیا حق تھا کہ اُسے تقسیم کر دیتا۔اس کے مقابل پر آنحضرت ﷺ ایک طرف
تو آپ اس قدرسخی تھے کہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے صحابہ کہتے ہیں کہ رمضان کے
دنوں میں آپ اس طرح سخاوت کرتے کہ گویا تیز آندھی چل رہی ہے۔مگر دوسری
طرف ہم دیکھتے ہیں کہ ایک شخص نے ایک دفعہ آپ کی عزت کی اور کہا کہ آپ پانچ
آدمیوں کو ساتھ لے آئیں۔آپ نے پانچ آدمیوں کو ساتھ لیا اور اس کے گھر کی
طرف چلے۔رستہ میں ایک چھٹا آدمی ساتھ شامل ہو گیا۔بعض طبائع بے تکلف ہوتی
ہیں اور ایسے لوگ خود بخو د ساتھ ہو جایا کرتے ہیں۔جب آپ اس شخص کے دروازے
پر پہنچے تو فرمایا کہ اس نے صرف پانچ آدمیوں کی اجازت دی تھی ، چھ کی نہیں۔گویا
جب دوسرے کے حق کا سوال پیدا ہوا تو آپ نے اس قدر احتیاط کی۔یوں تو آپ
فرمایا کرتے تھے کہ ایک آدمی کا کھانا دو آدمی کھا سکتے ہیں مگر اُس وقت یہ نہیں فرمایا کہ
پانچ کا کھانا چھ کھا لیں گے کیونکہ یہاں سخاوت کا نہیں بلکہ دوسرے کے حق کا سوال
جب آپ قضا فرماتے تو یہی نظر آتا تھا کہ آپ بہترین قاضی ہیں اور ساری توجہ
آپ کی اسی کام کی طرف ہے۔لیکن جب تدریس فرماتے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ آپ
کا سارا میلان اسی کی طرف ہے اور آپ بہترین مدرس ہیں۔پھر جب آپ تربیت
فرماتے تو یہی معلوم ہوتا کہ آپ بالکل ایسے ہیں جیسے تربیت کرنے والے اور
بورڈنگوں وغیرہ کے افسر ہوتے ہیں اور گویا آپ صرف مربی ہیں۔پھر جب مجلس میں

سيرة النبي علي
393
جلد 4
بیٹھتے تو صحابہ بیان کرتے ہیں کہ ہم میں سے ہر شخص یہی خیال کرتا تھا کہ آپ میرے
ساتھ سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں اور یہ نظر آتا تھا کہ آپ کو ان لوگوں کے سوا اور
کسی کا بلکہ اپنے گھر والوں کا بھی کوئی خیال نہیں۔لیکن جو نہبی گھر میں قدم رکھتے آپ
کی بیویاں خیال کرتیں کہ آپ سے زیادہ محبت کرنے والا خاوند دنیا بھر میں نہیں ہوگا۔آپ جب بچوں سے ملتے تو معلوم ہوتا کہ آپ ایک خوش مذاق نوجوان ہیں اور بچوں
سے کھیلنے میں ہی ساری لذت محسوس کرتے ہیں۔کسی بچہ کو کندھے پر اٹھاتے ، کسی کو
چھیڑتے ،
کسی کو پیار فرماتے ہیں مگر جب بوڑھوں میں جاتے تو ایسا نظر آتا کہ بڑھاپا
ہی بڑھاپا ہے۔آپ کے منہ سے عقل اور تدبیر کے پھول جھڑتے ہیں۔جب آپ
دوستوں کی طرف توجہ کرتے تو معلوم ہوتا ہے ان کے سوا آپ کو کسی کا خیال تک نہیں۔مگر جب دشمن کی طرف متوجہ ہوتے ہیں تو صاف نظر آتا ہے کہ وہ بھی اتنا ہی آپ کی
آنکھوں کے سامنے ہے جتنا دوست۔مختصر یہ کہ دنیا کی کوئی نیکی ایسی نہیں جس میں
آپ نمایاں نظر نہیں آتے اور نیکی اسی کا نام ہے۔یہ نیکی نہیں کہ اگر کوئی تمہارے ایک
گال پر تھپڑ مارے تو دوسرا بھی آگے کر دو، یہ تو طبیعت کا میلان ہے۔نیکی یہی ہے کہ
ایک تھپڑ کھا کر دوسرا آگے کرنے کے موقع پر آگے کر دیا جائے اور مقابلہ کرنے کے
موقع پر مقابلہ کیا جائے۔ہاتھ کھولنے کے موقع پر کھولا جائے اور بند رکھنے کے موقع پر
بند رکھا جائے۔دوستوں کے تحفظ کا سوال ہو تو اس کا خیال رکھا جائے اور دشمنوں سے
انصاف کا موقع ہو تو اس کا۔قضاء کے موقع پر بہترین قاضی بنا جائے اور لڑائی کے
موقع پر بہترین جرنیل۔تعلیم کا معاملہ ہو تو انسان معلم بنے اور تربیت کا وقت ہو تو
مربی۔اور اخلاق بیان کرنے کا وقت ہو تو عظیم الشان فلسفی نظر آئے۔غرضیکہ ساری
نیکیوں کا خیال رکھا جائے۔یہی حقیقی اور کامل نیکی ہے کیونکہ یہ ساری چیزیں طبیعت کا
میلان نہیں ہو سکتیں۔ایسی حالت میں ماننا پڑے گا کہ اگر کچھ چیزیں طبیعت کا میلان
ہیں تو کچھ ایسی بھی ہیں جو محض نیکی کی خاطر اور خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے کی جارہی

سيرة النبي عمال
394
ہیں۔یہ چیز ہے جو دنیا میں نیکی کو قائم کرنے کے لئے ضروری ہے۔“
1: الانفال : 6
جلد 4
(الفضل 22 دسمبر 1937 ء )
2 السيرة النبوية لابن هشام جلد 2 صفحہ 863 زیر عنوان مقتل ابی بن خلف مطبوعہ دمشق 2005 ء
3 متی باب 5 آیت 39 مطبوعہ پاکستان بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور 2011ء
4 بخاری کتاب الصوم باب اجود ما كان النبي صلى الله عليه وسلم صفحہ 306 حدیث نمبر
1902 مطبوعہ ریاض مارچ 1999 الطبعة الثانية
5: بنی اسرائیل : 27
6 مسلم كتاب الاشربة باب ما يفعل الضيف اذا تبعه صفحه 907 حدیث نمبر 5309 مطبوعہ ریاض
اپریل 2000ء

آج 10 میں سے 10 باقی