رسول کریمﷺ کے غیر معمولی یقین کے اثرات
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
395
جلد 4
رسول کریم ہے کے غیر معمولی یقین کے اثرات
حضرت مصلح موعود 24 دسمبر 1937ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔” دل کے اندر سے نکلی ہوئی بات دوسرے کے دل پر اثر کئے بغیر نہیں رہتی اور
انسان خواہ کس قدر مخالف ہو اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا اور اس میں انبیاء اور
اولیاء کی کوئی تخصیص نہیں۔عام مومن پر بھی جب اس قسم کا وقت آتا ہے تو اس کے
ذریعہ قلوب میں ایسا تغیر پیدا ہو جاتا ہے کہ اسے دیکھ کر حیرت آتی ہے۔رسول کریم ﷺ کے زمانہ کی ایک مثال ہے جو اس امر کو خوب واضح کر دیتی ہے۔حضرت عمر ا سلام کے سخت دشمن تھے۔اتنے دشمن کہ وہ ایک دفعہ رسول کریم ع کو قتل
کرنے کی نیت سے گھر سے چل پڑے۔مگر ابھی رستہ میں ہی تھے کہ کسی نے ان سے
پوچھا عمر ! کہاں جا رہے ہو؟ وہ کہنے لگے محمد (ع) کا کام تمام کرنے چلا ہوں۔اس
نے کہا پہلے اپنے گھر کی تو خبر لو۔تمہاری بہن اور بہنوئی مسلمان ہو چکے ہیں۔انہوں
نے کہا یہ کس طرح ہو سکتا ہے؟ وہ کہنے لگا اعتبار نہیں تو گھر جا کر دیکھ لو۔چنانچہ وہ اپنے
بہنوئی کے گھر گئے ، دیکھا تو دروازہ بند تھا اور اندر انہوں نے ایک صحابی کو بلایا ہوا تھا
جس سے وہ قرآن مجید سن رہے تھے۔حضرت عمرؓ نے دستک دی، انہوں نے دروازہ
کھولا تو حضرت عمر اندر داخل ہو گئے اور پوچھا کہ بتاؤ کیا ہو رہا تھا ؟ انہوں نے کہا کچھ
نہیں۔وہ کہنے لگے کہ کچھ کیوں نہیں کوئی بات ضرور ہے اور میں نے سنا ہے تم مسلمان
ہو چکے ہو۔یہ کہتے ہوئے وہ غصہ میں آگے بڑھے تا کہ اپنے بہنوئی کو ماریں۔جب وہ
مارنے لگے تو ان کی بہن اپنے خاوند کی محبت کے جوش میں ان کو بچانے کے لئے بیچ
سيرة النبي علي
396
جلد 4
میں آگئیں۔اہلِ عرب کی یہ فطرت نہیں تھی کہ وہ عورت پر ہاتھ اٹھا ئیں مگر حضرت عمرؓ
چونکہ اپنے بہنوئی پر ہاتھ اٹھا چکے تھے اس لئے روک نہ سکے اور ضرب ماردی جو بجائے
اپنے بہنوئی کے ان کی بہن کو جانگی اور ان کے جسم سے خون ٹپکنے لگا۔یہ دیکھ کر ان کی
بہن جوش میں آگئیں اور انہوں نے کہا عمر! پھر ہم مسلمان ہو چکے ہیں تم سے جو کچھ
ہوسکتا ہے کر لو۔معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عمرؓ کے ڈر کی وجہ سے مسلمان عام طور پر ان
سے کھل کر گفتگو نہیں کرتے تھے۔مگر اُس دن جب انہوں نے یقین اور وثوق
بھرے ہوئے یہ الفاظ سنے کہ تم نے جو کرنا ہے کر لو ہم مسلمان ہو چکے ہیں اور اب
اسلام کو ہم ہرگز چھوڑنے کے لئے تیار نہیں تو گو یہ الفاظ ایک کمزور فطرت عورت کے
منہ سے نکلے تھے جو عام طور پر دوسرے کی حفاظت چاہتی ہے مگر جب اس عورت نے یہ
کہہ دیا کہ میں عورت ہو کر یہ کہتی ہوں کہ اب ہم اسلام پر قائم ہو چکے ہیں تم نے جو کرنا
ہے کر لو تو یہ یقین اور وثوق ان کے دل کو کھا گیا اور انہوں نے کہا اچھا مجھے بھی بتاؤ کہ تم
کیا سن رہے تھے۔انہوں نے کہا تم قسم کھاؤ کہ اس کی بے ادبی نہیں کرو گے۔انہوں
نے یقین دلایا کہ میں بے ادبی نہیں کروں گا۔آخر انہوں نے اُس صحابی کو جسے
انہوں نے مکان میں پوشیدہ کر دیا تھا اندر سے بلایا اور قرآن شریف سنانے کے لئے
کہا۔انہوں نے قرآن کریم کی چند آیات پڑھ کر سنائیں۔چونکہ وہ اس سے پہلے
اسلام کی صداقت کے متعلق ایک یقین اور وثوق کا نظارہ دیکھ چکے تھے اور وہ یہ یقین
بھری تبلیغ سن چکے تھے کہ ہم اپنی جانیں دے دیں گے مگر اسلام کو نہیں چھوڑیں گے
اور اس قسم کی تبلیغ انہیں پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی اس لئے قرآن کریم سنتے ہی ان کی
آنکھوں میں آنسو آگئے اور وہاں سے اٹھ کر سید ھے رسول کریم ﷺ کی مجلس میں
صلى
الله
پہنچے۔بعض صحابہ اور رسول کریم ﷺ ایک مکان میں بیٹھے ہوئے تھے اور دروازہ بند تھا
کہ حضرت عمرؓ نے دستک دی۔آپ نے پوچھا کون ہے؟ انہوں نے عرض کیا عمر۔صحابہؓ
نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! یہ شخص بڑا خطرناک اور لڑا کا ہے دروازہ نہیں کھولنا چاہئے۔ایسا۔
سيرة النبي علي
397
جلد 4
نہ ہو کہ آپ کی کوئی بے ادبی کرے۔مگر حضرت امیر حمزہ نے جو رسول کریم ﷺ کے چچا
تھے اور بڑے بہادر انسان تھے کہا دروازہ کھولو ڈر کی کون سی بات ہے۔اور رسول کریم
صلى الله
نے بھی فرمایا کہ کھول دو۔جب صحابہ نے دروازہ کھولا تو رسول کریم ہے ان کا
استقبال کرنے کے لئے دروازہ تک تشریف لے گئے اور جب حضرت عمر اندر داخل
ہوئے تو رسول کریم ﷺ نے فرمایا اے عمر! کیا اب تک تمہاری ہدایت کا وقت نہیں
آیا ؟ وہ اُدھر اپنی بہن کے ایمان کا نظارہ دیکھ کر آئے تھے ، ادھر رسول کریم ﷺ کا
جب یہ فقرہ انہوں نے سنا تو ان کا جسم سر سے لے کر پیر تک ہل گیا۔کیونکہ اس فقرہ میں
گو بظاہر دو چار لفظ ہیں مگر کیسا یقین اور وثوق ہے جو ان الفاظ سے ٹپک ٹپک کر ظاہر
ہو رہا ہے کہ جس سچائی اور صداقت کو میں لے کر دنیا میں آیا ہوں اسے جلد یا بدیر دنیا
مان کر رہے گی اور ہر ایک کا ایک وقت ہے جس میں اسے ہدایت ملے گی۔مگر اے عمر !
کیا تیرا وقت ابھی نہیں آیا؟ اس فقرہ کا سننا تھا کہ حضرت عمرؓ کے دل سے رہی سہی میل
بھی دور ہوگئی۔عمر جیسے سخت گیر انسان پر بے انتہا رقت طاری ہوگئی۔بے اختیار ان کی
چیخیں نکل گئیں اور وہ کہنے لگے يَا رَسُولَ اللهِ! میں تو خادم ہونے کے لئے آیا ہوں 1۔دیکھو! یہ یقین کا اثر ہے جو حضرت عمرہ پر ظاہر ہوا اور جس نے ان کے اندر ایک
عظیم الشان تغیر پیدا کر دیا۔وہ پہلے بھی وہی قرآن سنتے تھے جو انہوں نے بعد میں سنا مگر
جب ان کے کانوں میں ایک عورت کی یہ آواز پہنچی کہ میں ہر قربانی کرنے کے لئے تیار
ہوں مگر اسلام کو ترک کرنے کے لئے تیار نہیں ادھر انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کا یہ فقرہ سنا کہ جس سچائی کو میں لے کر آیا ہوں ایک دن دنیا اسے ماننے پر مجبور ہوگی وہ
اسے قبول کئے بغیر رہ نہیں سکتی۔گویا واقعات کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے
رنگ میں پیش کیا کہ جس میں شک اور شبہ کی کوئی گنجائش نہیں تھی تو اس یقین اور وثوق
نے حضرت عمر کی حالت بالکل بدل ڈالی۔اسی طرح تاریخوں میں آتا ہے کہ ایک شریر اور مفسد شخص تھا جو گو مسلمان کہلاتا تھا
سيرة النبي عمال
398
جلد 4
مگر اسلامی احکام پر ہمیشہ بنسی اور تمسخر اڑاتا رہتا۔لوگ اسے بہت سمجھاتے مگر اس پر
کوئی اثر نہ ہوتا تھا۔کئی سال کے بعد ایک دفعہ لوگوں نے اسے دیکھا کہ وہ حج کر رہا
ہے۔یہ دیکھ کر لوگ اس کے پاس گئے اور کہنے لگے کہ تو تو حج پر ہنسی کرتا اور مخول اڑایا
کرتا تھا مگر آج تو خود حج کرنے کے لئے آگیا یہ تغیر تیرے اندر کس طرح پیدا ہو گیا ؟
وہ کہنے لگا بے شک آپ لوگ مجھے سمجھایا کرتے تھے مگر ہدایت کا کوئی خاص وقت ہوتا
ہے۔ایک دن کا ذکر ہے میں گھر میں بیٹھا ہوا تھا کہ گلی میں سے ایک شخص گزرا
جو نہایت ہی درد ناک لہجہ میں یہ آیت پڑھتا جا رہا تھا کہ اَلَمُ يَأْنِ لِلَّذِينَ امَنُوا
اَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللهِ 2 کہ کیا مومنوں کے لئے ابھی وہ وقت نہیں آیا
کہ ان کے دل اللہ تعالیٰ کے ڈر سے بھر جائیں۔معلوم نہیں اُس کے دل کی اس وقت
کیا کیفیت تھی اور اس کے اندر کس قدر سوز اور درد بھرا ہوا تھا کہ میں یہ آیت سنتے ہی
تڑپ اٹھا اور میں اپنے گناہوں سے تو بہ کر کے حج کے لئے چل پڑا۔تو صداقت اور
یقین سے جو تبلیغ کی جاتی ہے اس میں اور دوسری باتوں میں زمین و آسمان کا فرق
ہوتا ہے اور یہی وہ باتیں ہوتی ہیں جو دوسرے کے قلب کو بالکل صاف کر دیتی ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ ایک جنگ سے واپس تشریف لائے تو
ایک دشمن جس کے دو رشتہ دار مسلمانوں کے ہاتھوں لڑائی میں مارے گئے تھے اس
نے اپنی تلوار لی اور رسول کریم ﷺ کے تعاقب میں چل پڑا۔ایک جنگل میں جب
اسلامی لشکر پہنچا تو تمام لوگ آرام کرنے کے لئے ادھر اُدھر منتشر ہو گئے۔صحابہ گو
رسول کریم ﷺ کا ہمیشہ پہرہ رکھتے تھے مگر اُس وقت انہوں نے خیال کیا کہ یہاں
جنگل میں کون دشمن آنے لگا ہے اور سب اِدھر اُدھر درختوں کے نیچے سو گئے۔رسول کریم ﷺ نے بھی اپنی تلوار ایک درخت کی شاخ میں لٹکا دی اور آرام کرنے
کے لئے اُس درخت کے نیچے سو گئے۔وہ شخص جو تعاقب میں تھا اسی موقع کا منتظر تھا۔وہ جھٹ ایک جھاڑی کے پیچھے سے نکلا اور رسول کریم ﷺ کی تلوار اُس نے اٹھالی۔الله
سيرة النبي عمال
399
جلد 4
آہٹ پاکر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھ کھل گئی۔اُس نے جب آپ کو جاگتے
دیکھا تو تلوار سونت کر کہنے لگا بتا اب تجھے کون بچا سکتا ہے؟ رسول کریم ﷺ نے
لیٹے لیٹے ایک اطمینان اور یقین سے فرمایا کہ اللہ۔اللہ کا لفظ لوگ ہزاروں دفعہ
استعمال کرتے ہیں مگر کون ہے جس کے الفاظ میں وہ اثر ہو جو رسول کریم ﷺ کے
الفاظ میں تھا۔آپ نے جس یقین اور وثوق سے یہ لفظ استعمال کیا وہ تلوار سے زیادہ
تیزی کے ساتھ اس کے دل میں اتر گیا اور اس کا ایسا اثر اس پر پڑا کہ تلوار اس کے
ہاتھ سے گر گئی۔رسول کریم علے نے فوراً وہ تلوار اٹھ کر پکڑ لی اور پھر اُس کے سر پر
تلوار کھینچ کر فر ما یا بتا اب تجھے کون بچا سکتا ہے؟ اس نے جواب دیا آپ ہی رحم کریں تو
کریں۔آپ نے فرمایا اے نادان! تو نے پھر بھی سبق حاصل نہ کیا۔کم از کم مجھ سے
سن کر ہی تو یہ کہ دیتا اللہ مجھے بچائے گا۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ یا تو وہ رسول کریم کے
کو قتل کرنے کے لئے آیا تھا اور یا وہیں مسلمان ہو گیا3۔تو دل سے نکلی ہوئی جو بات ہو
اس کا رنگ بالکل اور قسم کا ہوا کرتا ہے لیکن اگر کسی کو اپنی بات پر ہی یقین نہ ہو تو اس
( الفضل 2 جنوری 1938ء)
66
نے اثر کیا کرنا ہے۔“
1: السيرة النبوية لابن هشام جلد 1 صفحه 392 تا 396 مطبوعہ دمشق 2005 ء
2: الحديد : 17
3: البداية والنهاية الجزء الرابع صفحه 86 87 مطبوعہ قاهرة 2006ء
عروسة