رسول کریمﷺ کے اموال غنیمت کی تقسیم پر اعتراض

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
400
جلد 4
رسول کریم اے
کے اموال غنیمت کی تقسیم پر اعتراض
صلی
27 دسمبر 1937ء کو جلسہ سالانہ قادیان سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود
نے فرمایا:۔رُوِيَ أَنَّ رَجُلاً اَسْوَدَ مُضْطَرِبَ الْخَلْقِ غَائِرَ الْعَيْنَيْنِ نَاتِيَ الْجَبْهَةِ
مُخْدَجَ الْيَدِ شَدِيدَ بَيَاضِ الشَّوُبِ يُقَالُ لَهُ عَمْرُو ذُوالْخُوَيْصِرَةِ أو
أَوِ
الْخُنَيْصِرَةِ وَقَفَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُم
بَعْضَ الْغَنَائِمِ فَقَالَ لَقَدْرَأَيْتُ قِسْمَةً مَّا اُرِيدَ بِهَا وَجُهُ اللهِ 1 یعنی بیان کیا
جاتا ہے کہ ایک شخص جو کالے رنگ کا تھا، جس کے جسم کی بناوٹ میں بعض نقص تھے ،
جس کی آنکھوں میں گڑھے پڑے ہوئے تھے ، جس کے ماتھے کی ہڈی باہر نکلی ہوئی تھی
اور جس کے ایک ہاتھ میں بھی نقص تھا اور جو عام طور پر سفید لباس پہننے کا عادی تھا،
جسے عمرو ذو الخُوَيْصِره يا حُنَيْصِرَہ کہا کرتے تھے رسول کریم ﷺ کی پیٹھ کے پیچھے
آ کر کھڑا ہو گیا۔آپ اُس وقت غنیمت کے اموال مسلمانوں میں تقسیم فرما رہے
تھے۔جب آپ مال تقسیم کر چکے تو اُس نے گردن اٹھائی اور کہا آج میں نے مال کی
وہ تقسیم دیکھی ہے جس میں خدا تعالیٰ کی خوشنودی کو ہرگز مد نظر نہیں رکھا گیا۔فَغَضِبَ
رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى تَوَرَّدَ خَدَّاهُ وَقَال لَهُ وَيْحَكَ
فَمَنْ يَعْدِلُ إِذَا لَمْ أَعْدِلُ 2 یہ سن کر رسول کریم ﷺ کے چہرہ پر ناراضگی کے آثار
ظاہر ہوئے یہاں تک کہ آپ کے کلے سرخ ہو گئے اور آپ نے فرمایا تیراستیا ناس ہو
اگر میں عدل نہیں کروں گا تو پھر دنیا میں اور کون عدل کرے گا۔ثُمَّ قَالَ أَيَأْمَنُنِي اللهُ

سيرة النبي علي
401
جلد 4
عَزَّوَجَلَّ عَلَى اَهْلِ الْأَرْضِ وَلَا تَأْمَنُونَنِى وَقَامَ أَبُو بَكْرِو عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ
عَنْهُمَا إِلى الرَّجُلِ لِيَقْتُلَاهُ فَوَجَدَاهُ يُصَلِّى فَلَمْ يَجُسُرَا عَلَى قَتْلِهِ ثُمَّ قَامَ
عَلِيٌّ كَرَّمَ اللهُ وَجْهَهُ فَلَمْ يَجِدُهُ فَقَالَ عَلَيْهِ الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ لَوْ قُتِلَ هَذَا
مَا اخْتَلَفَ اثْنَان فِى دِينِ اللهِ إِنَّهُ سَيَكُونُ مِنْ ضِتُضِي هَذَا قَوْمٌ يَمُرُقُونَ
الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهُمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ 3 پھر آپ نے فرمایا خدا نے تو ساری
دنیا کی حفاظت و امانت کا کام میرے سپر د کر دیا ہے مگر تم مجھے اپنے تھوڑے سے مال
میں بھی امین نہیں سمجھتے۔یہ سن کر حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کھڑے ہو گئے اور انہوں
نے اس شخص کی تلاش کی تاکہ اسے قتل کر دیں مگر انہوں نے دیکھا کہ وہ بڑی لمبی نماز
پڑھ رہا ہے۔یہ دیکھ کر ان کے دل میں خوف پیدا ہوا اور اُس کے قتل کی انہوں نے
جرأت نہ کی۔پھر حضرت علی کھڑے ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ میں اسے ضرور قتل
کروں گا چنانچہ انہوں نے اسے ڈھونڈا مگر وہ نہ ملا۔رسول کریم ﷺ نے یہ دیکھ کر
فرمایا کہ اگر یہ شخص آج مارا جاتا تو اسلام میں آئندہ کبھی فتنہ پیدا نہ ہوتا اور خدا تعالیٰ
کے دین کے بارے میں کبھی اختلاف پیدا نہ ہوتا۔مگر اب اس قسم کے لوگ جو اس شخص
کے طریق کی اتباع کرنے والے ہوں گے امت محمدیہ میں پیدا ہوں گے۔وہ بظاہر
بڑے دیندار ہوں گے، بڑی بڑی لمبی نمازیں پڑھنے والے ہوں گے مگر وہ دین۔اسی طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر کمان سے نکل جاتا ہے۔اگر میرے زمانہ میں
یہ شخص ہلاک ہو جاتا تو آئندہ اس سے نفاق کا سلسلہ نہ چلتا مگر اب معلوم ہوتا ہے کہ
کسی زمانہ میں اسی قسم کے لوگوں کی وجہ سے اسلام میں فتنہ پیدا ہونے والا ہے۔“
(الفضل 20 اگست 1964 ء )
1 تا 3: بخاری کتاب المناقب باب علامات النبوة فى الاسلام صفحہ 605 حدیث نمبر 3610
مطبوعہ ریاض اپریل 1999 ء الطبعة الثانية ( مفهوماً)

آج 10 میں سے 10 باقی