رسول کریمﷺ کی سیرت کے متفرق حصے

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
402
جلد 4
رسول کریم ﷺ کی سیرت کے متفرق حصے
علی
28 دسمبر 1937ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر حضرت مصلح موعود نے ایک
خطاب فرمایا جو انقلاب حقیقی کے نام سے شائع ہوا اس میں رسول کریم ﷺ کی
66
الله
سیرت کا درج ذیل الفاظ میں ذکر فر مایا :۔حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ میں مذہب کی عمارت تکمیل کے قریب پہنچ گئی تھی مگر
ابھی پوری تکمیل نہ ہوئی تھی۔سو اس کام کے لئے سید ولد آدم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
تشریف لائے اور یہ دور دور محمدی ہے۔جامع کمالات انبیاء محمد مصطفی یا آپ آدم بھی تھے کہ اللہ تعالی نے آپ کو
اپنا خلیفہ تجویز کیا اور صحیح تمدن کے قیام کا
کام آپ کے سپرد کیا۔آپ نوح بھی تھے کہ آپ کو فرمایا گیا إِنَّا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ كَمَا
أَوْحَيْنَا إِلَى نُوح 1 پس نوح والا پیغام بھی آپ کی وحی میں شامل تھا۔آپ ابراہیم
بھی تھے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ثُمَّ اَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ
حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ 2 کہ اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وسلم) ہم تجھے حکم
دیتے ہیں کہ تو ابراہیم بھی بن جا۔کوئی کہے بن جا کہنا تو ایک حکم ہے اس کا کیا ثبوت
ہے کہ آپ واقعہ میں ابراہیم بن بھی گئے تھے ؟ سو ہم کہتے ہیں اس کا ثبوت بھی قرآن
سے ہی ملتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُل هذِهِ سَبِيلِي اَدْعُوا إِلَى اللهِ عَلَى
بَصِيرَةٍ أَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِي وَسُبْحْنَ اللهِ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ 3 دیکھ لو وہی
وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ والا نام رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق بھی
قف

سيرة النبي عمال
403
جلد 4
آگیا اور اللہ تعالیٰ نے بتا دیا کہ تو دنیا سے کہہ دے کہ توحید کامل کے علمبر دار ہونے
کا مقام مجھے بھی عطا ہوا ہے۔پھر دوسری جگہ فرماتا ہے قُلْ إِنَّنِي هَدينى
رَبِّي إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ دِيْنًا قِيَمًا مِّلَّةَ إِبْرَهِيمَ حَنِيفًا ۚ وَمَا كَانَ
مِنَ الْمُشْرِكِينَ قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ
لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ 4 لوگوں سے کہہ دے کہ
مجھے خدا نے سیدھے راستہ کی طرف ہدایت دی ہے اس راستہ کی طرف جو ابرا ہیمی
طریق ہے اور وہ مشرکوں میں سے نہیں تھے۔اس جگہ مشرک کے معنی عام مشرک کے
نہیں ہیں بلکہ ایسے شخص کے ہیں جو اپنے دل و دماغ کی طاقتیں خدا تعالیٰ کی راہ میں نہ
لگائے اور اسے پورا تو کل حاصل نہ ہو۔پس جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ
کہا کہ مجھے بھی خدا تعالیٰ نے ابراہیم کے طریق پر چلایا ہے تو سوال ہوسکتا تھا کہ
ابراہیم نے تو اپنی تمام طاقتیں خدا تعالیٰ کے سپرد کر دی تھیں اور جب انہیں کہا گیا تھا
کہ اسلم تو انہوں نے کہہ دیا تھا أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِینَ۔کیا آپ نے بھی یہی
کچھ کہا ہے؟ تو فرماتا ہے کہ کہہ دے کہ وہی کام میں نے بھی کیا ہے اور میری نماز اور
میرا ذبیحہ اور میری زندگی اور میری موت سب رب العلمین کے لئے ہوگئی ہیں اور میں
اس طرح خدا تعالیٰ کا بن گیا ہوں کہ اب میرے ذہن کے کسی گوشہ میں خدا تعالیٰ کے
سوا کسی کا خیال باقی نہیں رہا۔غرض یہاں لَا شَرِيكَ لَهُ سے مراد کامل توحید کا اقرار
ہے اور آیت میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تو کہہ دے کہ اس اعلیٰ تعلیم پر چلنے کے لئے
خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھے حکم دیا گیا ہے۔یعنی میں ابراہیمی تعلیم پر نقل کے طور پر نہیں
چل رہا بلکہ مجھے وہ تعلیم براہِ راست خدا تعالیٰ کی طرف سے ملی ہے۔اور پھر فرمایا کہ تم
لوگ تو اس شبہ میں ہو کہ میں ابراہیمی مقام پر ہوں یا نہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں
ابراہیم کے مقام سے بھی آگے نکل گیا ہوں اور میں کہتا ہوں اَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِینَ کہ
پہلا مسلم میں ہوں یعنی ابراہیم بھی اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ کہنے والا تھا اور میں بھی

سيرة النبي عليه
404
جلد 4
یہی کہتا ہوں اور زمانہ کے لحاظ سے ابراہیم کو تقدم حاصل ہے اور بظاہر اول
الْمُسْلِمِینَ وہ بنتا ہے لیکن تقدم زمانی اصل شے نہیں تقدم مقام اصل شے ہے اور
اس کے لحاظ سے میں ہی اَوَّلُ الْمُسْلِمِینَ ہوں اور ابراہیم میرے بعد ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں موسوی کمالات پھر موسوی کمالات بھی آپ
کے اندر پائے جاتے تھے۔جیسے سورۃ مزمل میں فرمایا گیا ہے کہ اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُوْلًا شَاهِدًا
عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا مگر جیسا کہ قرآن کریم سے
معلوم ہوتا ہے یہ مشابہت ، مشابہت مماثلت نہیں ہے بلکہ اعلیٰ کی ادنیٰ سے مشابہت
ہے۔چنانچہ رسول کریم ﷺ کو حضرت موسی کے مقابل پر جو امتیازات حاصل ہیں ان
کو بھی قرآن کریم نے کھول کر بیان کیا ہے۔مثال کے طور پر مندرجہ ذیل امور کو پیش
کیا جاتا ہے۔(1) خدا تعالیٰ نے موسی کی نسبت تو یہ فرمایا ہے کہ ہم نے موسی کو ایک ایسی
کتاب دی جو تَفْصِيلَا لِكُلِّ شَيْءٍ تھی اور یہاں یہ فرمایا کہ مَا كَانَ حَدِيثًا
يُفْتَرى وَلكِنْ تَصْدِيقَ الَّذِى بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيْلَ كُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً
لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ] کہ اگر تم یہ کہتے ہو کہ موسیٰ کو جب ایک مفصل ہدایت نامہ مل گیا تو
اس کے بعد اب جو تعلیم تم پیش کر رہے ہو یہ جھوٹی ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ جھوٹی
نہیں بلکہ پہلی کتابوں میں اس کے متعلق پیشگوئیاں موجود ہیں اور اس کے ذریعہ سے
وہ پیشگوئیاں پوری ہو رہی ہیں اور اس میں تمام احکام موجود ہیں اور یہ مومنوں کے
لئے ہدایت اور رحمت کا موجب ہے۔پس جس کتاب کی خبر خود موسی کی کتاب نے
دی ہے وہ بے کا رکس طرح ہوسکتی ہے۔یقینا اس میں زائد خوبیاں ہیں تبھی تو موسی کی
کتاب نے اس کی امید دلائی ورنہ موسی کی کتاب کے بعد اس کی کیا ضرورت تھی۔(2) پھر موسی نے تو یہ کہا تھارَبِّ اَرِنِی اَنْظُرْ إِلَيْكَ اور خدا تعالیٰ نے اس

سيرة النبي عمال
405
جلد 4
کا جو جواب دیا وہ اجمالی جواب ہے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اپنا آپ
حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دکھا دیا تھا اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ نہیں دکھایا۔مگر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی ایک موقع پر بھی خدا تعالیٰ سے یہ نہیں کہا کہ خدایا !
تو مجھے اپنا وجود دکھا بلکہ خدا تعالیٰ نے خود فرمایا کہ ہم نے اسے اپنا چہرہ دکھا دیا۔پس
موسیٰ علیہ السلام کے متعلق تو صرف ہمارا خیال ہے کہ انہوں نے خدا تعالیٰ کو دیکھا مگر
رسول کریم
ﷺ کے متعلق خود اللہ تعالیٰ فرماتا ہے دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ
او ادنی و کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ہم اس طرح آمنے سامنے کھڑے ہو گئے جس
طرح ایک کمان دوسری کمان کے مقابل پر کھڑی ہوتی ہے اور ان کا ہر سرا دوسرے
سرے کو دیکھ رہا ہوتا ہے۔گویا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے قریب ہوئے اور اتنے
قریب ہوئے کہ جس طرح کمان کی دو نو کیں آمنے سامنے ہوتی ہیں اسی طرح میں اور
محمد صلی اللہ علیہ وسلم آمنے سامنے ہو گئے اور ہم دونوں میں اتصال ہو گیا۔گویا جس امر
کا موسی نے مطالبہ کیا تھا اُس سے بڑھ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے
خود ہی دکھا دیا۔(3) تیسرا امتیاز اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت موسی پر یہ
بخشا ہے کہ حضرت موسی کی نسبت تو یہ آتا ہے کہ كَلَّمَ اللهُ مُوسى تَحْلِیما 10 اور
آنحضرت ﷺ کی نسبت فرماتا ہے اِنَّا اَوْحَيْنَا إِلَيْكَ كَمَا أَوْحَيْنَا إِلَى نُوحٍ
وَالنَّبِيِّنَ مِنْ بَعْدِهِ ۚ وَأَوْحَيْنَا إِلَى إِبْراهِيمَ وَاسْمُعِيلَ وَإِسْحَقَ وَ
يَعْقُوْبَ وَالْأَسْبَاطِ وَعِيْسَى وَاَتُوْبَ وَيُونُسَ وَهُرُونَ وَسُلَيْمَنَ وَأَتَيْنَا
دَاوُدَ زَبُوْرًا وَرُسُلًا قَدْ قَصَصْنُهُمْ عَلَيْكَ مِنْ قَبْلُ وَرُسُلًا لَمْ نَقْصُصْهُم
عَلَيْكَ وَكَلَّمَ اللهُ مُوسى تَكلِيْمًا 11 یعنی اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہم نے
تیری طرف نوح جیسی وحی بھی نازل کی ہے اور ان تمام نبیوں جیسی وحی بھی جو اس کے
بعد ہوئے۔اور ہم نے تجھ کو ابراہیم کے کمالات بھی دیئے ہیں اور اسمعیل کے کمالات

406
جلد 4
سيرة النبي عمال
بھی دیئے ہیں اور الحق کے کمالات بھی دیئے ہیں اور یعقوب کے کمالات بھی دیئے
اور یعقوب کی اولاد کے کمالات بھی دیئے ہیں اور عیسی کے کمالات بھی دیئے ہیں اور
ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کے کمالات بھی دیئے ہیں اور داؤد کو جوز بور ملی
تھی وہ بھی ہم نے تجھے دی ہے۔اور جو موستی سے ہم نے خاص طور پر بالمشافہ کلام کیا
تھا وہ انعام بھی ہم نے تجھے دیا ہے۔اس میں بتایا گیا ہے کہ محمدی وحی موسٹی اور
دوسرے نبیوں کی وحی کی جامع ہے۔اس میں وہ خوبی بھی ہے جو نوٹ اور دوسرے
انبیاء کی وحی میں تھی اور پھر موسٹی کی وحی کی طرح اس میں کلام لفظی بھی ہے بلکہ اس میں
موسوی وحی سے بھی ایک زائد بات یہ ہے کہ موسی پر جو کلام اتر تا تھا اسے حضرت موسیٰ
علیہ السلام اپنے الفاظ میں لوگوں کے سامنے بیان کیا کرتے تھے۔جیسے ہم کسی کو کہیں
کہ تم جاؤ اور فلاں شخص سے کہو کہ زید کو بخار چڑھا ہوا ہے تو بالکل ممکن ہے کہ وہ جائے
اور زید مثلاً اس کا بھائی یا باپ ہو تو بجائے یہ کہنے کے کہ زید کو بخار چڑھا ہوا ہے یہ کہہ
دے کہ میرے بھائی یا باپ کو بخار چڑھا ہوا ہے۔اسی طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام
کے زمانہ میں گولفظی کلام اترتا تھا مگر حضرت موسیٰ علیہ السلام اپنے الفاظ میں اسے
لوگوں تک پہنچاتے تھے۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں چونکہ ترقی اپنے
کمال کو پہنچ چکی تھی اور اب ایک ایسی شریعت نازل ہوئی تھی جو آخری اور جامع
شریعت تھی اس لئے ضروری تھا کہ اس وحی کے الفاظ بھی محفوظ رکھے جاتے اس لئے
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَ قُرْآنَهُ فَإِذَا قَرَأْنُهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ 12
کہ موسیٰ کے زمانہ میں تو کلام ہم نازل کرتے تھے اور پھر وہ اپنے الفاظ میں اس کلام
کا مفہوم لکھ لیتا تھا اور گو مفہوم ہمارا ہی ہوتا تھا مگر الفاظ موسیٰ کے ہو جاتے تھے لیکن
تیرے ساتھ ہمارا یہ طریق نہیں بلکہ اس کا جمع کرنا اور اس کا پڑھانا ہمارا کا
ہے۔جو ہم کہیں وہی لفظ پڑھتے جانا اور پھر اُسے لکھ لینا ، اپنے پاس سے اس کا
ترجمہ نہیں کرنا۔اسی طرح فرمایا إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ 13 ہم

سيرة النبي علي
407
جلد 4
نے ہی یہ قرآن اتارا ہے اور ہم ہی اس کے لفظوں اور اس کی روح دونوں کے
محافظ ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سپر داس کی حفاظت کا کام نہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور عیسوی کمالات پھر آپ میں عیسوی کمالات
بھی پائے جاتے تھے۔عیسوی
کمالات کے ذکر میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے وَأَيَّدْنُهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ 14 کہ ہم
نے اس کی روح القدس سے تائید فرمائی۔اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ نے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق فرمایا قُلْ نَزَّلَهُ رُوحُ الْقُدُسِ مِنْ رَّبَّكَ بِالْحَقِّ
لِيُثَبِّتَ الَّذِينَ آمَنُوْا وَهُدًى وَبُشْرَى لِلْمُسْلِمِينَ 15 کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم !
تو لوگوں سے کہہ دے کہ خدا نے یہ کلام روح القدس کے ذریعہ سے نازل کیا ہے سچائی
اور حق کے ساتھ تا مومنوں کو یہ مضبوط کرے اور اس میں ایمان لانے والوں کے لئے
ہدایت اور بشارتیں ہیں۔پھر حضرت عیسی علیہ السلام نے یہ جو کہا تھا کہ شریعت لعنت ہے جس سے آپ کی
غرض یہ تھی کہ محض ظاہر کے پیچھے پڑ جانا اور باطنی اصلاح کو ترک کر دینا ایک لعنت ہے اس
کے لحاظ سے قرآن کریم نے بھی فرمایا فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ
سَاهُونَ الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُونَ 16 کہ لعنت ہے ان پر اور عذاب ہے ان نماز
پڑھنے والوں کے لئے جو نماز کی روح سے غافل ہیں اور نماز محض لوگوں کے
دکھاوے کے لئے پڑھتے ہیں۔یہ وہی ویل کا لفظ ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام نے
اپنے زمانہ میں استعمال کرتے ہوئے کہا کہ محض ظاہر شریعت کی اتباع لعنت ہے۔آپ کا یہ مطلب نہیں تھا کہ نماز لعنت ہے یا روزہ لعنت ہے یا صدقہ لعنت ہے یا
غریبوں اور مساکین کی خبر گیری کرنا لعنت ہے بلکہ آپ کا یہ مطلب تھا کہ ظاہر میں
نیکی کے اعمال کرنا اور باطن میں ان اعمال کا کوئی اثر نہ ہونا ایک لعنت ہے۔مگر عیسائیوں
نے غلطی سے اس کا یہ مطلب سمجھ لیا کہ نماز لعنت ہے، روزہ لعنت ہے۔اسی طرح فرمایا

سيرة النبي متر
408
جلد 4
لَنْ يَنَالَ اللهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِنْ يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ 17
کہ ظاہری قربانیاں جو تم کرتے ہو وہ خدا تعالیٰ کو نہیں پہنچتیں۔بلکہ خدا تعالیٰ کو وہ
اخلاص پہنچتا ہے جس کے ماتحت قربانی کی جاتی ہے اور وہ محبت الہی پہنچتی ہے جو اس
قربانی کی محرک ہوتی ہے یہی تعلیم ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام نے دی۔غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جامع جمیع کمالاتِ رُسُل تھے۔آپ میں آدم کے
کمالات بھی تھے، آپ میں نوح کے کمالات بھی تھے، آپ میں ابراہیم کے کمالات بھی
تھے ، آپ میں موسقی کے کمالات بھی تھے اور آپ میں عیسی کے کمالات بھی تھے اور پھر
ان سب کمالات کو جمع کرنے کے بعد آپ میں خالص محمدی کمالات بھی تھے۔گویا
سب نبیوں کے کمالات جمع تھے اور پھر اس سے زائد آپ کے ذاتی کمالات بھی
تھے۔پس جو دین آپ لائے وہ جامع جمیع ادیان ہوا اور اس کی موجودگی میں باقی
مذاہب میں سے کسی مذہب کی پیروی کی ضرورت نہ رہی۔“
1: النساء : 164
2: النحل: 124
3: يوسف : 109
66
( انقلاب حقیقی صفحہ 70 تا 76 مطبوعہ سٹیم پریس قادیان پبلشر مولوی عبدالرحمن انور )
4: الانعام:162 تا 164
:5 المزمل : 16
6: الانعام: 155
7: يوسف : 112
8: الاعراف: 144
9: النجم : 10،9
10 : النساء: 165

سيرة النبي علي
11: النساء : 165،164
12: القيمة: 18، 19
13: الحجر: 10
:14: البقرة: 88
15: النحل: 103
:16: الماعون : 75
17: الحج: 38
409
جلد 4

آج 10 میں سے 10 باقی