تمدن اسلامی کے متعلق رسول کریمﷺ کی تعلیم
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
410
جلد 4
تمدن اسلامی کے متعلق رسول کریم علیہ کی تعلیم
28 دسمبر 1937ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر حضرت مصلح موعود کے
خطاب المعروف انقلاب حقیقی میں تمدن اسلامی کے متعلق رسول کریم ﷺ کے درج
ذیل ارشادات کا ذکر ملتا ہے آپ بیان فرماتے ہیں :۔(1) اخلاق حسنہ دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں (1) اِنَّ
الْخُلُقَ وِعَاءُ الدِّينِ 1 کہ خُلق دین کا برتن ہے۔اب تم
خود ہی سمجھ لو کبھی برتن کے بغیر بھی دودھ رہا ہے؟ یہ تو ہوسکتا ہے کہ برتن ہومگر دودھ نہ
ہو لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ دودھ بغیر برتن کے باقی رہے۔پس اخلاق حسنہ دین کا برتن
ہیں۔اگر کسی کے پاس یہ برتن نہیں اور وہ کہتا ہے کہ میرے پاس ایمان کا دودھ ہے تو
وہ جھوٹ بولتا ہے۔پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں (2) إِنَّمَا
بُعِثْتُ لِأتَمِّمَ مَكَارِمَ الْاخْلَاقِ 2 کہ میں اس لئے بھیجا گیا ہوں تا اخلاق فاضلہ کو
کامل کر کے قائم کروں۔(2) معاملات پھر معاملات کے متعلق فرماتے ہیں أَشْرَفُ الْإِيمَانِ أَنْ
يَأْمَنَكَ النَّاسُ وَاشْرَقْ الْإِسْلَامِ أَنْ يُسْلَمَ النَّاسُ مِنْ
لِّسَانِكَ وَيَدِکَ 3 کہ اعلیٰ درجہ کا ایمان یہ ہے کہ لوگ تیرے ہاتھ سے امن
میں رہیں اور کسی کو تجھ سے دکھ نہ پہنچے اور اعلیٰ درجہ کا اسلام یہ ہے کہ لوگ تجھ سے
محفوظ رہیں یعنی تو نہ زبان سے ان سے لڑے اور نہ ہاتھ سے انہیں کوئی تکلیف
پہنچائے۔۔
سيرة النبي علي
411
جلد 4
(3) خدمت قومی خدمت قومی کے متعلق فرماتے ہیں إِنَّ صَبُرَ أَحَدِكُمْ سَاعَةً
فِي بَعْضِ مَوَاطِنِ الْإِسْلَامِ خَيْرٌ لَّهُ مِنْ أَنْ يَعْبُدَ اللَّهَ
اَرْبَعِينَ يَوْمًا 4 کہ اگر اسلام کی خدمت میں کوئی شخص تم میں سے ایک گھنٹہ خرچ کرتا
ہے جس کا اسے کوئی ذاتی فائدہ نہیں پہنچتا تو وہ چالیس دن کی عبادت سے زیادہ ثواب
حاصل کرتا ہے۔(4) رزق حلال رزق حلال کے متعلق فرماتے ہیں الْعِبَادَةُ عَشَرَةُ أَجْزَاءِ
تِسْعَةٌ مِّنْهَا فِي طَلَبِ الْحَلَال 5 کہ خدا تعالیٰ کی عبادت
کے دس حصے ہیں۔ایک حصہ عبادت کا تو نماز، روزہ، حج اور زکوۃ ہے مگر عبادت
کے و حصے رزق حلال کھانا ہے۔گویا اگر تم نمازیں بھی پڑھتے ہو، روزے بھی رکھتے
ہو ، حج بھی کرتے ہو، زکوۃ بھی دیتے ہو لیکن اپنی تجارت میں دھوکا بازی کرتے ہو تو
تم ایک حصہ دودھ میں 9 حصے ناپا کی ملا دیتے ہو اور اپنی تمام عبادت کو ضائع کر لیتے
ہو۔یا اگر تم کسی کو ایک پیسہ کی چیز دینے لگتے ہو اور تکڑی کا پلڑا ذرا سا جھکا دیتے ہو تو
تم اس ذرا سی بے احتیاطی یا ذرا سی چالا کی اور ہوشیاری سے اپنے حلال مال میں
وحصے گندگی کے ملا دیتے ہو اور اپنی ساری عمر کی عبادتوں کو ضائع کر لیتے ہو کیونکہ نماز ،
روزہ کے احکام بجالا کر صرف دسواں حصہ حق کا ادا ہوتا ہے، باقی 9 حصے اللہ تعالیٰ کے
حق کے رزق حلال کما کر ادا ہوتے ہیں۔(5) چستی اور محنت چستی اور محنت سے کام کرنے کے متعلق فرماتے ہیں
اِعْمَلُ عَمَلَ امُرِيُّ يَظُنُّ اَنْ لَّنْ يَمُوتَ اَبَدًا وَاحْذَرُ
حَذْرَامُرِيُّ يَخْشَى اَنْ يَّمُوتَ غَدَاءِ کہ جب تم دنیا کے کام کرو تو یا د رکھو اسلامی
تعلیم اُس وقت یہ ہے کہ ایسی محنت اور ایسی چستی سے کرو گویا تم نے ہمیشہ زندہ رہنا
ہے اور کبھی مرنا ہی نہیں۔یہ نہ ہو کہ تم کہو کیا کام کرنا ہے مرتو جانا ہی ہے یا کیوں
خواہ مخواہ محنت کریں انجام تو فنا ہی ہے۔فرماتا ہے دنیا کے کام اس طرح نہیں بلکہ اس
سيرة النبي عليه
412
جلد 4
طرح کرد که گویا تمہیں موت کا خیال تک نہیں۔وَاحْذَرُ حَذْرَامُرِيءٍ يَخْشَى أَنْ
يَّمُوتَ غَدًا لیکن دین کے معاملہ میں اس طرح ڈرتے ڈرتے کام کرو گویا تم نے کل
ہی مرجانا ہے۔یہ دو مقام ہیں جو تمہیں حاصل ہونے چاہئیں۔یعنی ایک طرف تم میں
اتنی چستی اور اتنی پھرتی ہو کہ گویا تم نے کبھی مرنا ہی نہیں اور دوسری طرف اتنی خشیت ہو
کہ گویا تم نے جینا ہی نہیں۔(6) بنی نوع انسان کی خیر خواہی بنی نوع انسان کی خیر خواہی کے متعلق
فرماتے ہیں عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ
فَإِن لَّمْ يَجِدُ فَلْيَعْمَلُ بِيَدِهِ فَيَنْفَعُ النَّاسَ : کہ ہر مسلمان پر صدقہ واجب ہے اور
اگر کوئی کہے کہ میں تو غریب ہوں میں کہاں سے چندہ دوں۔جیسے بعض لوگوں سے
جب چندہ مانگا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں ہم سے کیا چندہ لینا ہے ہمیں تو تم چندہ دو کیونکہ
ہم غریب ہیں تو فرمایا فَلْيَعْمَلُ بِيَدِہ ایسے شخص کو چاہئے کہ وہ قومی کام اپنے ہاتھ سے
کرے کیونکہ وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ میرے ہاتھ بھی نہیں ہیں۔وہ زیادہ سے زیادہ یہی
سکتا ہے کہ میرے پاس روپے نہیں تو فرمایا اچھا اگر روپے نہیں تو اپنے ہاتھ سے کام
کرو۔گویا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ صرف مالداروں پر ہی فرض نہیں کیا
بلکہ غرباء کو بھی اس میں شامل کر لیا ہے اور فرمایا ہے کہ صدقہ دینا ہر انسان کا کام ہے جو
مال دے سکتا ہے وہ مال دے اور جو مال نہیں دے سکتا وہ اپنے ہاتھ سے کام کرے۔اسی لئے تحریک جدید میں میں نے بتایا ہے کہ اپنے ہاتھ سے کام کرو اور اگر کوئی ہاتھ
بھی نہیں ہلا سکتا تو صرف دعا کرتا رہے کیونکہ اس صورت میں یہی اس کا کام سمجھا
جائے گا۔(7) صفائی صاف رہنے کے متعلق فرماتے ہیں النَّظَافَةُ مِنَ الْإِيْمَانِ 8 کہ صفائی
رکھنا ایمان کا جزو ہے۔پھر فرماتے ہیں اَخْرِجُوا مِنْدِيلَ الْعَمَرِ مِنْ
بُيُوتِكُمْ فَإِنَّهُ مَبِيْتُ الْخَبِيْثِ وَ مَجْلِسُهُ ؟ کہ وہ دستر خوان جس کو چکنائی لگ گئی ہو
سيرة النبي علي
413
جلد 4
اسے اپنے گھروں سے نکال کر باہر پھینک دو کیونکہ وہ خبیث چیز ہے اور گندگی کا مقام
ہے یعنی اس پر لکھیاں
بیٹھتی ہیں، کیڑے آتے ہیں اور بیماریاں ترقی پکڑتی ہیں۔مگر تعجب
ہے کہ آج کل لوگ نیکی اس بات کو سمجھتے ہیں کہ کپڑے کو اُس وقت تک نہ دھویا جائے
جب تک کہ وہ پھٹ نہ جائے۔(8) صداقت صداقت کے متعلق فرماتے ہیں إِيَّاكُمْ وَ الْكَذِبَ فَإِنَّ الْكَذِبَ
لَا يَصْلُحُ فِي الجِدٌ وَلَا بِالْهَزْلِ وَلَا يَعِدُ الرَّجُلُ صَبيَّةَ ثُمَّ
لَا يَفِى لَهُ10 کہ اے لوگو! تم جھوٹ سے بچو اور یہ اچھی طرح سمجھ لو کہ جھوٹ نہ بنسی
میں جائز ہے نہ سنجیدگی میں۔بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم نے جھوٹ نہیں بولا محض
ہنسی کی ہے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسے بھی جھوٹ قرار دیتے ہیں بلکہ آپ اس
سے بھی زیادہ احتیاط سے کام لینے کی ہدایت دیتے اور فرماتے ہیں لا يَعِدُ الرَّجُلُ
صَبِيَّهُ ثُمَّ لَا يَفِى لَهُ کہ تم اپنے بچوں سے بھی جھوٹا وعدہ نہ کرو۔تم بعض دفعہ بچے سے
جب وہ رورہا ہو کہتے ہو ہم تجھے ابھی مٹھائی منگا دیں گے پھر جب وہ چپ ہو جاتا ہے تو
تم اُسے کوئی مٹھائی منگا کر نہیں دیتے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ایسا بھی
مت کرو کیونکہ یہ جھوٹ ہے اور جھوٹ بولنا کسی حالت میں بھی جائز نہیں۔(9) کسب پھر کما کر گزارہ کرنا بھی اسلام کا جزو ہے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی خدمت میں ایک دفعہ صحابہ آئے اور انہوں نے عرض کیا یارسول اللہ!
ایک شخص رات دن عبادت میں لگا ہوا ہے، فرمائیے وہ سب سے اچھا ہوا یا
نہیں ؟ انبیاء کا بھی کیسا لطیف جواب ہوتا ہے آپ نے فرمایا جب وہ رات دن
عبادت میں لگا رہتا ہے تو کھاتا کہاں سے ہے؟ انہوں نے عرض کیا لوگ دیتے
ہیں۔آپ نے فرمایا تو پھر جتنے اُسے کھانے پینے کے لئے دیتے ہیں وہ سب اس
سے بہتر ہیں۔اسی طرح حدیثوں میں آتا ہے کہ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
سيرة النبي علي
414
جلد 4
مجلس میں بیٹھے تھے کہ پاس سے ایک نوجوان گزرا جو نہایت لمبا مضبوط اور قوی الجثہ تھا
اور بڑی تیزی سے اپنے کسی کام کے لئے دوڑتا ہوا جا رہا تھا۔بعض صحابہ نے اسے
دیکھ کر تحقیر کے طور پر کوئی ایسا لفظ کہا جس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ جا تیرا بُرا ہو اور کہا
کہ اگر اس کی جوانی اللہ کے رستہ میں کام آتی تو کیسا اچھا تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے یہ سنا تو فرمایا یہ کہنے کا کیا مطلب ہوا کہ تیرا بُرا ہو۔جو شخص اس لئے تیزی
سے کوئی کام کرتا ہے کہ اس سے اپنی بیوی کو فائدہ پہنچائے تو وہ خدا کی ہی راہ میں کام
کر رہا ہے اور جو شخص اس لئے دوڑتا اور پھرتی سے کام کرتا ہے کہ اپنے بچوں کے
کھلانے پلانے کا بندو بست کرے تو وہ خدا ہی کی راہ میں کام کر رہا ہے۔ہاں جو شخص
اس لئے دوڑتا ہے کہ لوگ اُس کی تعریف کریں اور اُس کی طاقتوں کی داد دیں تو وہ
شیطان کی راہ میں کام کرتا ہے۔مگر حلال روزی کے لئے کوشش کرنا اور کما کر گزارہ
کرنا تو سبیل اللہ میں شامل ہے۔(10) جائیداد کی حفاظت کا حکم اسی طرح اسلام نے جائیدادوں کی حفاظت
کے متعلق خاص طور پر احکام دیئے ہیں اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی جائیداد بیچ کر کھا جاتا ہے تو وہ کسی
کام کا نہیں اور وہ اس قابل ہی نہیں کہ خدا تعالیٰ اس کو برکت دے۔“
انقلاب حقیقی صفحہ 114 تا 118 مطبوعہ سٹیم پریس قادیان پبلشر مولوی عبد الرحمن انور )
1: كنز العمال جلد 3 صفحہ 3 حدیث نمبر 5137 مطبوعہ دمشق 2012 ء الطبعة الاولى
2 كنز العمال جلد 3 صفحہ 16 حدیث نمبر 5217 مطبوعہ دمشق 2012 ء الطبعة الاولى
2 كنز العمال جلد 1 صفحہ 37 حدیث نمبر 65 مطبوعہ دمشق 2012 ء الطبعة الاولى
4: کنز العمال جلد 4 صفحہ 454 حدیث نمبر 11354 مطبوعہ دمشق 2012 ء الطبعة الاولى (مفهوماً)
5: کنز العمال جلد 3 صفحہ 352 حدیث نمبر 6891 مطبوعہ دمشق 2012ء الطبعة الاولى ( مفهوماً)
الجامع الصغير للسيوطى الجزء الاوّل صفحه 41 مطبوعه مصر 1321ه
سيرة النبي علي
415
جلد 4
7 : الجامع الصغير للسيوطى جلد 2 صفحه 52 مطبوعه مصر 1321ھ میں فيَنفع نفسه
کے الفاظ ہیں۔8: مسلم كتاب الطهارة باب فضل الوضوء صفحہ 114 حدیث نمبر 534 مطبوعہ ریاض 2000ء
الطبعة الثانية ميں الطهور شطر الایمان کے الفاظ ہیں۔9: الجامع الصغير للسيوطى الجزء الاوّل صفحہ 11 مطبوعہ مصر 1321ھ
10: مقدمه ابن ماجه باب اجتناب البدع و الجدل صفحه 7 حدیث نمبر 45 مطبوعہ ریاض 1999 ء
الطبعة الاولى