رسول کریمﷺ کا صحابہؓ سے مشورہ لینا

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
419
جلد 4
رسول کریم علی کا صحابہ سے مشورہ لینا
حضرت مصلح موعود 18 مارچ 1938 ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں :۔جنگ بدر کے موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بغیر مسلمانوں کو یہ بتانے کے
کہ کوئی جنگ ہوگی انہیں ساتھ لے کر مدینہ سے چل پڑے۔بدر کے مقام کے قریب
پہنچ کر آپ نے بتایا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خبر دی گئی ہے کہ ہم میں اور کفار
میں ایک جنگ ہوگی۔پس بتاؤ تمہاری کیا رائے ہے؟ اس پر مہاجرین کھڑے ہوئے
اور انہوں نے کہا يَا رَسُولَ الله ! رائے کیا ہوتی ہے، چلیے اور دشمن کا مقابلہ کیجئے ہم
ہر وقت لڑنے کے لئے تیار ہیں۔مگر جب مہاجر خاموش ہو جاتے تو آپ پھر فرماتے
اے لوگو! مشورہ دو۔اس پر پھر کوئی مہاجر کھڑا ہوتا اور وہ کہتا حضور ! ہم لڑنے کے لئے
تیار ہیں۔مگر جب وہ خاموش ہو جاتا تو آپ پھر فرماتے اے لوگو! مشورہ دو۔آخر انصار سمجھ گئے کہ مشورہ دو سے مراد یہ ہے کہ ہم بولیں اور اپنی رائے پیش کریں۔دراصل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ تشریف لائے تو انصار نے آپ سے یہ
معاہدہ کیا تھا کہ ہم مدینہ سے باہر آپ کی حفاظت کے ذمہ دار نہیں ، ہاں مدینہ کے اندر
آپ کے ذمہ دار ہیں۔پس چونکہ اس معاہدہ کے بعد انصار پر کوئی ذمہ داری عائد
نہیں ہوتی تھی اور وہ مدینہ سے باہر آپ کی مدد کرنے میں آزاد تھے اس لئے جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بار بار فرمایا کہ اے لوگو! مشورہ دو تو ایک انصاری
کھڑے ہوئے اور انہوں نے عرض کیا يَا رَسُولَ الله ! کیا آپ ہم سے پوچھتے ہیں؟
آپ نے فرمایا ہاں۔اس پر اس نے عرض کیا یا رَسُولَ الله ! آپ کی مراد شاید اُس

سيرة النبي عمال
420
جلد 4
معاہدہ سے ہے جو ہم نے اُس وقت کیا تھا جب آپ مدینہ تشریف لائے تھے۔آپ
نے فرمایا ہاں۔اُس نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! وہ معاہدہ اُس وقت کا تھا جب ہمیں آپ
کی رسالت کا مقام معلوم نہیں تھا، ہم نے اُس وقت نادانی سے یہ معاہدہ کیا
مگر يَا رَسُولَ الله ! اب تو ہم آپ کے مقام کو خوب پہچان چکے ہیں اور اب سوال یہ
،
نہیں کہ ہم نے کیا معاہدہ کیا بلکہ سوال یہ ہے کہ حضور کیا حکم دیتے ہیں۔يَا رَسُولَ الله !
چلیے جدھر چلتے ہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ہم آپ کے آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی
لڑیں گے اور دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ
سکتا جب تک وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ گزرے۔پھر اس نے کہا يَا رَسُولَ اللَّهُ !
سامنے سمندر ہے اگر اس میں گھوڑے ڈالنے کا حکم دیں تو ہم اس کے لئے بھی تیار
ہیں 1۔یعنی کفار سے لڑائی کے وقت تو یہ خیال ہوسکتا ہے کہ شاید ہم فتح پا جائیں اور
زندہ واپس آجائیں مگر ہم تو ایسی قربانی کرنے کے لئے بھی تیار ہیں جس میں موت ہی
موت دکھائی دیتی ہے۔ایک اور صحابی کہتے ہیں میں سولہ لڑائیوں میں شامل ہوا۔گیارہ بارہ لڑائیوں
میں خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوا مگر باوجود اس کے کہ میں اتنا
بڑا ثواب حاصل کر چکا ہوں میرا جی چاہتا ہے کہ کاش! میرے منہ سے صرف وہ فقرہ
نکلتا جو اس صحابی کے منہ سے نکلا اور لڑائیوں میں میں بے شک شامل نہ ہوتا کیونکہ اس
ایک فقرے کا ثواب سولہ لڑائیوں کے ثواب سے میرے نزدیک زیادہ ہے 2۔اب دیکھو یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں اپنی
جانیں قربان کیں اور اس قربانی کے پیش کرتے وقت انہوں نے ذرا بھی ہچکچاہٹ محسوس نہ
کی مگر اس کے مقابلہ میں صلح حدیبیہ کے موقع پر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم عمرہ کے
لئے گئے اور کفار نے روک لیا اور آپس میں بعض شرائط ہو ئیں تو ان صلح کی شرائط میں
سے ایک شرط یہ تھی کہ اگر کوئی شخص مکہ سے بھاگ کر اور مسلمان ہوکر مسلمانوں کے

سيرة النبي علي
421
جلد 4
پاس آئے گا تو اسے واپس کر دیا جائے گا لیکن اگر کوئی مسلمان مرتد ہو کر مکہ والوں کے
پاس جائے گا تو اسے واپس نہیں کیا جائے گا۔یہ معاہدہ ابھی لکھا ہی جارہا تھا کہ ایک
مسلمان مکہ سے بھاگ کر آپ کے پاس آیا۔اُس کا جسم بوجہ ان مظالم کے جو اس کے
رشتہ دار اسلام لانے کی وجہ سے اس پر کرتے تھے زخموں سے چور تھا ، اُس کے ہاتھوں
میں ہتھکڑیاں تھیں اور پاؤں میں بیڑیاں۔اُسے دیکھ کر اسلامی لشکر میں ہمدردی کا ایک
زبر دست جذ بهہ پیدا ہو گیا۔دوسری طرف کفار نے مطالبہ کیا کہ اسے واپس کیا جائے۔یہ دیکھ کر مسلمان اس بات کے لئے کھڑے ہو گئے کہ خواہ کچھ ہو جائے ہم اسے
جانے نہیں دیں گے اور اپنے ہاتھوں اسے موت کے منہ میں نہیں دھکیلیں گے۔مگر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اب معاہدہ ہو چکا ہے اور اسے واپس کیا جائے
گا ، خدا کے رسول جھوٹ نہیں بولا کرتے۔چنانچہ آپ نے اسے واپس کئے جانے کا حکم
دیا 3 اور مسلمانوں کے جذبات کو قربان کر دیا۔یہ نظارہ دیکھ کر مسلمانوں کو اتنی کوفت
ہوئی کہ وہ مجنون سے ہو گئے۔چنانچہ جب معاہدہ ہو چکا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے صحابہ سے فرمایا قربانیاں کر دو مگر اُس وقت ایک صحابی بھی قربانی کرنے کے لئے
نہیں اٹھا۔حالانکہ ان میں ابو بکرؓ بھی موجود تھے ، ان میں عمرہ بھی موجود تھے ، ان میں
عثمان بھی موجود تھے، ان میں علی بھی موجود تھے۔غرض وہ سب صحابہ ان میں موجود
تھے جن میں سے مسلمانوں کا کوئی فرقہ کسی کو اور کوئی کسی کو بڑا قرار دیتا ہے مگر ان میں
سے ایک بھی تو کھڑا نہیں ہوا اور سب خاموش بیٹھے رہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی زندگی میں یہ پہلا واقعہ تھا کہ آپ نے حکم دیا مگر صحابہ نے نافرمانی کی وجہ سے نہیں
بلکہ وفورِ جذبات سے مجبور ہو کر اس کی تھوڑی دیر کے لئے تعمیل نہ کی۔چونکہ یہ خفیف سی دیر
بھی پہلی مثال تھی آپ اپنے خیمہ میں گئے اور اپنی ایک بیوی سے جو ساتھ تھیں فرمایا میں
نے آج ایک ایسی بات دیکھی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔انہوں نے عرض کیا
يَارَسُولَ الله ! کیا ہوا؟ آپ نے فرمایا میں نے اپنے صحابہ میں کبھی اطاعت کے

سيرة النبي علي
422
جلد 4
لحاظ سے کمی نہیں دیکھی مگر آج میں نے انہیں حکم دیا کہ قربانیاں کر دو تو ان میں سے
ایک بھی نہیں اٹھا۔ام المومنین فرمانے لگیں يَا رَسُولَ الله ! آپ جانتے ہیں انہیں
کیسا صدمہ ہوا ہے۔وہ اس صدمہ سے پاگل ہورہے ہیں۔آپ کسی سے بات نہ کریں
اور خاموشی سے اپنی قربانی کر دیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ نہایت
ہی نیک مشورہ سنا تو آپ نے اسے پسند کیا اور خاموشی سے اپنی قربانی کے پاس گئے
اور اُسے ذبح کر دیا۔اخلاص آخر اخلاص ہی ہوتا ہے، بے شک صبر کی آزمائش بڑی تلخ
تھی اور ایک لمحہ کے لئے صحابہ میں ہچکچاہٹ پیدا ہوئی مگر جب انہوں نے دیکھا کہ وہ
شخص جس کے اشارہ پر وہ اپنی جانیں قربان کرتے رہے ہیں، جس کی تعلیم کے ماتحت
انہوں نے نہ صرف اپنی زندگیوں کو بلکہ اپنے باپوں ، اپنی ماؤں، اپنے بھائیوں اور
اپنے بچوں
کو قربان کر دیا تھا آج وہ اس خاموشی سے بغیر اس کے کہ ہم میں سے کسی کو
اپنی مدد کے لئے بلائے قربانی کرنے جا رہا ہے تو یک دم اُن کے دل پگھل گئے اور
بے اختیار دوڑ دوڑ کر انہوں نے اپنے جانور ذبح کرنے شروع کر دیے 4۔“
(الفضل 23 مارچ 1938ء )
:1 السيرة النبوية لابن هشام جلد 1 صفحه 675 زیر عنوان استيثاق الرسول من امر الانصار
مطبوعہ دمشق 2005 ء
2:بخاری کتاب المغازی باب قول الله تعالى اذ تستغيثون ربكم صفحہ 668 حديث نمبر
3952 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
3 بخارى كتاب الصلح باب الصلح مع المشركين صفحه 441 حدیث نمبر 2700 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
4 بخارى كتاب الشروط باب الشروط فى الجهاد صفحه 449 حدیث نمبر 2731، 2732
مطبوع رياض 1999 ء الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی