فتح مکہ کے موقع پر رسول کریمﷺ کا فیصلہ

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
425
جلد 4
فتح مکہ کے موقع پر رسول کریم ﷺ کا فیصلہ
رسول
حضرت مصلح موعود 15 جولائی 1938ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔و فتح مکہ کے وقت ایک انصاری نے جو ایک دستہ فوج کے افسر تھے اور جن کا نام
غالبًا عبادہ بن صامت تھا ابوسفیان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب دیکھو مکہ میں چل کر
ہم تمہاری کیسی خبر لیتے ہیں اور جو جو تکلیفیں تم نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ
کے صحابہ کو پہنچائی ہیں ان کا کس طرح انتقام لیتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
جب اس بات کا علم ہوا تو آپ نے اسے فوج کی کمانڈ سے علیحدہ کر کے معمولی سیاہی
بنا دیا اور اس کے بیٹے کو اس کی جگہ افسر مقرر کر دیا 1۔لیکن کیا تم سمجھتے ہو یہ الفاظ سن کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں
حضرت عبادہ کے متعلق نفرت کا جذبہ پیدا ہوا ہوگا ؟ آخر عبادہ کو ابوسفیان سے کیا
عداوت تھی؟ وہ کفر کے زمانہ میں شاید ابوسفیان کا نام بھی نہ جانتے ہوں گے مگر جب
اسلام لانے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ مکہ والوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور
آپ کے صحابہ کو کیا کیا اذیتیں پہنچائی ہیں تو ان کا دل جوش سے بھر گیا اور فتح مکہ کے
قت غلطی سے ان کے منہ سے یہ الفاظ نکل گئے کہ اب دیکھو گے ہم تم سے کس طرح
انتقام لیتے ہیں۔پس گو انہوں نے یہ الفاظ کہے اور غلط طور پر کہے مگر کون شخص کہہ
سکتا ہے کہ انہوں نے یہ الفاظ اپنی ذات کے لئے کہے۔انہوں نے یہ الفاظ محض اسلام
اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے جوش میں کہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی
انہیں سزا دی اور اتنی سخت سزا دی کہ انہیں افسری سے ہٹا کر سپاہی بنا دیا۔آج اگر کسی

سيرة النبي علي
426
جلد 4
جرنیل کو سپاہی بنا دیا جائے تو وہ فورا استعفیٰ دے کر بھاگ جائے مگر انہوں نے خوشی
سے اس سزا کو قبول کیا لیکن کیا تم سمجھتے ہو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں ان کے
متعلق نفرت کے جذبات پیدا ہوئے ہوں گے یا کوئی بھی مسلمان ہے جو یہ واقعہ پڑھ
کر عبادہ بن صامت سے نفرت کر سکے؟ وہ ان کے فعل کو نفرت کی نگاہ سے دیکھے گا،
وہ ان کے فعل کو روکنے کی کوشش کرے گا مگر وہ اس امر کو نذر انداز نہیں کرسکتا کہ
انہوں نے اپنے لئے نہیں بلکہ گونادانی سے کیا مگر پھر بھی خدا کے لئے یہ فعل کیا۔“
( الفضل 22 جولا ئی 1938 ء )
:1 السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 181 182 مطبوعہ بیروت لبنان 2012ء کے مطابق یہ صحابی
سعد بن عبادہ تھے۔

آج 10 میں سے 10 باقی