سیرت نبویؐ کے دو پہلو
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
427
جلد 4
سیرت نبوی کے دو پہلو
حضرت مصلح موعود نے 31 جولائی 1938ء کو قادیان میں تحریک جدید کے
مطالبات پر تقریر کرتے ہوئے حضرت ابو ہریرہ کا ایک واقعہ بیان فرمایا۔اس واقعہ
صلى الله
سے رسول کریم ع کی صحابہ سے شفقت اور ایثار کا بھی سبق ملتا ہے:۔عليسة
حضرت ابو ہریرۃ نے ایک دفعہ کسریٰ شاہ ایران کا رومال اپنی جیب میں سے نکالا
اور اس سے اپنی تھوک پونچھ لی۔پھر کہنے لگے بخ بخ ابو هريرة واہ واہ ابو ہریرہ !! کبھی
تجھے جو تیاں پڑا کرتی تھیں اور آج تو کسریٰ کے رومال میں تھوک رہا ہے۔لوگوں نے
پوچھا آپ نے یہ کیا بات کہی ہے؟ انہوں نے کہا مجھے رسول کریم علی کی باتیں سننے کا
اس قدر اشتیاق تھا کہ میں مسجد سے اٹھ کر کبھی باہر نہ جاتا کہ ممکن ہے رسول کریم علی
تشریف لے آئیں اور آپ میرے بعد کوئی ایسی بات کہہ جائیں جسے میں نہ سن سکوں اور
چونکہ میں اسی شوق میں ہر وقت مسجد میں پڑا رہتا تھا اس لئے کئی کئی دن کے فاقے ہو
جاتے اور شدت ضعف کی وجہ سے مجھ پر غشی طاری ہو جاتی۔لوگ یہ سمجھتے کہ مجھے مرگی
پڑی ہوئی ہے اور چونکہ عرب میں یہ دستور تھا کہ وہ مرگی والے کو جوتیاں مارا کرتے
تھے اس لئے جب میں بے ہوش ہو جاتا تو لوگ میرے سر پر جو تیاں مارنی شروع کر
دیتے حالانکہ اُس وقت بھوک کی شدت کی وجہ سے مجھے غشی ہوتی تھی اور کمزوری کے
مارے میری آواز بھی نہیں نکل سکتی تھی 1۔پھر انہوں نے واقعہ سنایا کہ ایک دفعہ میں بھوک سے اتنا تنگ ہوا کہ مجھ سے
برداشت نہ ہو سکا اور میں اٹھ کر مسجد کے دروازہ پر آ کر کھڑا ہو گیا کہ شاید میری شکل
سيرة النبي عليه
428
جلد 4
دیکھ کر ہی کوئی شخص سمجھ جائے کہ مجھے بھوک لگی ہوئی ہے اور وہ مجھے کھانے کے لئے کچھ
دے دے۔اتنے میں حضرت ابو بکر وہاں سے گزرے اور میں نے ان کے سامنے
ایک آیت پڑھی جس میں غریبوں کی خبر گیری کرنے اور بھوکوں کو کھانا کھلانے کا حکم
ہے اور عرض کیا کہ اس کے ذرا معنی کر دیں۔انہوں نے اس آیت کے معنی کئے اور
آگے چل دیئے۔اس واقعہ کا ان کی طبیعت پر اتنا اثر تھا کہ باوجود یکہ جس زمانہ میں
انہوں نے یہ بات سنائی اُس وقت رسول کریم یہ بھی فوت ہو چکے تھے اور حضرت
ابو بکر" بھی فوت ہو چکے تھے اور حضرت عمرؓ کا زمانہ تھا پھر بھی وہ اُس وقت غصہ سے کہنے
لگے۔ہوں! گویا مجھے اس آیت کے معنے نہیں آتے تھے اور حضرت ابوبکر کو زیادہ
آتے تھے۔میں نے تو یہ آیت ان کے سامنے اس لئے پیش کی تھی کہ میری شکل دیکھ کر
انہیں میری طرف توجہ پیدا ہو مگر انہوں نے معنی کئے اور آگے چل دیئے۔پھر حضرت
عمر گزرے اور ان کے سامنے بھی میں نے یہی آیت پیش کی انہوں نے بھی اس کے
معنی کئے اور آگے چل پڑے۔حضرت ابو ہریرہ پھر بڑے غصہ سے کہتے ہیں ہوں ! گویا
مجھے اس آیت کے معنی نہیں آتے تھے اور حضرت عمر زیادہ جانتے تھے۔میں نے تو اس
لئے آیت ان کے سامنے پیش کی تھی کہ وہ سمجھ جاتے کہ میں بھوکا ہوں مگر وہ معنی کر کے
آگے چل پڑے۔اسی حالت میں میں حیران کھڑا تھا کہ پیچھے سے ایک نہایت محبت
بھری آواز آئی کہ ابو ہریرہ ! میں نے مڑ کر دیکھا تو رسول کریم ﷺ کھڑے تھے۔آپ نے مجھے فرمایا معلوم ہوتا ہے تمہیں بھوک لگی ہے۔گویا رسول کریم ﷺ نے
حضرت ابو ہریرہ کی پیٹھ میں سے وہ چیز دیکھ لی جو حضرت ابوبکر اور حضرت عمر ابو ہریرہ
کے منہ سے نہیں دیکھ سکے تھے۔پھر آپ نے فرمایا ادھر آؤ۔حضرت ابو ہریرہ گئے تو
صلى الله
رسول کریم علے دودھ کا ایک پیالہ لے کر باہر نکلے۔حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں
دودھ دیکھ کر میں بڑا خوش ہوا اور سمجھا کہ اب اکیلا اسے خوب سیر ہو کر پیوں گا مگر
رسول کریم ﷺ نے فرمایا ابوہریرہ ! مسجد میں جاؤ اور اگر کوئی اور بھی بھوکا ہو تو اسے بلا
:
سيرة النبي عمال
429
جلد 4
صلى
لاؤ۔حضرت ابو ہریرۃ کہتے ہیں میں نے دل میں کہا کہ میں تو یہ سمجھتا تھا کہ مجھ اکیلے کو
یہ تمام دودھ مل جائے گا مگر اب تو اوروں کو بھی بلا لیا گیا ہے نہ معلوم میرے لئے
دودھ بچے یا نہ بیچے۔خیر میں مسجد میں گیا تو وہاں چھ آدمی اور مل گئے۔میں نے کہا
اب مصیبت آئی۔آگے تو یہ خیال تھا کہ اگر ایک آدمی ملا تو خیر آدھا دودھ وہ پی لے
کا آدھا میں پی لوں گا مگر یہاں تو اکٹھے چھ مل گئے ہیں۔یہ اگر پینے لگے تو میرے
لئے کچھ بھی نہیں بچے گا مگر چونکہ رسول کریم میہ کا حکم تھا اس لئے میں ان کو ساتھ
لے کر گیا اور کہا يَا رَسُولَ اللہ ! یہ چھ بھی میری طرح بھو کے بیٹھے ہیں۔اس موقع
پر رسول کریم ﷺ نے انہیں کیا عجیب سبق دیا۔آپ نے فرمایا ابو ہریرہ! یہ دودھ کا
پیالہ لو اور پہلے ان میں سے ایک کو پلاؤ۔حضرت ابو ہریرۃا کہتے ہیں میں نے دل میں
کہا بس اب میں مارا گیا میرے لئے بھلا کیا بچے گا۔چنانچہ پہلے ایک نے پینا شروع
کیا اور پینتا چلا گیا۔میں نے سمجھا شاید یہ شرافت کر کے کچھ دودھ چھوڑ دے تو میرے
پینے کے کام آ جائے مگر جب وہ پی چکا تو رسول کریم ﷺ نے وہ پیالہ دوسرے کو دے
دیا، پھر تیسرے کو، پھر چوتھے ، پانچویں اور چھٹے کو اور میں کانپتا چلا جاؤں کہ نہ معلوم
صلى الله
میرے لئے بھی کچھ بچتا ہے یا نہیں۔آخر جب وہ سب پی چکے تو رسول کریم مے نے
مجھے پیالہ دیا اور میں نے دیکھا کہ وہ اسی طرح لبالب بھرا ہوا ہے جس طرح پہلے تھا۔آخر میں نے دودھ پینا شروع کر دیا اور پیتا چلا گیا یہاں تک کہ میرا پیٹ بھر گیا اور
میں نے کہا يَا رَسُولَ الله ! اب میں سیر ہو گیا۔آپ نے فرمایا نہیں اور پیو۔چنانچہ
میں نے پھر پینا شروع کر دیا اور جب بہت پی چکا تو میں نے پھر کہا کہ يَا رَسُولَ الله !
اب تو پیٹ بھر گیا ہے۔آپ نے فرمایا نہیں اور پیو۔چنانچہ میں نے پھر پیا یہاں تک کہ
مجھے یوں محسوس ہوا کہ میری انگلیوں کی پوروں میں سے بھی دودھ پھوٹ کر نکل رہا ہے۔آخر میں نے کہا یا رَسُولَ الله ! اب تو میرے پیٹ میں کوئی گنجائش نہیں رہی۔رسول کریم
نے ہنس کر پیالہ مجھ سے لے لیا اور خود بقیہ دودھ پی گئے 2۔اس طرح
سيرة النبي عمال
430
جلد 4
رسول کریم ﷺ نے انہیں یہ سبق دیا کہ گو تم نے زبان سے سوال نہیں کیا مگر چونکہ
اپنی شکل سے تم نے دوسروں سے مانگا ہے اس لئے تمہیں سب کے بعد حصہ دیا جائے
گا۔یہ واقعہ سنا کر حضرت ابو ہریرہ فرمانے لگے یہ میری حالت تھی۔مگر آج میری
حالت کیا ہے؟ آج یہ حالت ہے کہ جس رومال میں میں نے تھوکا ہے یہ کسری شاہ
ایران کا رومال ہے اور رومال بھی ایسا قیمتی ہے کہ کسری اسے ہر وقت اپنے ہاتھ میں
نہیں رکھتا تھا بلکہ اپنے سالانہ جشن کے موقع پر یہ رومال لیتا تھا مگر آج وہ اس قدر قیمتی
رومال میرے ہاتھ میں ہے اور میں کس بیدردی سے اس میں تھوک رہا ہوں۔یہی وجہ
ہے کہ جب میں نے اس میں تھوکا تو مجھے اپنی گزشتہ حالت یاد آ گئی اور میں نے کہا بخ
بخ ابو هريرة آج تو تیری بڑی شان ہے۔اب اگر ابو ہریرہ کو ان قربانیوں کے
وقت جو انہوں نے اسلام کے لئے ابتدائی زمانہ میں کیں یہ معلوم ہوتا کہ ان قربانیوں
کے نتیجہ میں وہ ایک دن کسری کے رومال میں تھوکیں گے تو کون کہہ سکتا ہے کہ وہ ان
قربانیوں سے بھی بڑھ کر اسلام کے لئے قربانیاں کرنے کے لئے آمادہ نہ ہو جاتے۔اگر ابوسفیان کو پتہ ہوتا کہ محمد رسول اللہ ﷺ کی غلامی کے نتیجہ میں اس کا لڑکا معاویہ
ایک دن عرب کا بادشاہ بننے والا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ بجائے مخالفت کرنے کے وہ
صلى الله
تلوار لے کر محمد رسول اللہ ﷺ کے لشکر کے آگے آگے چلتا۔مگر وہ کیوں لڑ رہا تھا ؟
صرف اسی لئے کہ اسے مستقبل کا علم نہیں تھا اور وہ نہیں جانتا تھا کہ کل کیا ہونے والا ہے۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ 3 اگر تم اپنے مستقبل سے
آگاہ ہو جاؤ۔اگر ہم وہ پردہ اٹھا دیں جو اس وقت تمہاری آنکھوں پر پڑا ہوا ہے، اگر
تمہیں نظر آنے لگے کہ تمہارے کالے کلوٹے بچے جن کی آنکھوں میں گید بھری ہوئی
ہے اور ناک ان کے بہہ رہے ہیں کسی دن دنیا کے بادشاہ بننے والے ہیں تو تم
قربانیاں کر کے اپنے آپ کو ہلاک کر لو۔مگر ہم تمہیں وہ بتاتے نہیں صرف اتنا بتا دیتے
ہیں کہ ان قربانیوں کا نتیجہ تمہارے لئے بہت بہتر ہو گا اور اگر تمہیں اپنا مستقبل نظر
سيرة النبي علي
431
جلد 4
آ جائے تو تم ان قربانیوں کو بالکل حقیر اور ذلیل سمجھو۔“ ( الفضل 16 جون 1959 ء )
1: بخاری کتاب الاعتصام باب ما ذكر النبي الله صفحه 1261 حدیث نمبر 7324 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
2 بخاری کتاب الرقاق باب كيف كان عيش النبي اول صفحہ 1120 حدیث نمبر 6452
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
3: التوبة: 42