رسول کریمﷺ اور امن عالَم

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم), حصہ 2

سيرة النبي علي
446
جلد 4
لئے ہے جس نے دنیا میں امن قائم کر دیا اور انسان کی تڑپ اور فکر کو دُور کر دیا اور کہو
وَسَلَمٌ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفى وہ بندے جو خدا تعالیٰ کے پسندیدہ ہو جائیں
اور اپنے آپ کو اس کی راہ میں فدا کر دیں اُن کے لئے بھی امن پیدا ہو جائے گا اور وہ
بھی با امن زندگی بسر کرنے لگ جائیں گے۔یہاں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بتایا
کہ تمام لوگ جو آپ کی اتباع کرنے والے اور آپ کے مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے
والے ہیں ان کے لئے کامل امن ہے اور وہ اپنی زندگی کے کسی شعبہ میں بھی بدامنی
نہیں دیکھ سکتے۔پھر سوال پیدا ہوتا تھا کہ جب خدا سلام ہے تو اس کی طرف سے امن ساروں
کے لئے آنا چاہئے نہ کہ بعض کے لئے کیونکہ اگر خالی اپنوں کے لئے امن ہو تو یہ کوئی
کامل امن نہیں کہلا سکتا۔اس کا بھی اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں جواب دیتا ہے فرمایا
وَقِيلِهِ يُرَبِّ إِنَّ هَؤُلَاءِ قَوْمُ لا يُؤْمِنُوْنَ فَاصْفَحُ عَنْهُمْ وَقُلْ سَلْمٌ
فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ 7 محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ایسی تعلیم لے کر آئے
ہیں جو ساروں کے لئے ہی امن کا موجب ہے اور ہر شخص کے لئے وہ رحمت کا خزانہ
اپنے اندر پوشیدہ رکھتی ہے مگر افسوس کہ لوگ اس کو نہیں سمجھتے بلکہ وہ اس تعلیم کے
خلاف لڑائیاں اور فساد کرتے ہیں جو ان کے لئے نوید اور خوشخبری ہے۔یہاں تک
کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی یہ کہنا پڑا کہ خدایا ! میں اپنی قوم کی طرف امن کا
پیغام لے کر آیا تھا مگر اِنَّ هَؤُلَاءِ قَوْمُ لَا يُؤْمِنُونَ یہ قوم جس کے لئے میں امن
کا پیغام لایا تھا یہ تو مجھے بھی امن نہیں دے رہی۔امن کے معنی ایمان لانے کے بھی
ہوتے ہیں اور امن کے معنی امن دینے کے بھی ہوتے ہیں۔قِيْلِهِ يُرَبِّ إِنَّ
هَؤُلَاءِ قَوْمُ لَا يُؤْمِنُونَ میں اس امر کا ذکر ہے کہ ہمارا نبی ہم سے پکار پکار کر کہتا
ہے کہ خدایا! باوجودیکہ میں اپنی قوم کے لئے امن کا پیغام لایا تھا وہ اس کی قدر کرنے
کی بجائے میری مخالفت پر کمر بستہ ہوگئی ہے یہاں تک کہ ان لوگوں نے میرے امن کو

سيرة النبي علي
447
جلد 4
برباد
بالکل بر باد کر دیا ہے۔مگر فرمایا فَاصْفَحْ عَنْهُم ہم نے اپنے نبی سے یہ کہا ہے کہ
ابھی ان لوگوں کو تیری تعلیم کی عظمت معلوم نہیں اس لئے وہ غصہ میں آ جاتے اور تیری
مخالفت پر کمر بستہ رہتے ہیں تو ان سے درگزر کر کیونکہ ہم نے تجھے امن کے قیام کے
لئے ہی بھیجا ہے وَ قُل سلم اور جب تجھ پر یہ حملہ کریں اور تجھے ماریں تو تو یہی کہتا
رہ کہ میں تو تمہارے لئے سلامتی لایا ہوں فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ عنقریب دنیا کو معلوم ہو
جائے گا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) دنیا کے لئے امن لایا تھا لڑائی نہیں لایا تھا۔گویا وہ امن جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لائے وہ صرف مومنوں کے لئے ہی
امن نہ رہا بلکہ سب کے لئے امن ہو گیا۔پھر صرف محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہی نہیں بلکہ عام مومنوں کو مخاطب کر کے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اِذَا خَاطَبَهُمُ الْجُهِلُونَ قَالُوْا سَلْمَّا ه وہ جاہل جو اسلام کی
غرض و غایت کو نہیں سمجھتے جب مسلمانوں سے لڑنا شروع کر دیتے ہیں تو مومن کہتے
ہیں کہ ہم تو تمہاری سلامتی چاہتے ہیں چاہے تم ہمارا برا ہی کیوں نہ چا ہو۔جب دشمن
کہتا ہے کہ تم کیسے گندے عقائد دنیا میں رائج کر رہے ہو تو وہ کہتے ہیں یہ گندے عقائد
اور بیہودہ باتیں نہیں بلکہ سلامتی کی باتیں ہیں۔گویا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
لائی ہوئی سلامتی صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ہی نہیں بلکہ مومنوں
کے لئے بھی ہے اور صرف مومنوں کے لئے ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کے لئے ہے۔پھر سوال پیدا ہوتا تھا کہ یہ سلامتی عارضی ہے یا مستقل؟ کیونکہ یہ تو ہم نے مانا
کہ ایک السّلم خدا سے امن لا کر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دنیا کو دیا مگر بعض
امن عارضی بھی ہوتے ہیں جن کے نیچے بڑی بڑی خرابیاں پوشیدہ ہوتی ہیں جیسے بخار کا
مریض جب ٹھنڈا پانی پیتا ہے تو اُسے بڑا آرام محسوس ہوتا ہے مگر دومنٹ کے بعد یکدم
اُس کا بخار تیز ہو جاتا ہے اور کہتا ہے آگ لگ گئی ہے۔پھر برف پیتا ہے اور سمجھتا ہے
کہ آرام آ گیا مگر یکدم پھر اُسے بے چینی شروع ہو جاتی ہے۔پس سوال ہوسکتا ہے کہ۔

سيرة النبي علي
448
9
جلد 4
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو امن دے رہے ہیں یہ عارضی ہے یا مستقل ؟ اس کا جواب
دیتے ہوئے فرماتا ہے وَاللهُ يَدْعُوا اِلى دَارِ السَّلْمِ و کہ دنیا فسادوں کی طرف
لے جاتی ہے مگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ جو تعلیم دی گئی ہے وہ موجودہ زمانہ کے
لئے ہی نہیں بلکہ وہ ایک ایسا امن ہے جو مرنے کے بعد بھی چلتا چلا جاتا ہے اور جو اس
دنیا کے بعد ایک ایسے گھر میں انسان کو پناہ دیتا ہے جہاں سلامتی ہی سلامتی ہے گویا یہ
زنجیر ایک مکمل زنجیر ہے۔اس کے ماضی میں ایک سلام ہستی کھڑی ہے ، اس کے
حال میں امن ہے کیونکہ ایک مدرسہ امن جاری ہو گیا ہے۔ایک مدرس امن
خدا تعالیٰ نے بھیج کر امن کا کورس بھی مقرر کر دیا اور عملی طور پر ایک ایسی جماعت تیار کر
دی جو إِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَهِلُونَ قَالُوا سَلما کی مصداق ہے۔پس اس کے ماضی میں
بھی امن ہے اور اس کے حاضر میں بھی امن ہے پھر اس کے مستقبل میں بھی امن ہے
کیونکہ وَاللهُ يَدْعُوا إِلَى دَارِ السَّلْمِ مرنے کے بعد وہ انسان کو ایک ایسے جہان میں
لے جائے گا جہاں سلامتی ہی سلامتی ہوگی پس یہ ساری زنجیر مکمل ہو گئی اور کوئی پہلو
b
تشنہ تکمیل نہیں رہا۔اس کے بعد امن حقیقی کے قیام کے ذرائع کا سوال آتا ہے۔سو اس کے متعلق
بھی قرآن کریم روشنی ڈالتا اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان سے فرماتا ہے
وَكَيْفَ أَخَافُ مَا أَشْرَكْتُمْ وَلَا تَخَافُونَ أَنَّكُمْ أَشْرَكْتُمْ بِاللَّهِ
مَالَمْ يُنَزِّلُ بِهِ عَلَيْكُمُ سُلْطَنَّا فَأَيُّ الْفَرِيقَيْنِ اَحَقُّ بِالْاَمْنِ
اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ 10 کہ میرے دل کا امن کس طرح بر باد ہو جائے ان بتوں
کو دیکھ کر جن کو تم خدائے واحد کا شریک قرار دے رہے ہو وَلَا تَخَافُونَ
أَنَّكُمْ أَشْرَكْتُمْ بِاللهِ مَالَمْ يُنَزِّلُ بِهِ عَلَيْكُمْ سُلْطَنَّا حالانکہ تم اپنے
دلوں میں جھوٹے طور پر مطمئن ہو اور خطرہ تمہارے اردگرد ہے۔پس اگر تم عدم علم اور
جہالت کے باوجود مطمئن ہو اور تمہارا عدم علم تم کو امن دے سکتا ہے تو تم کس طرح

سيرة النبي علي
449
جلد 4
سمجھ سکتے ہو کہ میرا کامل علم مجھے امن نہیں بخش سکتا۔فَأَيُّ الْفَرِيقَيْنِ اَحَقُّ
بِالْاَمْنِ تم بتاؤ کہ ان دونوں میں سے کس کو امن حاصل ہوگا اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ
اگر تم حماقت کی باتیں نہ کرو اور عقل و خرد سے کام لو تو تم سمجھ سکتے ہو کہ کون مامون ہے
اور
کون غیر مامون۔اس جگہ امن کے قیام کے لئے اللہ تعالیٰ نے دو عظیم الشان گر بیان کئے ہیں۔اول یہ کہ توحید کامل کے قیام کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا کیونکہ جب تک تو حید قائم نہ
ہوگی اُس وقت تک لڑائیاں جاری رہیں گی۔شرک کا صرف اتنا ہی مفہوم نہیں ہوگا کہ
کوئی ایک کی بجائے تین خداؤں کا قائل ہو بلکہ جب باریک در باریک رنگ میں
شرک شروع ہوتا ہے تو کئی کئی قسم کا شرک نظر آنے لگ جاتا ہے اس کے علاوہ جب
مختلف مذاہب کی تعلیمیں مختلف ہیں ، ان کے خیالات مختلف ہیں تو اس حالت میں امن
اُس وقت تک قائم ہی نہیں ہو سکتا جب تک لوگوں کے اندر حقیقی مؤاخات پیدا نہ ہو اور
حقیقی مواخات ایک خدا کے بغیر نہیں ہو سکتی۔دنیا میں اس بات پر تو لڑائیاں ہو جاتی
ہیں کہ ایک کہتا ہے میرا دادا فلاں عظمت کا مالک تھا اور دوسرا کہتا ہے کہ میرا دادا ایسا
تھا مگر کبھی تم نے بھائیوں کو اس بات پر لڑتے نہیں دیکھا ہوگا کہ ایک دوسرے کو کہے
میں شریف النسب ہوں اور تم نہیں۔اسی طرح جب دنیا میں توحید کامل ہوگی تبھی اس قسم
کی لڑائیاں بند ہوں گی۔پس اخوت و مساوات کا جوسبق تو حید سے حاصل ہوتا ہے اور
کسی طرح حاصل نہیں ہو سکتا۔چنانچہ رسول کریم ﷺ کی لائی ہوئی تعلیم کے متعلق
دشمن بھی یہ اقرار کرتا ہے کہ اخوت کا جو سبق آپ نے دیا وہ کسی اور نے نہیں دیا۔حقیقت یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اخوت کا سبق الگ کر کے نہیں دیا
بلکہ آپ نے اصل میں توحید کا سبق دیا جس کا لازمی نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانوں میں اخوت
پیدا ہوگئی۔مثلاً جب میں نماز میں کہوں اَلْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ 11 سب تعریف اُس
اللہ کی ہے جو عیسائیوں کا بھی رب ہے، ہندوؤں کا بھی رب ہے اور یہودیوں کا بھی

سيرة النبي عمال
450
جلد 4
رب ہے تو میرے دل میں ان قوموں کی نفرت کس طرح ہو سکتی ہے کیونکہ میں رب العلمین
کے لفظ کے نیچے تمام قوموں ، تمام نسلوں اور تمام مذہبوں کو لے آتا ہوں۔میں جب
نماز میں اَلْحَمدُ للهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ کہتا ہوں تو دوسرے الفاظ میں میں یہ کہتا ہوں
کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْمَذَاهِبِ كُلِهَا یعنی میں اُس خدا کی تعریف کرتا ہوں جو
تمام مذاہب کا رب ہے۔اسی طرح جب میں اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ کہتا ہوں
تو اس کے معنی یہ بھی ہوتے ہیں کہ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْأَقْوَامِ كُلِهَا یعنی میں
اُس خدا کی تعریف کرتا ہوں جو تمام اقوام کا رب ہے۔اسی طرح جب میں
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ کہتا ہوں تو اس کے یہ معنی بھی ہوتے ہیں کہ الْحَمُدُ
لِلَّهِ رَبِّ الْبَلادِ كُتِهَا یعنی میں اُس خدا کی تعریف کرتا ہوں جو تمام ملکوں کا رب ہے
اور جب کہ میں تمام اقوام ، تمام ملکوں اور تمام لوگوں میں حسن تسلیم کروں گا تو یہ ممکن
ہی نہیں ہے کہ میں ان سے عداوت رکھ سکوں۔پس اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
میں بتا دیا گیا ہے کہ اگر حقیقی توحید قائم ہو اور رب العلمین کی حمد سے انسان کی زبان تر ہو تو
یہ ممکن ہی نہیں کہ کسی قوم کا کینہ انسان کے دل میں رہے اور ایک طرف تو وہ ان کی بربادی
کی خواہش رکھے اور دوسری طرف ان کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ کی حمد اور تعریف بھی کرے۔دوسرا نکتہ اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ یہ نازل فرمایا ہے کہ
مَالَمْ يُنَزِّلُ بِهِ عَلَيْكُمْ سُلْطَنَّا یعنی دنیا میں امن تبھی برباد ہوتا ہے
جب انسان فطرتی مذہب کو چھوڑ کر رسم و رواج کے پیچھے چل پڑتا ہے۔اگر انسان
طبعی اور فطرتی باتوں پر قائم رہے تو کبھی لڑائیاں اور جھگڑے نہ ہوں۔یہی وجہ ہے
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسلام دین فطرت ہے۔اور حقیقت یہی
ہے کہ جو دینِ فطرت ہوگا وہی دنیا میں امن قائم کر سکے گا اور وہی مذہب امن پھیلا
سکے گا جس کا ایک ایک ٹکڑا انسان کے دماغ میں ہو۔آخر یہ ہو کس طرح سکتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ ہم کو اُس تعلیم کی طرف بلائے جس کا جواب ہماری فطرت میں نہیں اور جس

سيرة النبي علي
451
جلد 4
کی قبولیت کا مادہ پہلے سے خدا نے ہمارے دماغ اور ہمارے ذہن میں نہیں رکھا۔پس
فرمایا مَالَمْ يُنَزِّلُ بِهِ عَلَيْكُمْ سُلْطنًا تم کہہ دو کہ تم ان تعلیموں کے پیچھے
چل رہے ہو جو فطرت کے خلاف ہیں اور میں تم کو ان باتوں کی طرف بلاتا ہوں جو
تمہاری فطرت میں داخل ہیں اب جوں جوں انسان اپنی فطرت کو پڑھنے کی کوشش
کرے گا اُس کا دل پکار اٹھے گا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں جو کتاب ہے وہ
بالکل سچی ہے کیونکہ اس کا دوسرا نسخہ میرے ذہن میں بھی ہے۔اس طرح آہستہ آہستہ
دنیا ایک مرکز پر آ جائے گی اور ایک ہی خیال پر متحد ہو جائے گی جس کے نتیجہ میں امن
قائم ہو جائے گا۔اب ایک اور سوال باقی رہ جاتا ہے اور وہ یہ کہ بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم
مدرس امن ہیں، بے شک آپ نے امن کا مدرسہ دنیا میں جاری کر دیا، بے شک امن
کا کورس خدا نے مقرر کر دیا، بے شک اسلام نے تعلیم وہ دی ہے جو فطرت کے عین
مطابق ہے اور جسے دیکھ کر انسانی فطرت پکار اٹھتی ہے کہ واقعہ میں یہ صحیح تعلیم ہے مگر کیا
لڑائی بالکل ہی بری چیز ہے؟ قرآن کریم اس کا بھی جواب دیتا اور فرماتا ہے کہ امن
کے قیام کے لئے بعض دفعہ جنگ کی بھی ضرورت ہوتی ہے چنانچہ فرمایا
وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَفَسَدَتِ الْأَرْضُ 12 کہ بے شک
امن ایک قیمتی چیز ہے، بے شک اس کی تعلیم خدا نے انسانی دماغ میں رکھی ہے مگر کبھی
انسان کا دماغ فطرت سے اتنا بعید ہو جاتا ہے اور انسانی عقیدے مرکز سے اتنے
پرے ہٹ جاتے ہیں کہ وہ امن سے بالکل دور جا پڑتے ہیں اور نہ صرف امن سے
دور جا پڑتے ہیں بلکہ حریت ضمیر کو بھی باطل کرنا چاہتے ہیں۔فرماتا ہے ایسی حالت میں
امن کے قیام اور اس کو وسعت دینے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ جو شرارتی ہیں ان کا
مقابلہ کیا جائے۔پس وہ جنگ امن مٹانے کے لئے نہیں بلکہ امن قائم کرنے کے لئے
ہوگی۔جیسے اگر انسان کے جسم کا کوئی عضو سر گل جائے تو فیس خرچ کر کے بھی انسان

سيرة النبي عمال
452
جلد 4
ڈاکٹر سے کہتا ہے کہ اس عضو کو کاٹ دو۔اسی طرح کبھی ایسے گروہ دنیا میں پیدا
ہو جاتے ہیں جو سرطان اور کینسر کا مادہ اپنے اندر رکھتے ہیں اور ضروری ہوتا ہے کہ ان
کا آپریشن کیا جائے تا وہ باقی حصہ قوم کو بھی گندہ اور ناپاک نہ کر دیں۔پس فرمایا
وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ اگر بعض کے ذریعہ اللہ تعالیٰ بعض کی
شرارتوں کو دور نہ کرتا تو نَفَسَدَتِ بجائے امن قائم ہونے کے فساد بڑھ جاتا۔جس
طرح سپاہیوں کو بعض دفعہ لاٹھی چارج کا حکم دیا جاتا ہے اسی طرح بعض دفعہ ہم
بھی اپنے بندوں کو اجازت دیتے اور انہیں کہتے ہیں جاؤ اور لاٹھی چارج کرواس
لئے کہ نَفَسَدَتِ اگر لاٹھی چارج نہ کیا جاتا تو ساری دنیا کا امن برباد ہو جاتا۔وَلَكِنَّ اللهَ ذُو فَضْلٍ عَلَى الْعَلَمِيْنَ 13 یعنی اللہ صرف ایک قوم کو ہی امن نہیں دینا
چاہتا بلکہ وہ ساری دنیا کو با امن دیکھنے کا خواہشمند ہے اور چونکہ ان لوگوں سے دنیا کا
امن برباد ہوتا ہے اس لئے ضروری ہوتا ہے کہ ان کا مقابلہ کیا جائے تا ساری دنیا میں
امن قائم ہو۔بے شک اس کے نتیجہ میں خود ان لوگوں کا امن مٹ جائے گا مگر دنیا میں
ہمیشہ موازنہ کیا جاتا ہے جب ایک بڑا فائدہ چھوٹے فائدے سے ٹکرا جائے تو اُس
وقت بڑے فائدہ کو لے لیا جاتا ہے اور چھوٹے فائدہ کو قربان کر دیا جاتا ہے۔اسی
طرح کثیر حصہ دنیا کے امن کی خاطر ایک قلیل گروہ سے جنگ کی جاتی ہے اور اُس
وقت تک اُسے نہیں چھوڑا جاتا جب تک وہ خلاف امن حرکات سے باز نہ آجائے۔یہ ایک مختصر سا ڈھانچہ اُس تعلیم کا ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قیام امن
کے سلسلہ میں دی۔میں نے بتایا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح دنیا
میں امن قائم کیا اور کس طرح بدامنی کے اسباب کا آپ نے قلع قمع کیا۔پس آپ کا
وجود دنیا کا سب سے بڑا محسن ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے اس حکم کے
ماتحت کہ یاَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا 14 آپ پر درود بھیجیں
اور کہیں اللهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ

سيرة النبي علي
453
جلد 4
وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ - اللَّهُمَّ بَارِكُ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى ال
مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ
ریویو آف ریلیجنز قادیان - جون 1939 ، صفحہ 3 تا 19 )
1: بخارى كتاب الادب باب رحمة الولد وتقبيله ومعانقته صفحه 1050 حدیث نمبر 5999
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
2: البقرة : 2 تا 4
3: الحشر : 24
4: البقرة: 126
5 : المائدة : 17،16
6: النمل : 60
7 : الزخرف : 89، 90
8: الفرقان: 64
9: يونس: 26
10: الانعام : 82
11: الفاتحة : 2
12 13: البقرة : 252
14: الاحزاب : 52

آج 10 میں سے 10 باقی