حیاتِ مسیح کا عقیدہ رسول کریمﷺ کی ہتک ہے
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
456
جلد 4
حیات مسیح کا عقیدہ رسول کریم مے کی ہتک ہے
27 دسمبر 1938ء کو جلسہ سالانہ قادیان میں خطاب کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود
نے بیان فرمایا :۔صلى الله
حیات مسیح کا عقیدہ ایسا خطر ناک ہے کہ خدا کی اس میں عزت نہیں ، رسول کریم
کی اس میں عزت نہیں، حضرت عیسی علیہ السلام کی اس میں عزت نہیں صرف
مولویوں کی عزت ہے مگر خدا اور اس کے رسولوں کے مقابلہ میں ان مولویوں کی عزت
کی کیا حقیقت ہے کہ کوئی باغیرت مسلمان اس کا خیال رکھ سکے۔مگر ہمارا عقیدہ یہ ہے
کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے جب اپنی قوم کی اصلاح کر لی تو اللہ تعالیٰ نے انہیں
وفات دے دی اور اب امتِ محمدیہ کی اصلاح کے لئے انہیں ہی امتی بنا کر نہیں بھیجا
جائے گا بلکہ اللہ تعالیٰ رسول کریم ﷺ کے متبعین میں سے ایک شخص کو اصلاح خلق کے
لئے کھڑا کر دے گا۔وہ آپ کے نور میں سے نور لے گا اور آپ کی معرفت میں سے
معرفت اور اس طرح وہ آپ کا غلام اور خادم بن کر لوگوں کو پھر اسلام پر قائم کرے گا
اور آپ کسی موسوی نبی کے شرمندہ احسان نہیں ہوں گے۔یہ چند موٹی موٹی باتیں ہیں
جن سے یہ مسئلہ آسانی کے ساتھ حل ہو جاتا ہے۔باقی رہا نبوت کا مسئلہ سو اس کے متعلق بھی مخالف علماء لوگوں کو سخت مغالطہ دیتے
ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شرک فی النبوۃ ہے۔ان کا مفہوم اس اصطلاح سے یہ ہوتا ہے کہ
گویا ہم نے حضرت مرزا صاحب کو نبوت میں رسول کریم ﷺ کا شریک بنا لیا ہے
:
حالانکہ یہ بھی درست نہیں کیونکہ نبوت کو جس رنگ میں وہ پیش کرتے ہیں اس رنگ میں
سيرة النبي علي
457
جلد 4
ہم اسے مانتے ہی نہیں۔وہ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایسی نبوت
کے مدعی ہیں جس سے رسول کریم ﷺ کی ہتک ہوتی ہے اس لئے وہ آپ کی نبوت کو
شرک فی النبوۃ قرار دیتے ہیں اور چونکہ شرک کا لفظ ایک مسلمان کے لئے ایسا ہی ہوتا
ہے جیسے ” بیل کے لئے سرخ چیتھڑا اس لئے شرک فی النبوۃ کے الفاظ سنتے ہی
مسلمان کہنے لگ جاتے ہیں کہ دیکھو! کتنا بڑا اندھیر ہے کہ احمدی شرک فی النبوۃ کرتے
ہیں۔حالانکہ جو لوگ اسے شرک قرار دیتے ہیں وہ شرک کی حقیقت سے بالکل ناواقف
ہوتے ہیں۔شرک ایک تو ظاہری رنگ میں ہوتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر کسی انسان
کو یا کسی اور چیز کو سجدہ کر دینا یہ تو ہر صورت میں منع ہے۔لیکن باطنی شرک ہمیشہ نسبتی
ہوتا ہے۔اگر جتنی محبت تم خدا سے کرتے ہو اتنی ہی محبت تم کسی نبی سے کرتے ہو تو تم
مشرک ہو۔لیکن اگر محبتوں کے نمبر ہوں کوئی روپیہ جتنی محبت ہو، کوئی اٹھنی جتنی محبت ہو،
کوئی چوٹی جتنی محبت ہو، کوئی دوئی جتنی محبت ہو اور کوئی کوڑی جتنی محبت ہو تو اس
صورت میں شرک کی تعریف بالکل بدل جائے گی۔اگر خدا کی محبت تمہارے دل میں
دو آنے کے برابر ہے اور تم دو یا اڑھائی آنہ محبت حضرت عیسی علیہ السلام سے یا کسی
اور نبی سے کرتے ہو تو یہ شرک ہوگا لیکن اگر یہ محبت ڈیڑھ آنہ کے برابر ہے تو یہ شرک
نہیں ہو گا۔اس کے مقابلہ میں اگر کسی کو حضرت عیسی علیہ السلام سے اڑھائی آنے کے
برابر محبت ہے اور خدا سے اسے ایک روپیہ کے برابر محبت ہے تو باوجود اس کے کہ یہ
محبت پہلے شخص کی محبت سے زیادہ ہو گی پھر بھی یہ شرک نہیں کہلائے گی۔کیونکہ اگر
حضرت عیسی علیہ السلام کی محبت اس کے دل میں پہلے شخص سے زیادہ ہے تو خدا کی محبت
اس سے بھی زیادہ ہے۔شرک تب ہوتا جب دونوں محبتیں ایک مقام پر ہوتیں۔مگر
جب دونوں ایک مقام پر نہیں تو شرک کس طرح ہو گیا۔اب یہ ایک حقیقت ہے کہ
مسلمان رسول کریم علیہ سے جو محبت رکھتے ہیں اس کی کسی اور نبی کے ماننے والوں
میں نظیر نہیں مل سکتی۔اور جو سچے مومن ہوں ان کا دل تو اللہ تعالیٰ اتنا وسیع بنا دیتا ہے کہ
صلى الله
سيرة النبي عمال
458
جلد 4
ان کی محبت زمین و آسمان پر حاوی ہو جاتی ہے۔چنانچہ ایک موٹی بات دیکھ لو حضرت
عیسی علیہ السلام پر جب ایک ابتلا کا وقت آیا تو ان کے تمام حواری بھاگ گئے بلکہ
ایک نے تو آپ پر لعنت ڈالی اور کہا کہ میں نہیں جانتا مسیح کون ہے۔مگر رسول کریم
پر کوئی تکلیف کا وقت نہیں آیا جب کہ صحابہ نے اپنے خون نہ بہا دیئے ہوں۔بدر
کی جنگ کا جب وقت آیا تو رسول کریم ﷺ نے تمام مہاجرین اور انصار کو اکٹھا کیا
اور فرمایا اے لوگو! مجھے مشورہ دو کہ اب ہمیں کیا کرنا چاہئے۔اس کی ضرورت یہ پیش
آئی کہ جب رسول کریم مکے مدینہ میں تشریف لائے تو انصار نے آپ سے یہ معاہدہ
کیا تھا کہ اگر مدینہ میں آکر کوئی دشمن حملہ کرے گا تو ہم آپ کی مدد کریں گے لیکن اگر
باہر جا کر کسی دشمن سے مقابلہ کرنا پڑا تو ہم اس بات کے پابند نہیں ہوں گے کہ آپ کی
ضرور مدد کریں۔اس موقع پر چونکہ ایک ایسی جنگ تھی جس میں مدینہ سے باہر
دشمن کا مقابلہ ہونا تھا اس لئے آپ نے سمجھا کہ ممکن ہے انصار کا اس موقع پر اس
معاہدہ کی طرف خیال چلا جائے۔پس آپ نے ان کا ارادہ معلوم کرنے کے
لئے فرمایا اے لوگو! مجھے مشورہ دو اس پر مہاجرین ایک ایک کر کے کھڑے ہوئے
اور انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ مشورہ کیا ؟ آپ چلیں اور جنگ کریں ہم آپ کے
ساتھ ہیں۔مگر جب بھی کوئی مہاجر بیٹھ جاتا رسول کریم ﷺ پھر فرماتے اے لوگو! مجھے
مشورہ دو۔انصار اُس وقت تک خاموش تھے کیونکہ وہ خیال کرتے تھے کہ اگر ہم نے
کہہ دیا کہ ضرور لڑنا چاہئے تو مہاجرین کہیں یہ خیال نہ کریں کہ یہ لوگ ہمارے
بھائیوں اور رشتے داروں کو مروانا چاہتے ہیں۔پس وہ اُس وقت تک خاموش رہے مگر
جب رسول کریم ﷺ نے بار بار فرمایا کہ لوگو! مشورہ دو تو ایک انصاری کھڑے ہوئے
اور انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! شاید آپ کی مراد ہم سے ہے؟ آپ نے فرمایا
ہاں۔انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ شاید آپ کی مراد اس معاہدہ سے ہے جو ہم نے
آپ کی مدینہ کی تشریف آوری کے متعلق کیا تھا ؟ آپ نے فرمایا ہاں۔انہوں نے کہا
سيرة النبي متر
459
جلد 4
يَارَسُولَ اللهِ! جس وقت یہ معاہدہ ہوا تھا اُس وقت ہم نے آپ کی شان کو پورے طور
پر پہچانا نہیں تھا اور غلطی سے یہ معاہدہ کر لیا مگر اس کے بعد جب آپ ہم میں رہے تو
ہمیں معلوم ہوا کہ آپ کی کیا شان ہے۔پس اب اس معاہدے کا کوئی سوال ہی
نہیں۔سامنے سمندر تھا انہوں نے اس سمندر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا
يَارَسُولَ اللَّهِ! اگر آپ حکم دیں کہ اس سمندر میں کود جاؤ تو ہم اپنے گھوڑے اس
سمندر میں ڈالنے کے لئے تیار ہیں اور يَا رَسُولَ اللهِ! آپ جنگ کا کیا پوچھتے ہیں
خدا کی قسم ! ہم آپ کے آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور دائیں بھی لڑیں
گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ ہماری لاشوں
کو روندتا ہوا نہ گزرے 1۔پھر ان کی محبت کا یہ حال تھا کہ جب بدر کے میدان میں پہنچے تو صحابہ نے ایک
اونچی جگہ بنا کر رسول کریم ﷺ کو وہاں بٹھا دیا اور پھر انہوں نے ایک دوسرے سے
مشورہ کر کے دریافت کیا کہ سب سے زیادہ تیز رفتار اونٹنی کس کے پاس ہے۔چنانچہ
سب سے زیادہ تیز رفتار اونٹنی لے کر انہوں نے رسول کریم ﷺ کے قریب باندھ
دی۔رسول کریم ہے نے اسے دیکھا تو فرمایا یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا يَا رَسُولَ
اللہ ! ہم تھوڑے ہیں اور دشمن بہت زیادہ ہے ہم ڈرتے ہیں کہ کہیں ہم تمام کے تمام
اس جگہ شہید نہ ہو جائیں۔ہمیں اپنی موت کا تو کوئی غم نہیں يَا رَسُولَ اللهِ! ہمیں آپ کا
خیال ہے کہ آپ کو کوئی تکلیف نہ ہو۔ہم اگر مر گئے تو اسلام کو کچھ نقصان نہیں ہو گا
لیکن آپ کے ساتھ اسلام کی زندگی وابستہ ہے پس ضروری ہے کہ ہم آپ کی حفاظت
کا سامان کر دیں۔يَا رَسُولَ اللهِ ! حضرت ابوبکر کو ہم نے آپ کی حفاظت کے لئے
مقرر کر دیا ہے اور یہ ایک نہایت تیز رفتار اونٹنی آپ کے قریب باندھ دی ہے۔اگر خدانخواستہ ایسا وقت آئے کہ ہم ایک ایک کر کے یہاں ڈھیر ہو جائیں تو يَا رَسُولَ
اللہ ! یہ اونٹنی موجود ہے اس پر سوار ہو جائیے اور مدینہ پہنچ جائیے۔وہاں ہمارے کچھ
الله
سيرة النبي عمال
460
جلد 4
اور بھائی موجود ہیں انہیں معلوم نہ تھا کہ جنگ ہونے والی ہے اگر معلوم ہوتا تو وہ بھی
ہمارے ساتھ شامل ہوتے۔آپ ان کے پاس پہنچ جائیے وہ آپ کی حفاظت کریں
گے اور دشمن کے شر سے آپ محفوظ رہیں گے 2۔یہ کتنی شاندار قربانی ہے جو صحابہؓ نے
پیش کی۔اس کے مقابلہ میں کیا نمونہ ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام کے حواریوں نے
پیش کیا اور کون کہہ سکتا ہے کہ وہ رسول کریم ﷺ کے صحابہ کی محبت کی گرد کو بھی پہنچے
تھے۔پس یقیناً صحابہ رسول کریم عمل سے بہت زیادہ محبت رکھتے تھے مگر وہ مشرک
صلى الله
نہیں ہو گئے تھے کیونکہ خدا کی وہ محبت جو رسول کریم ﷺ نے ان کے دلوں میں قائم
کی تھی وہ اس سے بھی بہت اونچی اور بہت بلند تھی۔پس اگر حضرت عیسی علیہ السلام
کے زمانہ میں جتنی محبت خدا سے کی جاتی تھی اتنی ہی محبت رسول کریم ﷺ سے کی
جائے تو بھی یہ شرک نہیں ہوسکتا کیونکہ رسول کریم ﷺ نے خدا تعالیٰ کی محبت کا معیار
اور زیادہ بلند کر دیا اور اس کو اتنا اونچا کر دیا کہ آپ کی محبت بھی اس کے مقابلہ میں بیچ
ہو جاتی ہے۔پس آج رسول کریم علیہ سے اتنی محبت کرنا جتنی حضرت عیسی علیہ السلام
کے زمانہ میں خدا سے کی جاتی تھی شرک نہیں۔کیونکہ خدا کی محبت آج اور زیادہ بلند
ہو چکی ہے۔لیکن اگر حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ میں کوئی حضرت عیسی علیہ السلام
سے اتنی محبت کرتا جتنی وہ خدا سے کرتا تھا تو یہ شرک ہوتا۔جیسے آج کوئی رسول کریم می
سے اتنی محبت کرے جتنی وہ خدا سے کرتا ہے تو یہ شرک ہے۔یہی حال نبوت کا ہے۔ہمارا عقیدہ ہے کہ رسول کریم ﷺ کا درجہ ہر روز بڑھتا ہے اور کوئی دن آپ پر
ایسا نہیں آتا جب آپ پہلے مقام سے اور زیادہ آگے نہیں نکل جاتے۔چنانچہ میں نے
جس وقت یہ تقریر شروع کی تھی اُس وقت رسول کریم ﷺ جس مقام قرب پر فائز تھے
میں یقین رکھتا ہوں کہ اِس وقت وہ اُس مقام سے بہت زیادہ آگے نکل چکے ہیں۔کوئی لمحہ ایسا نہیں جس میں رسول کریم ﷺ کے درجہ میں ترقی نہیں ہوتی اور کوئی وقت
صلى الله
الله
علوم
سيرة النبي علي
461
جلد 4
ایسا نہیں جب آپ کے مدارج بلند نہیں ہوتے۔مگر ہمارے مخالف کنویں کے مینڈک
صلى الله
کی طرح یہ خیال کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ تیرہ سو سال سے ایک مقام پر بیٹھے
ہوئے ہیں حالانکہ آپ روز بروز درجہ میں بڑھ رہے ہیں۔اور جب ہر لمحہ آپ کے
درجات میں ترقی ہو رہی ہے تو لازماً آپ کا پیرو بھی درجات میں ترقی کرتا جائے گا
اور آپ کے نقش قدم پر چلتا ہوا ان مقامات سے گزرتا جائے گا جن مقامات سے آپ
گزر چکے ہیں لیکن آپ کا پیرو اور نقش قدم پر چلنے کا دعوی کرتے ہوئے وہ کبھی آپ
کے برابر نہیں ہو سکتا اور نہ آپ سے آگے بڑھ سکتا ہے کیونکہ آپ کے درجات میں ہر
لحہ ترقی ہو رہی ہے اور آپ کا متبع اور پیر و جتنا بھی آگے بڑھے گا وہ بہر حال آپ کے
پیچھے ہی رہے گا اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام باوجود نبوت کے مقام پر فائز
ہونے کے کبھی آپ کے برابر نہیں ہو سکتے کیونکہ آپ نے یہ مقام آپ کی کامل پیروی
سے حاصل کیا ہے۔یہی مضمون ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس شعر میں
بیان فرمایا
ہم ہوئے خیر امم تجھ سے ہی اے خیر رُسل
تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے 3
صلى الله
یعنی اے محمد رسول اللہ ! ( ع ) لوگ مجھے کہتے ہیں کہ تو نبی کس طرح ہو گیا میں
تو نبی اس لئے ہوا کہ تو خیر رُسُل ہے۔تو جتنا جتنا آگے بڑھتا ہے اتنا اتنا میں بھی بڑھتا
چلا جاتا ہوں۔پس تو آگے ہے اور میں پیچھے۔مگر مولوی کہتے ہیں کہ یہ شرک فی النبوة
ہو گیا۔حالانکہ یہ شرک کس طرح ہو گیا جب کہ تیرے مقام کو میں حاصل ہی نہیں کر سکتا
اور جبکہ میری ترقی تیری ترقی پر منحصر ہے۔پس رسول کریم ﷺ تو ہر روز بلکہ ہر لمحہ
اپنے درجہ میں بڑھ رہے ہیں مگر یہ مخالف و ہیں ہاتھ مار رہے ہیں۔اور ان کی مثال
ایسی ہے جیسے کہتے ہیں کہ کوئی اندھا کسی دعوت میں شریک ہوا اس کے ساتھ ایک
سو جا کھا بیٹھ گیا۔اندھے نے خیال کیا کہ یہ تو سو جا کھا ہے اور میں اندھا یہ ضرور زیادہ
سيرة النبي عمار
462
جلد 4
کھا جائے گا۔چنانچہ اس نے جلدی جلدی لقمے لینے شروع کر دیئے۔تھوڑی دیر کے
بعد اس نے خیال کیا کہ میری یہ حرکت تو اس نے دیکھ لی ہو گی اور ضرور اس نے بھی
اس کا کوئی علاج تجویز کر لیا ہو گا چنانچہ یہ خیال آنے پر اس نے ایک ہاتھ سے کھانا
شروع کر دیا اور دوسرے ہاتھ سے چاول اٹھا اٹھا کر اپنی جھولی میں ڈالنے شروع کر
دیئے۔اب دوسرا شخص اس اندھے کی یہ حرکت دیکھ کر دل ہی دل میں ہنس رہا تھا اور
بجائے کچھ کھانے کے وہ اس اندھے کی حرکات کو دیکھ رہا تھا۔مگر اس اندھے نے سمجھا
کہ اس نے ضرور اب کوئی اور تجویز زیادہ کھانے کی سوچ لی ہو گی۔یہ خیال آتے ہی
اس نے تھالی پر ہاتھ مار کر اسے اٹھا لیا اور کہنے لگا بس اب میرا ہی حصہ ہے۔یہی ان لوگوں کی حالت ہے نہ حقیقت کو سوچتے ہیں نہ اصلیت کو مدنظر رکھتے
صلى الله
ہیں۔رسول کریم ملے تو کہیں پہنچ گئے اور یہ بیٹھے کہہ رہے ہیں کہ شرک فی النبوۃ ہو گیا،
شرک فی النبوۃ ہو گیا حالانکہ یہ ایسی ہی بات ہے جیسے بادشاہ چلتا ہے تو ساتھ ہی پہریدار
بھی چلنے لگ جاتا ہے، جب بادشاہ ٹھہرتا ہے تو پہریدار بھی رک جاتا ہے۔اب اگر کوئی
کہے کہ یہ پہریدار کیسا گستاخ ہے ابھی تھوڑی دیر ہوئی جہاں بادشاہ کھڑا تھا وہاں اب یہ
بھی کھڑا ہے تو وہ جاہل اور احمق ہی کہلائے گا۔اسی طرح محمد رسول اللہ یہ تو ہر گھڑی
آگے بڑھ رہے ہیں اور آپ کے آگے بڑھنے کی وجہ سے ہی آپ کے امتیوں کو ترقی
ہوتی ہے مگر یہ شور مچاتے چلے جاتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب کے دعویٰ نبوت سے
شرک فی النبوۃ ہو گیا۔تو ختم نبوت کا مسئلہ کوئی ایسا مشکل نہیں مگر لوگوں نے خواہ مخواہ
اس میں الجھن ڈال رکھی ہے۔ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا درجہ
اتنا بلند ہے کہ کوئی انسان وہاں تک نہیں پہنچ سکتا۔ہاں آپ کی فرمانبرداری ،
آپ کی غلامی اور آپ کی کامل اتباع میں اگر کوئی شخص نبوت کا مقام حاصل کر لے
تو اس میں آپ کی ہتک نہیں کیونکہ وہ بہر حال رسول کریم ﷺ کا غلام ہو گا۔پس یہ
مسائل ایسے نہیں کہ جن میں کوئی پیچیدگی ہو۔سیدھی سادی باتیں ہیں۔لیکن اگر یہ
سيرة النبي عليه
463
جلد 4
صلى الله
سے
با تیں بھی کسی کی سمجھ میں نہ آئیں تو وہ ایک موٹی بات دیکھ لے کہ اس وقت دنیا میں
اسلام کو عزت اور شان و شوکت حاصل ہے یا وہ کسمپرسی کی حالت میں ہے؟ اگر اسلام
اس وقت اُسی شان اور اُسی شوکت کے ساتھ قائم ہے جس شان اور شوکت کے
ساتھ وہ آج سے تیرہ سو برس پہلے قائم تھا تو بیشک علاج کی کوئی ضرورت نہیں۔لیکن
اگر یہ دکھائی دے رہا ہو کہ مسلمان قرآن سے بے بہرہ ہیں، اس کی تعلیم سے غافل
ہیں، بادشاہتیں مسلمانوں کے ہاتھ سے جاتی رہیں، حکومتیں ضائع ہو گئیں تو ہر شخص
صلى الله
اپنے دل میں خود ہی سوچے اور غور کرے کہ خدا نے اس وقت رسول کریم ع کی
عزت کو بلند کرنے کا کیا سامان کیا ہے۔وہ اسلام جو رسول کریم ﷺ کو اپنی جان
بھی زیادہ عزیز تھا اس پر حملے پر حملے ہو رہے ہیں مگر مسلمان کہتے ہیں کہ اس کے علاج
کی کوئی ضرورت نہیں۔بلکہ خدا اگر کہے کہ میں کسی کو اصلاح کے لئے بھیجتا ہوں تو یہ
مولوی کہنے لگ جاتے ہیں کہ نہ نہ ہمیں کسی مصلح کی ضرورت نہیں۔پس اگر اسلام
اچھی حالت میں ہے تو بے شک کہہ دو کہ حضرت مرزا صاحب نَعُوذُ بِاللهِ جھوٹے
تھے لیکن اگر قرآن کی طرف سے لوگوں کی توجہ ہٹ چکی ہے، اسلام سے وہ غافل
ہو گئے ہیں اور عملی حالتوں میں وہ بالکل سست ہو گئے تو پھر ماننا پڑے گا کہ آپ سچے
تھے اور آپ نے عین وقت پر آ کر اسلام کو دشمنوں کے نرغہ سے بچایا۔ورنہ اگر اس
زمانہ میں بھی اسلام کی مدد کے لئے خدا تعالیٰ نے توجہ نہیں کی تو وہ کب کرے گا۔آج
خود مسلمان کہلانے والے اسلامی تعلیموں پر عمل چھوڑ چکے ہیں اور وہ خدا کا محبوب جو
اولین و آخرین کا سردار ہے اس پر عیسائی ہیں تو وہ حملے کر رہے ہیں ، ہندو ہیں تو وہ حملے
کر رہے ہیں ، سکھ ہیں تو وہ حملے کر رہے ہیں۔وہ خدا کا رسول جو سارے انسانوں میں
سے مقدس ترین انسان ہے جو سید ولد آدم ہے اور جس کی بلند شان تک نہ کوئی پہنچا اور
نہ کوئی آئندہ پہنچ سکتا ہے اس کی عزت کو اس طرح پارہ پارہ کیا جا رہا ہے کہ گویا اس کی
کوئی قیمت ہی نہیں۔یہی وہ حالات تھے جن کو دیکھ کر خدا تعالیٰ کی غیرت بھڑ کی اور اس نے
سيرة النبي عمال
464
جلد 4
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ہر اُس ہاتھ کو تو ڑ دیا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
صلى الله
خلاف اٹھا، ہر اُس زبان کو کاٹ دیا جس نے محمد رسول اللہ ﷺ کے خلاف بدزبانی اور
بدگوئی کا ارادہ کیا اور آئندہ بھی ہر وہ ہاتھ توڑ دیا جائے گا جو محمد رسول اللہ صلی اللہ
صلى الله
علیہ وسلم کے خلاف اٹھے گا۔اور ہم جانتے ہیں کہ جس شخص کے دل میں رسول کریم ہے
کی ایک ذرہ بھر بھی محبت ہے وہ آج نہیں تو کل ہمارے پاس آئے گا۔ہم سپاہی ہیں جو
محمد رسول اللہ علیہ کے سامنے آپ کی حفاظت کے لئے کھڑے ہیں۔جس طرح انصار
نے کہا تھا کہ يَا رَسُولَ اللہ ! ہم آپ کے آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور
دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک
وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ گزرے اسی طرح ہم آپ کے آگے بھی لڑ رہے ہیں
اور آپ کے پیچھے بھی لڑ رہے ہیں، آپ کے دائیں بھی لڑ رہے ہیں اور آپ کے
بائیں بھی لڑ رہے ہیں۔ہمارے آدمی دنیا کے ہر ملک میں پھیلے ہوئے ہیں اور اس لئے
پھیلے ہوئے ہیں کہ تا محمد رسول اللہ علیہ کی عزت دنیا میں قائم کریں۔پس وہ لوگ جو
ہم پر تیر چلاتے ہیں ہم انہیں کہتے ہیں کہ وہ بے شک تیر چلاتے چلے جائیں ہم ان
کے تیروں سے ڈرنے والے نہیں۔بیشک وہ اس وقت زیادہ ہیں اور ہم تھوڑے مگر ہم
یقین رکھتے ہیں کہ ہر وہ شخص جس کے دل میں رسول کریم ﷺ کی ذرہ بھر بھی محبت ہے وہ
آج نہیں تو کل ہم سے ضرور ملے گا اور جو ہم سے نہیں ملتا وہ رسول کریم ﷺ کا سچا عاشق
نہیں کہلا سکتا۔اس کا دل مردہ ہے اور مردہ کو لے کر ہم نے کیا کرنا ہے۔“
الفضل مسیح موعود نمبر 28 مارچ 1958 ء)
1: السيرة الحلبية جلد 2 صفحہ 376 باب غزوة بدر الكبرى مطبوعہ بیروت لبنان2012ء
2: السيرة النبوية لابن هشام جلد 1 صفحہ 681 زیر عنوان بناء العريش لرسول الله
مطبوعہ دمشق 2005 ء
آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 226 مطابق ایڈیشن 2008 ء
ن صلى الله