رسول کریمﷺ اور عورتوں کے حقوق
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
465
جلد 4
رسول کریم عہ اور عورتوں کے حقوق
الله
28 دسمبر 1938ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر حضرت مصلح موعود نے
سیر روحانی“ کے عنوان سے خطاب فرمایا اس خطاب میں ایک حدیث کی تشریح
کرتے ہوئے رسول کریم ﷺ اور عورتوں کے حقوق پر بایں الفاظ روشنی ڈالی :۔غرض خُلِقْنَ مِنْ ضِلع کے یہی معنے ہیں کہ عورت مرد پر اعتراض ضرور کرتی
رہے گی ، ان میں محبت بھی ہوگی، پیار بھی ہوگا ، تعاون بھی ہوگا،قربانی کی روح بھی ہو
گی مگر روزمرہ کی زندگی میں ان میں آپس میں نوک جھونک ضرور ہوتی رہے گی اسی
لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اسے سیدھا کرنے کی کوشش نہ کرو اگر
سیدھا کرو گے تو وہ ٹوٹ جائے گی 1 یعنی اگر تم چاہو کہ وہ تمہاری بات کی تردید نہ کرے
تو اُس کا دل ٹوٹ جائے گا۔اُسے اعتراض کرنے دیا کرو کیونکہ عورت کی فطرت میں یہ
بات پائی جاتی ہے کہ اگر تم بالکل ہی اُس کی زبان بندی کر دو گے تو وہ جانور بن جائے
گی اور عقل اور فکر کا مادہ اُس میں سے نکل جائے گا۔یہ تمدن کا ایک عظیم الشان نکتہ ہے
جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیان فرمایا۔آپ کا اپنا عمل بھی اس کے مطابق
تھا۔چنانچہ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی بیویوں سے کسی بات پر ناراض
ہو کر گھر سے باہر چلے گئے اور آپ نے باہر ہی رہائش اختیار کر لی۔حضرت عمر کی لڑکی
چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیاہی ہوئی تھیں اس لئے انہیں بھی یہ اطلاع
پہنچ گئی۔حضرت عمرؓ کا طریق یہ تھا کہ آپ مدینہ میں نہیں رہتے تھے بلکہ مدینہ کے پاس
سيرة النبي علي
466
جلد 4
ایک گاؤں تھا وہاں آپ رہتے اور تجارت وغیرہ کرتے رہتے ، انہوں نے ایک انصاری
سے بھائی چارہ ڈالا ہوا تھا اور آپس میں انہوں نے یہ طے کیا ہوا تھا کہ وہ انصاری مدینہ
میں آجاتا اور مدینہ کی اہم خبریں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باتیں سن کر
حضرت عمرؓ کو جا کر سنادیتا اور کبھی حضرت عمرؓ مدینہ آ جاتے اور وہ انصاری پیچھے رہتا اور
آپ اُس کو باتیں بتا دیتے۔غرض جو بھی آتا وہ تمام باتیں معلوم کر کے جاتا اور
دوسرے کو بتاتا کہ آج رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ الہام ہوا ہے، آج آپ
نے مسلمانوں کو یہ وعظ فرمایا ہے غرض اس طرح ان کی دینی تعلیم بھی مکمل ہو جاتی اور
ان کی تجارت بھی چلتی رہتی۔ایک دن وہ انصاری مدینہ میں آیا ہوا تھا اور حضرت عمرؓ
پیچھے تھے کہ عشاء کے قریب اُس انصاری نے واپس جا کر زور سے دروازہ کھٹکھٹانا
شروع کر دیا اور کہا کہ ابن خطاب ہے؟ ابن خطاب ہے؟ حضرت عمر کہتے ہیں میں نے
جب اُس کی گھبرائی ہوئی آواز سنی اور اُس نے زور سے میرا نام لے کر دروازہ کھٹکھٹایا
تو میں نے سمجھا کہ مدینہ میں ضرور کوئی حادثہ ہو گیا ہے۔اُن دنوں یہ افواہ زوروں پر تھی
کہ ایک عیسائی بادشاہ مدینہ پر حملہ کرنے والا ہے۔حضرت عمرؓ کہتے ہیں میں نے سمجھا
ہے۔اس بادشاہ نے حملہ کر دیا ہے چنانچہ میں فوراً اپنا کپڑا سنبھالتا ہوا باہر نکلا اور
میں نے اُس سے پوچھا کیا ہوا ؟ وہ کہنے لگا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
اپنی بیویوں کو چھوڑ دیا ہے۔حضرت عمرؓ کہتے ہیں میں گھبرا کر مدینہ کی طرف چل دیا
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پہنچا اور آپ سے عرض کیا
يَا رَسُولَ اللهِ ! آپ اپنے گھر سے باہر آ گئے ہیں؟ آپ نے فرمایا ہاں۔میں نے
عرض کیا یا رَسُولَ اللهِ ! لوگ کہتے ہیں آپ نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی ہے۔آپ نے فرمایا نہیں میں نے تو کسی کو طلاق نہیں دی۔میں نے کہا الْحَمْدُ لِلَّهِ۔پھر میں نے عرض کیا يَا رَسُولَ اللهِ ! آپ کو میں ایک بات سناؤں؟ آپ نے
فرمایا ہاں سناؤ۔میں نے کہا يَا رَسُولَ اللَّهِ ! ہم لوگ مکہ میں اپنے سامنے عورت کو
سيرة النبي علي
467
جلد 4
بات نہیں کرنے دیتے تھے لیکن جب سے میری بیوی مدینہ میں آئی ہے وہ بات بات
میں مجھے مشورہ دینے لگ گئی ہے۔ایک دفعہ میں نے اُسے ڈانٹا کہ یہ کیا حرکت ہے
اگر پھر کبھی تو نے ایسی حرکت کی تو میں تجھے سیدھا کر دوں گا۔تو وہ مجھے کہنے لگی تو بڑا
آدمی بنا پھرتا ہے میں نے تو دیکھا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیویاں
آپ کو مشورہ دے لیتی ہیں پھر کیا تو ان سے بھی بڑا ہے کہ مجھے بولنے نہیں دیتا اور
ڈانٹتا ہے؟ میں نے کہا ہیں ! ایسا ہوتا ہے؟ وہ کہنے لگی ہاں واقعہ میں ایسا ہوتا ہے۔میں نے کہا تب میری بیٹی کی خیر نہیں۔یہ بات سن کر میں اپنی بیٹی کے پاس گیا اور
اُسے کہا دیکھو! رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کوئی بات نہیں کرنی۔اگر
تو نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سوال جواب کیا تو وہ کسی دن تجھے
طلاق دے دیں گے۔حضرت عائشہ پاس ہی تھیں وہ میری بات سن کر بولیں تو کون
ہوتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر کے معاملات میں دخل دینے والا ،
چلو یہاں سے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ بات سن کر ہنس پڑے اور آپ کا
غصہ جاتا رہا2 اور حضرت عمرؓ کی بھی اس واقعہ کے سنانے سے یہی غرض تھی کہ کسی طرح
آپ ہنس پڑیں اور آپ کی ناراضگی جاتی رہے۔تو بعض قوموں میں یہ رواج ہے کہ وہ سمجھتی ہیں عورت کا یہ حق نہیں کہ وہ مرد کے
مقابلہ میں بولے مگر عورت ہے کہ وہ بولے بغیر رہ نہیں سکتی۔اسے کوئی بات کہو وہ اس
میں اپنا مشور ہ ضرور پیش کر دے گی کہ یوں نہیں یوں کرنا چاہئے۔پھر خواہ تھوڑی دیر
کے بعد وہ مرد کی بات ہی مان لے مگر اپنا پہلو کچھ نہ کچھ اونچا ہی رکھنا چاہتی ہے اور
مرد کے مشورہ پر اپنی طرف سے پالش ضرور کرنا چاہتی ہے۔عورتوں کے حقوق رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی لئے لوگوں کو نصیحت
کی ہے کہ تم عورت کی روح کو کچلنے کی کوشش نہ کیا کرو۔اس
کے اندر یہ ایک فطرتی مادہ ہے کہ وہ مرد سے کسی قدر رقابت رکھتی اور طبعاً ایک حد
سيرة النبي عمال
468
جلد 4
تک اس کے مخالف رائے دینے کی خواہشمند ہوتی ہے پس اگر اس کی بحث غلط بھی
معلوم ہوا کرے تو اس کی برداشت کیا کرو کیونکہ اگر تم اسے چپ کرا دو گے تو یہ اس
کی فطرت پر گراں گزرے گا اور وہ بیمار ہو جائے گی۔کیسی اعلیٰ درجہ کی اخلاقی تعلیم
ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دی مگر لوگوں نے اس حدیث کے یہ معنی
کر لئے کہ عورت پسلی سے پیدا ہوئی ہے۔“
سیر روحانی نمبر 1 صفحہ 44 تا 46 مطبوعه الشركة الاسلامیہ لمیٹڈر بو ہ1954 ء)
1:بخارى كتاب احاديث الانبياء باب خلق ادم وذريته صفحه 553 حدیث نمبر 3331
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
2: بخاری کتاب التفسير باب تبتغی مرضات ازواجک صفحه 873 حدیث نمبر 4913 مطبوعہ ریاض
1999 ء الطبعة الثانية ( حضرت عائشہ کی بجائے حضرت ام سلمہ کا ذکر ہے )