شادی بیاہ کے معاملہ میں رسول کریمﷺ کی سادگی
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
472
جلد 4
شادی بیاہ کے معاملہ میں رسول کریم علیہ کی سادگی
حضرت مصلح موعود نے 15 اپریل 1939 ء کو حضرت میر محمد اسمعیل صاحب کی
صاحبزادی امتہ اللہ بیگم صاحبہ کا پیر صلاح الدین صاحب سے نکاح کا اعلان کرتے
ہوئے فرمایا:۔اسلام نے نہایت سادہ طریق پر شادیاں کرنے کا حکم دیا تھا۔چنانچہ خود
رسول کریم ﷺ کی اپنی لڑکی کا بیاہ دیکھو وہ کیسا سادہ تھا۔مسجد میں صحابہ جمع ہیں،
رسول کریم ﷺ تشریف لاتے ہیں اور اپنی لڑکی حضرت فاطمہ کا حضرت علیؓ سے نکاح
کا اعلان فرماتے ہیں۔پھر چند عورتیں لڑکی کو رخصت کر کے لانے کے لئے آپ کے
گھر جاتی ہیں۔آپ نے دودھ کا پیالہ منگوایا اپنی لڑکی اور داماد کو پلایا اور دعا کر کے
لڑکی کو رخصت کر دیا۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ لڑکیوں کو کچھ دینا ہی نہیں چاہئے بلکہ اصل بات یہ ہے کہ
اُس وقت رسول کریم معدے کی حالت ایسی ہی تھی کہ آپ کچھ دے نہیں سکتے تھے۔در حقیقت اس میں آپ نے ہمیں یہ سبق دیا ہے کہ جیسی جیسی تمہاری حالت ہوا کرے
ویسا ہی معاملہ کر لیا کرو۔اسی طرح آج کل بڑی شان و شوکت سے ولیمے کئے جاتے ہیں خواہ اپنی حیثیت
الله
اس قسم کے ولیموں کو برداشت نہ کر سکتی ہو۔دیکھ لو رسول کریم ﷺ نے اس موقع کے
لئے کیا حکم دیا ہے آپ فرماتے ہیں اَولِم وَلَوْ بِشَاةٍ 1 کہ ایک بکری ذبح کر کے ولیمہ
کر دو اور لوگوں کو کھانا کھلا دو۔
سيرة النبي عمال
473
جلد 4
اسی طرح مہر ہے لوگ اب اپنی حیثیت سے بہت بڑھ چڑھ کر مہر باندھتے ہیں
بلکہ ہمارے ملک میں تو لاکھوں تک بھی مہر باندھے جاتے ہیں۔مگر وہ مہر صرف
باندھے ہی جاتے ہیں ان کے ادا کرنے کی کوئی نیت نہیں ہوتی۔اس وقت جس
نو جوان کا نکاح ہے ان کے والد پیرا کبر علی صاحب کا نکاح بھی میں نے ہی پڑھا تھا
اس میں مہر دس ہزار روپیہ تھا۔میں جب نکاح پڑھنے لگا تو میں نے پیر صاحب سے کہا
کہ اگر یہ مہر دینے کی نیت ہے تو اتنا مہر باندھیں ورنہ کم کر دیں۔اس پر وہ کھڑے
ہو گئے اور انہوں نے کہا حضور ! اب میں نیت کرتا ہوں کہ یہ مہر ضرور ادا کر دوں گا۔شاید خدا نے ان کی اُس وقت کی نیت اور نیک ارادہ کرنے کی وجہ سے بعد میں ایسے
سامان پیدا کر دئیے کہ انہوں نے دس ہزار روپیہ مہر ادا کر دیا۔مگر لوگ تو ایسی حالت
میں مہر باندھتے ہیں کہ وہ خود کنگال ہوتے ہیں اور گھر میں کھانے تک کو کچھ نہیں ہوتا
یہاں تک کہ نکاح کے دو جوڑے بھی بننے سے قرض لے کر لاتے ہیں مگر مہر دیکھو تو کیا
ہوگا تین گاؤں، ایک ہاتھی ، اتنے گھوڑے اور اتنے روپے وغیرہ۔میں نے خود تو کوئی
ایسا واقعہ نہیں سنا مگر مولوی نذیر احمد صاحب دہلوی لکھتے ہیں جو میں نے پڑھا ہے کہ مہر
میں اتنی مکھیوں کے پر اور اتنے مچھروں کے انڈے بھی شامل ہوتے تھے۔گویا یہ ان کی
بڑائی کا نشان ہوتا ہے اور ان کا خیال ہوتا ہے کہ ادھر ہماری بیٹی کی شادی ہوئی اور پھر
سارا ملک مکھیوں کے پر اور مچھروں کے انڈے جمع کرنے میں لگ جائے گا۔مگر دیکھو
رسول کریم ﷺ کے پاس ایک عورت آتی ہے اور آکر کہتی ہے یا رسول اللہ ﷺ ! میں
اپنے آپ کو حضور کے لئے ہبہ کرتی ہوں۔آپ فرماتے ہیں مجھے تو حاجت نہیں مگر ہم
کسی اور نیک مرد سے تمہاری شادی کرا دیں گے۔اسی مجلس میں سے ایک اور شخص اٹھ
کر عرض کرتا ہے یا رسول اللہ ﷺ ! مجھ سے کرا دیجئے۔آپ نے پوچھا کچھ پاس بھی
ہے؟ اس نے کہا یا رسول اللہ ﷺ پاس تو کچھ نہیں۔آپ نے کہا لوہے کی انگوٹھی ہی
سہی۔معلوم ہوتا ہے وہ صحابی بھی بہت ہی غریب تھا اس نے کہا یا رسول اللہ ﷺ !
سيرة النبي متر
474
جلد 4
لوہے کی انگوٹھی بھی نہیں۔آپ نے کہا اچھا قرآن شریف کی کچھ سورتیں ہی یاد ہیں؟
اس نے جواب دیا ہاں فلاں فلاں سورتیں یاد ہیں۔آپ نے فرمایا چلو قرآن کریم کی
تین سورتیں ہی مہر میں یاد کرا دینا۔“
( الفضل 31 اگست 1960ء )
1 بخاری كتاب النكاح باب الوليمة ولو بشاة صفحه 924 حدیث نمبر 5167 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
2: بخاری کتاب النکاح باب عرض المراة نفسها على الرجل الصالح صفحہ 915 حدیث نمبر
5121 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية