رسول کریمﷺ کی زندگی پر مختصر نظر
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
475
جلد 4
رسول کریم علیہ کی زندگی پر مختصر نظر
حضرت مصلح موعود نے 11 مئی 1939 ء کو صاحبزادہ مرزا ظفر احمد صاحب اور
صاحبزادی نصیرہ بیگم صاحبہ کے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:۔رسول کریم ﷺ کو ہی دیکھ لو کہ آپ نے کیسے تکلیف دہ حالات میں پرورش
پائی۔آپ کے والد آپ کی پیدائش سے ہی پہلے فوت ہو چکے تھے اور آپ کی والدہ
آپ کی پیدائش کے کچھ عرصہ بعد وفات پاگئیں اور آپ کامل طور پر یتیمی کی حالت
میں آگئے۔اس کے بعد آپ کچھ عرصہ تک اپنے دادا حضرت عبدالمطلب کے پاس
رہے اور جب وہ وفات پاگئے تو اپنے چچا ابو طالب کی کفالت میں آگئے۔اس میں کوئی
شبہ نہیں کہ انہوں نے آپ کے ساتھ بڑی محبت اور پیار کا سلوک کیا اور آپ کے
جذبات اور احساسات کا ہر طرح خیال رکھا مگر آپ کی اپنی کیفیت یہ تھی کہ جب آپ
کے چچا کے گھر میں کھانا تقسیم ہوتا تو تاریخیں بناتی ہیں کہ آپ
کبھی بڑھ کر اپنی چچی سے
کھانا نہیں مانگا کرتے تھے بلکہ خاموشی سے ایک کونہ میں کھڑے ہو جاتے۔دوسرے
بچے شور مچاتے اور اچھل اچھل کر اپنی والدہ سے چیزیں لیتے مگر آپ ایک گوشہ میں
خاموشی کے ساتھ کھڑے رہتے 1۔گویا سمجھتے میرا اس گھر میں کیا حق ہے اگر یہ لوگ
مجھے کچھ کھلاتے پلاتے ہیں تو درحقیقت مجھ پر احسان کرتے ہیں ورنہ میرا حق نہیں کہ
میں ان سے کچھ مانگ سکوں۔غرض آپ نے اپنے بچپن کا زمانہ انتہائی تکلیف دہ حالات میں گزارا اور پھر
بڑے ہوئے تو مکہ والوں نے آپ کو اپنے مظالم کا تختہ مشق بنالیا۔لیکن پھر ایک دن آیا
سيرة النبي عمال
476
جلد 4
صلى
الله
جب کہ وہی جو اپنے آپ کو لاوارث سمجھتا تھا ، جو اپنے چا کے گھر میں بھی اپنا کوئی حق
نہیں سمجھتا اور جسے مکہ والوں نے بھی انتہائی دکھ دیا تھا مکہ میں فاتحانہ طور پر داخل ہوا
اور اس نے قریش سے مخاطب ہو کر کہا کہ بتاؤ اب تمہارے ساتھ کیا سلوک کیا جائے؟
انہوں نے کہا آپ ہم سے وہی سلوک کریں جو یوسف نے اپنے بھائیوں کے ساتھ کیا
تھا۔تب آپ نے فرمایا لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ 2۔جاؤ آج تم پر کوئی گرفت نہیں
میں نے تمہیں معاف کر دیا۔حالانکہ مکہ والوں نے آپ سے جو سلوک کیا تھا وہ ایسا
ظالمانہ تھا کہ آج بھی تاریخ میں ان واقعات کو پڑھ کر بدن کے رونگٹے کھڑے
ہو جاتے ہیں۔لیکن ظاہر ہے کہ لَا تَشْرِیبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کے معنے یہ
نہیں ہوتے کہ
وہ مقام حاصل ہو گیا جو ابتدائی زمانہ میں ایمان لانے والوں کو حاصل تھا۔لَا تَشْرِيْبَ
عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کے صرف اتنے معنے تھے کہ رسول کریم علیہ نے انہیں معاف کر دیا۔ور نہ جو مقام ابتدائی زمانہ میں ایمان لانے والوں کو حاصل تھا وہ مکہ والوں کو حاصل نہ
ہوا۔مکہ والوں کی تو یہ کیفیت تھی کہ جب رسول کریم ﷺ پر وحی نازل ہوئی کہ جا اور
لوگوں کو خدائی عذاب سے ہوشیار کر تو رسول کریم علیہ نے تمام لوگوں کو جمع کیا اور ان
سے فرمایا کہ مجھے خدا نے تمہاری ہدایت کے لئے بھیجا ہے اگر تم خدائی عذاب سے بچنا
چاہتے ہو تو میری آواز سنو اور خدائے واحد کے پرستار بن جاؤ۔اس پر تمام لوگ آپ کو
پاگل اور جھوٹا کہتے ہوئے منتشر ہو گئے 3۔اور انہوں نے آپ کی بات کی طرف کوئی
توجہ نہ کی۔اس کے مقابلہ میں حضرت ابو بکر کی یہ حالت تھی کہ جب رسول کریم ہے
نے دعوی نبوت کیا تو اُس وقت وہ تجارت پر باہر کسی گاؤں میں گئے ہوئے تھے۔جب
آپ مکہ میں واپس آئے اور دو پہر کے وقت سانس لینے کے لئے تھوڑی دیر کے لئے
گھر میں لیٹے تو ایک لونڈی دوڑی ہوئی آپ کے پاس آئی اور کہنے لگی ہائے ہائے !
تیرا دوست تو آج پاگل ہو گیا ہے۔حضرت ابو بکر نے کہا کون سا دوست؟ اس نے کہا
محمد ( ) اور کون سا۔حضرت ابو بکر کہنے لگے تمہیں کیونکر پتہ لگا کہ وہ پاگل ہو گیا
سيرة النبي عمال
علوم
صلى الله
477
جلد 4
ہے؟ وہ کہنے لگی آج اس نے قوم کے ندوہ میں اعلان کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فرشتے
میرے پاس آتے اور مجھ سے باتیں کرتے ہیں۔حضرت ابوبکر لیٹے ہوئے تھے یہ سنتے
ہی آپ اٹھ کھڑے ہوئے اور آپ نے اپنی چادر سنبھالی۔ہمارے ملک میں جیسے
ساڑھیاں ہوتی ہیں اس قسم کی چادر اہل عرب بھی اپنے اردگرد لپیٹ لیا کرتے تھے اور
ایک حصہ کا تو نہ بند بنا لیتے اور دوسرا اوپر لپیٹ لیتے۔انہوں نے جلدی سے چادر
درست کی ، جوتی پہن لی اور سیدھے رسول کریم عملے کے دروازہ پر پہنچے اور دستک
دی۔رسول کریم کے باہر تشریف لائے تو آپ نے کہا اے میرے دوست ! کیا یہ سچ
ہے کہ تو کہتا ہے فرشتے مجھ پر نازل ہوتے اور مجھ سے باتیں کرتے ہیں؟ رسول کریم
نے اس خیال سے کہ آپ کو ٹھوکر نہ لگے چاہا کہ ابو بکر کو پہلے یہ مسئلہ سمجھا لوں اور
پھر کوئی اور بات کروں چنانچہ آپ نے فرمایا ابوبکر !دیکھو بات یہ ہے۔حضرت ابوبکر
نے کہا میں نے آپ سے ایک سوال کیا ہے آپ کا فرض صرف اتنا ہے کہ میرے سوال
کا جواب دیں آپ مجھے کوئی اور بات نہ بتائیں۔میں نے آپ سے صرف یہ سوال کیا
ہے کہ کیا یہ درست ہے کہ فرشتے آپ پر نازل ہوتے اور آپ سے کلام کرتے ہیں؟
صلى الله
رسول کریم علیہ نے پھر چاہا کہ جواب دینے سے پہلے میں ان کو مسئلہ سمجھا لوں تا کہ
ٹھوکر نہ لگے چنانچہ آپ نے فرمایا ابوبکر ! دیکھو بات یہ ہے۔حضرت ابوبکر نے کہا میں
آپ کو خدا کی قسم دے کر کہتا ہوں کہ آپ مجھے ہاں یا نہ میں جواب دے دیں۔اب
رسول کریم ہے کے لئے سوائے اس کے کوئی چارہ نہ تھا کہ آپ جواب دے دیتے
چنانچہ آپ نے فرمایا ابوبکر پھر بات تو یہی ہے اور اس کے ساتھ ہی آپ کے دل میں
اس خیال سے افسردگی پیدا ہوئی کہ ابوبکر میرا پرانا دوست تھا یہ بھی میرے ہاتھ سے
گیا۔مگر جب آپ نے کہا ابوبکر ! بات تو یہی ہے کہ فرشتے مجھ سے ہم کلام ہوتے ہیں
تو حضرت ابوبکر نے کہا آپ گواہ رہیں کہ میں آپ پر ایمان لایا۔رسول کریم ﷺ نے
فرمایا ابوبکر ! تم مجھے بات تو پوری کر لینے دیتے۔حضرت ابوبکر نے کہا یا رسول اللہ ﷺ!
سيرة النبي عليه
478
جلد 4
میں نے آپ کو پوری بات اس لئے نہیں کرنے دی کہ جب میں نے ہمیشہ آپ کو
صادق اور راست باز پایا ہے تو اب میں اپنے ایمان کو دلیلوں سے کیوں خراب
کروں 4۔اب یہ کیونکر ممکن تھا کہ ابو بکر اور وہ لوگ برابر ہو جا ئیں جو فتح مکہ کے وقت
رسول کریم ﷺ پر ایمان لائے۔بے شک رسول کریم علیہ کا عفو وسیع تھا، بے شک
آپ نے انہیں لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کہہ دیا مگر لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کہنا
بالکل اور چیز ہے اور ابو بکر اور عمر اور عثمان اور علی اور ان دوسرے صحابہ کا مقام بالکل
الله
اور چیز ہے جو ابتدائی زمانہ میں رسول کریم ﷺ پر ایمان لائے۔صلى الله
ابتدائی زمانہ میں ایمان لانے والوں کے مقام کا اندازہ تم اس سے لگا سکتے ہو
کہ ایک دفعہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا اس
دوران میں حضرت عمرؓ نے حضرت ابو بکر پر ہاتھ ڈالا اور ان کا کپڑا پھٹ گیا۔حضرت
عمرؓ کو خیال گزرا کہ اگر رسول کریم ﷺ کو اس واقعہ کی اطلاع پہنچی تو آپ ناراض
ہوں گے۔ادھر کسی شخص نے انہیں خبر دی کہ حضرت ابو بکر کو اس نے رسول کریم علی
کی خدمت میں جاتے دیکھا ہے حالانکہ حضرت ابو بکر اُس وقت گھر گئے تھے رسول کریم
صلى الله
کی خدمت میں نہیں گئے تھے۔یہ دوڑے دوڑے رسول کریم ﷺ کے پاس
پہنچے اور کہنے لگے یا رسول اللہ علی ! آج مجھ سے ایک غلطی ہوگئی ہے میں ابو بکڑ سے
صلى الله
لڑ پڑا ہوں۔اتنے میں کسی شخص نے حضرت ابو بکر کو جا کر خبر دی کہ عمر رسول کریم می
کے پاس پہنچ گئے ہیں اور خبر نہیں وہ بات کو کس رنگ میں بیان کریں۔حضرت ابوبکر بھی
جلدی سے روانہ ہوئے اور رسول کریم علیہ کی مجلس میں پہنچے۔جب آپ دروازے
صلى
میں سے داخل ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ رسول کریم ﷺ کے چہرہ پر شدت غضب
کے آثار ہیں اور آپ حضرت عمرؓ کو مخاطب کر کے کہہ رہے ہیں کہ اے لوگو ! کیا تم
میرا اور اس شخص کا پیچھا نہیں چھوڑو گے جس نے مجھے اُس وقت قبول کیا جب ہر
شخص کے دل میں کبھی پائی جاتی تھی۔اور حضرت عمرؓ نہایت رقت اور زاری کی حالت
سيرة النبي عمال
479
جلد 4
میں کہہ رہے تھے کہ يَا رَسُولَ الله ﷺ ! میرا قصور تھا۔اتنے میں حضرت ابو بکر
آگے بڑھے اور وہ رسول کریم اللہ کے سامنے دو زانو ہوکر بیٹھ گئے اور کہنے لگے
يَارَسُول اللہ ﷺ ! عمر کا قصور نہیں قصور میرا ہی تھا۔(الفضل 3 مئی 1961ء )
صلى الله
66
1: السيرة الحلبية جلد 1 صفحه 196 مطبوعہ بیروت لبنان 2012 ء
2:السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 207 208 مطبوعہ بیروت لبنان 2012 ء
3: بخارى كتاب التفسير تفسير آيت تَبَّتُ يَدَا أَبِي لَهَبٍ صفحہ 891 حدیث نمبر 4971
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
4 السيرة الحلبية الجزء الاول صفحہ 446 مطبوعہ بیروت لبنان 2012 ء
صلى الله
الله
5 بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي ا باب قول النبي الله لو كنت متخذاً خليلاً
صفحہ 614 حدیث نمبر 1 ر3661 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية