رسول کریمﷺ کا وسعت حوصلہ

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
482
جلد 4
رسول کریم علیہ کا وسعت حوصلہ
حضرت مصلح موعود 8 ستمبر 1939ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔کیا ہی عجیب نظارہ ہمیں نظر آتا ہے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
صلح حدیبیہ کی مجلس میں تشریف رکھتے تھے اور کفار صلح کے لئے شرائط پیش کر رہے
تھے۔صحابہ اپنے دلوں میں ایک آگ لئے بیٹھے تھے اور ان کے سینے ان مظالم کی تپش
سے جل رہے تھے جو کفار کی طرف سے ہیں سال سے ان پر کئے جارہے تھے، ان کی
تلواریں میانوں سے باہر نکلی پڑتی تھیں اور وہ چاہتے تھے کہ کسی طرح موقع آئے تو
ان مظالم کا جو انہوں نے اسلام پر کئے ہیں بدلہ لیا جائے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے کفار کی باتیں سنیں اور جب یہ تجویز ان کی طرف سے پیش ہوئی کہ آؤ
ہم آپس میں صلح کر لیں تو آپ نے فرمایا بہت اچھا ہم صلح کر لیتے ہیں۔اُنہوں نے کہا
که شرط یہ ہے کہ اس سال تم عمرہ نہیں کر سکتے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا بہت اچھا اس سال ہم عمرہ نہیں کریں گے۔پھر انہوں نے کہا کہ دوسرے
سال جب آپ عمرہ کے لئے آئیں تو یہ شرط ہو گی کہ آپ مکہ میں تین دن سے زیادہ
نہ ٹھہریں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بہت اچھا مجھے یہ شرط بھی منظور
ہے۔پھر اُنہوں نے کہا کہ آپ کو مسلح ہو کر مکہ میں داخل ہونے کی اجازت نہ ہو گی۔آپ نے فرمایا بہت اچھا ہم مسلح ہو کر مکہ میں داخل نہیں ہوں گے۔صلح کا معاہدہ طے ہو
رہا تھا اور صحابہ کے دل اندر ہی اندر جوش سے اہل رہے تھے۔وہ غصہ سے تلملا رہے
تھے مگر کچھ کر نہیں سکتے تھے۔حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو صلح نامہ لکھنے کے لئے مقرر کیا

سيرة النبي عمال
483
جلد 4
گیا۔اُنہوں نے جب یہ معاہدہ لکھنا شروع کیا تو اُنہوں نے لکھا کہ یہ معاہدہ ایک
طرف تو محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے
ہے اور دوسری طرف مکہ کے فلاں فلاں رئیس اور مکہ والوں کی طرف سے ہے۔اس پر
کفار بھڑک اٹھے اور اُنہوں نے کہا ہم ان الفاظ کو برداشت نہیں کر سکتے کیونکہ
ہم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو رسول اللہ نہیں مانتے۔اگر مانتے تو ان سے لڑائی
کس بات پر ہوتی۔ہم تو ان سے محمد بن عبد اللہ کی حیثیت سے معاہدہ کر رہے ہیں
محمد رسول اللہ کی حیثیت سے معاہدہ نہیں کر رہے۔پس یہ الفاظ اس معاہدہ میں نہیں
لکھے جائیں گے۔اُس وقت صحابہ کے جوش کی کوئی انتہا نہ رہی اور وہ غصہ سے کانپنے
لگ گئے۔اُنہوں نے سمجھا اب خدا نے ایک موقع پیدا کر دیا ہے، رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی بات نہیں مانیں گے اور ہمیں ان سے لڑائی کر کے اپنے
دل کی بھڑاس نکالنے کا موقع مل جائے گا۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا یہ لوگ ٹھیک کہتے ہیں معاہدہ میں سے رسول اللہ کا لفظ کاٹ دینا چاہئے۔علی ! اس
لفظ کو مٹا دو مگر حضرت علیؓ ایسے انسان جو فرمانبرداری اور اطاعت کا نہایت ہی
اعلیٰ درجہ کا نمونہ تھے ان کا دل بھی کانپنے لگ گیا ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور
انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! یہ لفظ مجھ سے نہیں مٹایا جاتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے فرمایا لاؤ مجھے کاغذ دو اور کاغذ لے کر جہاں رسول اللہ کا لفظ لکھا تھا اسے
( الفضل 14 ستمبر 1939 ء)
66
اپنے ہاتھ سے مٹا دیا 1۔“
:1 السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثانی صفحه 1107 ، 1108 زیر عنوان امر الهدنه مطبوعه دمشق
$2005

آج 10 میں سے 10 باقی