الہٰی وعدوں کے پورا کرنے کے لئے رسول کریمﷺ کی قربانیاں اور دعائیں

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
484
جلد 4
الہی وعدوں کے پورا کرنے کے لئے رسول کریم
یہ کی قربانیاں اور دعائیں
وو
حضرت مصلح موعود 13 اکتوبر 1939 ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔با وجود وعدے کے باوجود الہی فیصلہ کے، باوجود الہی مشیت اور ارادہ کے
اُس وقت تک خدا تعالیٰ کی نصرت نازل نہیں ہوتی جب تک تمام کی تمام قوم قربانی کے
لئے تیار نہیں ہو جاتی اور اگر کوئی قربانی کے لئے تیار نہ ہو تو باوجود وعدوں کے وہ
انعامات اس قوم کو نہیں دیئے جاتے۔اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب
جنگ بدر کے لئے نکلے تو گل تین سو تیرہ صحابہ آپ کے ساتھ تھے۔وہ بھی ایسے جو
فنونِ جنگ سے نا آشنا اور ساز وسامان سے تہی دست تھے۔صحابہ کا پہلے یہ خیال تھا
کہ ہماری ایک تجارتی قافلہ سے مڈ بھیڑ ہو گی مگر خدا تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کو خبر دی کہ تجارتی قافلہ سے نہیں بلکہ ملکہ کی مسلح فوج سے مسلمانوں کا مقابلہ ہو گا۔اُن سپاہیوں سے مقابلہ ہو گا جو آزمودہ کار ہیں اور ساز وسامان سے آراستہ و پیراستہ
ہیں۔یہ چونکہ پہلی لڑائی تھی اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو جمع کیا
اور فرمایا دیکھو! خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ ہمارا مکہ والوں سے
مقابلہ ہو گا اس لئے میں تم سے مشورہ لینا چاہتا ہوں۔حالات ایسے ہیں کہ ہمیں بہت
زیادہ خطرات کا اندیشہ ہے اس لئے ضروری ہے کہ آپ لوگوں سے مشورہ لے لیا
جائے۔ممکن ہے اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں مشورہ لینے کی

سيرة النبي علي
485
جلد 4
یہ تحریک صحابہؓ کے ایمانوں کو ظاہر کرنے کے لئے ہی کی ہو۔بہر حال جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات پیش کی تو یکے بعد دیگرے مہاجرین اپنی رائے کا اظہار
کرنے کے لئے کھڑے ہوئے اور اُنہوں نے کہا يَا رَسُولَ الله ! آپ ہم سے کیا
مشورہ پوچھتے ہیں؟ آپ ہمیں حکم دیجئے ہم لڑنے کے لئے تیار ہیں۔مگر جب ایک
مہاجر اپنی رائے کا اظہار کر کے بیٹھ جاتا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پھر فرماتے
اے لوگو! مجھے مشورہ دو۔اس پر پھر کوئی اور مہاجر کھڑا ہوتا اور کہتا يَارَسُولَ الله !
مشورہ کیا پوچھتے ہیں ہمیں حکم دیجئے ہم لڑنے کے لئے حاضر ہیں۔جب وہ بیٹھ جاتا تو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پھر فرماتے اے لوگو! مجھے مشورہ دو۔آخر جب بار بار
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس فقرہ کو دہرایا تو انصار سمجھ گئے کہ شاید رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ ہے کہ ہم اپنی رائے کا اظہار کریں۔چنانچہ ایک انصاری
کھڑا ہوا اور اُس نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! آپ کی مراد شاید ہم انصار سے ہے؟ آپ
نے فرمایا ہاں ٹھیک ہے ، میری مراد تم ہی سے ہے۔اس نے کہا يَا رَسُولَ الله ! شاید
آپ کا اشارہ اس معاہدہ کی طرف ہے جو ہم نے آپ کے مدینہ آنے پر کیا تھا ؟ آپ
نے فرمایا ہاں۔بات دراصل یہ تھی کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف
لائے تو انصار سے آپ کا یہ معاہدہ ہوا تھا کہ اگر کوئی دشمن مدینہ پر حملہ کرے گا تو
لڑائی میں انصار مہاجرین کے ساتھ شریک ہوں گے لیکن اگر مدینہ سے باہر کسی دشمن
کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مقابلہ کرنا ہوا تو انصار اس بات کے پابند نہیں ہوں
گے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کریں۔چونکہ اس موقع پر مدینہ سے باہر
جنگ ہو رہی تھی اس لئے آپ نے چاہا کہ انصار کو اُن کا معاہدہ یاد دلا دیا جائے اور پھر
اس کے بعد وہ جو مشورہ چاہیں دیں۔پس جب اُس انصاری نے کہا کہ يَا رَسُولَ اللَّهُ
کیا آپ کی مراد اس معاہدہ سے ہے جو ہم نے آپ کے مدینہ آنے پر کیا تھا؟ تو آپ
نے فرمایا ہاں۔وہ کہنے لگا يَارَسُولَ اللہ ! ہمیں اُس وقت آپ کی حیثیت کا علم نہیں تھا

سيرة النبي علي
486
جلد 4
اور ہمیں معلوم نہیں تھا کہ آپ کس پائے کے انسان ہیں اس لئے ہم نے لاعلمی میں
ایک ایسا معاہدہ کر لیا جس میں آپ کی شان اور بزرگی کو پوری طرح ملحوظ نہیں رکھا گیا
مگر یا رسول اللہ ! اب تو ہم پر حقیقت کھل چکی ہے اور اب ہم سمجھ چکے ہیں کہ ہم پر کیا
ذمہ داریاں عائد ہیں۔سامنے سمندر تھا ( دو تین منزل کے فاصلہ پر یہ نہیں کہ نظر آتا
تھا ) اُس کی طرف اشارہ کر کے وہ کہنے لگا یا رسول اللہ ! اگر آپ حکم دیں کہ ہم اس
بے کنار سمندر میں اپنے گھوڑے ڈال دیں تو ہم بغیر ہچکچاہٹ اور بغیر ایک ذرہ بھر تر ڈو
کے اپنے گھوڑے اس سمندر میں ڈالنے کے لئے تیار ہیں۔پھر اس نے کہا يَا رَسُولَ الله !
اگر جنگ ہوئی تو ہم میں سے ایک شخص بھی پیچھے نہیں رہے گا اور کوئی دشمن اُس وقت تک
آپ کے پاس نہیں پہنچ سکے گا جب تک وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ گزرے 1۔اب
دیکھو انہوں نے یہ نہیں کہا کہ جب خدا کا ہم سے وعدہ ہے کہ وہ ہمیں فتح دے گا اور
کفار پر ہمیں غلبہ عطا کرے گا تو ہماری جانوں کو کیوں خطرہ میں ڈالا جاتا ہے بلکہ
اُنہوں نے ہر ممکن قربانی کے لئے اپنے آپ کو پیش کر دیا۔وہ اس اعتراض کو جانتے
تھے جو موٹٹی کی قوم نے کیا اور غالباً اس انصاری نے اس خیال سے کہ ممکن ہے ہم
میں سے بھی بعض کمزور ایمان والے یہ سمجھیں کہ جب خدا کا ہم سے فتح کا وعدہ ہے تو
ہم سے جانی قربانی کا مطالبہ کیوں کیا جاتا ہے؟ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم کے
واقعہ کو ہی دہرایا اور کہا يَا رَسُولَ اللہ ! ہم موسی کی قوم کی طرح نہیں جس نے حضرت
موسی سے کہہ دیا تھا کہا فَاذْهَبْ اَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَآ إِنَّا هُهُنَّا قُعِدُونَ 2 جا تو اور تیرا
خدا دشمن سے لڑتے پھریں ہم تو یہیں بیٹھے ہیں بلکہ يَا رَسُولَ اللہ! ہم آپ کے دائیں
بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے، آپ کے آگے بھی لڑیں گے اور آپ کے پیچھے
بھی لڑیں گے اور کسی دشمن کو اُس وقت تک آپ کے پاس پہنچنے نہیں دیں گے
تک کہ وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ گزرے۔اب صحابہ نے یہ نہیں کہا کہ ہم کیوں لڑیں کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اس قسم کے

سيرة النبي عمال
487
جلد 4
وعدے تدبیر کامل کے بعد پورے ہوا کرتے ہیں۔پھر اسی لڑائی میں باوجود کامیابی کے
وعدے کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی اور اتنی دعا کی کہ آخر آپ کی
زبان پر یہ الفاظ جاری ہو گئے کہ اے خدا! مسلمانوں کی تھوڑی سی جماعت اس وقت
دشمن کی ایک کثیر جماعت کے مقابلہ میں ہے۔اے اللہ ! اگر یہ لوگ بھی مارے گئے تو
پھر دنیا میں تیرا نام لینے والا کوئی باقی نہیں رہے گا۔حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ جو اُس
وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پہرہ دے رہے تھے اُنہوں نے جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے یہ فقرہ سنا تو انہیں چبھا اور اُنہوں نے کہا يَا رَسُولَ الله !
کیا خدا کا ہم سے یہ وعدہ نہیں کہ ہم فتح پائیں گے؟ آپ نے فرمایا بے شک خدا کا یہ
وعدہ ہے کہ وہ ہمیں فتح دے گا مگر خدا غنی بھی ہے اور بندے کا پھر بھی یہی کام ہے کہ وہ
دعا میں لگا رہے 3۔پس باوجود کامیابی کے وعدہ کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
تدبیریں بھی کیں، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا ئیں بھی کیں اور اس سوز ، اس
درد اور اس گھبراہٹ کے ساتھ کیں کہ آپ کی زبان سے یہ الفاظ نکل گئے کہ اے خدا!
اگر آج تیری یہ جماعت ماری گئی تو فَلَنْ تُعْبَدَ فِي الْأَرْضِ أَبَدًا 4۔زمین میں تیری
کبھی پرستش نہیں ہو گی۔تو کیا ہمارے ساتھ جو وعدے ہیں وہ اُن وعدوں سے زیادہ اہم ہیں جو رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کئے گئے تھے۔زیادہ سے زیادہ تم یہ کہہ سکتے ہو کہ انہی
وعدوں کا یہ تسلسل ہے۔مگر ان وعدوں کے متعلق ہمیں یہ دکھائی دیتا ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ نے بڑی بڑی قربانیاں کیں۔انہوں نے یہ نہیں کہا کہ مدینہ
اگر ابوجہل کے قبضہ میں آ گیا تو پھر بھی ہمارا کوئی نقصان نہیں، اللہ ہماری حفاظت
کرے گا۔“
(الفضل 21 اکتوبر 1939ء)
:1 السيرة الحلبية جلد 2 صفحہ 376 باب غزوة بدر الكبرى مطبوعہ بیروت لبنان 2012 ء
2: المائدة: 25

سيرة النبي علي
488
جلد 4
3 مستدرك الحاكم كتاب معرفة الصحابة رضى الله عنهم باب مناقب مقداد بن عمرو
الكندى دار الكتب العلمية بيروت لبنان الطبعة الاولى 1990ء
4 تفسير طبری زیر آیت اذ تستغيثون ربكم فاستجاب لكم جز13 صفحہ 410 مطبوعہ 2000ء

آج 10 میں سے 10 باقی