تمہید

سیرت النبی ؐ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
تاریخ کے بڑے بڑے پہلوؤں میں سے ایک بہت بڑا پہلو تا ریخ بنانے والوں کا
حال بھی ہوتا ہے کہ وہ کس قسم کے لوگ تھے۔اگر تاریخی واقعات ہمیں یہ علم دیتے ہیں کہ
فلاں فلاں باتوں کا انجام نیک یا بد نکلتا ہے۔تو تاریخ کے بنانے والوں کی سیرت ہمیں اس
بات
کی تعلیم دیتی ہے کہ کس قسم کی سیرت کے لوگوں سے کیسے کیسے واقعات سرزد ہوتے ہیں
اس لئے تاریخ اسلام کے باب میں سب سے پہلے میں نے یہی مناسب سمجھا ہے کہ تاریخ
اسلام کے بانی کی سیرت بیان کروں کہ جس پر سب مسلمان جان و دل سے فدا ہیں اور جس کی
نسبت خود اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ ( الاحزاب : ۲۲)
پس تاریخ اسلام کو پڑھ کر جو نتائج انسان نکال سکتا ہے اور جو جو فوائد اس سے حاصل کر سکتا ہے
اس سے کہیں بڑھ کر اس پاک انسان کی سیرت پر غور کر کے نفع اٹھا سکتا ہے۔سیرت نبوی سی ایم کے لکھنے کے مختلف طریق ہیں۔اول تو یہ کہ عام تاریخوں سے
لکھی جاوے دوسرے یہ کہ احادیث سے جمع کی جاوے تیسرے یہ کہ قرآن شریف سے
اقتباس کی جاوے۔پہلا ماخذ تو بہت ادنی ہے کیونکہ اس میں دوست دشمن کی رائے کی تمیز
1

کرنا ایک مشکل بلکہ محال کام ہے۔دوسرا ماخذہ یعنی حدیث سے واقعات کا جمع کرنا زیادہ
قابل اعتبار ہے کیونکہ مؤرخین کی طرح محد ثین ہر ایک سنی سنائی بات کو نہیں لکھ دیتے بلکہ
روایت کو آنحضرت صلی یا اسلام تک برابر چلاتے ہیں اور پھر روایت کرنے والوں کے چال
چلن کو خوب پر کھ کر ان کی روایت نقل کرتے ہیں۔تیسرا طریق قرآن شریف سے
آنحضرت سالی اینم کی سیرت لکھنے کا ہے اور یہ سب سے اعلیٰ ، اکمل اور تمام نقصوں سے
پاک ہے لیکن یہ کام بہت ذمہ داری کا ہے اس لئے سر دست میں نے پہلے اور تیسرے
ماخذ کی بجائے دوسرے مآخذ کو اختیار کیا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ توفیق دے تو کسی وقت قرآن
شریف سے بھی آنحضرت سل یا ایتم کی سیرت لکھنے کا ارادہ ہے لیکن چونکہ اختصار اور صرف
اعلیٰ درجہ کی روایات کا درج کرنا ہی مقصود ہے اس لئے احادیث میں سے بھی میں نے
صرف بخاری کو چنا ہے اور یہ مختصر سیرت صرف بخاری جیسی معتبر کتاب سے لی ہے اور اس
کے سوا کسی اور حدیث سے مدد نہیں لی۔باوجود اس کے کہ صرف بخاری کی احادیث سے جو اصح الکتب ہے میں نے یہ سیرت
اختیار کی ہے پھر بھی اختصار پر اختصار سے کام لیا ہے اور اس کو صرف رسول کریم صلی یہ تم کی
سیرت کا ایک باب سمجھنا چاہیئے ورنہ اس بحر بے کنار کو عبور کرنا تو کچھ آسان کام نہیں۔چونکہ
پیاروں کی ہر ایک بات پیاری ہوتی ہے اور ان کی شکل و شباہت ، چال ڈھال اور لباس
و خورد ونوش کا طریق بھی دلکش اور محبت افزا ہوتا ہے اس لئے ابتداء میں میں انہی باتوں
کو بیان کروں گا۔سیرت کے ساتھ اگر صورت اور عادات بھی مل جاویں تو وہ آدمی آنکھوں
کے سامنے آجاتا ہے۔2

آج 10 میں سے 10 باقی