پہلا باب
سیرت النبی ؐ
پہلا باب
آپ ساسی لا الہ نام کا حلیہ لباس۔عمر۔اور بعض دیگر طریق عمل
رسول کریم ما تم فدا نفسی ) مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔آپ کی پیدائش سے پہلے
آپ کے والد عبد اللہ فوت ہو چکے تھے۔آپ کو آپ کی والدہ آمنہ اور دادا عبد المطلب نے
پرورش کیا۔لیکن یہ دونوں بھی آپ کی صغر سنی ہی میں فوت ہو گئے جس کے بعد آپ کے چچا
ابو طالب آپ کے نگران رہے۔آپ نے تریسٹھ سال کی عمر پائی اور ساری عمر اللہ تعالیٰ کی
رضا کے حاصل کرنے میں اور اس کے نام کو دنیا میں بلند کرنے میں خرچ کی۔دنیا میں نہ کوئی
ویسا پیدا ہوا اور نہ ہو گا۔تمام انسانی کمالات آپ پر ختم ہو گئے۔تقویٰ کی سب راہیں آپ
نے طے کیں اور محبت الہی کے تمام دروازوں میں سے گزرے۔حتی کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو
خاتم الانبیاء کا خطاب دیا اور ہمیشہ کے لئے اپنے دربار کی رسائی کے لئے آپ کی اتباع کو
شرط قرار دیا۔3
آپ
پ صلی الہ سلم کا حلیہ :-
آپ گمیانہ قامت تھے نہ بہت لمبے اور نہ پستہ قد۔آپ کا رنگ بہت خوبصورت تھا نہ
تو بالکل سفید جیسے سرد ممالک کے لوگوں کا ہوتا ہے اور نہ گندم گوں۔آپ کے بال نہ تو
گھونگر الے تھے اور نہ بالکل سید ھے بلکہ کسی قدر غم دار تھے۔آپ کے بالوں کا رنگ کسی
قدر سرخی مائل تھا اور بڑھاپے میں کچھ بال کنپٹیوں کے پاس سے سفید ہو گئے تھے باقی بال
کالے ہی رہے۔سر کے بال آپ لمبے رکھتے تھے جو کانوں کی لو تک آتے تھے۔آپ
تھے۔آپ
ہمیشہ بالوں میں کنگھی کرتے اور آخر عمر میں مانگ بھی نکالتے تھے۔سر میں تیل یا خوشبولگانا
بھی آپ کی عادت میں داخل تھا۔آپ کا جسم بہت نازک اور ملائم تھا۔آپ کے جسم میں
سے خوشبو آتی تھی۔آپ کا سینہ چوڑا تھا اور دونوں کندھوں کے درمیاں بہت فاصلہ
تھا۔آپ کے ہاتھ پاؤں بہت موٹے تھے اور ہتھیلیاں بہت چوڑی تھیں۔آپ سوتی
کپڑے کو اور خصوصا دھاری دار کو زیادہ پسند فرماتے تھے اور اسی قسم کے کپڑے میں آپ
دفن بھی کئے گئے تھے لیکن در حقیقت جس قسم کا کپڑا ہوتا آپ اسے استعمال کر لیتے۔اپنے
آقا کی ہر ایک نعمت کا شکر کرتے۔بات کرنے کا طریق:-
حضرت انس فرماتے ہیں کہ رسول کریم صا یہ تم اکثر اوقات بات تین دفعہ دہراتے
تا کہ لوگ اچھی طرح سمجھ جاویں اور سلام بھی تین دفعہ کرتے۔اسی طرح حضرت عائشہ
فرماتی ہیں کہ آپ بات ایسی آہستگی کے ساتھ کرتے کہ اگر کوئی چاہے تو آپ کے لفظ گن
لے اور جس طرح دوسرے لوگ جلدی جلدی بات کرتے ہیں آپ ایسا نہ کرتے تھے۔4
کھانے پینے کے متعلق
آپ تمام طیب اشیاء کھاتے تھے لیکن اس بات کا لحاظ رکھتے تھے کہ وہ صدقہ نہ
ہوں۔حتی کہ حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی یا پیام فرمایا کرتے تھے کہ میں
بعض دفعہ گھر جاتا ہوں اور وہاں بستر پر کوئی کھجور پڑی دیکھتا ہوں تو پہلے تو کھانے کے لئے
اٹھالیتا ہوں لیکن پھر اس خیال سے کہ کہیں صدقہ نہ ہو پھینک دیتا ہوں۔اس بات سے اس
وقت کے مسلمانوں کو عبرت حاصل کرنی چاہیئے اور دیکھنا چاہئے کہ ان کا رسول
صلی ما تم صدقہ سے کس قدر پر ہیز کرتا تھا۔اب تو بعض لوگ اچھا بھلا مال رکھتے ہوئے بھی
صدقہ کے لینے میں مضائقہ نہیں کرتے۔حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ کوئی جب کوئی چیز
آپ کو دیتا آپ پوچھتے۔اگر ہدیہ ہوتی تو خود بھی استعمال فرماتے ورنہ آس پاس کے غرباء
میں تقسیم کر دیتے۔آپ کی خوراک ایسی سادہ تھی کہ اکثر کھجور اور پانی پر گزارہ
کرتے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ آپ کے انصار ہمسائے دودھ تحفہ بھیجتے تو اکثر ہم
لوگوں کو پلا دیتے لیکن باوجود اس قدر سادگی کے طیبات سے پر ہیز نہ تھا اور جھوٹے
صوفیوں کی طرح آپ مطیبات کو ترک نہ کر بیٹھے تھے بلکہ آپ معمدہ سے عمدہ غذا ئیں جیسے
مرغ وغیرہ بھی کھا لیتے تھے۔پانی پیتے وقت آپ کی یہ عادت تھی کہ تین دفعہ بیچ میں سانس
لیتے اور یکدم پانی نہ چڑھا جاتے۔نہ صرف اس میں آپ کا وقار پایا جاتا ہے بلکہ یہ بھی
معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اپنی صحت کا بھی بہت خیال رکھتے تھے۔گوشت کو آپ پسند
فرماتے تھے لیکن اس کا زیادہ استعمال نہ تھا کیونکہ سادہ زندگی کی وجہ سے آپ کھجور اور پانی
پر ہی کفایت کر لیتے۔ایک صحابی " یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ آپ کے سامنے کروپ کا
کر رکھا گیا تو آپ نے اسے بہت پسند فرمایا۔ان تمام کھانوں کے ساتھ آپ اصل مالک کو
5
نہ بھولتے بلکہ خدا کا نام لے کر کھانا شروع کرتے اور دائیں ہاتھ سے کھاتے اور اپنے آگے
سے کھاتے اور جب کھا چکتے تو فرماتے کہ الْحَمْدُ للهِ كَثِيرًا طَيْبًا مُبَارَكًا غَيْرَ مَكْفِيَ وَلَا مَوَذَعٍ
وَلَا مُسْتَغْنِى عَنْهُ رَبَّنَا ( بخاری کتاب الاطعمه باب ما يقول اذا فرغ من طعامه ) سب تعریفیں اللہ کے لئے
ہیں۔بہت بہت تعریفیں پاک تعریفیں۔برکت والی تعریفیں۔ایسی تعریفیں کہ جو ایک دفعہ
پر بس کرنے والی نہ ہوں۔جو چھوڑی نہ جاویں۔جن کی ہمیشہ عادت رہے اے ہمارے
رب یعنی مولا تیرا شکر تو میں بہت بہت کرتا ہوں پر تو بھی مجھ پر رحم کر اور آج کے انعام پر ہی
بس نہ ہو جائے بلکہ تو ہمیشہ مجھ پر انعام کرتا رہ اور میں ہمیشہ تیرا شکر کرتار ہوں۔اس دعا پر
غور کرو اور دیکھو کہ کھانا کھاتے وقت آپ کے دل میں کیا جوش موجزن ہوں گے اور کیا کیا
شکر کا دریا پھوٹ کر بہہ رہا ہوگا۔پھر اس پر بھی غور کرو کہ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ
أسْوَةٌ حَسَنة " یعنی تمہارے لئے رسول کریم صلی ی ی یتیم ایک بہتر سے بہتر نمونہ ہے جس کی
تمہیں پیروی کرنی چاہئے۔60