باب دوم

سیرت النبی ؐ

عادات:-
باب دوم
آپ صلی یا کہ ان کا حلیہ ، لباس اور کھانے پینے کا طریقہ لکھنے کے بعد مناسب سمجھتا ہوں
کہ اب کچھ آپ کی بعض عادات پھر بھی لکھا جاوے۔ہر انسان کچھ نہ کچھ عادات کے
ماتحت کام کرتا ہے۔ہاں بعض تو نیک عادات کے عادی ہوتے ہیں اور بعض بد کے۔شریر
اپنی شرارت کی عادتوں میں مبتلا ہوتا ہے تو شریف نیک عادات کا عادی۔ہمارے آنحضرت
ملا یہ تم کی ایک دو عادات جو میں اس جگہ بیان کرتا ہوں ان سے
معلوم ہوگا کہ آپ کس قدر یمن و نیکی کی طرف متوجہ تھے اور کس طرح ہر معاملہ میں میانہ
روی اختیار فرماتے تھے۔ہنسی کا طریق:-
آپ مسی یا اسلم کو اللہ تعالیٰ نے انسان کامل بنایا تھا۔تمام نیک جذبات آپ میں پائے
جاتے تھے اور ہر خوبی کو اپنے موقع اور محل پر استعمال فرماتے اور ایسا طریق اختیار کرتے
جس سے اللہ تعالیٰ کا کوئی خلق ضائع نہ ہو جائے۔بعض بناوٹی صوفیاء کا قاعدہ ہوتا ہے کہ وہ
کچھ ایسے تکلفات اور مشقوں میں اپنے آپ کو ڈال لیتے ہیں کہ جس کی وجہ سے انہیں کئی پاک
7

جذبات اور کئی طیبات کو ترک کرنا پڑتا ہے۔بعض کھانے میں خاک ملا لیتے ہیں۔بعض گندی
ہو جانے اور سڑ جانے کے بعد غذا استعمال کرتے ہیں۔بعض سارا دن سر ڈالے بیٹھے رہتے ہیں
اور ایسی شکل بناتے ہیں کہ گو یا کسی ماتم کی خبر سنکر بیٹھے ہیں اور ہنسنا تو در کنار بشاشت کا اظہار بھی
حرام
سمجھتے ہیں۔لیکن ہمارا سر دار ساینی پیلم جسے خدا نے انسانوں کا رہنما بنا یا تھا وہ ایسا کامل تھا کہ
کسی پاک جذبہ کو ضائع ہونے نہ دیتا ہنسی کے موقع پر ہنستا۔رونے کے موقع پر روتا، خاموشی
کے موقع پر خاموش رہتا اور بولنے کے موقع پر بولتا، غرض کوئی صفت اللہ تعالیٰ نے پیدا نہیں کی
کہ جسے اس نے ضائع ہونے دیا ہو اور اپنے عمل سے اس نے ثابت کر دیا کہ وہ خدا کی خدائی کو
مٹانے نہیں بلکہ قائم کرنے آیا ہے اور یہی اس کی ادا ہے جو ہر طبیعت اور مذاق کے آدمی کو موہ
لیتی ہے اور کچھ ایسی کشش رکھتی ہے کہ بے اختیار دل اس پر قربان ہوتا ہے حضرت عائشہ
فرماتی ہیں کہ آپ ہنستے تھے لیکن اعتدال سے اور ہنسی کے وقت آپ کی طبیعت پر سے قابونہ
اٹھتا بلکہ ہنسی طبعی حالت پر رہتی چنانچہ فرماتی ہیں کہ مَارَأَيْتُ رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
صَاحِكًا حَتَّى أَرَى مِنْهُ لَهُوَ اتِهِ إِنَّمَا كَانَ يَتَبَسَّمُ ( کتاب الادب باب التبسم والنحک) یعنی میں نے
رسول صلی یا یہ تم کو اس طرح گلا پھاڑ کر ہنستے نہیں دیکھا کہ آپ کے حلق کا کو انظر آنے لگ جائے
بلکہ آپ صرف تبسم فرماتے تھے یعنی آپ کی ہنسی ہمیشہ ایسی ہوتی تھی کہ منہ نہ کھلتا تھا اور آپ
افراط و تفریط دونوں سے محفوظ تھے۔نہ تو ہنسی سے بکلی اجتناب
تھا اور نہ قہقہہ مار کر ہنتے کہ جس
میں کئی قسم کے نقص ہیں۔آجکل تو میں دیکھتا ہوں کہ مسلمان امراء میں یہ رواج ہو گیا ہے کہ وہ
اس زور سے قہقہہ مارتے ہیں کہ دوسرا سمجھے کہ شاید چھت اڑ جائے گی اور اس طرح وہ آجکل
کے پیرزادوں کی ضد ہیں۔8

دائیں جانب کا لحاظ :
آنحضرت سلیم (فداہ نفسی ) کی یہ بھی عادت تھی کہ آپ ہمیشہ دائیں طرف کا لحاظ
رکھتے۔کھانا کھاتے تو دائیں ہاتھ سے۔لباس پہنتے تو پہلے دایاں ہاتھ یا دایاں پاؤں
،
ڈالتے۔جوتی پہنتے تو پہلے دایاں پاؤں پہنتے غسل میں پانی ڈالتے تو پہلے دائیں جانب۔غرض کہ ہر ایک کام میں دائیں جانب کو پسند فرماتے۔حتی کہ جب آپ کوئی چیز مجلس میں
بانٹنی چاہتے تو پہلے دائیں جانب سے شروع فرماتے۔اور اگر اس قدر ہوتی کہ صرف ایک
آدمی کی کفایت کرتی تو اسے دیتے جو دائیں جانب بیٹھا ہوتا۔اور اس بات کا اتنالحاظ تھا کہ
حضرت انس فرماتے ہیں کہ حَلَبَتْ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاةَ دَاجِنٍ فِي دَارِئَ وَ
شِيْبَ لَبَنُهَا بِمَاءٍ مِنَ الْبِرِ الَّتِي فِي دَارِئ فَأَعْطِيَ رَسُوْلُ
اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقَدَحَ فَشَرِبَ
مِنْهُ حَتَّى إِذَا نَزَعَ الْقَدَحَ مِنْ فِيهِ وَعَلَى يَسَارِهِ أَبُو بَكْرٍ وَعَنْ يَمِيْنِهِ أَعْرَابِيْ فَقَالَ عُمَرُ وَخَافَ أَنْ
يُعْطِيَهُ الْأَعْرَابِي أَعْطِ أَبَا بَكْرِ يَا رَسُوْلَ اللهِ عِنْدَكَ فَأَعْطَاهُ الْأَعْرَابِيَ الَّذِي عَلَىٰ يَمِيْنِهِ ثُمَّ قَالَ
الْأَيْمَنُ فَالْأَيْمَن ( تجرید بخاری باب فی الشرب) یعنی میں نے رسول اللہ صل الی السلام کے لئے ایک
بکری کا جو گھر میں رہتی تھی دودھ دوہا اور اس کے بعد دودھ میں اس کنویں سے پانی ملا یا جو
میرے گھر میں تھا۔پھر رسول اللہ لایا یہ تم کو وہ پیالہ دیا گیا۔اس وقت آپ کے بائیں جا
نب حضرت ابوبکر اور دائیں جانب ایک اعرابی تھا آپ نے اس میں سے کچھ پیا۔پھر جب
پیالہ منہ سے ہٹایا تو حضرت عمرؓ نے اس خوف سے کہ کہیں اس اعرابی کو جو آپ کے دائیں
جانب بیٹھا تھا نہ دے دیں عرض کیا کہ یا رسول اللہ لی لی تم ابوبکر آپ کے پاس بیٹھے ہیں
انہیں دے دیجئے گا۔لیکن آپ نے اس اعرابی کو جو آپ کے دائیں جانب بیٹھا تھاوہ پیالہ
دیا اور فرمایا کہ دایاں دایاں ہی ہے۔اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ دائیں جانب
9

کا کتنا لحاظ رکھتے تھے جو آپ کی پاک فطرت پر دلالت کرتا ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ
فطرت انسانی میں دائیں کو بائیں پر ترجیح دینا رکھا ہے اور اکثر ممالک کے باشندے باوجود
آپس میں کوئی تعلق نہ رکھنے کے اس معاملہ میں متحد ہیں اور دائیں کو بائیں پر ترجیح دیتے
ہیں۔اور چونکہ آنحضرت سلی ما اینم کی فطرت نہایت پاک تھی اس لئے آپ نے اس بات کی
بہت احتیاط رکھی۔ایک اور حدیث بھی آپ کی اس عادت پر روشنی ڈالتی ہے۔سہل ابن
سعد فرماتے ہیں کہ آتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَدَحٍ فَشَرِبَ مِنْهُ وَعَنْ يَمِيْنِهِ غُلَامَ أَصْغَرُ
الْقَوْمِ وَالَّا شَيَاحُ عَنْ يَسَارِهِ فَقَالَ يَا غُلَامُ اتَأذُنَ لِى اَنْ أعْطِيَهُ الْأَشْيَاحَ قَالَ مَا كُنتُ لِأَوْثِرَ
بِفَضْلِی مِنكَ أَحَداً يَا رَسُوْلَ اللهِ (صَلَّى اللهُ عَلَيْكَ وَسَلَّمَ) فَأَعْطَاهُ إِيَّاه ( بخاری کتاب المساقاة
باب في الشرب ) آنحضرت سانی لا الہ نام کے پاس ایک پیالہ لا یا گیا جس میں سے آپ نے کچھ
پیا۔اس وقت آپ کے دائیں جانب ایک نوجوان بیٹھا تھا جو سب حاضرین مجلس میں سے
صغير السن تھا اور آپ کے بائیں طرف بوڑھے سردار بیٹھے تھے۔پس آپ نے اس نوجوان
سے پوچھا کہ اے نوجوان کیا تو مجھے اجازت دیتا ہے کہ میں یہ پیالہ بوڑھوں کو دوں۔اس
نوجوان نے جواب دیا کہ یا رسول اللہ میں آپ کے تبرک کے معاملہ میں کسی اور کے لئے اپنا
حق نہیں چھوڑ سکتا۔اس پر آپ نے وہ پیالہ اسی کو دے دیا۔اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ
آپ دائیں طرف کا ایسا لحاظ رکھتے کہ بائیں طرف کے بوڑھوں کو پیالہ دینے کے لئے آپ
نے اول اس نوجوان سے اجازت طلب فرمائی اور اس کے انکار پر اس کے حق کو تسلیم کیا۔ہر معاملہ میں خدا کا ذکر لاتے :-
آپ کو خدا تعالیٰ سے کچھ ایسی محبت اور پیار تھا کہ کوئی معاملہ ہو اس میں خدا تعالیٰ کا
ذکر ضرور کرتے۔اٹھتے بیٹھتے ہوتے جاگتے ، کھاتے پیتے، غرض کہ ہر موقع پر خدا کا نام
10

ضرور لیتے جس کا ذکر انشاء اللہ تعالیٰ آگے چل کر کیا جائے گا۔یہاں صرف اسقد رلکھنا ہے
کہ یہ بات بھی آپ کی عادات میں داخل تھی کہ سونے سے پہلے دونوں ہاتھوں کو ملا کر دعا
فرماتے پھر سب بدن پر ہاتھ پھیر لیتے چنانچہ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ كَانَ إِذَا اوى الى
فِرَاشِهِ كُلَّ لَيْلَةٍ جَمَعَ كَفَيْهِ ثُمَ نَفَثَ فِيهِمَا فَقَرَ أَفِيهِمَا قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدَ وَقُلْ أَعْوَذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وَقُلْ
اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ثُمَّ يَمْسَحُ بِهِمَا مَا اسْتَطَاعَ مِنْ جسده يبدَأُ بِهِمَا عَلَى رَأْسِهِ وَوَجْهَهِ وَمَا أَقْبَل
مِنْ جسده يفعل ذلك ثلاث مرات ( بخاری کتاب التفسیر باب فضل المعوذات ) یعنی آپ ہر شب
جب اپنے بستر پر جاتے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں ملاتے پھر ان میں پھونکتے اور قُل
هُوَ اللهُ أَحَدٌ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھتے۔پھر جہاں تک
ہو سکتا اپنے بدن پر ہاتھ ملتے اور ابتداء سر اور منہ اور جسم کے اگلے حصہ سے فرماتے اور تین
دفعہ ایسا ہی کرتے۔ذرا ان تین سورتوں کو با ترجمہ پڑھو اور پھر سوچو کہ رسول کریم صال پیام کو
اللہ تعالیٰ کی عظمت اور غنا پر کتنا ایمان تھا۔کس طرح وہ اللہ تعالی کی پناہ کے بغیر اپنی زندگی
خطرہ میں سمجھتے تھے۔11

آج 10 میں سے 10 باقی