ناصرہ اور اسلام پور قاضی
ستارہ قیصرہ
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ستاره قیصره
سلسلہ عدل نے آسمان کے سلسلہ عدل کو اپنی طرف کھینچا اور تیرے رحم کے سلسلہ نے آسمان پر
ایک رحم کا سلسلہ بپا کیا اور چونکہ اس مسیح کا پیدا ہونا حق اور باطل کی تفریق کے لئے دنیا پر
ایک آخری حکم ہے جس کے رو سے مسیح موعود حکم کہلاتا ہے اس لئے ناصرہ کی طرح جس
میں تازگی اور سرسبزی کے زمانہ کی طرف اشارہ تھا اس مسیح کے گاؤں کا نام اسلام پور قاضی ما جبھی
رکھا گیا تا قاضی کے لفظ سے خدا کے اس آخری حکم کی طرف اشارہ ہو جس سے
برگزیدوں کو دائمی فضل کی بشارت ملتی ہے اور تا مسیح موعود کا نام جو حکم ہے۔ اس کی طرف
بھی ایک لطیف ایما ہو اور اسلام پور قاضی ما جبھی اُس وقت اس گاؤں کا نام رکھا گیا تھا جبکہ بابر
بادشاہ کے عہد میں اس ملک ماجھ کا ایک بڑا علاقہ حکومت کے طور پر میرے بزرگوں کو ملا تھا اور
پھر رفتہ رفتہ یہ حکومت خود مختار ریاست بن گئی اور پھر کثرت استعمال سے قاضی کا لفظ قادی
سے بدل گیا اور پھر اور بھی تغیر پا کر قادیاں ہو گیا۔ غرض ناصرہ اور اسلام پور قاضی کا لفظ
ایک بڑے پر معنی نام ہیں جو ایک ان میں سے روحانی سرسبزی پر دلالت کرتا ہے اور دوسرا
روحانی فیصلہ پر جو مسیح موعود کا کام ہے۔ اے ملکہ معظمہ قیصرہ ہند خدا تجھے اقبال
اور خوشی کے ساتھ عمر میں برکت دے۔ تیرا عہد حکومت کیا ہی مبارک ہے کہ آسمان سے خدا
کا ہاتھ تیرے مقاصد کی تائید کر رہا ہے۔ تیری ہمدردی رعایا اور نیک نیتی کی راہوں کو فرشتے
صاف کر رہے ہیں ۔ تیرے عدل کے لطیف بخارات بادلوں کی طرح اُٹھ رہے ہیں تا
تمام ملک کو رشک بہار بناویں۔ شریر ہے وہ انسان جو تیرے عہد سے ر سلطنت کا قدر نہیں کرتا اور
ملکا
بدذات ہے وہ نفس جو تیرے احسانوں کا شکر گزار نہیں ۔ چونکہ یہ مسئلہ تحقیق شدہ ہے
کہ دل کو دل سے راہ ہوتا ہے اس لئے مجھے ضرورت نہیں کہ میں اپنی زبان کی لفاظی سے
اس بات کو ظاہر کروں کہ میں آپ سے دلی محبت رکھتا ہوں اور میرے دل میں خاص طور پر