خونی مسیح اور خونی مہدی

ستارہ قیصرہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ستاره قیصره
اسلام میں تلوار کا حکم ہوا کیونکہ وہ تلوار دین کو پھیلانے کے لئے نہیں کھینچی گئی تھی بلکہ دشمنوں
کے حملوں سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے اور یا امن قائم کرنے کے لئے کھینچی گئی تھی مگر دین
کے لئے جبر کرنا کبھی مقصد نہ تھا۔ افسوس کہ یہ عیب غلط کار مسلمانوں میں اب تک موجود ہے
جس کی اصلاح کے لئے میں نے پچاس ہزار سے کچھ زیادہ اپنے رسالے اور مبسوط کتا بیں اور
اشتہارات اس ملک اور غیر ملکوں میں شائع کئے ہیں اور امید رکھتا ہوں کہ جلد تر ایک زمانہ
آنے والا ہے کہ اس عیب سے مسلمانوں کا دامن پاک ہو جائے گا۔
دوسرا عیب ہماری قوم مسلمانوں میں یہ بھی ہے کہ وہ ایک ایسے خونی مسیح اور خونی مہدی کے
منتظر ہیں جو اُن کے زعم میں دنیا کو خون سے بھر دے گا ۔ حالانکہ یہ خیال سراسر غلط ہے۔ ہماری
معتبر کتابوں میں لکھا ہے کہ مسیح موعود کوئی لڑائی نہیں کرے گا اور نہ تلوار اُٹھائے گا بلکہ وہ تمام
باتوں میں حضرت عیسی علیہ السلام کے خو اور خلق پر ہوگا اور ان کے رنگ سے ایسار نگین ہو گا کہ
گویا ہو بہو وہی ہوگا ۔ یہ دو غلطیاں حال کے مسلمانوں میں ہیں جن کی وجہ سے اکثر اُن کے
دوسری قوموں سے بغض رکھتے ہیں مگر مجھے خدا نے اس لئے بھیجا ہے کہ ان غلطیوں کو دور 9
کر دوں اور قاضی یا حکم کا لفظ جو مجھے عطا کیا گیا ہے وہ اسی فیصلہ کے لئے ہے۔
اور ان کے مقابل پر ایک غلطی عیسائ ی عیسائیوں میں بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ مسیح جیسے مقدس
اور بزرگوار کی نسبت جس کو انجیل شریف میں نور کہا گیا ہے نعوذ باللہ لعنت کا لفظ اطلاق کرتے
ہیں اور وہ نہیں جانتے کہ لعن اور لعنت ایک لفظ عبرانی اور عربی میں مشترک ہے جس کے یہ معنی
ہیں کہ ملعون انسان کا دل خدا سے بکلی برگشتہ اور دور اور مہجور ہو کر ایسا گندہ اور ناپاک ہو جائے
جس طرح جذام سے جسم گندہ اور خراب ہو جاتا ہے اور عرب اور عبرانی کے اہل زبان اس

ستاره قیصره
بات پر متفق ہیں کہ ملعون یا لعنتی صرف اُسی حالت میں کسی کو کہا جاتا ہے جبکہ اس کا دل
در حقیقت خدا سے تمام تعلقات محبت اور معرفت اور اطاعت کے توڑ دے اور شیطان کا ایسا
تابع ہو جائے کہ گویا شیطان کا فرزند ہو جائے اور خدا اس سے بیزار اور وہ خدا سے بیزار ہو
جائے اور خدا اس کا دشمن او نا دشمن اور وہ خدا کا دشمن ہو جائے ثمن ہو جائے اسی لئے لعین شیطان کا نام ہے۔ پس وہی
نام حضرت مسیح علیہ السلام کے لئے تجویز کرنا اور ان کے پاک اور منور دل کو نعوذ بالله
شیطان کے تاریک دل سے مشابہت دینا اور وہ جو بقول ان کے خدا سے نکلا ہے اور وہ جو
سراسر نور ہے اور وہ جو آسمان سے ہے اور وہ جو علم کا دروازہ اور خدا شناسی کی راہ اور خدا کا
وارث ہے اُسی کی نسبت نعوذ باللہ یہ خیال کرنا کہ وہ لعنتی ہو کر یعنی خدا سے مردود ہو کر اور خدا
کا دشمن ہو کر اور دل سیاہ ہو کر اور خدا سے برگشتہ ہو کر اور معرفت الہی سے نابینا : نابینا ہو کر شیطان کا
وارث بن گیا اور اس لقب کا مستحق ہو گیا جو شیطان کے لئے خاص ہے یعنی لعنت ۔ یہ ایک ایسا
عقیدہ ہے کہ اس کے سننے سے دل پاش پاش ہوتا ہے اور بدن پر لرزہ پڑتا ہے۔ کیا خدا کے مسیح
کا دل خدا سے ایسا بر گشتہ ہو گیا جیسے شیطان کا دل ؟ کیا خدا کے پاک مسیح پر کوئی ایسا زمانہ آیا
جس میں میں وہ و خدا سے بیزار اور در حقیقت ن خدا خدا کا کا دستم دشمن ہو گیا ؟ یہ بڑی غلطی غلطی اور اور بڑی بڑی۔ بے ادبی ہے
قریب ہے جو آسمان اس سے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے ۔ غرض مسلمانوں کے جہاد کا عقیدہ مخلوق
کے حق میں ایک بداندیشی ہے اور عیسائیوں کا یہ عقیدہ خود خدا کے حق میں بداندیشی ہے ۔
وقت
اگر یہ ممکن ہے کہ نور کے ہو ۔ ہے کہ نور کے ہوتے ہی اندھیرا ہو جائے تو بہ ئے تو یہ بھی ممکن ہے کہ نعوذ باللہ کسی و
مسیح کے دل نے لعنت کی زہر ناک کیفیت اپنے اندر حاصل کی تھی ۔ اگر انسانوں کی نجات
اسی بے ادبی پر موقوف ہے تو بہتر ہے کہ کسی کی بھی نجات نہ ہو کیونکہ تمام گنہگاروں کا مرنا
بہ نسبت اس بات کے اچھا ہے کہ مسیح جیسے نور اور نورانی کو گمراہی کی تاریکی اور لعنت اور خدا

آج 10 میں سے 10 باقی