باغِ گتسمنی میں حضرت عیسیٰؑ کی دعا رد نہیں ہوئی تھی

ستارہ قیصرہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ستاره قیصره
اور ایک مدت تک کوہ نعمان میں رہے اور پھر کشمیر میں آئے اور ایک سوا بیس برس کی عمر
پا کر سری نگر میں آپ کا انتقال ہوا اور سری نگر محلہ خان یار میں آپ کا مزار ہے چنانچہ
اس بارے میں میں نے ایک کتاب لکھی ہے جس کا نام ہے مسیح ہندوستان میں یہ
ایک بڑی فتح ہے جو مجھے حاصل ہوئی ہے اور میں جانتا ہوں کہ جلد تر یا کچھ دیر سے اس کا
یہ نتیجہ ہو گا کہ یہ دو بزرگ تو میں عیسائیوں اور مسلمانوں کی جو مدت سے بچھڑی ہوئی ہیں باہم
شیر و شکر ہو جائیں گی اور بہت سے نزاعوں کو خیر باد کہہ کر محبت اور دوستی سے ایک دوسرے
سے ہاتھ ملائیں گی ۔ چونکہ آسمان پر یہی ارادہ قرار پایا ہے اس لئے ہماری گورنمنٹ
انگریزی کو بھی قوموں کے اتفاق کی طرف بہت توجہ ہو گئی ہے جیسا کہ قانون سڈیشن
کے بعض دفعات سے ظاہر ہے۔ اصل بھید یہ ہے کہ جو کچھ آسمان پر خدا تعالیٰ کی طرف
سے ایک تیاری ہوتی ہے زمین پر بھی ویسے ہی خیالات گورنمنٹ کے دل میں پیدا ہو
جاتے ہیں۔ غرض ہماری ملکہ معظمہ کی نیک نیتی کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے آسمان سے یہ
اسباب پیدا کر دیئے ہیں کہ دونوں قوموں عیسائیوں اور مسلمانوں میں وہ اتحاد پیدا
ہو جائے کہ پھر ان کو دو قوم نہ کہا جائے۔
اب اس کے بعد مسیح علیہ السلام کی نسبت کوئی عقلمند یہ عقیدہ ہرگز نہیں رکھے گا کہ نعوذ باللہ
کسی وقت اُن کا دل لعنت کی زہر ناک کیفیت سے رنگین ہو گیا تھا سے رنگین ہو گیا تھا کیونکہ لعنت مصلوب
ہونے کا نتیجہ تھا ۔ پس جبکہ مصلوب ہونا ثابت نہ ہوا بلکہ یہ ثابت ہوا کہ آپ کی
ان دعاؤں کی برکت سے جو ساری رات باغ میں کی گئی تھیں اور فرشتے کی اُس منشاء کے
موافق جو پلاطوس کی بیوی کے خواب میں حضرت مسیح علیہ السلام کے بچاؤ کی سفارش کے لئے

ستاره قیصره
☆
ظاہر ہوا تھا اور خود حضرت مسیح علیہ السلام کی اس مثال کے موافق جو آپ نے یونس نبی کا
تین دن مچھلی کے پیٹ میں رہنا اپنے انجام کار کا ایک نمونہ ٹھہرایا تھا آپ کو خدا تعالیٰ نے
صلیب اور اس کے پھل سے جو لعنت ہے نجات بخشی اور آپ کی یہ درد ناک آواز کہ
ايلى ايلى لما سبقتانی جناب الہی میں سنی گئی ۔ یہ وہ کھلا کھلا ثبوت ہے جس سے ہر ایک
*
حق کے طالب کا دل بے اختیار خوشی کے ساتھ اچھل پڑے گا۔ سو بلا شبہ یہ ہماری ملکہ معظمہ ۱۲
قیصرہ ہند کی برکات کا ایک پھل ہے جس نے حضرت مسیح علیہ السلام کے دامن کو تخمینا انہیں سو
برس کی بے جا تہمت سے پاک کیا۔
اب میں مناسب نہیں دیکھتا کہ اس عریضہ نیاز کو طول دوں ۔ گو میں جانتا ہوں کہ جس
قدر میرے دل میں یہ جوش تھا کہ میں اپنے اخلاص اور اطاعت اور شکرگزاری کو حضور قیصرہ
ہند دام ملکہا میں عرض کروں ۔ پورے طور پر میں اس جوش کو ادا نہیں کر سکا نا چار دعا پر ختم
کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جو زمین و آسمان کا مالک اور نیک کاموں کی نیک جزا دیتا ہے وہ
آسمان پر سے اس محسنہ قیصرہ ہند دام ملکہا کو ہماری طرف سے نیک جزا دے اور وہ فضل
اُس کے شامل حال کرے جو نہ صرف دنیا تک محدود ہو بلکہ سچی اور دائمی خوشحالی جو
ے یہ بات کسی طرح قبول کے لائق نہیں اور اس امر کو کسی دانشمند کا کانشنس قبول نہیں کرے گا کہ خدا تعالیٰ کا
تو یہ ارادہ مصم ہو کہ مسیح کو پھانسی دے مگر اس کا فرشتہ خواہ نخواہ مسیح کے چھوڑانے کے لئے تڑپتا پھرے۔ کبھی پلاطوس
کے دل میں مسیح کی محبت ڈالے اور اُس کے منہ سے یہ کہلاوے کہ میں یسوع کا کوئی گناہ نہیں دیکھتا اور کبھی پلاطوس
کی بیوی کے پاس خواب میں جاوے اور اُس کو کہے کہ اگر یسوع مسیح پھانسی مل گیا تو پھر اس میں تمہاری خیر نہیں ہے
یہ کیسی عجیب بات ہے کہ فرشتہ کا خدا سے اختلاف رائے ۔ منہ
ترجمہ یہ ہے کہ اے میرے خدا۔ اے میرے خدا تو نے کیوں مجھے چھوڑ دیا۔ منہ

ستاره قیصره
آخرت کو ہو گی وہ بھی عطا فرمادے اور اس کو خوش رکھے اور ابدی خوشی پانے کے لئے
اس کے لئے سامان مہیا کرے اور اپنے فرشتوں کو حکم کرے کہ تا اس مبارک قدم ملکہ
معظمہ کو کہ اس قدر مخلوقات پر نظر رحم رکھنے والی ہے اپنے اس الہام سے منور کریں جو
بجلی کی چمک کی طرح ایک دم میں دل میں نازل ہوتا اور تمام صحن سینہ کو روشن کرتا اور
فوق الخیال تبدیلی کر دیتا ہے یا الہی ہماری ملکہ معظمہ قیصرہ ہند کو ہمیشہ ہر ایک پہلو سے
خوش رکھ اور ایسا کر کہ تیری طرف سے ایک بالائی طاقت اس کو تیرے ہمیشہ کے نوروں
کی طرف کھینچ کر لے جائے اور دائمی اور ابدی سرور میں داخل کرے کہ تیرے آگے کوئی
بات انہونی نہیں ۔ آمین ۔ اور سب کہیں کہ آمین ۔
الملتمس
خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان
ضلع گورداسپوره ( پنجاب )
۲۰ اگست ۱۸۹۹ء
☆☆☆

آج 10 میں سے 10 باقی