نماز کے متعلق چند مسائل
اردو کلاس میں تدریس نماز
تدريس نماز
44
Greetings تو ہوتی ہی زبانی ہیں۔جب ہم کہتے ہیں آؤ، جی آیا نوں، ماشاء اللہ، آجاؤ،
Welcome۔تو greetings ہوتی ہی زبانی ہیں۔اس بناء پر ترجمہ میں زبانی عبائیں“
آ گیا۔لیکن پھر مجھے اس سے پورا اتفاق نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہر عبادت کی ہر طرز میں زبانی
عبادت بھی داخل ہوتی ہے۔تو زبانی عبادت کو اس سے الگ نہیں کیا جاسکتا اور طیبات سے۔طَيِّبٌ مِنَ الْقَوْلِ بھی قرآن کریم میں آتا ہے۔{ وَهُدُوا إِلَى الطَّيِّبِ مِنَ الْقَوْلِ وَهُدُوا
إِلَى صِرَاطِ الْحَمِيدِ ( سورة الحج : ۲۵) ( الناشر ) ) تو میں یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ ہر عبادت
میں قول کا حصہ شامل ہے۔تو اگر آپ ” زبانی عبادتیں معنی کر کے ان کو الگ کر دیں گے تو پھر
”اور“ کے معنی ختم ہو جائیں گے۔اس لئے Greetings کی بجائے تحفہ کا مضمون زیادہ پسند کرتا
ہوں۔اور اس میں وہ سارا مضمون آجاتا ہے کہ تحفہ کو کیا ہونا چاہئے۔فجر کی نماز
ارد و کلاس نمبر ۳۲۲، منعقده ۱۴/ نومبر ۱۹۹۷ء)
نماز کے متعلق چند مسائل
صبح کی نماز میں دوستیں اور دو فرض ہیں۔فرض کیا ہوتا ہے؟ فرض نماز کے اُس حصہ کو کہتے ہیں
جس کے بغیر نماز ہو ہی نہیں سکتی۔اور فرض اس نماز کو کہتے ہیں کہ جوا گر نہ پڑھی جائے تو پھر اللہ کی
نافرمانی ہو جائے گی اور ہم سمجھیں گے کہ ہم نے جیسا فرض تھا، ادا نہ کیا۔جیسے ہم کہتے ہیں کہ تمہارا
فرض ہے کہ پڑھائی کرو۔تمہارے فرض ہے کہ یہ کرو۔۔۔۔وہ کرو۔اگر تم نہ کرو گے تو فرض ادا نہیں
ہوگا۔تو صبح کی جو دورکعتیں ہیں نماز فجر کی ، وہ فرض ہیں ، ان کے بغیر تو گویا نماز ہی نہیں ہوگی۔خانہ
خالی رہ گیا۔سارے دن کی نمازیں بھی ساتھ برباد۔سنتیں کیا ہوتی ہیں ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نماز فرض سے پہلے اور فرض کے بعد جو رکعتیں
ہمیشہ پڑھا کرتے تھے ان کو ہم سنتیں کہتے ہیں۔لیکن سنتیں دوطرح کی ہوتی ہیں۔ایک مؤکدہ اور
ایک غیر مؤکدہ۔یہ تشریح فقہ کی باتیں ہیں ، ان فقہ کی باتوں سے میں آپ کو تنگ نہیں کروں گا۔جو
باتیں یاد رکھنی لازمی ہیں وہ یہ ہیں کہ صبح کی سنتیں معاف نہیں ہوتیں۔صبح کی دوستیں آپ سفر میں
بھی پڑھیں گے۔یہ سفر میں بھی نہیں گریں گی۔حالانکہ ظہر کی پہلی سنتیں اور بعد کی سنتیں سفر میں
ہوں تو غائب۔فرض پڑھ لیں تو وہی کافی ہے۔لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریق تھا کہ آپ
تدريس نماز
45۔۔۔۔۔۔صبح کی دو سنتیں کبھی بھی نہیں چھوڑتے تھے۔اس لئے یہ فرض کے قریب قریب ہو جاتی ہیں۔فرض تو
نہیں لیکن جیسا کہ فرض۔دور کعتیں سنت کی پہلے اور پھر فرض۔لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صبح
کی سنتیں ہلکی پڑھا کرتے تھے۔ایک ہی نماز ہے آپ کی جس کو ہمیشہ بہت ہی ہلکا کر لیا کرتے
تھے۔یعنی صبح کی نماز پہ جانے سے پہلے سنتیں تیز پڑھتے تھے۔دیکھنے والے بعض اوقات حیران
ہوتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اتنا تیز یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے تیز۔ہمارے لحاظ سے تیز نہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسی نمازیں پڑھتے تھے ان کے مقابل پر صبح
کی سنتیں بہت ہلکی لگتی تھیں۔چونکہ تہجد کے بعد نماز پہ جانے سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
آرام فرماتے تھے اور پھر جلدی کرتے تھے نماز پہ جانے کے لئے۔بہتر یہ ہے کہ سنت گھر میں
پڑھیں اور فرض مسجد میں جا کر پڑھیں۔تهجد
نماز تہجد نفل ہے۔اصل نفل یہی ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے ﴿ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً
لكَ نَافِلة سے مراد نفل ہے۔لیکن نفل تو انسان سارا دن پڑھ سکتا ہے۔ہر نماز کے بعد پڑھ
سکتا ہے۔بعض لوگ مغرب کے بعد پڑھتے ہیں ، بعض عشاء کے بعد پڑھتے ہیں۔تو یہ سب نوافل
ہیں نفل
کی جمع نوافل ہے۔تہجد کے بعد آخر پر ایک رکعت پڑھ لیں تو یہی وتر ہو جاتے ہیں۔تہجد کے وقت نماز پڑھیں،
قرآن پڑھیں، گھنٹہ، ڈیڑھ گھنٹہ، کاموں کے لحاظ سے جتنی توفیق ملے ٹھیک ہے۔قرآن شریف
میں فرمایا مَا تَيَسَّرَ تَيَسَّر کا مطلب ہے توفیق۔تو قرآن پڑھنے کی نماز میں جتنی بھی توفیق
ملے ویسا ہی پڑھیں اور تہجد بھی اپنی توفیق کے مطابق پڑھے۔نماز آرام سے پڑھنی ہوتی ہے۔مرغی کی طرح ٹھونگے نہیں مارنے ، آرام سے نماز پڑھتے ہیں۔اس لئے اس تہجد کی نماز میں وقت چاہئے۔جلدی میں تو نہیں ہو سکتی۔مگر وقت کے لحاظ سے آپ
اپنے لئے چن لیا کریں۔جتنی تہجد پڑھنی ہو شوق سے پڑھیں۔اردو کلاس نمبر ۳۲۱ منعقد ۱۲۰ار نومبر ۱۹۹۷ء ) ( بحواله الفضل انٹر نیشنل ۹ رمئی ۲۰۰۳ء)