سُوْرَۃُ الْحِجْرِ

تفسیر کبیر (جلد ۵), حصہ 6

شروع کرتا ہے۔مگر پھر بھی وہ ناکام رہتاہے۔غرض اس آیت سے ثابت ہے کہ شیطان کاکلام الٰہی کو اچکنے کاکام کلام الٰہی کے اعلان کے بعد شروع ہوتا ہے۔اوراس بارہ میں سماء الدنیا سے مراد نبی کی مجلس ہے۔نہ کہ وہ فضا ء یا جَوّ جو ہمیں اپنے سروں کے اوپر نظرآتاہے۔نہ رسول کریم صلعم کے وقت نہ اس سے پہلے کبھی جنوں کو غیب کا علم ہوا (۷)یہ تو عام آیات تھیں۔ایک آیت خاص جنّوں کے متعلق بھی ہے۔جس سے ظاہر ہے کہ نہ رسول کریمﷺ کے وقت میں نہ اس سے پہلے کبھی بھی جنّوں کو غیب کا علم حاصل ہواہے نہ پورا نہ ادھورا۔اور وہ آیت یہ ہے۔فَلَمَّا قَضَيْنَا عَلَيْهِ الْمَوْتَ مَا دَلَّهُمْ عَلٰى مَوْتِهٖۤ اِلَّا دَآبَّةُ الْاَرْضِ تَاْكُلُ مِنْسَاَتَهٗ١ۚ فَلَمَّا خَرَّ تَبَيَّنَتِ الْجِنُّ اَنْ لَّوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَ الْغَيْبَ مَا لَبِثُوْا فِي الْعَذَابِ الْمُهِيْنِ۔(سبا:۱۵) یعنے جب حضرت سلیمان پر ہم نے موت وارد کی تو ان کی موت کا علم جنّوں کو اس وقت تک نہ ہو سکا۔جب تک کہ دابۃ الْارض نے جو ان کے عصا کو کھارہا تھا انہیں خبر نہ دی پھر جب وہ گر گئے تو جنّوں نے یہ امر معلوم کر لیا۔کہ اگر انہیں غیب کا کچھ بھی علم ہوتا تو وہ اس ذلیل کرنے والے عذاب میں مبتلا نہ رہتے۔اس آیت سے ظاہر ہے کہ رسول کریم ﷺ سے پہلے زمانہ میں بھی جنّوں کو غیب کا علم حاصل نہ تھا۔اگر وہ آسمان پر سے سنا کرتے ہوتے تو انہیں حضرت سلیمان کی وفات کا علم کیوں حاصل نہ ہوتا۔یہ ظاہر ہے کہ حضرت سلیمان چونکہ نبی تھے۔ان کی وفات کی خبر ضرور الہاماًاور خاص اہتمام سے فرشتوں پر نازل ہوئی ہوگی۔کیونکہ نبی کی بعثت اور موت دونوں اہم امور ہوتے ہیں۔تفاسیر کا یہ دعویٰ کہ جنوں کو رسول کریم صلعم کی بعثت کا علم شہب کے گرنے سے ہوا غلط ہے تیسر ا دعویٰ تفاسیر میںیہ کیا گیا ہے کہ جنّوںکو بلکہ ابلیس کو رسول کریم ﷺ کی بعثت کا علم آسمانی شہب کے بعد ہوا ہے اور وہ بھی جب کہ رسول کریم ﷺ کو باجماعت نماز پڑھتے ہوئے انہوں نے دیکھا۔جیسا کہ تاریخوں سے ثابت ہے۔رسول کریم ﷺ نے نماز با جماعت پبلک میں کئی سال بعد شروع کی ہے(سیرۃ النبی لابن ہشام باب اسلام عمر بن الخطاب )۔پس اگر یہ معنے درست ہیں۔تو اس کے یہ معنے ہوںگے۔کہ رسول کریم ﷺ کی بعثت کے کئی سال بعد تک ابلیس کو یہ معلوم ہی نہ تھا۔کہ کوئی رسول مبعوث ہو اہے۔حالانکہ یہ صریح تعلیم قرآن کے خلاف ہے اور واقعہ کے خلاف ہے۔نبی کی بعثت پر شیطان کے گھر میں ماتم نبی کے دعویٰ کے ساتھ ہی شیطان کے گھر میں ماتم پڑجاتا ہے اور اسی وقت سب شیطان خواہ شیاطین الانس ہوں۔خواہ شیاطین الجنّ ہوں۔اس کی اور اس کی جماعت کی مخالفت

شروع کردیتے ہیں۔پس یہ کہنا۔کہ کئی سال تک ابلیس کو اور دوسرے شیاطین کو اس کا علم ہی نہ تھا۔کہ رسول کریم ﷺ مبعوث ہوچکے ہیں۔سنت الٰہیہ کا ردّ ہے اور واقعات کے خلاف۔اگر شیطان کوآپؐ کی بعثت کا علم نہ تھا۔تو مکہ میں مخالفت کا طوفان بے تمیزی کہاں سے اٹھ رہا تھا۔ابلیس کے کوئی بھی معنی کرو۔اس کا نبی کریم ﷺ کی بعثت سے ناواقف رہنا خلاف عقل۔خلاف قرآن اور خلاف سنت الٰہیہ ہے۔قرآن کریم صاف فرماتا ہے۔وَ كَذٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا شَيٰطِيْنَ الْاِنْسِ وَ الْجِنِّ يُوْحِيْ بَعْضُهُمْ اِلٰى بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُوْرًا۔(الانعام :۱۱۳) شیٰطین الانس و الجن کو نبی کی بعثت کا علم فوراً ہو جاتا ہے جس سے ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ خود شیاطین الانس والجنّ کو نبیوں کی بعثت کا علم مناسب ذرائع سے دے دیتا ہے اور وہ نبی کی بعثت کے معاً بعد اُس کی مخالفت شروع کردیتے ہیں اور ایک دوسرے کی مدد شروع کردیتے ہیں پھر ابلیس یا اس کے چیلوں کا اس خبر سے ناواقف رہنا کیا معنے رکھتا ہے یاد رہے کہ اس مضمون میں بغرض سہولت اور حجت ابلیس یا جن وغیرہ کے الفاظ کے متداول معنے میںنے لئے ہیں اس سے یہ نہ سمجھنا چاہیے۔کہ میرے نزدیک وہی معنی درست ہیں۔اس کی بحث اپنے موقعہ پر آئے گی کہ میرے نزدیک ابلیس شیطان یا جنّ کے کیا معنے ہیں ؟ جنوں کا ایک دوسرے پر چڑھ کر غیب کا حاصل کرنے کا مطلب اس جگہ ایک سوال رہ جاتا ہے۔کہ جب غیب کا علم آسمان سے لینا یا آسمان سے خبروں کا سننا جنّوں کے لئے ناممکن ہے تو پھر حدیثوں میںجو آتا ہے کہ جنّ ایک دوسرے پر چڑھ کر آسمان کی خبر سنتے ہیں۔اس کا کیا مطلب ہوا ؟اس کا جواب یہ ہے۔کہ اس سے مراد انبیا ء کی باتوں کو سننا ہے اور ایک دوسرے پر چڑھ کر سننے سے یہ مراد ہے۔کہ آئمۃ الکفر خود انبیا ء کی مجالس میں حاضر نہیںہوتے اور براہ راست اپنے دلوں کے شکوک کو دُور نہیں کرواتے۔بلکہ ہمیشہ کئی واسطوں اور بزعم خود ہوشیاری سے ان کی تبلیغ اور تعلیم کو معلوم کرتے ہیں۔پھر چونکہ اوّل تو اُن کی اپنی نیّت خراب ہوتی ہے۔دوسرے وہ سنی سنائی باتوں پر اپنی مخالفت کی بنیاد رکھتے ہیں۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس قدر جھوٹ ان کے بیان میں مل جاتا ہے کہ ایک بات سچی ہو تو سوجُھوٹی ہوتی ہیں۔شیطانوں پر شہاب گرنے سے مراد اور یہ جو حدیثوں میں آتا ہے کہ کبھی شیطان لوگوں تک بات پہنچا دیتے ہیں۔اور پھر شہاب ان پر گرتا ہے۔اور کبھی بات پہنچانے سے پہلے شہاب ان پر گرجاتا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ بعض لوگ نبیوں پر گستاخی کرنے کے جرم میں فوراً پکڑے جاتے ہیں۔اور بعض کو حکمت الٰہی لمبی مہلت دے دیتی ہے۔اور وہ لوگوں کو خوب بھڑکاتے رہتے ہیں۔یہاں تک کہ ایک دن شہاب ان کو بھی آکر پکڑ لیتا ہے۔

شیطانوں پر شہب کے گرنے کا دو حدیثوں میں ذکر میں اس جگہ دو حدیثیں بھی درج کردیتا ہوں تاکہ اصل الفاظ حدیث کے بھی مستحضر رہیں۔ایک روایت بخاری کی ہے جو یہ ہے… عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَیَبْلُغُ بِہِ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلّمَ قَالَ اِذَا قَضَی اللّٰہُ الْاَمْرَ فِی السَّمَاءِ ضَرَبَتِ الْمَلَا ئِکَۃُ بِاَجْنِحَتِہَا خُضْعَانًا لِقَوْلِہِ کَالسِّلْسِلَۃِ عَلٰی صَفْوَانٍ قَالَ عَلِیٌّ وَقَالَ غَیْرُہُ صَفْوَانٍ یَنْفُذُھُمْ ذٰلِکَ فَاِذَافُزِّعَ عَنْ قُلُوْبِھِمْ قَالُوْا مَاذَاقَالَ رَبُّکُمْ قَالُوْا للِّذِیْ قَالَ الْحَقُّ وَھُوَ الْعَلِّیُّ الْکَبِیْرُ فَیَسْمَعُہَا مُسْتَرِقُوْالِسَّمْعِ وَ مُسْتَرِقُوْ السَّمْعِ ھٰکَذَاوَاحِدٌ فَوْقَ آخَرَ وَوَصَفَ سُفْیَانُ بِیَدِہِ وَفَرَّجَ بَیْنَ اَصَابِــعِ یَدِہِ الیُمْنَی نَصَبَھَا بَعْضَہَا فَوْقَ بَعْضٍ فَرُبَّمَا اَدْرَکَ الشِّہَابُ الْمُسْتَمِعَ قَبْلَ اَنْ یَرْمِیَ بِھَا اِلٰی صَاحِبِہِ فَیُحْرِقَہُ وَرُبَّمَا لَمْ یُدْرِکْہُ حَتّٰی یَرْمِیَ بِہَااِلَی الَّذِیْ یَلِیْہِ اِلَی الَّذِی ھُوَاَسْفَلَ مِنْہُ حَتّٰی یُلْقُوْھَا اِلَی الْاَرْضِ وَ رُبَّمَا قَالَ سُفْیَانُ حَتّٰی تَنْتَھِیَ اِلَی الْاَرْضِ فَتُلْقَی عَلَی فَمِ السَّاحِرِ فَیَکْذِبُ مَعَہَامِائَۃَ کَذْبَۃٍ فَیُصَدَّقُ فَیَقُوْلُوْنَ اَلَمْ یُخْبِرْنَا یَوْمَ کَذَاوَکَذَا یَکُوْنُ کَذَاوَکَذَافَوَجَدْنَا ہُ حَقًّا لِلْکَلِمَۃِ الَّتِیْ سُمِعَتْ مِنَ السَّمَاءِ(بخاری کتاب التفسیر سورۃ الحجر باب قولہ الا من استرق السمع)دوسری روایت ابن ابی حاتم کی ہے۔جو یہ ہے۔قَالَ اِبْنُ اَبِی حَاتِمٍ…عَنِ النَّوَاسِ بْنِ سَمْعَانٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلّمَ اِذَا اَرَادَ اللہُ تَبَارَکَ وَتَعَالیٰ اَنْ یُّوْحِیَ بِاَمْرِہِ تَکلَّمَ بِالْوَحْیِ فَاِذَاتَکَلَّمَ اَخَذَتِ السَّمٰوٰتُ مِنْہُ رَجْفَۃً اَوَقَالَ رِعْدَۃٌ شَدِیْدَۃٌ مِنْ خَوْفِ اللہِ تَعَالیٰ فَاِذَاسَمِعَ بِذَالِکَ اَھْلُ السَّمٰوٰتِ صَعِقُوْا وَخَرُّوْ ا لِلہِ سُجَّدًا فَیَکُوْنُ اَوَّلُ مَنْ یَرْفَعُ رَأْسَہُ جِبْرِیْل عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ فَیُکَلِّمُہُ اللہُ مِنْ وَحْیِہِ بِمَا اَرَادَفَیَمْضِی بِہٖ جِبْرِیْلُ عَلَیْہ الصّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلَی الْمَلٰئِکَۃِ فَکُلَّمَا مَرَّ بِسَمَاءٍ سَمَاءً یَسْأَلُہُ مَلَائِکَتُھَا مَاذَا قَالَ رَبُّنَا یَاجِبْرِیْلُ فَیَقُوْلُ عَلَیْہِ السَّلَامُ قَالَ الْحَقُّ وَھُوَ الْعَلِیُّ الْکَبِیْرُ۔فَیَقُوْلُوْنَ کُلُّھُمْ مِثْلَ مَا قَالَ جِبْرِیْلُ فَیَنْتَھِیْ جِبْرِیلُ بِالْوَحْیِ اِلٰی حَیْثُ اَمَرَہُ اللہُ تَعَالیٰ مِنَ السَّمَاءِ وَالْاَرْضِ (تفسیر ابن کثیر سورۃ الحجر)۔ابن ابی حاتم کی اس روایت سے معلوم ہوتاہے کہ وحی جبریل کی حفاظت میں اس مقام تک پہنچادی جاتی ہے جو وحی کے لئے مقرر ہے یعنے رسول تک۔پس دوسری روایات جو بتاتی ہیں۔کہ جنّ اسے چک لیتے ہیں۔ان کے یہی معنے ہوسکتے ہیں کہ مورد وحی کے پاس جب وحی پہنچ جاتی ہے۔اورجب و ہ اس کا اعلان کردیتاہے۔اس کے بعد شیطان اُسے اچکتے ہیں۔اور کئی جھو ٹ ملا کر انہیں اپنے اتباع میں پھیلادیتے ہیں۔نبیو ں کی باتیں اس زمانہ کے

لوگوں کے لئے عجیب توہوتی ہی ہیں پہلے تولو گ حیران ہوتے ہیںکہ کیا یہ مدعی ایسی ایسی باتیں کرتاہے؟مگر کبھی نبی کے اتباع سے جب وہ اس حصہ کو سنتے ہیں جو شیطانوں نے صحیح بیان کیا تھا۔توا ن کے اتباع یقین کرلیتے ہیں۔کہ جو دوسری باتیں انہوں نے بیان کی تھیں۔وہ بھی صحیح تھیں۔اورآپس میں کہتے ہیں کہ دیکھا فلاں بزرگ نے فلاں د ن ان کے بارہ میں یہ با ت کہی تھی۔وہ درست نکلی۔اس مدعی کے مرید خود اس کی تصدیق کرتے ہیں۔پس اس سے ان کو ان جھوٹوں پر بھی یقین آجاتاہے۔جو ان کے سرداروں نے نبیوں کی طرف منسوب کئے ہوئے ہوتے ہیں۔وہ سمجھتے ہیں۔کہ نبی کے اتباع ان باتوںکو ہم سے چھپاتے ہیں۔اصل بات وہی ہے جو ہمارے لیڈروں نے کہی تھی۔یہ ایک عجیب سلسلہ ہے جو ہرنبی کے وقت میں چلتاہے اورلاکھو ںآدمی جو اپنی تحقیق کامدار اپنے لیڈروںکے بیانات پر رکھتے ہیں۔اورذاتی تحقیق کی زحمت گوارانہیں کرتے۔ا س بلا میں گرفتار ہو کر صداقت سے محروم رہ جاتے ہیں۔ان آیات کے متعلق جو معانی عوام میں مشہور ہیں۔یابعض مفسرین نے صحیح روایات کا مفہوم غلط سمجھنے کی وجہ سے یاکمزورروایات کوصحیح تسلیم کرلینے کی وجہ سے قرآن کریم کے منشاء کے خلاف لکھے ہیں۔ان کے متعلق بعض اورغور طلب امور بیان کرکے میں اس تعلیق کو ختم کرتاہوں۔گرنے والے وجود سے مراد ستارے نہیں بلکہ شہب ہیں گرنے والے وجود سے مراد ستارے نہیں بلکہ شُہب ہیں۔پس وہ معترضین جو کہتے ہیں کہ گویا قرآن کریم کے نزدیک آسمان سے گرتی ہو ئی نظر آنے والی روشنی حقیقی ستار ے ہوتے ہیں۔درست نہیں۔نہ یہ بات قرآن کریم میں ہے نہ اس کے معتبر مفسر یہ معنے کرتے ہیں۔بلکہ مفسرین توالگ رہے کفار تک بھی اس امر کو سمجھتے تھے۔کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی علامت یہ نہ تھی کہ ستارے ٹوٹیں بلکہ یہ تھی کہ شُہب گریں۔(جیسا کہ اوپر طائف والوں کاواقعہ بیان ہوچکاہے۔) آسمان کے محفوظ ہونے کے باعث شیطان وہاں سے کوئی بات نہیں اچک سکتے قرآن کریم میں متواتر یہ بیان ہواہے کہ ہم نے آسمان کی حفاظت کی ہے۔پس جس کی حفاظت اللہ تعالیٰ نے کی ہے اس سے شیطان کس طرح کو ئی بات اُچک سکتے ہیں۔جب سماء دنیا تک کلام اُتر آتاہے۔اورشیطان وہاں سے اسے اُچک لیتے ہیں۔توسوال یہ ہے کہ کیا فرشتے اس کلام کو نبی پر جلدی اتارتے ہیں۔یا شیطان اپنے اولیا ء پر۔اگر فرشتے پہلے اُتاردیتے ہیں۔توشیطانوں کو آسمان سے اُچکنے کاکیافائد ہ ہوا۔نبی کے منہ سے اس خبر کودنیا پہلے ہی سن چکی ہو گی۔اوراگر یہ کہا جائے۔کہ فرشتے نبی تک دیر میں پہنچتے ہیں شیطان اپنے اولیا ء تک جلد پہنچ جاتے ہیں۔توسارے خدائی سلسلہ پر اعتراض ہوگا۔اگر باوجود

اس قدر حفاظت کے جواللہ تعالیٰ بیان فرماتا ہے۔شیطان کلام کے پہنچنے سے پہلے ہی اسے اچک لیتے ہیں توپھر نبیوںکے کلام پر کیا اعتباررہا۔جس طرح شیطان اسے اچک سکتے ہیں اس میں کچھ ملابھی سکتے ہیں (گو بعض لوگوں نے اس خیال کا بھی اظہارکیا ہے کہ شیطان نبی کی زبان پر بھی بعض کلمات جاری کردیتاہے۔العیاذ باللّٰہ)(تفسیر ابن کثیر زیر آیت وما ارسلنک من قبلک من رسول۔) اگریہ ممکن ہے کہ شیطا ن باوجو د حفاظت کے خدائی کلام کو اُچک لیتے ہیں۔تب تو یہ بھی کہاجاسکتاہے کہ ممکن ہے۔خدا تعالیٰ کی حفاظت کے باوجود وہ نبی کو ہلا ک بھی کردیں نعو ذ باللہ من ذالک۔مگر جس طرح یہ نہیں ہوسکتا۔اسی طرح یہ بھی نہیں ہوسکتا۔کہ کلام الٰہی کو شیطا ن اُچک کر لے جائے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ قرآن کریم میں اِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ یا اِلَّامَنْ خَطِفَ الْخَطْفَۃَ فرما کر خود ہی فرما دیا ہے کہ شیطان کچھ سن لیتا ہے یااچک لیتا ہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ اِلَّا اللہ تعالیٰ کے فعل کے بارہ میں نہیں۔بلکہ شیطان کے بارہ میں ہے۔اگر اللہ تعالیٰ یہ فرماتاکہ ہم اپنے کلام کی حفاظت کرتے ہیں۔سوائے کچھ تھوڑے سے کلام کے جو ہم شیطان کو دے دیتے ہیں۔تب تو یہ جوا ب صحیح ہوتاکہ خدا تعالیٰ کی طاقت پر اعتراض نہیں کیونکہ وہ اپنی مرضی سے دیتاہے۔لیکن عبارت یو ں نہیں۔عبارت تو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ توحفاظت کرتاہے لیکن شیطان اچک لے جاتا ہے اور یہ معنی نہ صرف نبی اور کلام الٰہی کی شان کے خلاف ہیں بلکہ ان سے تونعوذ باللہ من ذالک اللہ تعالیٰ کی بے بسی اور بے کسی بھی ظاہر ہوتی ہے۔اگر یہ معنے درست ہوں۔توچاہیے کہ جب کو ئی نجومی حساب لگائے اورکوئی زائچہ تجویز کرے۔اسی وقت شُہب آسمان سے گرنے لگیں۔مگریہ نہیں ہوتا۔پس واقعات ان معنوں کو ردّ کر رہے ہیں۔رات دن ہزاروں نجومی۔کاہن۔رمّال۔جفّار۔جوتشی۔پنڈت۔سٹرانومر۔سٹارلو جر ان کاموں میں مشغول ہیں اورغیب کی خبریں معلوم کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔اگر ان لوگوں کا تعلق شیطانوں سے ہے اورشیطان آسمان سے اچک کر انہیں خبریں بتاتے ہیں۔تورات اوردن شہب کی بارش ہوتی رہنی چاہیے۔اگر کہا جائے کہ شہب اسی وقت گرتے ہیں۔جبکہ شیاطین باتیں سنیں۔تواس کے معنی یہ ہوں گے۔کہ نبیوں کے زمانہ میں شیطان زیادہ باتیں سنتے ہیں اوراچک کر لے جاتے ہیں۔حالانکہ نبی کا زمانہ تو زیادہ محفو ظ زمانہ ہوتاہے۔اورہونا چاہیے۔پھر سوال یہ ہے۔کہ یہ امتیاز کیونکر کیاجائے۔کہ نبی کے زمانہ میں تونجومی شیطانوں سے خبریں سن کر لوگوںکو سناتے ہیں اور دوسرے زمانہ میں صرف حسا ب لگاکر سنادیتے ہیں؟کیونکہ دونوں قسم کی خبرو ں میں کوئی فرق کرناپڑے گا۔یاتو یہ کہنا ہوگا۔کہ نبی کے

زمانہ میں نجومیوں کی باتیں زیادہ سچی ہوتی ہیں۔جو بالبداہت غلط ہے یاپھر ماننا پڑے گا۔کہ ہر زمانہ میں ہی نجومی شیطانوں سے باتیں پوچھ کر آگے لوگوں کو سناتے ہیں اورجوشخص ستاروں کا تھوڑا ساعلم بھی جانتا ہو۔وہ بتاسکتاہے کہ یہ خلاف عقل بات ہے۔علم نجوم و رمل وغیرہ گو لغو اورفضول ہیں۔مگر حسابی اصول پر قائم ہیں۔جنّات کا اس معاملہ میں کوئی بھی دخل نہیں۔ہاں ایک گروہ ہے۔جو ارواح سے اپنا تعلق ظاہر کرتاہے اور وہ وہ گروہ ہے جو اپنے آپ کو روحانی کہتے ہیں انگریزی میں یہ لوگ سپر چولسٹ کہلاتے ہیں۔ان لوگوں کا دعویٰ ہے۔کہ وہ ارواح سے ملتے او رباتیں کرتے ہیں۔ان کا ذکر بھی آیات مذکو ر ہ میں نہیں ہوسکتا۔کیونکہ ان کے متعلق بھی ہم نہیں دیکھتے کہ اِدھر وہ حاضرا ت کاعمل کریں اوراُدھر شہب گر نے لگیں۔اس نام نہاد علم کی طرف منسوب ہونے والے لو گ یا تو ٹھگی اورفریب کے مرتکب ہوتے ہیں او ران کی بھی کافی تعدا د ہے یاپھر وہ دھوکہ خوردہ لوگ ہیں جو انسانی دماغ کی باریکیوں کو نہ سمجھتے ہوئے بعض باریک روحانی قویٰ کو عالم اُخروی کی ارواح کا عمل اور تاثیر قرار دے لیتے ہیں۔بہر حال نہ ان کی مزعومہ ارواح آسمان سے سنتی ہیں اورنہ ان پر شہاب گرتے ہیں۔خلاصہ یہ کہ ان آیا ت میں کلام الٰہی کی حفاظت کا ذکر ہے اوراللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ نبی پرکلام کے نازل ہونے تک کوئی اسے معلوم نہیں کرسکتا۔جب وہ نازل ہو جاتا ہے تو پھر شیاطین الانس والجن اسے مختلف ذرائع سے اچک کر اس میں جھوٹ ملا کر لوگوں میں پھیلاتے ہیں او رنبی کے خلاف انہیں اکساتے ہیں۔یہ ظاہر ہے کہ ایسے ہی موقع پر جھوٹ ملانے کافائدہ ہو سکتا ہے۔ورنہ جنّ آسمان سے غیب سنیں تو وہ پاگل ہیں کہ اس میں جھوٹ ملا کر اپنی عزت کھوئیں۔ہاں! نبی کے کلام میں ان کے دشمن جھوٹ ملاتے ہیں۔تاکہ لوگوں کو جوش دلائیں اور ان کے خلاف اُکسائیں۔کوئی صحیح حوالہ لیا۔اس کے غلط معنے کئے یاایک ٹکڑہ لیا۔اور سیاق و سباق سے الگ کر کے اس کے مضمون سے لوگوں کو جوش دلایا۔یہ نبیوں کے دشمنوں کا روزمرہ کامشغلہ ہے۔اوریہی وہ اچکنا ہے۔جسے اللہ تعالیٰ کی مشیت نے جائز رکھا ہے۔اور اس سے نبی کے مشن کی حفاظت نہیں کی۔شیطانوں کو کلام الٰہی کے غلط معانی پھیلانے کی اجازت اللہ تعالیٰ نے کسی مصلحت کی بناء پر دے رکھی ہے بلکہ فرماتا ہے۔کہ ہم دشمنوں کو ا سکاخود موقع دیتے ہیں جیسے خود فرمایا وَ كَذٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا شَيٰطِيْنَ الْاِنْسِ وَ الْجِنِّ يُوْحِيْ بَعْضُهُمْ اِلٰى بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُوْرًا (الانعام :۱۱۳) اور فرماتا ہے۔وَ كَذٰلِكَ جَعَلْنَا فِيْ كُلِّ قَرْيَةٍ اَكٰبِرَ مُجْرِمِيْهَا لِيَمْكُرُوْا فِيْهَا (الانعام :۱۲۴) اور اسی طرح ہم نے ہر(نبی کی )بستی میں اس کے بڑے

مجرموں کو ایسا ہی بنادیا ہے۔(اس کا ذکر پہلی آیت میں آیا ہے۔کہ شیطان اپنے دوستوں کوالہام کرتے او رنبی کے خلاف جھگڑنے کے لئے اُکساتے ہیں )اس کانتیجہ یہ ہوتاہے کہ وہ نبی کے خلاف خوب تدبیریں کرتے ہیں۔غرض جہاں کلام الٰہی کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ حفاظت حاصل ہے۔کہ اس میں کوئی ظاہری یا باطنی دشمن تبدیلی نہیں کرسکتا۔وہاں اللہ تعالیٰ نے شیطانی لوگوںکو اپنی مصلحت سے اس امر کی اجازت دے رکھی ہے۔کہ اس کلام کے غلط معنے لوگوں میں پھیلائیں۔یانبی کی وحی کے متعلق جھوٹ بو ل بول کر لوگوںکو جوش دلائیں۔لیکن جب وہ ایسا کرچکتے ہیں توپھر ان پر آسمان سے شہا ب گرتا ہے۔او ر نبی کے ذریعہ سے ان کے فریب کا پردہ چاک کردیاجاتاہے۔یہ وہ استثناء ہے کہ اس سے نہ خدا تعالیٰ کی طاقت پر حرف آتا ہے نہ دین مخدوش ہوتا ہے۔کیونکہ اس قسم کی شرارت کو اللہ تعالیٰ نے خود ہی مستثنیٰ کردیا ہواہے۔نیز اس قسم کی شرارت سے دین میں کچھ حرج نہیں آتا۔وہ اپنی جگہ محفوظ رہتاہے۔یہ جھوٹی باتیں صرف دشمنوں میں پھیلائی جاتی ہیں اوردشمن کی چند روزہ خوشی کاموجب ہوتی ہیں۔کلام الٰہی کے خلاف شرارتیں کرنے والے دو قسم کے لوگ یہ بھی یادرکھناچاہیے کہ قرآن کریم سے یہ بھی معلوم ہوتاہے۔کہ کلام الٰہی کے خلا ف اس قسم کی شرارتیں کرنے والے دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ایک اندرونی دشمن یعنی منافق۔اورایک بیرونی دشمن۔اس کا ثبوت اس امر سے ملتاہے کہ سورئہ حجر اورسورئہ ملک میں تو شیطان رجیم کی طرف اس فعل کو منسوب کیا گیا ہے۔اورسورئہ صافات میں شَیْطانٍ مَارِد کی طرف۔اورلغت میں جہاں رجیم کے معنے دھتکارے ہوئے دور رکھے گئے کے ہیں مَارِد کے معنی باغی کے ہیں۔پس سورئہ حجر اورسورئہ ملک میں ان دشمنانِ دین کا ذکر ہے جو کفار میں سے ہوں۔یعنی جن کو ظاہر میں بھی اسلام کے قریب آنے کی توفیق نہ ملی ہو۔بلکہ وہ اس سے دور رکھے گئے ہوں اوربتایاہے کہ ان کے حملوں سے اللہ تعالیٰ قرآن کریم کی حفاظت کرے گا۔اورسورئہ صافات میں یہ بتایاہے کہ بعض لوگ مسلمان کہلاتے ہوئے بھی نادانستہ یا شرارتاً قرآنی مطالب کو بگاڑ کر پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔وہ شیطان ماردٍ ہوں گے۔یعنے ظاہر میں تو مسلمان کہلائیں گے لیکن درحقیقت اسلام کے دانستہ یا نادانستہ باغی ہوں گے ان کے فساد کو بھی اللہ تعالیٰ دور کرے گا۔یہ آئندہ کے لئے پیشگوئی ہے او ر بتایا ہے۔کہ جب بھی مسلما ن قرآنی مطالب کے سمجھنے سے قاصر ہوجائیں گے اوراس کے مطالب کو بگاڑ دیں گے۔اللہ تعالیٰ مامور مبعوث کر کے ان کے شرا ور فتنہ سے قرآن کریم کو محفوظ کرے گا۔فَتَبَارَکَ اللہُ اَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَ۔ایک بات او ربھی یاد رکھنے کے قابل ہے او روہ منجمین اورنام نہاد روحانیین کے بارہ میں ہے۔انبیاء کاوجود

ان کے خیالات کاقلع قمع بھی کرتا رہتا ہے پس ضمنی طور پر ان کے متعلق بھی یہ آیت چسپاں ہوسکتی ہے مگر خود علم نجوم یا تاثیرات نجوم کاتعلق جہاں تک حقائق سے ہے۔یہ ہر گز اسلام کے خلاف نہیں۔قرآن کریم ہمیں قوانین نیچر کے سیکھنے کاخود حکم دیتا ہے۔پس یہ ناممکن ہے کہ ایک طرف تو وہ علم ہیئت میں حکمتیں رکھے۔ان کے سیکھنے کاحکم دے اورپھر جو ان حکمتوں کو سیکھنا چاہے۔اس پر شہب مارے جائیں۔اسلام وہم او رشرک سے روکتا ہے۔پس جہاں تک ان علوم کا تعلق تخمین اوروہم سے ہے وہ ناجائزہیں اورجب ان کو مذہب کی طرح سمجھاجاتا ہے۔وہ شرک بن جاتے ہیں ستاروں کی حرکات میں تاثیرات یقیناً ہیں لیکن وہ قانون قدرت کا ایک جز و ہیں۔ہزاروں امور ایک وقت میں تاثیر ڈال رہے ہوتے ہیں۔اپنی ذات میں کامل تاثیر جو دوسرے کی محتاج نہیں صرف اللہ تعالیٰ کی ہے۔ستاروں کی قطعی تاثیر کا خیال رکھنے والا مشرک ہے پس ستارے کیا کسی اور مادی سبب کے متعلق بھی اگر کوئی شخص خیال کرے کہ وہ قطعی اوریقینی تاثیر رکھتا ہے توو ہ مشرک ہے۔اسی وجہ سےرسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مَنْ قاَلَ مُطِرْنَا بِنَوءِ کَذَاوَکَذَافَھُوَ کافرٌ بی وَمومنٌ بالکوکبِ جو کہے فلاں فلاں ستار ہ کی تاثیر کی وجہ سے ہم پر بارش ہوئی وہ کافر ہے (بخار ی کتاب الاذان باب یستـقبل الامام الناس اذا سلم )ستارو ں کی تاثیرات میں اول تو سینکڑوں وہمی باتیں شامل کردی گئی ہیں لیکن جو علمی طورپر ثابت ہیں و ہ بھی ہزاروں اسبا ب میں سے ایک سبب ہے مسبب الاسباب خداان کانگران اور موکل ہے پس اسی پر توکل چاہیے۔نجومیوں کے لحاظ سے رجم شیاطین کے معنے نجومیوں وغیرہ کے لحاظ سے اس رجم شیاطین کے یہ معنی بھی ہوسکتے ہیں کہ جس زمانہ میں نبی نہیں ہوتے۔یہ لوگ خوب دعویٰ کرتے رہتے ہیں۔لیکن جب نبی ظاہرہوتے ہیں تو ان کو خوب مار پڑتی ہے یعنی فریب کھل جاتاہے۔اورلوگ مصّفیٰ علم غیب اور تُک بندی میں فرق معلوم کرلیتے ہیں۔وَ الْاَرْضَ مَدَدْنٰهَا وَ اَلْقَيْنَا فِيْهَا رَوَاسِيَ وَ اَنْۢبَتْنَا فِيْهَا اور(ضرور) ہم نے زمین کو پھیلایاہے او راس میں ہم نے محکم پہاڑ قائم کئے ہیں اور(نیز)ہم نے اس میں ہرقسم کی مِنْ كُلِّ شَيْءٍ مَّوْزُوْنٍ۰۰۲۰ موزون(ومناسب) چیزوںکو (پیدا کیااور)بڑھایاہے۔حل لغا ت۔وَالْاَرْضَ مَدَدْنٰھَا وَالْاَرْضَ مَدَدْنٰھَا زمین میں ہم نے کھاد ڈالی ہے۔یاہم نے

اس کو پھیلایاہے۔مزید تشریح کے لئے دیکھو سورۃ رعد آیت نمبر ۴۔مَوْزُوْنٌ وَزَنَ سے اسم فاعل ہے۔اوروَزَنَہُ۔وَزَنًاکے معنے ہیں رَازَثِقَلَہُ وخِفَّتَہُ وَامْتَحَنَہُ بِمَا یُعَادِ لُہُ کہ کسی چیز کے بھاری اورہلکے ہونے کا اندازہ کیا۔اوراس کے بالمقابل وزن کی چیز سے اس کے وزن کا اندازہ معلوم کیا (جیسے بٹّوں سے تولتے ہیں )وَفِی الْاَسَاسِ’’وَزَنْتُ الشَّیْءَ وَرَزَنْتُہُ وَثَقَلْتُہُ اِذَارُزْتَہُ بِیَدِکَ لِتَعْرِفَ وَزَنَہُ ‘‘اوراساس میں یوں لکھا ہے۔کہ وَزَنَ۔رَزَنَ اورثَقَلَ ہم معنے ہیں۔اوران کے معنے ہیں کہ کسی چیز کو ہاتھ میں لے کر اس کے وزن کا اندازہ کیاجائے۔اور وَزَنَ تَمْـرَ النَّخْلَۃِ وزْنًا کے معنے ہیں۔خَرَصَہُ وَحَزَرَہُ کھجور کے پھل کی مقدار کا اندازہ کیا۔(اقرب) پس موزون کے معنے ہوں گے اندازہ کی ہوئی چیز۔وزن کی ہوئی چیز یامتناسب۔تفسیر۔زمین کو پھیلانے اور اس میں کھاد ڈالنے کا مطلب زمین کو ہم نے پھیلایاہے یااس میں کھاد ڈالی ہے۔دونوں معنے ہی اس آیت میں چسپاںہوتے ہیں زمین کو اللہ تعالیٰ نے انسانی ضرور ت کے مطابق پھیلایا ہے یعنی ا س قدر وسیع بنایاہے کہ باوجود گول ہونے کے وہ انسان کے لئے تکلیف دہ نہیں۔بلکہ اس کی گولائی کو وہ محسوس بھی نہیں کرتا اور یہ بھی ٹھیک ہے کہ اس میں کھاد ڈالی ہے کیونکہ زمین نئی نئی طاقتیں دوسرے ستاروں سے حاصل کرتی رہتی ہے۔بلکہ علم ہئیت سے ثابت ہے کہ دوسرے سیاروں سے ذرات زمین پر گرتے رہتے ہیں اوراس کا حجم بڑا ہورہا ہے۔وہ بیرونی کھاد اس کی طاقت کو بہت بڑھاتی رہتی ہے۔کھاد کے بعد پانی کی ضرورت ہوتی ہے سو اس کے متعلق فرمایا۔کہ ہم نے اس میں پہاڑ بنائے ہیں۔جو برفوںکو سمیٹ کر رکھتے ہیں اورپانیوں کاذخیرہ ان کے ذریعہ موجود رہتا ہے اوردریائوں کی مدد سے سب دنیا میں پھیل کر اسے سیراب کرتاہے۔اَنْبَتَ کے دو معنی ا س کے بعد فرماتا ہے۔ہم نے ہر مناسب شے مناسب مقدار میں اُگائی یابڑھائی ہے اَنْبَتَ نَبَاتًا (یعنے اُگانا)زمین سے کسی چیز کو بطریقہ نشوونمانکالنے کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔لیکن محاورہ میں اس کے معنی بڑھانے کے بھی آتے ہیں۔مثلا ً قرآن کریم میں حضرت مریم ؑ کے متعلق آتا ہے۔وَّاَنْۢبَتَهَا نَبَاتًا حَسَنًا(آل عمران :۳۸) اس جگہ یہ لفظ بڑھانے اورترقی دینے کے معنوں میں استعمال ہواہے۔اس آیت میں انبت کےدونوں معنی چسپاں ہوتے ہیں آیت زیر بحث میں یہ لفظ دونوں معنوں میں استعمال ہواہے۔اوراَنْۢبَتْنَا فِيْهَا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ مَّوْزُوْنٍ کے معنے ہیں ہم نے زمین میں ہرمناسب چیز پیداکررکھی ہے۔یااسے ترقی دے رہے ہیں۔یاہرچیز جس کا ایک اندازہ لگایاگیاہے اُسے اُگایا۔یااسے ترقی دی ہے۔

یعنی ہر چیز جو اہل دنیا کی ضرورتوں کو پوراکرنے والی تھی وہ ہم نے اس میں رکھ دی اوروز ن کے معنے اندازہ کے بھی ہیں۔تواس لحاظ سے یہ معنے ہوں گے کہ ہر چیز اندازے کے مطابق ا س میں رکھ دی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ عالم الغیب ہے وہ جانتا ہے کہ کس چیز کی اس میں ضرورت ہے اورکتنی ضرورت ہے۔اس نے کمیت اورکیفیت دونوں کو ملحوظ رکھا ہے۔اس آیت کا پہلی آیتوں سے تعلق اس آیت کا تعلق پہلی آیتوں سے یہ ہے کہ ان میں قرآن کریم کے نزول اوراس کی حفاظت کے غیر معمولی سامانوں کا ذکر تھا۔جو ایک آسمانی مثال سے ثابت کیا گیا تھا۔زمین کے نشو نما پانے اور اس کو کمزوری سے بچانے کے لئے تین سامان اب زمین کی مثال دی کہ زمین میں بھی ہم نے اس کے نشوونماپا نے اورا سکے کمزوری سے بچانے کے لئے غیر معمولی سامان پیداکررکھے ہیں کچھ بیرونی ہوتے ہیں کچھ اندرونی۔(۱)آسمان سے گرنے والا مادہ(۲)پہاڑ(۳)اس کی اندرونی طاقتیں۔یہی حال الٰہی کتاب کا ہوتا ہے۔وہ آسمان سے مدد پاتی رہتی ہے اس کی تائید میں ائمہ لگے رہتے ہیں اوروہ اپنے اندر ذاتی خوبیاں رکھتی ہے۔جن کی وجہ سے اس کے مطالب ہر طبقہ کے لوگوں کے لئے جاذب رہتے ہیں۔وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِيْهَا مَعَايِشَ وَ مَنْ لَّسْتُمْ لَهٗ اوراس میں ہم نے تمہارے لئے اور(ہر)اس (مخلوق)کے لئے (بھی)جسے تم رزق نہیں دیتے معیشت کے بِرٰزِقِيْنَ۰۰۲۱ سامان پیداکئے ہیں۔حلّ لُغَات۔مَعَایِش۔مَعَایِش مَعِیْشَۃٌ کی جمع ہے۔اورمَعِیْشَۃٌ کے معنے ہیں۔اَلَّتِیْ تَعِیْشُ بِھَا مِنَ الْمَطْعَمِ وَالْمشْرَبِ۔وہ کھانا او رپیناجس سے انسان زندہ رہتاہے۔وَمَا تَکُوْنُ بِہِ الْحَیَاۃُ جس پر زندگی کادارومدار ہو۔وَمَا یُعَاشُ بِہِ مِنْ طَعَامٍ وَنَحْوِہِ مِمَّا یُکْسَبُ۔کھانااوراس جیسی اورضروریات جن کو انسان کما کر حاصل کرتا ہے۔اس پر بھی معیشت کالفظ بولاجاتا ہے۔اَوْیُعَاشُ فِیْہِ مِنْ مَکَانٍ وَزَمَانٍ وہ وقت یا جگہ جس میں زندگی بسر کی جائے۔(اقرب) تفسیر۔زمین میں تمہارے لئے ہر قسم کے سامان پیداکئے گئے ہیں۔اوران کارز ق بھی پیدا کیاگیا ہے

جن کو تم رزق نہیں دے سکتے۔انسان دوسرے حیوانوں پر برتری کا دعویدار ہے۔لیکن رزق جمع کرنے میں کس قدر تکلیف اٹھاتاہے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ہزاروں ہزارکیڑوں مکوڑوں کارزق کس طرح مہیاکررکھا ہے۔انسان تو ان کو رزق نہیں دیتا۔مگر پھر بھی سب کو رزق مل رہاہے۔یہ ایک بالا ہستی کاثبوت ہے جس کی نظر سے اس کی کوئی مخلوق پوشیدہ نہیں۔اوپر کی آیات سے ا س آیت کا یہ بھی تعلق ہے کہ روحانی غذائوں کا بھی انسان ہرزمانہ میں محتاج ہوتا ہے۔ایک زمانہ کے لوگ دوسرے زمانہ کے لوگوں کے لئے صحیح روحانی غذامہیا نہیں کرسکتے۔اس لئے انسانی علوم بدلتے رہتے ہیں۔اس لئے فرمایا کہ ایسے وسیع مطالب والے الہامی کلام کی جو آسمان سے نازل ہو اوراسے محفوظ رکھا جائے ایک یہ بھی ضرورت ہے کہ اگر انسانوں پر معاملہ چھوڑ دیاجائے۔توآئندہ نسلوں کاوہ کبھی خیال نہ رکھیں۔اپنے زمانہ کے حالات اورعلوم کے مطابق کلام الٰہی کو ڈھا ل لیں اور اگلے لوگ حیران و پریشان رہ جائیں۔گذشتہ علوم ان کی تسلی کاموجب نہ ہو ں۔اورنئی ضرورتوں کو کلام الٰہی پورانہ کرتا ہو۔پھر وہ کیا کریں؟ا س لئے فرمایا۔کہ جس طرح ان جانداروں کا رزق ہم نے مہیا کیا ہے۔جن کو تم رزق نہیں دے سکتے یا نہیںدیتے۔اسی طرح ان انسانوں کے لئے ہم نے اس کلام میں ذخیرہ جمع کررکھا ہے۔جو بعد میں آنے والے ہیں۔اورپہلے زمانہ کے لو گ ان کی روحانی غذاکا انتظام نہیں کرسکتے۔جب وہ وقت آئے گااللہ تعالیٰ ان خزانوں کو ان کے لئے کھول دے گا۔اور وہ روحانی غذا حاصل کرلیں گے۔اللہ تعالیٰ کا کیسا احسان ہے۔اگر قرآن کریم کے علوم گذشتہ زمانہ تک محدود ہوتے۔توآج روحانی غذاکے طالبوں کے لئے سخت مشکلات ہوتیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ویسا ہی وسیع بنایا ہے جیسے مادی دنیا کو مگر اللہ تعالیٰ نے اس کلام کو ویسا ہی وسیع بنایا ہے۔جیسا کہ مادی دنیا کو بلکہ اس سے زیادہ اورہر زمانہ کے مطابق اس میں سےعلوم نکلتے رہتے ہیں۔وَ اِنْ مِّنْ شَيْءٍ اِلَّا عِنْدَنَا خَزَآىِٕنُهٗ١ٞ وَ مَا نُنَزِّلُهٗۤ اِلَّا اورکوئی چیز ایسی نہیںجس کے (غیر محدود)خزانے ہمارے پاس نہ ہو ں او ر اسے ہم ایک معیّن اندازے سے بِقَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ۰۰۲۲ ہی اُتارتے ہیں۔حلّ لُغَات۔نُنَزِّل۔نُنَزِّلُ نَزَّلَ سے مضارع جمع متکلم کاصیغہ ہے۔اور نَزَّ لَہُ کے معنے ہیں۔صیَّرَہُ

نَازِلًا اس کو اترنے والا کردیا۔یعنی ایسی حالت میں کردیا کہ اُترے۔القومَ۔اَنْزَلَھُمُ الْمَنَازِلَ۔لوگوں کو ان کی جگہوں پر اتارا۔الشَّیْءَ۔رَتَّبَہُ۔کسی چیز کو مرتب کیا۔عِیْرَہُ۔قَدَّرَلَھَا الْمَنَازِلَ۔قافلہ کے امام نے قافلہ کے لوگوں کے لئے جگہیں مقرر کردیں (اقرب) تَنزیل اصل میں آہستہ آہستہ اتارنے کو کہتے ہیں۔اَلْقَدَرُ۔اَلْقَدَرُ مَایُقَدِّرُہُ اللہُ مِنَ الْقَضَاءِ۔وہ قضا جس کا اللہ تعالیٰ فیصلہ کرتاہے۔وعَرَفَہُ بَعْضُہُمْ بِاَنَّہُ تَعَلُّقُ الْاِرَادَۃِ بِالْاَشْیَائِ فِیْ اَوْقَاتِھَا۔اوربعض نے قدرکی یہ تعریف کی ہے کہ اشیا ء کااپنے اوقات پر وقوع پذیر ہونا قدر کہلاتاہے۔مَبْلَغُ الشَّیءِ کسی چیز کی حد اورانتہاء۔الطَّاقَۃُ۔طاقت۔(اقرب) تفسیر۔اس آیت میں ایک بہت بڑی صداقت بیان کی گئی ہے۔اورپہلی آیت کی مزید تفصیل کی گئی ہے ہرچیز کے خزانے اللہ تعالیٰ نے اپنے پاس رکھے ہیں۔اورضرورت کے مطابق وہ انسانی ذہن کو ادھر منتقل کردیتاہے۔اورلوگ ان خزانوں سے فائدہ اٹھالیتے ہیں۔زمین میں سبھی کچھ تھا۔مگر ایک وقت تک انسان نے لوہے کاعلم حاصل نہ کیاتھا۔پھر لوہانکلا۔اوراسے لوگوں نے خوب استعمال کیا۔مگر لوہابے جان تھا۔جب انسان کی ضرورت بڑھی اور اس نے دنیا میںکثرت سے پھرناچاہا۔توپتھر کے کوئلے اوربھاپ کی دریافت ہوئی اوربے جان لوہا جانداروں کی طرح کام کرنے لگا۔ضرورت نے ترقی کی۔توتا ر کی بجلی کی ایجاد ہوئی۔اس کے بعد بے تار کی بجلی کی۔غرض ہرزمانہ کے مطابق زمین خزانے اگلتی چلی جاتی ہے۔کلام الٰہی کے خزانے حسب ضرورت نازل کئے جاتے ہیں اسی طر ح فرماتا ہے۔الٰہی کلام کی بھی حفاظت کی جاتی ہے اس کے خزانے محفوظ رکھے جاتے ہیں اورزمانہ کی ضرورت کے مطابق نازل کئے جاتے ہیں۔پس کلام الٰہی کو صرف ایک کتاب نہیں سمجھنا چاہیے کہ نازل ہوگئی اور پھر خدا تعالیٰ نے اس سے تعلق چھوڑ دیا۔بلکہ کلام الٰہی ایک دنیا ہے جو ہزاروں خزانوں پر مشتمل ہے جو مختلف زمانہ کے لوگوں کے لئے ہیں جب تک وہ خزانہ سب کا سب مستحقین میں تقسیم نہ ہوجائے اس کلام کو بے حفاظت کس طرح چھوڑاجاسکتاہے۔ہاںجس کلام کاخزانہ خالی ہوجائے چونکہ اس میں کوئی چیز پہنچانے والی نہیں رہتی اسے چھوڑ دیاجاتاہے۔ان آیا ت میں مسلمانوں کو خطاب یاد رہے کہ پچھلی آیات میں گومضمون وہی حفاظت قرآن کا ہے لیکن ان میں مسلمانوں کوبھی خطاب میں شامل کرلیاگیاہے۔اورحفاظت قرآن کے عقیدہ کے متعلق مسلما ن جن غلطیوںمیں پڑسکتے تھے۔ان کا جواب بھی دیاگیاہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی