سُوْرَۃُ الشُّعَرَآءِ
تفسیر کبیر (جلد ۹), حصہ 21
صاحب بریلوی ؒ بھی بیشک مجدّد تھے۔مگر وہ ساری دنیا کے لئے نہیں تھے۔بلکہ صرف ہندوستان کے مجدّد تھے۔اگر کہا جائے کہ وہ ساری دنیا کے مجدّد تھے تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ انہوں نے عرب کو کیا ہدایت دی انہوں نے مصر کو کیا ہدایت دی انہوں نے ایران کو کیا ہدایت دی ،انہوں نے افغانستان کو کیا ہدایت دی۔ان ملکوں کی ہدایت کےلئے انہوں نے کوئی کام نہیں کیا لیکن اگر ان ممالک کی تاریخ دیکھی جائے تو ان میں بھی ایسے لوگ نظر آتے ہیں جو صاحبِ وحی اور صاحبِ الہام تھے اور جنہوں نے اپنے ملک کی راہنمائی کا فرض سرانجام دیا پس وہ بھی اپنی اپنی جگہ مجدّد تھے اور یہ بھی اپنی جگہ مجدّد تھے۔فرق صرف یہ ہے کہ کوئی بڑا مجدّد ہوتا ہے اور کوئی چھوٹا۔ہندوستا ن میں آنے والے مجدّدین کی اہمیت اس لئے ہے کہ وہ اس ملک میں آئے جہاں مسیح موعود نے آنا تھا۔اور اس طرح ان کا وجود حضرت مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام کے لئے بطور ارہاص تھا۔ورنہ ہمار ا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ صرف یہی مجدد ہیں باقی دنیا مجدّدین سے خالی رہی ہے ہر شخص جو الہام کے ساتھ تجدیدِ دین کا کام کرتا ہے وہ روحانی مجدّد ہے۔ہرشخص جو اسلام اور مسلمانوں کے لئے تجدید کا کوئی کام کرتا ہے وہ مجدّد ہے۔چاہے وہ روحانی مجدّد نہ ہو۔جیسے میں نے کئی دفعہ مثال دی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ایک دفعہ فرمایا کہ اورنگ زیبؒ بھی مجدّد تھا۔حالانکہ اورنگزیبؒ کو خود الہام کا دعویٰ نہیں تھا۔تو نبی کے فیوضِ روحانی کا زمانہ نبی کی زندگی میں ہی شامل ہوتا ہے اور اس لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو فترت کا زمانہ بہت قلیل رہ جاتاہے۔گو بعض ممالک ایسے بھی ہیں جن پر فترت کا زمانہ کسی قدر لمبا نظر آتا ہے مگر ان ممالک کے ارد گرد بھی روحانی فیوض کا سلسلہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے برابر جاری تھا۔جیسے عرب کا ملک ہے۔اس پر فترت کا ایک لمبا دور آیا۔گو بعض لوگ کہتے ہیں۔اس عرصہ میں بھی اللہ تعالیٰ کے بعض انبیاء ان میں مبعوث ہوئے۔چنانچہ سنان بن خالد کے متعلق کہا جاتاہے کہ وہ بھی نبی تھے (البدایۃ و النھایۃ لدمشقی جزء الثانی فصل تفویض قصی امر الو ظائف لابنہ عبدالدار ،ذکر جماعۃ مشھورین فی الجاھلیۃوالسیرۃ الحلبیۃ باب یذکر فیہ ما یتعلق بالوفود)اور اگر اس کو تسلیم کیا جائے تو اس طرح عرب پر بھی زمانہء فترت زیادہ عرصہ تک نہیں رہتا۔لیکن اگر مان بھی لیا جائے کہ ملک عرب پر فترت کا دور لمبے عرصہ تک رہا تو بھی یہ ایک حقیقت ہے کہ اہلِ عرب کے دائیں اور بائیں ایسے لوگ مبعوث ہوتے رہے تھے جو خدا تعالیٰ کی طرف لوگوں کو بلاتے اور نشانات کے ذریعہ اس کی ہستی کا ثبوت پیش کرتے۔آخر یہ کوئی ضروری نہیں تھا کہ اہلِ عرب پر کسی ایسے نبی کے ذریعہ ہی اتمام حجت کی جاتی جو ان میں سے ہوتا۔جب دائود ؑ کے ذریعہ خدا ان پر ظاہر ہورہاتھا جب سلیمانؑ کے ذریعہ خدا ان پر ظاہر ہورہاتھا۔جب عیسیٰ ؑ کے ذریعہ خدا ان پر ظاہر ہورہاتھاجب یحییٰ ؑ کے ذریعہ خدا ان پر ظاہر ہورہا تھا۔جب ذوالقرنین کے ذریعہ
جس سے مراد خورس شاہ ایران ہے ان پر خدا ظاہر ہورہا تھا اوریہ وہ لوگ تھے جنہوں نے الہام کا دعویٰ کیا۔اور یہ وہ لوگ تھے جو اہلِ عرب کے دائیں بائیں مبعوث ہوئے تو اس کے بعد اگر عرب میں کچھ وقفہ بھی ہوا تب بھی وہ یہ نہیں کہہ سکتے تھے کہ ہمیں پتہ نہیں شرک بری چیزہے۔کیونکہ خدا تعالیٰ کی وحدانیت کا عقیدہ باربار ان انبیا ء کے ذریعہ پیش کیا جا چکا تھا۔اوریہ انبیا ء وہ تھے جو اہلِ عرب کے دائیں بائیں مبعوث ہوئے اور جن کے حالات اور جن کی تعلیم سے وہ لوگ بے خبر نہیں ہوسکتے تھے۔اگر اس طرح ہم دیکھیں تو فترت کا زمانہ بہت ہی قلیل رہ جاتا ہے جب خدا کا نور کہیں نظر نہ آتا ہو۔اہلِ عرب پر بیشک فترت کا کچھ لمبا زمانہ نظر آتا ہے مگر اللہ تعالیٰ نے ایک طرف تو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا کی برکت کی وجہ سے اوردوسری طرف اہل عرب پر اس رحم کی وجہ سے کہ انہوں نے فترت کا ایک لمبا دور برداشت کیا تھا اپنے خاتم النبیین کو عربوں میں مبعوث فرما دیا اور اس طرح اس کمی کا ازالہ ہوگیا۔بہرحال لوگوں کے خلافِ توحید اعمال اس وجہ سے معاف نہیںہوسکتے کہ اللہ تعالیٰ کا کوئی نبی ان پر حجت قائم کرنے کے لئے مبعوث نہیں ہوا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ اس عذر کو ہمیشہ توڑتا رہتاہے اور وہ انبیا ء کے ذریعہ لوگوں پر حجت قائم کردیتا ہے خواہ یہ حجت انبیا ء کی جسمانی زندگی میں ہو خواہ ان کی فیضانی زندگی میں ہو۔لیکن وہ لوگ جو نہ تو انبیا ء کی جسمانی زندگی کے زمانہ میں موجود ہوتے ہیں اور نہ ان کی فیضانی زندگی میں موجو د ہوتے ہیں ان کا معاملہ ایک جداگانہ نوعیت کا حامل ہوتا ہے۔چنانچہ احادیث میں آتا ہے کہ ایسے لوگوں کے پاس اللہ تعالیٰ قیامت کے دن دوبارہ اپنا رسول بھیجے گا۔اور پھر اس کی اطاعت کرنے والوں یا اس کا انکار کرنے والوں کو اپنے اپنے عمل کے مطابق جزاد ی جائے گی(تفسیر رُوح المعانی جلد ۴صفحہ ۴۹۶)۔اس حدیث سے معلوم ہوتاہے کہ نبی کے زمانہ میں احکامِ الٰہی کی جو اہمیت ہوتی ہے وہ فترت کے زمانہ میں نہیں ہوتی۔جب کسی نبی کی فیضانی زندگی بھی ختم ہو چکی ہو یا اس فیضانی زندگی میں کوئی وقفہ پڑ چکا ہو جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ فیضانی موجودتھی مگر چونکہ کوئی ایسا بندہ موجو دنہیں تھا جو بنی نوع انسان پر آپؐ کی روحانیت کا پر تو ڈالتا اور آپؐ کا نور اپنے آئینہء قلب میں جذب کر کے اس کی شعاعوں سے دوسروں کو منور کرتا اس لئے امت محمدیہ پر بھی فترت کا زمانہ آگیا۔مگر وہ فترت کا زمانہ بہت ہی تھوڑا تھا۔آخر حضرت سید احمد صاحب شہید بریلوی ؒ کے وفات پاتے ہی ان کے تمام شاگرد تو اپنے فرائض سے غافل نہیں ہوگئے تھے کہ یہ سمجھ لیا جائے کہ ان کی وفات کے ساتھ ہی فتر ت کا زمانہ شروع ہوگیا تھا۔آپ کی شہادت ۶؍مئی ۱۸۳۱ء کو ہوئی ہے(سید احمد شہید از غلام رسول مہر صفحہ ۴۱۴ زیر عنوان کیفیت شہادت) اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو ۱۸۶۴ء کے قریب الہامات شروع ہوگئے تھے اور ۱۸۷۲ء میں آپ ؑنے اسلام کی صداقت کے متعلق مضامین
مجددین کے متعلق لوگوں میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ ایک ہی مجدد ساری دنیا کی طرف مبعوث ہوتا ہے۔حالانکہ یہ بالکل غلط ہے۔اصل بات یہ ہے کہ ہر ملک اور ہر علاقہ میں اللہ تعالیٰ مجدّد پیدا کیاکرتا ہے مگر لوگ قومی یا ملکی لحاظ سے اپنی قوم اور اپنے ملک کے مجدّد کو ہی ساری دنیا کا مجدّد سمجھ لیتے ہیں۔حالانکہ جب اسلام ساری دنیا کے لئے ہے تو ضروری ہے کہ دنیا کے مختلف علاقوں اور مختلف ملکو ں میں مختلف مجدّدین کھڑے ہوں۔حضرت سیّد احمد صاحب بریلوی ؒ بھی بیشک مجدّد تھے۔مگر وہ ساری دنیا کے لئے نہیں تھے۔بلکہ صرف ہندوستان کے مجدّد تھے۔اگر کہا جائے کہ وہ ساری دنیا کے مجدّد تھے تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ انہوں نے عرب کو کیا ہدایت دی انہوں نے مصر کو کیا ہدایت دی انہوں نے ایران کو کیا ہدایت دی ،انہوں نے افغانستان کو کیا ہدایت دی۔ان ملکوں کی ہدایت کےلئے انہوں نے کوئی کام نہیں کیا لیکن اگر ان ممالک کی تاریخ دیکھی جائے تو ان میں بھی ایسے لوگ نظر آتے ہیں جو صاحبِ وحی اور صاحبِ الہام تھے اور جنہوں نے اپنے ملک کی راہنمائی کا فرض سرانجام دیا پس وہ بھی اپنی اپنی جگہ مجدّد تھے اور یہ بھی اپنی جگہ مجدّد تھے۔فرق صرف یہ ہے کہ کوئی بڑا مجدّد ہوتا ہے اور کوئی چھوٹا۔ہندوستا ن میں آنے والے مجدّدین کی اہمیت اس لئے ہے کہ وہ اس ملک میں آئے جہاں مسیح موعود نے آنا تھا۔اور اس طرح ان کا وجود حضرت مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام کے لئے بطور ارہاص تھا۔ورنہ ہمار ا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ صرف یہی مجدد ہیں باقی دنیا مجدّدین سے خالی رہی ہے ہر شخص جو الہام کے ساتھ تجدیدِ دین کا کام کرتا ہے وہ روحانی مجدّد ہے۔ہرشخص جو اسلام اور مسلمانوں کے لئے تجدید کا کوئی کام کرتا ہے وہ مجدّد ہے۔چاہے وہ روحانی مجدّد نہ ہو۔جیسے میں نے کئی دفعہ مثال دی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ایک دفعہ فرمایا کہ اورنگ زیبؒ بھی مجدّد تھا۔حالانکہ اورنگزیبؒ کو خود الہام کا دعویٰ نہیں تھا۔تو نبی کے فیوضِ روحانی کا زمانہ نبی کی زندگی میں ہی شامل ہوتا ہے اور اس لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو فترت کا زمانہ بہت قلیل رہ جاتاہے۔گو بعض ممالک ایسے بھی ہیں جن پر فترت کا زمانہ کسی قدر لمبا نظر آتا ہے مگر ان ممالک کے ارد گرد بھی روحانی فیوض کا سلسلہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے برابر جاری تھا۔جیسے عرب کا ملک ہے۔اس پر فترت کا ایک لمبا دور آیا۔گو بعض لوگ کہتے ہیں۔اس عرصہ میں بھی اللہ تعالیٰ کے بعض انبیاء ان میں مبعوث ہوئے۔چنانچہ سنان بن خالد کے متعلق کہا جاتاہے کہ وہ بھی نبی تھے (البدایۃ و النھایۃ لدمشقی جزء الثانی فصل تفویض قصی امر الو ظائف لابنہ عبدالدار ،ذکر جماعۃ مشھورین فی الجاھلیۃوالسیرۃ الحلبیۃ باب یذکر فیہ ما یتعلق بالوفود)اور اگر اس کو تسلیم کیا جائے تو اس طرح عرب پر بھی زمانہء فترت زیادہ عرصہ تک نہیں رہتا۔لیکن اگر مان بھی لیا جائے کہ ملک عرب پر فترت کا دور لمبے عرصہ تک رہا تو بھی یہ ایک حقیقت ہے کہ اہلِ عرب کے دائیں اور بائیں ایسے لوگ مبعوث ہوتے رہے تھے جو خدا تعالیٰ کی طرف لوگوں کو بلاتے اور نشانات کے ذریعہ اس کی ہستی کا ثبوت پیش کرتے۔آخر یہ کوئی ضروری نہیں تھا کہ اہلِ عرب پر کسی ایسے نبی کے ذریعہ ہی اتمام حجت کی جاتی جو ان میں سے ہوتا۔جب دائود ؑ کے ذریعہ خدا ان پر ظاہر ہورہاتھا جب سلیمانؑ کے ذریعہ خدا ان پر ظاہر ہورہاتھا۔جب عیسیٰ ؑ کے ذریعہ خدا ان پر ظاہر ہورہاتھاجب یحییٰ ؑ کے ذریعہ خدا ان پر ظاہر ہورہا تھا۔جب ذوالقرنین کے ذریعہ جس سے مراد خورس شاہ ایران ہے ان پر خدا ظاہر ہورہا تھا اوریہ وہ لوگ تھے جنہوں نے الہام کا دعویٰ کیا۔اور یہ وہ لوگ تھے جو اہلِ عرب کے دائیں بائیں مبعوث ہوئے تو اس کے بعد اگر عرب میں کچھ وقفہ بھی ہوا تب بھی وہ یہ نہیں کہہ سکتے تھے کہ ہمیں پتہ نہیں شرک بری چیزہے۔کیونکہ خدا تعالیٰ کی وحدانیت کا عقیدہ باربار ان انبیا ء کے ذریعہ پیش کیا جا چکا تھا۔اوریہ انبیا ء وہ تھے جو اہلِ عرب کے دائیں بائیں مبعوث ہوئے اور جن کے حالات اور جن کی تعلیم سے وہ لوگ بے خبر نہیں ہوسکتے تھے۔اگر اس طرح ہم دیکھیں تو فترت کا زمانہ بہت ہی قلیل رہ جاتا ہے جب خدا کا نور کہیں نظر نہ آتا ہو۔اہلِ عرب پر بیشک فترت کا کچھ لمبا زمانہ نظر آتا ہے مگر اللہ تعالیٰ نے ایک طرف تو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا کی برکت کی وجہ سے اوردوسری طرف اہل عرب پر اس رحم کی وجہ سے کہ انہوں نے فترت کا ایک لمبا دور برداشت کیا تھا اپنے خاتم النبیین کو عربوں میں مبعوث فرما دیا اور اس طرح اس کمی کا ازالہ ہوگیا۔بہرحال لوگوں کے خلافِ توحید اعمال اس وجہ سے معاف نہیںہوسکتے کہ اللہ تعالیٰ کا کوئی نبی ان پر حجت قائم کرنے کے لئے مبعوث نہیں ہوا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ اس عذر کو ہمیشہ توڑتا رہتاہے اور وہ انبیا ء کے ذریعہ لوگوں پر حجت قائم کردیتا ہے خواہ یہ حجت انبیا ء کی جسمانی زندگی میں ہو خواہ ان کی فیضانی زندگی میں ہو۔لیکن وہ لوگ جو نہ تو انبیا ء کی جسمانی زندگی کے زمانہ میں موجود ہوتے ہیں اور نہ ان کی فیضانی زندگی میں موجو د ہوتے ہیں ان کا معاملہ ایک جداگانہ نوعیت کا حامل ہوتا ہے۔چنانچہ احادیث میں آتا ہے کہ ایسے لوگوں کے پاس اللہ تعالیٰ قیامت کے دن دوبارہ اپنا رسول بھیجے گا۔اور پھر اس کی اطاعت کرنے والوں یا اس کا انکار کرنے والوں کو اپنے اپنے عمل کے مطابق جزاد ی جائے گی(تفسیر رُوح المعانی جلد ۴صفحہ ۴۹۶)۔اس حدیث سے معلوم ہوتاہے کہ نبی کے زمانہ میں احکامِ الٰہی کی جو اہمیت ہوتی ہے وہ فترت کے زمانہ میں نہیں ہوتی۔جب کسی نبی کی فیضانی زندگی بھی ختم ہو چکی ہو یا اس فیضانی زندگی میں کوئی وقفہ پڑ چکا ہو جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ فیضانی موجودتھی مگر چونکہ کوئی ایسا بندہ موجو دنہیں تھا جو بنی نوع انسان پر آپؐ کی روحانیت کا پر تو ڈالتا اور آپؐ کا نور اپنے آئینہء قلب میں جذب کر کے اس کی شعاعوں سے دوسروں کو منور کرتا اس لئے امت محمدیہ پر بھی فترت کا زمانہ آگیا۔مگر وہ فترت کا زمانہ بہت ہی تھوڑا تھا۔آخر حضرت سید احمد صاحب شہید بریلوی ؒ کے وفات پاتے ہی ان کے تمام شاگرد تو اپنے فرائض سے غافل نہیں ہوگئے تھے کہ یہ سمجھ لیا جائے کہ ان کی وفات کے ساتھ ہی فتر ت کا زمانہ شروع ہوگیا تھا۔آپ کی شہادت ۶؍مئی ۱۸۳۱ء کو ہوئی ہے(سید احمد شہید از غلام رسول مہر صفحہ ۴۱۴ زیر عنوان کیفیت شہادت) اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو ۱۸۶۴ء کے قریب الہامات شروع ہوگئے تھے اور ۱۸۷۲ء میں آپ ؑنے اسلام کی صداقت کے متعلق مضامین وغیرہ لکھنے شروع کردیئے تھے۔(سیرت حضرت مسیح موعود ؑ از شیخ یعقوب علی عرفانی ؓ صفحہ ۷۱زیر عنوان اخبار پڑھنے کی عادت) گویا ابھی ایک انسانی عمر بھی نہیں گزری تھی کہ اللہ تعالیٰ نے ایک اور شخص کو لوگوں کی اصلاح کے لئے کھڑا کردیا یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زندہ نبی ہونے کا ایک نہایت ہی واضح اور کھلا ثبوت ہے اور بتاتا ہے کہ اسلام میں فترت کا زمانہ نہایت قلیل ہوتا ہے بلکہ بعض دفعہ تو صرف نام کے طورپر ہوتا ہے ورنہ ادھر ایک زمانہ ختم ہوتا ہے اور اُدھر تھوڑے سے وقفہ کے بعد ایک اور دور شروع ہوجاتا ہے اور اس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فیضان دنیا میں ہمیشہ جاری رہتا ہے لیکن جن انبیا ء کی فیضانی زندگی ختم ہوجائے اور ان کے بعد بھی فترت کا دور لمبا ہوجائے۔اس دور میں جو لوگ پیدا ہوتے ہیں ان کے متعلق شرعی احکام بالکل اور رنگ اختیا ر کرلیتے ہیں اور ان کے لئے مغفرت کی دعا بالکل جائز ہوتی ہے۔زیر تفسیر آیت میں جو مثال دی گئی ہے وہ ایک ایسے شخص کی ہے جو نبوت کے زمانہ میں تھا یعنی وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا چچا تھا اور اس زمانہ میں زندہ موجود تھا۔جب حضرت ابرا ہیم علیہ السلام نے توحید کی تعلیم لوگوں کے سامنے پیش کی۔پس ایسا انسان جس کے سامنے ایک نبی اپنی تعلیم پیش کرتا ہے اور وہ پھر بھی شرک پر اصرار کرتا ہے بلکہ حضرت ابرا ہیم علیہ السلام کو بھی توحید سے پھرانے کی کو شش کرتا ہے اس کے متعلق یقیناً اور احکام ہوںگے۔اور زمانہ فترت سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر اور احکام نافذ ہوںگے۔یہی وجہ ہے کہ حضرت ابرا ہیم علیہ السلام نے اپنے چچا کے متعلق تو مغفرت کی دعا واپس لے لی اور اس سے اپنی بیزاری کا اظہار کردیا مگر اپنے والدین کے متعلق انہوں نے بڑھاپے میں بھی دعا کی کیونکہ وہ زمانہ ء فترت میں انتقال کر چکے تھے۔اور ان کے متعلق احکام ایک جداگانہ نوعیت کے حامل تھے۔اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے گذشتہ زمانہ میں جو مسلمان حیاتِ مسیح کے قائل رہے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃوالسلام نے ان کو بزرگ اور صالح قرار دیا ہے لیکن موجودہ زمانہ میں اس عقیدہ کو آپؑ نے عیسائیت کی مضبوطی کا موجب قرار دیا ہے۔کیونکہ پہلے لوگوں کو علم نہیں تھاکہ یہ عقیدہ اسلام کے لئے کیسا خطرناک ہے مگر اب یہ حقیقت پوری طرح واضح ہو چکی ہے۔پس چونکہ حضرت ابرا ہیم علیہ السلام کے والدین زمانہ ء فترت میں انتقال کر چکے تھے آپ نے ان کی مغفرت کی دعا کی۔اور چونکہ ان کا چچا توحید کی تعلیم سننے کے باوجود اپنے شرک پر مصر رہا آپ نے اس سے اپنی بیزاری کا اظہار کردیا۔حضرت ابرا ہیم علیہ السلام کے اَب کا نام قرآن کریم میں اٰزَر بتایا گیا ہے (الانعام :۷۵)لیکن بائیبل کہتی ہے کہ اس کا نام تارا تھا (پیدائش باب ۱۱آیت ۲۷)عیسائی مستشرقین جو بائیبل کی ہر بات کو وحئی آسمانی سے کم نہیں سمجھتے
بالعموم اعتراض کیا کرتے ہیں کہ قرآن کریم نے حضرت ابرا ہیم علیہ السلام کے باپ کا نام آزر قرار دے کر غلطی کی ہے۔حالانکہ بائیبل نہ تو کوئی تاریخ کی کتاب ہے اور نہ ہی ہم پر حجّت ہے۔اس کے اپنے بیانات اس قدر متضاد اور ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں کہ قرآن کریم کے مقابلہ میں اسے کسی طرح درست نہیں مانا جاسکتا۔بائیبل میں حضرت ابرا ہیم علیہ السلام کے باپ کا جو نام لکھا ہے وہ لکھنے والے ان کے وقت میں موجود نہ تھے بلکہ سوادو سوسال بعد میں پیدا ہوئے۔پھر ان کی بات تاریخی لحاظ سے کیونکر صحیح مانی جاسکتی ہے۔اور بائیبل کے بیانات کی جو حالت ہے وہ اس ایک مثال سے ہی ظاہر ہے کہ بائیبل میں لکھا ہے۔حضرت موسٰی علیہ السلام کے ساتھ جو لوگ مصر سے نکلے تھے ان کی تعداد چھ لاکھ سے اوپر تھی(گنتی باب ۱آیت ۴۶) اور یہ وہ لوگ تھے جو لڑائی کے قابل تھے۔اس لحاظ سے گویا کُل مرد عورتیں اور بچے چوبیس پچیس لاکھ ہو گئے۔مگر یہ بالکل ناممکن ہے کہ سوادو سو سال میں بنی اسرائیل کی تعداد اس قدر بڑھ جائے۔زیادہ سے زیادہ یہ تعدادچار ہزار تک بڑھ سکتی ہے بشرطیکہ ان میں کوئی عورت بانجھ نہ ہو اور کوئی مرد نامرد نہ ہو۔گویا اگر نسل کی انتہائی ترقی مدّنظر رکھی جائے جو دنیا میں کسی قوم کی نہیں ہوئی۔اور یہ تسلیم کر لیں کہ ہر چالیس سال میں ان کی تعداد دگنی ہوجاتی تھی تو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں ان کی تعداد چار ہزار ہونی چاہیے۔مگربائیبل کہتی ہے کہ ان میں چھ لاکھ سے اوپر جوان لڑنے والے تھے۔گویا اس وقت بنی اسرائیل کی تعدادچوبیس پچیس لاکھ کے قریب تھی۔یہ بات حضرت موسٰی علیہ السلام کے زمانہ کی بیان کی جارہی ہے۔مگر قرآن کریم دو ہزار سال کے بعد حضرت موسٰی علیہ السلام کے زمانہ کی یہ بات ان الفاظ میں بیان فرماتا ہے کہ ’’وَھُمْ اُلُوْفٌ‘‘(البقرۃ:۲۴۴)وہ ہزاروں کی تعداد میں تھے۔اور یہ وہی تعداد ہے جو بنی اسرائیل کی زیادہ سے زیادہ نسل بڑھنے کے متعلق اندازہ لگا کر میں نے پیش کی ہے۔پس جس کتاب کی یہ حالت ہواُسے تاریخی کتاب کس طرح قرار دیا جا سکتا ہے۔وہ تاریخ نہیں بلکہ قصوں اور کہانیوں کی کتاب ہے۔اگر ہم اس کا احترام کرتے ہیں تو اس لئے کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام پر نازل ہوئی تھی۔ورنہ اس میں اتنا بگاڑ پیدا ہو چکا ہے کہ اب اس کی کسی بات پر پورے طور پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا پھر تورات کہتی ہے کہ حضرت ہارونؑ نے شرک کیا (خروج باب ۳۲ آیت ۲ تا ۶)۔اور اپنے ہاتھ سے پرستش کے لئے بچھڑا بنایا۔مگر قرآن کریم کہتا ہے کہ حضرت ہارونؑ نے شرک نہیں کیا(طہ:۹۱) بلکہ انہوں نے دوسروں کو روکنے کی کوشش کی اور یہی بات ایک نبی کی شایان شان ہے۔غرض جبکہ بائیبل کی کئی باتیں تاریخی لحاظ سے غلط ہیں تو یہ کس طرح کہاجاسکتاہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے باپ کا بائیبل نے جو نام بتایا ہے وہ درست ہے اور قرآن کریم نے جو نام بتایا ہے وہ غلط ہے۔اگر بائیبل کا
بیان کلی طور پر درست ہوتا تو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے باپ کا نام تاراؔ ہی ہوتا تو طالمود ؔ میں ان کے باپ کا نام زارا کیوں لکھا جاتا۔اور جوزیفس جو مشہور یہودی مؤرخ ہے وہ اس کا نام آتھر یعنی آزر کیوں بتاتا (ترجمۃ القرآن از سیلؔ صفحہ۱۷۷،۱۷۸)یہ اختلاف جو خود یہودیوں کے اندر پایا جاتا ہے۔اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے باپ کے نام کے متعلق اختلاف تھا۔اور چونکہ قرآن کریم کا نزول اسی لئے ہوا کہ وہ پہلی الہامی کتب کے پیدا کردہ اختلافات کو دور کرے اس لئے اس نے اس اختلاف کوبھی دور کردیا اور بتادیا کہ اس کا نام آذر ہی تھا۔لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ تارا سے ہی قرآن کریم نے آزر بنا لیاہو۔کیونکہ تؔ زؔ سے بدل جاتی ہے۔اور قلب کے ذریعہ الف پہلے آجاتاہے معلوم ہوتا ہے عربوں کی زبان پر تارا کا لفظ نہیں چڑھتا تھا۔انہوں نے تارا کو زارا بنا لیا اور پھر زارا سے آزر بن گیا۔چونکہ قرآن کریم عموماً معرّب نام استعمال کرتا ہے۔جیسے ابراہام کو ابراہیم۔اور یسوع کو عیسیٰ اور یوحنا کو یحییٰ اور حنوک کو ادریس کہا گیا ہے۔اسی طرح تاراکو زارا کہہ دیا گیا ہے۔پس یہ کوئی اعتراض کی بات نہیں۔پھر سوال یہ ہے کہ ہم تو یہ تسلیم ہی نہیں کرتے کہ اس جگہ اَب سے ان کا حقیقی باپ مراد ہے۔ہم تو یہ کہتے ہیں کہ اس جگہ اَب کا لفظ چچا کے معنوں میں استعمال کیا گیا ہے اسی لئے دوسرے مقام پر جب انہو ں نے اپنے والدین کے لئے دعا کی تو وہاں اَب کی بجائے والد کا لفظ استعمال کیا۔پس جبکہ ہم آزر ان کے چچا کا نام سمجھتے ہیں تو بائیبل میں اگر ان کے باپ کا نام تارا آگیا ہے تواس سے قرآن کریم پر کیا اعتراض پڑ سکتا ہے۔اگر بائیبل ان کے چچا کانام تارا بتا تی تب تو یہ اعتراض ہوسکتا تھا۔لیکن بائیبل تو ان کے حقیقی باپ کا نام تاراؔ بتا تی ہے اور قرآن کریم ان کے چچا کانام آزر ؔ بتاتا ہے ان دونوںکا آپس میں کوئی تعلق ہی نہیں کہ ایک نام کو دیکھ کر دوسرے نام پر اعتراض کردیا جائے۔اس کی مزید تائید اس امر سے بھی ہوتی ہے کہ بائیبل حضرت سارا کو جوحضرت ابراہیم علیہ السلام کی بیوی تھیں تارہؔ کی بیٹی قرار دیتی ہے۔(پیدائش باب ۲۰آیت ۱۲)اگر تارا کو ان کا حقیقی با پ سمجھا جائے تو اس کے معنے یہ بنتے ہیں۔کہ آپ نے اپنی سگی بہن سے شادی کی حالانکہ بہن سے شادی کرنا ناجائز تھا۔اس سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ دراصل وہ باپ نہیں بلکہ چچا تھا۔مگر چونکہ ان کی پرورش اپنے چچا کے گھر میں ہی ہوئی تھی اس لئے لوگوں کو غلطی لگ گئی اور انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو تاراؔ کی طرف منسوب کرنا شروع کردیا۔اورپھر مؤرخین نے بھی اسے آپ کا باپ قرار دے دیا۔اس مقام پر بھی طالمودؔ نے بائیبل کی اصلاح کی ہے اور بتایا ہے کہ حضرت ساراؔ ان کے بھائی کی بیٹی تھیں۔ان کی حقیقی بہن نہیں تھیں پھر طالمود ؔ میں یہ بھی لکھا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جب بتوں کے خلاف آواز بلند کی تو آذر نے تنگ آکر بادشاہ کے پا س اُ ن کی شکایت کی اور انہیں سزا دلوانے کی کوشش کی۔اس فعل کی بھی عقلی لحاظ سے ایک باپ سے
جب وہ خراب ہوجاتا ہے تو سارا انسانی جسم خراب ہو جاتا ہے۔پھر فرمایا اَلآوَھِیَ الْقَلْبُ (بخاری کتاب الایمان باب فضل من إستبرألدینہ)سنو !وہ گوشت کا لوتھڑا دل ہے۔بعض لوگوں نے خصوصاً اس زمانہ کے سائینسدانوں اور تشریح الابدان والوں نے کہا ہے کہ وہ چیز جو انسانی اعمال،افعال اور ارادوں اور خواہشات کو مضبوط کرتی ہے اور انہیں ایک نظام کے نیچے لاتی ہے وہ دل نہیں بلکہ دماغ ہے۔اور سائینس والوں سے ڈرکر بعض مسلمان علماء نے بھی قرآن کریم کی بعض آیات کی ایسی تفسیر شروع کردی ہے جس سے یہ نکلتا ہے کہ قلب سے مراد قلبِ انسانی نہیں بلکہ اس سے مراد محض وہ مقام ہے جو انسانی جسم پر حکومت کرتا ہے چاہے وہ دماغ ہی ہو۔لیکن میرے نزدیک یہ توجیہہ محض ڈر کی وجہ سے کی گئی ہے۔ورنہ جہاں تک قرآن کریم پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے میرے نزدیک قلب سے مراد وہی چیز ہے جو سینہ میں ہوتی ہے اور اس چیز کو دماغ قراردینا محض دھینگا مُشتی ہے۔بہرحال اس حدیث سے ظاہر ہے کہ انسانی اعمال کی صفائی دل کی صفائی کے ساتھ وابستہ ہے۔تم اپنے ہاتھو ں کی صفائی کرکے پاک نہیں ہوسکتے۔تم اپنے منہ کی صفائی کرکے پاک نہیں ہوسکتے تم اپنے سر کی صفائی کر کے پاک نہیں ہو سکتے۔کیونکہ پاکیزگی کا منبع دل ہے۔لیکن اگر تم اپنے دل کی صفائی کرلو تو اللہ تعالیٰ کے حضور تم ایک مطمئن دل لے حاضر ہو گے۔ہمار اخالق اور مالک جس نے مخلوق کو پاکیزگی کے حصول کےلئے پیدا کیا ہے اس کے نزدیک سب سے مقدم دلوں کی پاکیزگی ہی ہے۔کیونکہ تقویٰ کا درخت صرف اسی زمین میں پرورش پاسکتا ہے جو پاک اور صاف ہو۔ناپاک دل اس کی صفات کا جلوہ گاہ نہیں ہوسکتا اور نہ ناپاک ہاتھ اس کے عرش کے پائے کو چھو سکتے ہیں۔وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِيْنَۙ۰۰۹۱وَ بُرِّزَتِ الْجَحِيْمُ اور جس دن جنت متقیوں کے قریب کردی جائے گی۔اور گمراہوں کےلئے دوزخ پر سے پردے لِلْغٰوِيْنَۙ۰۰۹۲وَ قِيْلَ لَهُمْ اَيْنَمَا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ۰۰۹۳ اٹھا دیئے جائیں گے۔اور کہا جائے گا کہ کہاں ہیں وہ جن کی تم اللہ کے سواکے عبادت کرتے تھے۔مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ هَلْ يَنْصُرُوْنَكُمْ اَوْ يَنْتَصِرُوْنَؕ۰۰۹۴ کیا وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں ؟یا تمہارا بدلہ لے سکتے ہیں ؟پس اس وقت وہ (جھوٹے معبود اور کافر) اور گمراہ
فَكُبْكِبُوْا فِيْهَا هُمْ وَ الْغَاوٗنَۙ۰۰۹۵وَ جُنُوْدُ اِبْلِيْسَ اور ابلیس کے لشکر سارے کے سارے اس (دوزخ) میں اوندھے منہ گرادیئے جائیں گے۔وہ آپس میں اَجْمَعُوْنَؕ۰۰۹۶قَالُوْا وَ هُمْ فِيْهَا يَخْتَصِمُوْنَۙ۰۰۹۷تَاللّٰهِ اِنْ جب کہ وہ اُس (یعنی جہنم) میں جھگڑ رہے ہوں گے کہیں گے۔خدا کی قسم ہم کھلی کھلی گمراہی میں پڑے كُنَّا لَفِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍۙ۰۰۹۸اِذْ نُسَوِّيْكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ۰۰۹۹ ہوئے تھے۔جب کہ ہم تم کورب العالمین خدا کے برابر درجہ دیتے تھے۔اور ہم کو تو مجرموں نے ہی راستہ سے وَ مَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الْمُجْرِمُوْنَ۰۰۱۰۰فَمَا لَنَا مِنْ شَافِعِيْنَۙ۰۰۱۰۱ بھٹکا یا تھا۔پس (آج) شفاعت کرنے والوں میںسے کوئی ہماری شفاعت نہیں کرتا۔اور نہ ہمارا کوئی وَ لَا صَدِيْقٍ حَمِيْمٍ۰۰۱۰۲فَلَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُوْنَ مِنَ غمخوار دوست ہے۔پس اگر ہمیں لوٹنے کی طاقت ہوتی تو ہم (لوٹ کر) ضرور مومنوں میں (شامل)ہوجاتے۔الْمُؤْمِنِيْنَ۰۰۱۰۳اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ اس (واقعہ ) میں ایک بہت بڑا نشان ہے لیکن ان (کافروں )میں سےاکثر ایمان ہی نہیں لاتے۔مُّؤْمِنِيْنَ۰۰۱۰۴وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُؒ۰۰۱۰۵ اور تیرا رب یقیناً غالب (اور )باربار رحم کرنے والا ہے۔حلّ لُغَات۔اُزْلِفَتْ۔اُ زْلِفَتْ: اَ زْلَفَ سے مؤنث کا فعل مجہول کا صیغہ ہے اور اَزْلَفَ کے معنے ہیں قَرَّبَہٗ۔اس کو قریب کیا (اقرب) پس اُزْلِفَتِ لْجَنَّۃُ کے معنے ہوںگے۔جنت قریب کردی جائے گی۔بُرِّ زَتُ۔بُرِّزَتْ :بَرَّزَ سے مؤنث کا فعل مجہول کا صیغہ ہے اور بَرَّزَہٗ کے معنے ہیں اَظْہَرَہٗ وَبَیَّنَہٗ کسی چیز کو ظاہر اورواضح کردیا (اقرب) پس بُرِّزَتْ کے معنے ہوںگے ظاہر کر دی جائے گی
اَلْجَحِیْمُ۔اَلْجَحِیْمُ اَلنَّارُ الشَّدِیْدَۃُ التَّاَجُّجِ۔یعنی جحیم کے معنے سخت بھڑکنے والی آگ کے ہیں۔نیز اس کے معنے ہیں۔کُلُّ نَارٍ عَظِیْمَۃٍ فِیْ مَھْوَاۃٍ فَھِیَ جَحِیْمٌ یعنی ہر وہ بڑی آگ جو گڑھے میں ہو۔اَلْمَکَانُ الشَّدِیْدُ الْحَرِّ۔سخت گرمی والی جگہ۔اِسْمٌ مِنْ اَسْمَآئِ جَھَنَّمَ۔جہنم کے ناموں میںسے ایک نام جحیم بھی ہے۔(اقرب) کُبْکِبُوْا۔کُبْکِبُوْاکَبْکَبَ سے جمع مذکر کا مجہول کا صیغہ ہے اور کَبْکَبَہٗ کے معنے ہیں قَلَبَہٗ وَصَرَعَہٗ۔اس کو پچھاڑ دیا اور شکست دے دی۔اور جب کَبْکَبَ الشَّیْءَ کہیں تو معنے ہوںگے رَمَاہُ فِیْ الْھُوَّۃِ۔اس کو گڑھے میں پھینک دیا۔(اقرب) پس کُبْکِبُوْا کے معنے ہوںگے۔(۱)ان کوپچھاڑ دیا جائے گا۔(۲)ان کو گڑھے میں پھینک دیا جائے گا۔اَلْغَاوٗنَ۔اَلْغَاوٗنَ اَلْغَاوِیْ کی جمع ہے جو غَوَیٰ سے اسم فاعل کا صیغہ ہے۔اور غَوَی الرَّجُلُ کے معنے ہیں۔ضَلَّ گمراہ ہوگیا خَابَ۔ناکا م ہوگیا۔اِنْھَمَکَ فِی الْجَھْلِ۔جہالت میں لگ گیا۔ھَلَکَ۔ہلاک ہوگیا۔پس اَلْغَاوِیْ کے معنے ہوںگے گمراہ ہونے والا۔ناکام ہونے والا۔جہالت کے کاموں میں مشغول ہونے والا۔ہلاک ہونے والا۔(اقرب) جُنُوْدٌ۔جُنُوْدٌ: جُنْدٌ کی جمع ہے اور اَلْجُنْدُ کے معنے ہیں اَلْعَسْکَرُ۔لشکر۔اَلْاَعْوَانُ۔مددگار (اقرب) نُسَوِّیْکُمْ۔نُسَوِّیْکُمْ: سَوَّیٰ سے فعل مضارع کا جمع متکلم کا صیغہ ہے اورسَوَّاہُ بِہٖ کے معنے ہیں عَدَّلَ۔کسی کو کسی کے برابر قرار دیا (اقرب) پس اِذْ نُسَوِّیْکُمْ کے معنے ہوں گے جب ہم تم کو برابر قراردیتے تھے۔حَمِیْمٍ۔اَلْـحَمِیْمٌ: القَرِیْبُ الَّذِیْ تَھْتَمُّ بِاَمْرِہٖ۔وہ قریبی جس کے کاموں کی سرانجام دہی کی فکر رہتی ہو۔اَلصَّدِیْقُ دوست (اقرب) کَرَّۃً۔کَرَّۃً کَرَّ سے مصدر ہے۔اور کَرَّ کے معنے ہیں رَجَعَ۔لوٹا (اقرب) پس کَرَّۃً کے معنے ہیں ایک دفعہ لوٹنا۔تفسیر۔فرماتا ہے۔اس دن جنت متقیوں کے قریب کردی جائے گی۔یعنی متقی جوں جوں نیک کام کرتا چلاجاتا ہے نیکی اس پر آسان ہوتی جاتی ہے اور جنت اس کے قریب ہوتی چلی جاتی ہے۔میں نے بالعموم دیکھا ہے کہ جب کسی کو نیکی کی لذّت حاصل ہوجائے تو اس کے بعد وہ بجائے پیچھے ہٹنے کے آگے بڑھتا ہے اور ایک کے بعد دوسری اور دوسری کے بعد تیسری نیکی اس کے لئے آسان سے آسان تر ہوجاتی ہے۔پارٹیشن سے پہلے میں ایک دفعہ دہلی گیا۔چوہدری ظفر اللہ خان صاحب اس وقت تک ابھی وزیر نہیں بنے
تھے۔ویسے وہ حکومت کی طرف سے ایک خاص مقدمہ کی پیروی کےلئے مقرر تھے۔اُن دنوں ہندوستان کی حکومت نے انگلستان سے مالیات کے ایک ماہر کو منگوایا تھا تاکہ بعض اہم باتوں میں اس کا مشورہ لیا جاسکے۔چوہدری صاحب نے اسے مجھ سے ملانے کے لئے دعوت دی۔اور اس میں اور چیزوں کے علاوہ گلاب جامن یا رس گلے بھی رکھ دیئے۔اس شخص کے لئے یہ بالکل ایک نئی چیز تھی وہ انہیں دیکھ کر گھبراگیا۔مگر چوہدری صاحب نے کہا۔اسے کھاکر دیکھو۔چنانچہ اس نے ایک گلاب جامن یا رس گلا اُٹھا کر کھایا۔چوہدری صاحب نے پھر ایک گلاب جامن یا رس گلا اسے دیا۔اس نے پھر گریز کیا تو چوہدری صاحب نے ا س سے کہا کہ تم نے پہلا گلاب جامن یا رس گلا تو عجوبہ کے طور پر کھایا تھا۔اب دوسرا گلاب جامن یا رس گلا اس کے مزے کی وجہ سے کھائو۔میں نے چوہدری صاحب سے کہا کہ آپ نے یہ کیا بات کہی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ انگریزی میں یہ محاورہ ہے کہ پہلی چیز عجوبہ کے طور پر ہوتی ہے اور دوسری چیز اس کے مزے کی وجہ سے استعمال کی جاتی ہے۔یہ تو ایک دنیوی ضرب المثل ہے لیکن میں نے روحانیات میں بھی دیکھا ہے کہ پہلے چسکہ لگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔پھر خود بخود عادت پڑجاتی ہے۔ٹنکچرز جو الکوحل سے تیا ر ہوتی ہیں بچے اور جوان ا ن کے پینے سے گھبراتے ہیں لیکن یورپ میں لوگ شراب تک مزے لے لے کر پیتے ہیں۔اور روکنے کے باوجود اسے نہیں چھوڑتے۔امریکہ میں جب شراب نوشی کے انسداد کے لئے قانون وضع کیا گیا تو ہزار ہا موتیں وہاں صرف اس وجہ سے واقع ہوئیں کہ لوگ شراب پینے کے شوق میں سپرٹ پی لیتے۔سالہاسال ایسا ہوتا رہا کہ چونکہ لوگوں کو پینے کےلئے شراب نہیں ملتی تھی اس لئے وہ سپرٹ پی لیتے تھے اور سپرٹ میں چونکہ زہریلی چیزوں کی آمیزش ہوتی ہے اس لئے کئی اندھے ہوجاتے اور کئی مرجاتے۔مگر پھر بھی وہ اپنی خواہش کو نہ روک سکتے۔پس ہر چیز کے دومزے ہوتے ہیں ایک توا س کا ذاتی مزاہوتا ہے اور دوسرا مزا عادت کے نتیجہ میں ہوتاہے۔ہمارے ملک میں لوگ پان میں زردہ کا استعمال کرتے ہیں۔لیکن جس نے پہلے زردہ استعمال نہ کیا ہو وہ اگر زردہ کھا لے تو اس کے سر میں چکر آنے لگتاہے مجھے یاد ہے ایک دفعہ مجھے نقرس کی تکلیف ہوئی۔ایک دوست جو ہندوستا ن کے تھے انہوں نے کہا۔آپ پان میں زردہ ڈال کر کھائیں۔درد ہٹ جائے گی۔میںنے کہا۔میں نے تو زردہ کبھی نہیں کھایا۔اس لئے اگر میں نے زردہ کھایا تو سرمیں چکر آجائے گا۔انہوں نے کہا نہیں آپ استعمال تو کریں۔چنانچہ انہوں نے پان میں زردہ ڈال کر مجھے دیا اورمیںنے کھا لیا۔اس سے درد میں واقعہ میں کچھ کمی ہوگئی چند گھنٹوں کے بعد انہوں نے پھر مجھے پان میں زردہ ڈال کردیا۔غرض دو دن ہم سفر میںرہے اور دونوں دن وہ برابر مجھے پان میں زردہ ڈال کردیتے رہے۔دودن کے بعد میں نے دیکھا کہ درد کی تکلیف کم ہونے لگی ہے تب میں نے اسے چھوڑ
دیا کہ کہیں اس کی عادت ہی نہ پڑجائے غرض بڑی تکلیف دہ اور بد مزہ چیزیں بھی اگر علاج کے طورپر استعمال کی جائیں توا ن کی عادت پڑ جاتی ہے اور اچھی معلوم ہونے لگتی ہیں۔اور جب ادنیٰ چیزوں کی عادت پڑ جاتی ہے تو دین کی قربانی کی عاد ت کیوں نہیں پڑ سکتی۔ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ انسان کو ایک دفعہ قربانی کےلئے آگے لایا جائے اس کے بعد خود بخود اس کے اندر ذوق پیدا ہوجاتا ہے۔اور اسے دین کے کاموں میں ایسی لذت آنے لگتی ہے کہ ان کو ایک لمحہ کے لئے بھی چھوڑنا اس کے لئے ناقابلِ برداشت ہو جاتا ہے۔جس طرح ایک انسان کو روٹی نہیں ملتی تو وہ چلاتا ہے اور خدا تعالیٰ کے حضور گڑگڑاتا ہے کہ خدایا مجھے روٹی دے۔اسی طرح اگر اسے اشاعت ِدین کی توفیق ملتی ہے تو وہ خدا تعالیٰ کا ممنون ہوتا ہے اور اس کا شکر ادا کرتا ہے۔اور اگر کسی وقت اسے دین کی خدمت کی توفیق نہیں ملتی تو وہ خدا تعالیٰ کے حضور گڑگڑاتاہے کہ وہ اس کی کمزوری کو دور کرے اور اس کے اندر دینی خدمات بجا لانے کی زیادہ سے زیادہ طاقت پیدا کرے۔اس طرح قدم بقدم نیکی اس پر آسان ہوتی جاتی ہے اور جنت اس کے قریب ہوتی چلی جاتی ہے لیکن سچائی سے منحرف لوگوں کی یہ کیفیت ہوتی ہے کہ ان کے لئے دینی قربانیاں جوایک مومن کے لئے بالکل آسان ہوتی ہیںآگ کے شعلوں کا سا رنگ اختیار کر لیتی ہیں۔اور وہ ان سے دور بھاگتے ہیں اور اپنے آپ کو ان سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔گویا مومن تو خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے قربانیوں کی آگ میں اپنے آپ کو جھونک دیتے ہیں۔اور وہ آگ ان کے لئے گلزار بن جاتی ہے لیکن ایک منافق اور ایک گمراہ انسان کو وہی آگ جہنم کا ایندھن بنا دیتی ہے۔کیونکہ اس وقت اس کی بے ایمانی پر جو پردہ پڑاہوتا ہے وہ اُٹھ جاتا ہے۔اسی طرح اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِيْنَمیں یہ بھی خبر دی گئی ہے کہ آخری زمانہ میں جنت متقیوں کے قریب کردی جائے گی۔یعنی اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کردے گا۔کہ مذہبی باتیں لوگوں کی سمجھ میں آنے لگ جائیںگی اور سائینس جو مذہب کی مخالفت کررہی ہوگی اس کی مخالفت آپ ہی آپ ختم ہوجائے گی اس طرح متقی لوگوں کے لئے جنت کا حصول بہت آسان ہوجائے گا۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ موجودہ زمانہ میں یہ پیشگوئی پوری ہورہی ہے اور احرارِ یورپ میں سے کچھ تو آہستہ آہستہ اپنے بلند بانگ دعا وی کو چھوڑ رہے ہیں۔اور کچھ ان باتوں کو جو اس سے قبل انہیں غیر قدرتی نظر آتی تھیں قانون ِقدرت میں شامل کرکے مذہب کی طرف آرہے ہیں گویا دَنَافَتَدَلّٰی کی سی کیفیت پیدا ہورہی ہے۔یعنی سائینس دان اوپر کی طرف چڑھ رہا ہے۔اور علماء نے جو مبالغہ کا رنگ مذہب پر چڑھا دیا تھا وہ اتارا جارہا ہے۔اور اس طرح دنیاخدائی باتوں کی تصدیق کے لئے تیار ہورہی ہے اور جنت ان کے قریب کی جارہی ہے۔مگر ایسے زمانہ میں بھی جولوگ خدائی ہدایت کو قبول کرنے سے اعراض کریںگےانہیں اپنےاعمال کی جواب دہی
کے لئے خدا تعالیٰ کے سامنے حاضر ہونا پڑے گا۔تب ان سے کہا جائے گا کہ اَيْنَمَا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَ۔مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ هَلْ يَنْصُرُوْنَكُمْ اَوْ يَنْتَصِرُوْنَ وہ تمہارے معبود کہاں ہیں جن کے آستانہ پر تم سر جھکاتے تھے اور جنہیں اپنا خدا سمجھا کرتے تھے۔آج بتائوکہ کیا وہ تمہاری کچھ بھی مدد کر سکتے ہیں یا تمہارا بدلہ لینے کی کوئی طاقت رکھتے ہیں۔جب وہ اپنی آنکھوں سے اس انجام کو دیکھ لیںگے تو وہ بھی اور ان کے معبود بھی اور تمام ابلیسی لشکر بھی دوزخ میں اوندھے منہ گرا دیئے جائیں گے۔اور ان کی تمام عزتیں خاک میں مل جائیں گی۔تب وہ آپس میں جھگڑنا شروع کردیں گے اور وہ لوگ جو دنیا میں اپنے لیڈروں کی اندھی تقلید کرتے رہے اور خدا تعالیٰ کی آواز پر انہو ں نے کان نہ دھرا۔وہ ان سے کہیں گے کہ خدا کی قسم ہم تو بڑی غلطی میں مبتلا رہے۔جب کہ ہم تمہیں رب العالمین کے برابر درجہ دیتے رہے اورہم نے تمہاری باتوں پر تو کان دھرا مگر خدا تعالیٰ کی طرف سے جو منادی آیا۔اس کی آواز کو ہم نے نہ سنا مگر پھر وہ اپنے دلوں کو تسلی دینے کے لئے کہیں گے۔اس میں ہمار ا کیا قصور ہے۔وَ مَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الْمُجْرِمُوْنَ ہمیں تو ان مجرموں نے ہی صحیح راستہ سے بھٹکایا ہے۔اگر یہ لوگ ہماری راہ میں روک بن کر کھڑے نہ ہوجاتے تو آج یہ ہمار ا حشر کیوں ہوتا۔یہ توہم سے کہا کرتے تھے کہ ہم تمہارے سب بوجھ اٹھالیںگے اور تمہیں جنت میں پہنچا دیں گے مگر آج یہ حالت ہے کہ فَمَا لَنَا مِنْ شَافِعِیْنَ وَلَا صَدِیْقٍ حَمِیْمٍ نہ آج شفاعت کرنے والوں میں سے کوئی ہماری شفاعت کرتا ہے اور نہ کوئی دوست اور غمخوار ہمیں اس مصیبت سے چھڑاتاہے۔حضرت خلیفہء اوّل رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ ہماری ایک بہن تھی جو کسی پیر کی مرید تھی۔وہ ایک دفعہ قادیان مجھے ملنے کے لئے آئی۔تو میں نے کہا بہن تم احمدی کیوں نہیں ہوتیں۔وہ کہنے لگی مجھے احمدی بننے کی کیا ضرورت ہے۔میں نے فلاں پیر صاحب کی بیعت کرلی ہے اور انہوں نے مجھے کہہ دیا ہے کہ اب تمہیں کسی نیکی کی ضرورت نہیں جو جی میں آئے کرو۔تمہارے سب گناہ ہم نے اٹھا لئے۔میں نے کہا۔اب جب پیر صاحب سے ملوگی تو ان سے پوچھنا کہ قیامت کے دن جب ایک ایک شخص کو گناہوں کی وجہ سے جوتیا ں پڑنی ہیں تو کبھی آپ نے یہ بھی سوچاکہ آپ جنہوں نے اپنے سب مریدوں کے گناہ اٹھا لئے ہیں آپ کو کتنی جوتیا ں پڑیں گی۔وہ کہنے لگی اچھا میں یہ بات ان سے ضرور دریافت کروں گی۔چنانچہ کچھ عرصہ کے بعد جب وہ دوبارہ آپ سے ملنے کے لئے آئی تو آپ نے پوچھا۔کہ بہن پیر صاحب سے وہ بات پوچھی تھی۔وہ کہنے لگی۔ہاں میں نے پوچھی تھی مگر وہ تو انہوں نے فوراً حل کردی۔میں نے کہا کس طرح ؟ کہنے لگی جب میں نے یہ سوال کیا تو پیر صاحب کہنے لگے۔دیکھو جب فرشتے تم سے پوچھیںکہ تم نے فلاں فلاں گناہ کیوں کئے ہیںتوکہہ دینا کہ مجھے اس کا کچھ پتہ نہیں۔یہ پیر صاحب کھڑے ہیں
ان سے پوچھو۔اس پر وہ تمہیں چھوڑ دیں گے۔تم اطمینان سے جنت میں چلی جانا۔میں نے کہا۔پیر صاحب! پھر آپ کا کیا بنےگا؟ کہنے لگے۔جب وہ مجھ سے پوچھیں گے تو میں اپنی لال لال آنکھیں نکال کر کہوں گا کہ کر بلا میں ہمارے نانا امام حسین ؓنے جو قربانی کی تھی کیا وہ کافی نہیں تھی کہ آج پھر ہمیں تنگ کیا جاتا ہے اور کہاجاتا ہے کہ بتائو تم نے کیا کیا ؟اس پر فرشتے شرمندہ ہوکر ایک طرف ہوجائیں گے اورہم دگڑ دگڑ کرتے ہوئے جنت میں چلے جائیں گے۔اسی طرح دنیا میں روزانہ ہمیں یہ نظارہ نظرآتا ہے کہ لوگ اپنے دوستوں کی خاطر جھوٹ بولنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔وہ ان کےلئے ہر قسم کے دھوکا اور فریب اور جعلسازی سے کام لینے کے لئے تیا رہوجاتے ہیں اور خدا اور اس کے رسول کے احکام کو پسِ پشت ڈال دیتے ہیں۔مگر قیامت کے دن نہ کسی کی دوستی کام آئے گی اور نہ اپنے سروں پر گناہوںکا بوجھ اٹھا لینے کا وعدہ کرنے والے کسی کو جہنم سے بچا سکیں گے بلکہ انہیں حسرت اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑے گا کہ اگر ہم میںیہ طاقت ہوتی کہ ہم دوبارہ دنیا میں لوٹ کر جاسکتے تو ہم تلافی مافات کرنے کےلئے تیارہیں مگر اس وقت ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوسکے گی۔کیونکہ اس وقت عمل کا دروازہ بند ہوچکا ہوگا۔فرماتا ہے۔ابراہیمؑ کے اس واقعہ میں بھی ایک بہت بڑا نشان مخفی ہے کہ کس طرح ابراہیمؑ نے انتہائی کمزوری اور ضعف کی حالت میں بتوں کے خلاف آواز بلند کی۔کس طرح اس کی قوم نے مخالفت کی اور آخر اسے ہجرت کرنے پر مجبور کردیا۔مگر آخر ابراہیم ؑ ہی فاتح ہوا۔اور بت اس کی قوم کو کوئی فائدہ نہ پہنچا سکے۔مگر اتنا بڑا نشان دیکھنے کے باوجود ابراہیم علیہ السلام کی قوم میں سے اکثر لوگ دنیوی لذات میں ہی منہمک رہے۔اور انہیں آپ پر ایمان لانے کی سعادت نصیب نہ ہوئی۔لیکن فرماتا ہے۔اِنَّ رَبَّکَ لَھُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمْ۔تیرا رب یقیناً بڑا غالب اور باربار رحم کرنے والا ہے۔یعنی بے شک ابراہیم علیہ السلام کی قوم کی اکثریت اس پر ایمان نہیں لائی مگر تیرا رب بڑا غالب اور مہربان ہے وہ ایک دن تیری قوم کی اکثریت کو تجھ پر ایمان لانے کی سعادت عطا فرمادے گا۔اور انہیں ایک لمبے عرصہ تک اپنے انعامات سے متمتع فرماتا چلا جائے گا۔چنانچہ فتح مکہ کے بعد ایسا ہی ہوا۔آپؐ کی ساری قوم آپ پر ایما ن لے آئی اور پھر اللہ تعالیٰ نے اس ایمان کی برکت سے انہیں سینکڑوں سال تک اپنے انعامات سے نوازا۔اور انہیں ایک لمبا دور حکومت عطا فرمایا۔