۱۰۳۔ سورۃ العصر
تفسیر صغیر
(مَیں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے (پڑھتا ہوں)۔
مَیں (محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے[1]) زمانہ کو شہادت کے طور پر پیش کرتا ہوں۔
[1] قرآن مجید میں اَلْعَصْرِ ہے چونکہ وہ معرفہ ہے ہم نے اَلْعَصْرِ کے معنے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے کیے ہیں۔
(کہ) یقیناً (نبیوں[2] کا مخالف) انسان (ہمیشہ ہی) گھاٹے میں (رہتا) ہے۔
[2] قرآن مجید میں اَ لْاِنْسَان ہے جس کے معنے ہیں ایسا انسان جس کو قرآن پڑھنے والے جانتے ہیں۔ اسی لئے ہم نے اس کا ترجمہ یہ کیا ہے کہ ’’نبیوں کا مخالف انسان۔‘‘
مگر وہ لوگ جو (انبیاء پر) ایمان لے آئے اور (پھر) انہوں نے (موقعہ کے) مناسب حال عمل کیے اور صداقت کے اصول پر قائم رہنے کی آپس میں ایک دوسرے کو تلقین کی اور (پیش آمدہ مشکلات پر صبر سے کام لینے کی) ایک دوسرے کو ہدایت کرتے رہے (ایسے لوگ کبھی بھی گھاٹے میں نہیں پڑ سکتے)