۱۰۶۔ سورۃ قريش
تفسیر صغیر
(مَیں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے (پڑھتا ہوں)۔
(دوسری اغراض کے علاوہ) قریش کے دلوں کو مانوس کرنے کے لئے[3]۔
[3] اس آیت میں جو لام کا لفظ ہے وہ یہ بتانے کے لئے ہے کہ اس سورۃ کا تعلق پہلی سورۃ سے ہے یعنی ابرہہ کی تباہی کا واقعہ اس لئے ہوا کہ مکہ کے لوگ آسانی سے اِدھر اُدھر پھر سکیں۔
یعنی ان کے دلوں کو گرمائی اور سرمائی سفروں سے مانوس کرنے کے لئے (ہم نے ابرہہ کو تباہ کیا)
پس انہیں لازم ہے کہ وہ (قریش) اس گھر (یعنی کعبہ) کے مالک کی عبادت کریں
جس نے انہیں (ہر قسم کی) بھوک (کی حالت) میں کھانا کھلایا اور (ہر قسم کی) خوف کی حالت میں امن بخشا۔
آج 10 میں سے 10 باقی