۱۰۷۔ سورۃ الماعون

تفسیر صغیر

(مَیں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے (پڑھتا ہوں)۔

(اے مخاطب)! کیا تو نے اس شخص کو پہچانا جو دین کو جھٹلاتا ہے۔

وہی تو ہے جو یتیم کو دھتکارا کرتا تھا۔

اور وہ مسکین کو کھانا کھلانے کے لئے (لوگوں کو کبھی) ترغیب نہیں دیتا تھا۔

اور ان نمازیوں کے لئے بھی ہلاکت ہے۔

جو اپنی نمازوں سے غافل رہتے ہیں۔

(اور) جو لوگ صرف دکھاوے سے کام لیتے[1] ہیں۔

[1] مطلب یہ ہے کہ وہ شخص بھی تباہ ہوگا جو دین کو جھٹلاتا تھا اور یتیم کو دھتکارتا تھا اور مسکین کو کھانا کھلانے کی رغبت نہیں دلاتا تھا اور وہ بھی جو نمازیں دل لگا کر نہیں پڑھتا تھا اور صرف دکھاوے کے لئے نمازیں پڑھتا تھا۔

اور وہ اپنے گھر کے معمولی سامان تک دینے سے (اپنے نفسوں کو اور دوسروں کو) روکتے رہتے ہیں[1]۔

[1] یعنی اس کا دل ایسا سخت ہو جاتا تھا کہ غریبوں کو عَارِیَۃً چیز دینے سے بھی گریز کرنے لگ جاتا تھا۔ اور لوگوں کو بھی کہتا تھا کہ غریبوں کو کوئی چیز عَارِیَۃً نہ دیا کرو۔

آج 10 میں سے 10 باقی