۱۰۹۔ سورۃ الكافرون
تفسیر صغیر
(مَیں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے (پڑھتا ہوں)۔
(ہم ہر زمانہ کے مسلمان سے کہتے ہیں کہ) تو (اپنے زمانہ کے کفار سے) کہتا چلا جا (کہ) سنو! اے کافرو
میں تمہارے طریق کے مطابق عبادت نہیں کرتا۔
اور نہ تم میرے طریق کے مطابق عبادت کرتے ہو۔
اور نہ میں (ان کی) عبادت کرتا ہوں جن کی تم عبادت کرتے چلے آئے ہو۔
اور نہ تم (اس کی) عبادت کرتے ہو جس کی میں عبادت کر رہا ہوں۔
(اوپر کا اعلان نتیجہ ہے اس کا کہ) تمہارا [1]دین تمہارے لئے (ایک طریق کار مقرر کرتا) ہے اور میرا دین میرے لئے (دوسرا طریق کار مقرر کرتا) ہے۔
[1] عربی زبان میں دین کے کئی معنے ہیں جن میں سے ایک معنے طریقِ کار کے بھی ہیں۔
آج 10 میں سے 10 باقی