۱۱۰۔ سورۃ النصر

تفسیر صغیر

(مَیں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے (پڑھتا ہوں)۔

جب اللہ کی مدد اور کامل غلبہ آجائے گا۔

اور تو اس بات کے آثار دیکھ [1]لے گا کہ اللہ کے دین میں لوگ فوج در فوج داخل ہوں گے۔

[1] اس آیت کا جوڑ سورۃ کوثر سے ثابت ہوتا ہے کیونکہ سورۃ کوثر میں بھی یہی وعدہ تھا کہ روحانی لوگ کثرت سے تیری امت میں پیدا ہوں گے اور اس میں بھی یہی کہا گیا ہے کہ تُو دیکھے گا کہ لوگ اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہوں گے۔ پس اس آیت نے واضح کر دیا کہ یہ سورۃ کوثر کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔

اس وقت تو اپنے رب کی تعریف کے ساتھ (ساتھ) اس کی پاکیزگی بیان کرنے میں بھی مشغول ہو جائیو اور (مسلمانوں کی تربیت میں جو کوتاہیاں ہوئی ہوں ان پر) اس (خدا) سے پردہ ڈالنے کی دعا کیجیئو۔ وہ یقیناً اپنے بندے کی طرف رحمت کے ساتھ لوٹ لوٹ کر آنے والا ہے۔[2]

[2] تَوَّاب کے معنے علاوہ تَوْبَہ قبول کرنے کے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر چسپاں نہیں ہو سکتے باربار رحمت کرنے کے بھی ہیں اور وہی معنے ہم نے کیے ہیں (دیکھئے تاج العروس)

آج 10 میں سے 10 باقی