سورة الحِجر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سورۃ فاتحہ تواتر کے نیچے ہے
قرآن شریف کا تو ایک نکتہ نکتہ تو اتر کے نیچے ہے مگر سورۃ فاتحہ بہت ہی بڑے تواتر سے ثابت ہے۔ ہر
روز ہر نماز کی ہر رکعت میں پڑھی جاتی ہے۔
سورۃ فاتحہ میں منطقی رنگ
منطقی لوگ تعریف کرتے وقت فصل جنس وغیرہ تقسیم کیا کرتے ہیں جیسے کہتے ہیں الْإِنْسَانُ حَيَوَانُ
ناطق ۔ سورۃ فاتحہ میں یہ رنگ بھی موجود ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلهِ کہا۔ پھر اس کے آگے رَبِّ الْعَلَمین اس کی فصل
واقع ہوئی الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ - مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ اس کی حد ہوگئی ۔ اس سے بڑھ کر اور کوئی تعریف نہیں
الحکم جلد ۵ نمبر ۵ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۱ء صفحه ۱۲)
ہے۔
سورہ فاتحہ کی فضیلت
سورہ فاتحہ میں جو پنج وقت ہر نماز کی ہر رکعت میں پڑھی جاتی ہے اشارہ کے طور پر کل عقائد کا ذکر ہے جیسے
فرمایا اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ یعنی ساری خوبیاں اس خدا کے لئے سزاوار ہیں جو سارے جہانوں کو پیدا
کرنے والا ہے۔ الرحمن وہ بغیر اعمال کے پیدا کرنے والا ہے اور بغیر کسی عمل کے عنایت کرنے والا ہے۔
الرَّحِیم اعمال کا پھل دینے والا ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ جزا سزا کے دن کا مالک ۔ ان چار صفتوں میں کل دنیا
کے فرقوں کا بیان کیا گیا ہے۔
آریوں کا رد
والا۔
بعض لوگ اس بات سے منکر ہیں کہ خدا ہی تمام جہانوں کا پیدا کرنے والا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جیو یعنی ارواح
اور پر مانو یعنی ذرات خود بخود ہیں اور جیسے پر میشر آپ ہی آپ چلا آتا ہے ویسے ہی وہ بھی آپ ہی آپ چلے آتے
ہیں اور ارواح اور اُن کی کل طاقتیں، گن اور خواص جن پر دفتروں کے دفتر لکھے گئے خود بخود ہیں اور باوجود اس کے کہ
ان میں قوت اتصال اور قوت انفصال خود بخود پائی جاتی ہے وہ آپس میں میل ملاپ کرنے کے لئے ایک پرمیشر
کے محتاج ہیں۔ غرض یہ وہ فرقہ ہے جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے رب العلمین کہہ کر اشارہ کیا ہے۔
سناتن دھرم کے عقائد کی تردید
دوسرا فرقہ وہ ہے جس کی طرف الر حمن کے لفظ میں اشارہ ہے اور یہ فرقہ سناتن دھرم والوں کا ہے گو وہ
مانتے ہیں کہ پرمیشر سے ہی سب کچھ نکلا ہے مگر وہ کہتے ہیں کہ خدا کا فضل کوئی چیز نہیں وہ کرموں کا ہی پھل دیتا
ہے۔ یہاں تک کہ اگر کوئی مرد بنا ہے تو وہ بھی اپنے اعمال سے اور اگر کوئی عورت بنی ہے تو وہ بھی اپنے اعمال
سے اور اگر ضروری اشیاء حیوانات نباتات وغیرہ بنے ہیں تو وہ بھی اپنے اپنے کرموں کی وجہ سے ۔ الغرض یہ
لوگ اللہ تعالیٰ کی صفت رحمن سے منکر ہیں ۔ وہ خدا جس نے زمین ،سورج ، چاند ستارے وغیرہ پیدا کئے
اور ہوا پیدا کی تا کہ ہم سانس لے سکیں اور ایک دوسرے کی آواز سن سکیں اور روشنی کے لیے سورج چاند وغیرہ
اشیاء پیدا کیں اور اس وقت پیدا کیں جب کہ ابھی سانس لینے والوں کا وجود اور نام ونشان بھی نہ تھا۔ تو کیا کوئی
کہہ سکتا ہے کہ یہ سب کچھ ہمارے ہی اعمال کی وجہ سے پیدا کیا گیا ہے؟ کیا کوئی اپنے اعمال کا دم مار سکتا
ہے؟ کیا کوئی دعویٰ کر سکتا ہے کہ یہ سورج چاند ستارے ہوا وغیرہ میرے اپنے عملوں کا پھل ہے؟ غرض خدا
کی صفت رحمانیت اس فرقہ کی تردید کرتی ہے جو خدا کو بلا مبادلہ یعنی بغیر ہماری کسی محنت اور کوشش کے بعض
اشیاء کے عنایت کرنے والا نہیں مانتے۔
اعمال اور مجاہدات کی ضرورت
اس کے بعد خدا تعالیٰ کی صفت الرحیم کا بیان ہے یعنی محنتوں کوششوں اور اعمال پر ثمرات حسنہ مرتب
کرنے والا ۔
یہ صفت اس فرقہ کورڈ کرتی ہے جو اعمال کا بالکل لغو خیال کرتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ میاں نماز کیا
تو روزے کیا ؟ اگر غَفُورُ الرَّحِیم نے اپنا فضل کیا تو بہشت میں جائیں گے نہیں تو جہنم میں اور کبھی کبھی
یہ لوگ اس قسم کی باتیں بھی کہہ دیا کرتے ہیں کہ میاں عبادتاں کر کے ولی تو ہم نے کچھ تھوڑا ہی بننا ہے۔
کچھ کیتا کیتا نہ کیتا نہ سہی۔ الغرض الرَّحِیمِ کہہ کر خدا ایسے ہی لوگوں کا رد کرتا ہے اور بتایا ہے کہ جو محنت کرتا
ہے اور خدا کے عشق اور محبت میں محو ہو جاتا ہے وہ دوسروں سے ممتاز اور خدا کا منظور نظر ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ
ایسے شخص کی خود دستگیری کرتا ہے جیسے فرمایا ۔ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنکبوت : ۷۰)
یعنی جو لوگ ہماری خاطر مجاہدات کرتے ہیں آخر ہم ان کو اپنا راستہ دکھا دیتے ہیں ۔ جتنے اولیاء اور انبیاء
اور بزرگ لوگ گزرے ہیں انہوں نے خدا کی راہ میں جب بڑے بڑے مجاہدات کئے تو آخر خدا نے
اپنے دروازے ان پر کھول دیئے۔ لیکن وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کی اس صفت کو نہیں مانتے۔ عموماً انکا یہی
مقولہ ہوتا ہے کہ میاں ہماری کوششوں میں کیا پڑا ہے جو کچھ تقدیر میں پہلے روز سے لکھا ہے وہ تو ہو کر
رہے گا ۔ ہماری محنتوں کی کوئی ضرورت نہیں جو ہونا ہے وہ آپ ہی ہو جائے گا ۔ اور شاید چوروں اور
ڈاکوؤں اور دیگر بد معاشوں کا اندر ہی اندر یہی مذہب ہوتا ہوگا۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱ مورخه ۲ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه ۴ تا ۶ )
دوزخ سے حفاظت کا ذریعہ
سورہ فاتحہ کی سات آیتیں اسی واسطے رکھی ہیں کہ دوزخ کے سات دروازے ہیں۔ پس ہر ایک آیت گویا
ایک دروازہ سے بچاتی ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۶ مورخہ ۷ ارفروری ۱۹۰۱ ء صفحہ ۷ )
سورۃ فاتحہ ہر علم اور ہر معرفت پر محیط ہے
فَالْحَقُّ أَنَّ الْفَاتِحَةَ أَحَاطَتْ كُلَّ عِلْمٍ پس حق بات یہی ہے کہ سورت فاتحہ ہر علم اور معرفت پر
وَمَعْرِفَةٍ وَاشْتَمَلَتْ عَلَى كُلِّ دَقِيقَةِ حق محیط ہے وہ سچائی اور حکمت کے تمام نکات پر مشتمل ہے اور
وَحِكْمَةٍ وَهِيَ تُجِيبُ كُلَّ سَائِلٍ وَتُذِيبُ یہ ہر سائل کے سوال کا جواب دیتی اور ہر حملہ آور دشمن کو تباہ
كُلَّ عَدُوٌّ صَائِلٍ وَ يُطْعِمُ كُلَّ نَزِيلٍ إِلَى کرتی ہے۔ نیز ہر مسافر کو جو مہمان نوازی چاہتا ہے کھلاتی
التَّضَيْفِ مَائِلٍ وَ يَسْقِي الْوَارِدِينَ وَ اور آنے اور جانے والوں کو پلاتی ہے۔ بے شک وہ ہر شبہ
الصَّادِرِينَ وَلَا شَكَ أَنَّهَا تُنزِيلُ كُلّ کو جو نا کامی کی حد تک پہنچانے والا ہو زائل کر دیتی ہے
شَكٍّ خَيْبَ وَ تُجِيحُ كُلَّ هَةٍ شَيَّبَ اور ہر غم کو جس نے بوڑھا کر دیا ہو جڑ سے اکھیڑ دیتی ہے
وَتُعِيدُ كُلَّ هَدُةٍ تَغَيَّبَ وَتُخْجِلُ كُلّ اور ہر گم شدہ راہنما کو ( راہ راست پر ) واپس لاتی ہے اور
خَصِيمٍ نَّيَّبَ وَ يُبَشِّرُ الطَّالِبِينَ وَلَا ہر خطرناک دشمن کو شرمندہ کرتی ہے۔ طالبانِ ہدایت کو
مُعَالِجَ كَمِثْلِهِ لِسَمَّ الذُّنُوبِ وَزَيْغِ الْقُلُوبِ بشارت دیتی ہے۔ گناہوں کے زہر اور دلوں کی بھی کے
وَهُوَ الْمُوْصِلُ إِلَى الْحَقِّ وَالْيَقِينِ لیے اس جیسا کوئی اور معالج نہیں اور وہ حق اور یقین تک
کرامات الصادقین، روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۱۴۵) پہنچانے والی ہے۔ (ترجمہ از مرتب )
معرفت کا پھل دینے والا درخت
إِنَّهَا شَجَرَةٌ طَيِّبَةٌ تُؤْتِي كُلَّ حِيْنِ أَكُلا فاتحہ ایک ایسا پاکیزہ درخت ہے جو ہر وقت معرفت کے
مِنَ الْمَعْرِفَةِ وَيُرْوِى مِنْ كَأْسِ الْحَقِّ وَالْحِكْمَةِ پھل دیتا ہے اور حق و حکمت کے جام سے سیراب کرتا ہے۔