سورة الصَّافات

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وَضَرْبُ يَخْتَلِي أَصْلَ الْخِصَامِ
سورة الفاتحة
(۳) اور ایسی ضرب لگانا ہے جو خصومت کو جڑ سے
وَلَا نَعْنِي بِهِ ضَرْبَ الْحُسَامِ اکھیڑ دے ہماری مراد اس سے تلوار کی ضرب نہیں ۔
دجال کے قتل کا زمانہ
وَقَدْ أَلَى زَمَانٌ تَهْلِكَ فِيهِ الْأَبَاطِيلُ اب وہ زمانہ آ گیا ہے جس میں باطل ہلاک ہو جائے گا
وَلَا تَبْقَى الرُّورُ وَالظَّلَامُ وَتَفْنَى الْمِلَل اور جھوٹ اور اندھیرا باقی نہیں رہے گا۔ تمام مذاہب
كُلُّهَا إِلَّا الْإِسْلَامَ وَ تَمْلَأُ الْأَرْضُ سوائے اسلام کے مٹ جائیں گے اور زمین انصاف،
قِسْطًا وَعَدْلًا وَ نُورًا كَمَا كَانَتْ مُلِئَتْ عدل اور نور سے بھر جائے گی جیسا کہ وہ پہلے ظلم ، کفر ، تعدی
ظُلْمًا وَكُفْرًا وَجَوْرًا وَزُورًا فَهُنَاكَ اور جھوٹ سے پڑتھی ۔ پس اس وقت اس گروہ دجال کو جس
تُقْتَلُ مَنْ سَبَقَ الْوَعِيْدُ لِتَدْمِيرِهِ وَلَا کی ہلاکت کا وعدہ پہلے سے دیا گیا ہے قتل کیا جائے گا۔ اس
نَعْنِي مِنَ الْقَتْلِ إِلَّا كَسْرَ قُوَّتِهِ وَتَنْجِيَةَ جَگہ مل سے ہماری مراد صرف اس کی طاقت توڑ دینے اور
أسيره
اس کے قیدیوں کو آزاد کر دینے سے ہے۔
فَحَاصِلُ الْكَلَامِ أَنَّ الَّذِي يُقَالُ لَهُ پس خلاصہ کلام یہ ہے کہ جسے شیطان رجیم کہتے ہیں
الشَّيْطَانُ الرَّحِيمُ هُوَ الدَّجَّالُ اس سے وہی دجال لئیم ، خنّاس قدیم مراد ہے جس کا قتل کیا
اللَّهِيمُ وَالْخَنَّاسُ الْقَدِيمُ وَكَانَ قَتْله جانا ایک موعود امر تھا اور ایسا اہم امر تھا جو پہلے ہی مقدر ہو
أَمْرًا مَّوْعُودًا وَخَطَبًا مَعْهُودًا ۔
چکا تھا۔
وَلِذَالِكَ أَلْزَمَ اللهُ كَافَةَ أَهْلِ الْمِلَّةِ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے تمام مسلمانوں پر واجب قرار دیا
أَن يَقْرَأُوْا لَفَظَ الرَّجِيمِ ، قَبْلَ قِرَائَةِ کہ وہ سورۃ فاتحہ اور بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ پڑھنے
الْفَاتِحَةِ وَقَبْلَ الْبَسْمَلَةِ لِيَتَذَكَّرَ سے قبل اَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ پڑھیں تا کہ
الْقَارِي أَنَّ وَقْتَ الدَّجَّالِ لَا يُجَاوِزُ پڑھنے والے کے ذہن نشین رہے کہ دجال کا زمانہ اس قوم
وَقْتَ قَوْمٍ ذُكِرُوا فِي آخِرِ آيَةٍ مِنْ هَذِهِ کے زمانہ سے تجاوز نہیں کرے گا جس کا ذکر ان سات
الْآيَاتِ السَّبْعَةِ وَكَانَ قَدَرُ اللهِ كُتِبَ آیتوں میں سے آخری آیت میں کیا گیا ہے اور اللہ کی یہ
مِنْ بَدْءِ الْأَوَانِ أَنَّهُ يُقْتَلُ الرَّحِيمُ تقدیر ابتدائے زمانہ سے مقرر تھی کہ مذکور شیطان رجیم
الْمَذْكُورُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ وَيَسْتَرِيحُ | آخری زمانہ میں قتل ہو گا اور لوگ اس زہر یلے اژدھا کے

الْعِبَادُ مِن لَّدُعْ هَذَا الشُّعْبَانِ فَالْيَوْمَ ڈسنے سے امان پا جائیں گے۔ پس اب زمانہ اپنے
وَصَلَ الزَّمَانُ إِلَى آخِرِ الدَّائِرَةِ وَانْتَهى انتہائی دور میں پہنچ گیا ہے اور دنیا کی عمر سبع مثانی کی
عُمرُ الدُّنْيَا كَالسَّبْعِ الْمَثَانِي إِلَى السَّابِعَةِ سات آیات کی طرح شمسی اور قمری حساب سے ساتویں
مِنَ الْأُلُوْفِ الشَّمْسِيَّةِ وَالْقَمَرِيَّةِ الْيَوْمَ ہزار سال میں پہنچ گئی ہے۔ آج یہ شیطان رجیم ایسے گروہ
تَجَلَّى الرَّحِيمُ فِي مَظْهَرِ هُوَ لَهُ كَالْحُلَلِ کی صورت میں ظاہر ہوا ہے جو اس کے لئے بروزی
الْبُرُوزِيَّةِ وَاخْتُتِمَ أَمْرُ الْغَيِّ عَلَى قَوْمٍ لباس کی حیثیت رکھتا ہے اور گمراہی اس قوم پر ختم ہوگئی
اخْتُتِمَ عَلَيْهِ آخِرُ كَلِم الْفَاتِحَةِ وَلَا ہے جس کا ذکر سورۃ فاتحہ کے آخری الفاظ میں آیا ہے اور
يَفْهَمُ هُذَا الرَّمْزَ إِلَّا ذُو الْقَرِيحَةِ الْوَفَّادَةِ اس بات کو وہی سمجھ سکتا ہے جو روشن طبع ہو۔
دجال صرف خدا کے فضل سے قتل ہوگا
وَلَا يُقْتَلُ الدَّجَّالُ إِلَّا بِالْحَرْبَةِ اور یہ دجال صرف آسمانی حربہ سے ہی ہلاک کیا
السَّمَاوِيَّةِ أَتَى بِفَضْلٍ مِّنَ اللهِ لَا بِالطَّاقَةِ جائے گا یعنی بشری طاقت سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے
الْبَشَرِيَّةِ فَلَا حَرْبَ وَلَا ضَرْب ولكن فضل سے ہی قتل ہوگا۔ پس نہ کوئی نہ کوئی لڑائی ہوگی : ہوئی نہ مار پیٹ ۔
أَمْرُ نَازِلُ مِنَ الْحَضْرَةِ الْأَحَدِيَّةِ، وَكَانَ هَذَا بلکہ یہ ایک ایسا امر ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے وقوع
الدَّجَّالُ يَبْعَثُ بَعْضَ ذَرَارِيهِ فِي كُلِّ مِائَةٍ پذیر ہوگا اور یہ دجال (شیطان) ہر صدی میں اپنی
مِنْ مِنِينَ لِيُضِلَّ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُوَحِدِينَ ذریت میں سے بعض کو مقرر کرتا رہا تا مومنوں ،
وَالصَّالِحِيْنَ وَالْقَائِمِينَ عَلَى الْحَقِّ موحدوں ، نیکوکاروں ، حق پر قائم لوگوں اور اس کے
وَالظَّالِبِينَ وَيَهُنَّ مَبَانِيَ الدِّينِ وَيَجْعَلَ طالبوں کو گمراہ کرے اور دین کی عمارتوں کو گرادے اور
صُحُفَ اللهِ عِضِيْنَ وَكَانَ وَعْدٌ مِنَ اللهِ أَنَّهُ الله تعالیٰ کی کتب کو پارہ پارہ کر دے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ
يُقْتَلُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ، وَيَغْلِبُ الصَّلاحُ تھا کہ وہ دجال آخری زمانہ میں قل کیا جائے گا اور نیکی ہر
عَلَى الطَّلَاحِ وَالطَّغْيَانِ وَتُبَدِّلُ الْأَرْضُ قسم کی خرابی اور سرکشی پر غالب آجائے گی اور زن زمین بدل
دی جائے گی اور اکثر لوگ خدائے رحمان کی طرف
وَ يَتُوبُ أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَى الرَّحْمَنِ وَ
تُشْرِقُ الْأَرْضُ بِنُورِ رَبَّهَا وَ تَخْرُجُ رجوع کرلیں گے۔ زمین اپنے رب کے نور سے روشن
الْقُلُوبُ مِنْ ظُلُمَاتِ الشَّيْطَانِ فَهَذَا هُوَ ہو جائے گی اور قلوب شیطانی تاریکیوں سے باہر آجا
ہر آجائیں

مَوْتُ الْبَاطِلِ وَمَوْتُ الدَّجَّالِ وَقَتْلُ هَذَا گے ۔ یہی باطل کی موت ، دجال کی موت اور اس بڑے
الشُّعْبَانِ
اثر دہا کا قتل ہے۔
دجال سے مراد شخص واحد نہیں
أَمْ يَقُولُونَ إِنَّهُ رَجُلٌ يُقْتَلُ فِي وَقْت کیا لوگ کہتے ہیں کہ دجال ایک شخص ہے جو کسی زمانہ
مِنَ الْأَوْقَاتِ كَلَّا بَلْ هُوَ شَيْطَانٌ رَّحِيمٌ میں قتل کیا جائے گا ایسا ہرگز نہیں بلکہ دجال تو وہ مردود
أَبُو السَّيِّئَاتِ يُرْجَمُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ بِإِزَالَةِ شیطان ہے جو بدیوں کا سرچشمہ ہے اسے آخری زمانہ میں
الْجَهَلَاتِ وَ اسْتِيْصَالِ الْخُزَعْبِيْلَاتِ جہالتوں کے دُور کرنے اور بدیوں کو مٹانے کے ذریعہ قتل کیا
وَعْدٌ حَقٌّ مِنَ اللهِ الرَّحِيمِ كَمَا أُشِيْرَ في جائے گا ۔ یہ خدائے رحیم کا سچا وعدہ ہے جیسا کہ خدا کے
قَوْلِهِ : الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ * فَقَدْ تَمَّتْ الفاظ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ * میں اس کی طرف اشارہ کیا
كَلِمَةُ رَبَّنَا صِدْقًا وَعَدْلًا فِي هَذِهِ الْأَيَّامِ گیا ہے۔ پس ہمارے پروردگار کی پیشگوئی راستی و عدل
وَنَظَرَ اللهُ إِلَى الْإِسْلَامِ بَعْدَ مَا عَنَتْ بِهِ سے اس زمانہ میں پوری ہوگئی ہے اور اللہ تعالیٰ نے اسلام کی
الْبَلَايَا وَالْأَلَامُ، فَأَنْزَلَ مَسِيحَهُ لِقَتُل طرف نظر کرم فرمائی بعد اس کے کہ اس پر مصائب و تکالیف
الْخَنَّاسِ وَقَطْعِ هُذَا الْخِصَامِ ۔
وارد ہوئیں۔ پس اللہ تعالیٰ نے اپنے مسیح کو اس خناس
شیطان کے قتل اور اس جھگڑے کے چکانے کیلئے نازل کیا۔
شیطان کا نام رجیم رکھنے میں حکمت
وَمَا سُمِّيَ الشَّيْطَانُ رَحِيمًا إِلَّا عَلَی اور شیطان کا نام رجیم بطور پیشگوئی رکھا گیا ہے
طَرِيقِ أَنْبَاءِ الْغَيْبِ فَإِنَّ الرَّجْمَ هُوَ الْقَتْلُ کیونکہ رحم کے معنے بلا شک و شبہ قتل کرنے کے ہیں اور
مِنْ غَيْرِ الرَّيْبِ وَلَمَّا كَانَ الْقَدَرُ قَدْ جَری جب مقدر یوں تھا کہ یہ دجال خدائے ذوالجلال کے مسیح
فِي قَتْلِ هَذَا الدَّجَّالِ عِنْدَ نُزُولِ مَسِيحِ کے نازل ہونے کے زمانہ میں حل کیا جائے گا ۔ لہذا قتل ۔
اللهِ ذِي الْجَلَالِ أَخْبَرَ اللهُ مِنْ قَبْلِ هَذِهِ الله تعالی نے اس واقعہ سے قبل ہی ان لوگوں کی تسلّی
الْوَاقِعَةِ تَسْلِيَةً وَ تَبْشِيرًا لِقَوْمٍ تَخَافُونَ اور بشارت کے لئے جو گمراہی کے زمانہ سے ڈرتے
أَيَّامَ الضَّلال (اعجاز اسی ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۸ تا ۸ | ہیں خبر دے دی ۔ ( ترجمہ از مرتب )
(آل عمران: ۳۷ اور النحل: ۹۹)

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ )
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ فِي الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ
لا
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ )
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ : غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ
ترجمہ : خدا جس کا نام اللہ ہے تمام اقسام تعریفوں کا مستحق ہے۔ اور ہر ایک تعریف اُسی کی شان کے لائق ہے
کیونکہ وہ رب العالمین ہے۔ وہ رحمان ہے، وہ رحیم ہے، وہ مالک یوم الدین ہے۔ ہم (اے صفات کاملہ
والے ) تیری ہی پرستش کرتے ہیں اور مرد بھی تجھ سے ہی چاہتے ہیں۔ ہمیں وہ سیدھی راہ دکھلا جو اُن لوگوں کی راہ ہے
جن پر تیرا انعام ہے۔ اور ان راہوں سے بچا جو ان لوگوں کی راہیں ہیں جن پر تیرا غضب طاعون وغیرہ عذابوں سے
دنیا ہی میں وارد ہوا اور نیز اُن لوگوں کی راہوں سے بچا کہ جن پر اگر چہ دنیا میں کوئی عذاب وارد نہیں ہوا۔ مگر اُخروی
نجات کی راہ سے وہ دور جا پڑے ہیں اور آخر عذاب میں گرفتار ہوں گے۔ (ایام الصلح - روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۴۶)
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
یہ آیت سورۃ ممدوحہ کی آیتوں میں سے پہلی آیت ہے اور قرآن شریف کی دوسری سورتوں پر بھی لکھی گئی
ہے اور ایک اور جگہ بھی قرآن شریف میں یہ آیت آئی ہے اور جس قدر تکرار اس آیت کا قرآن شریف میں
بکثرت پایا جاتا اتا ہے ہے اور اور کسی کسی آیت آ : میں اس قدر تکرار نہیں پایا جاتا۔ اور چونکہ اسلام میں یہ سنت ٹھہر گئی ہے کہ
ہر یک کام کے ابتدا میں جس میں خیر اور برکت مطلوب ہو بطریق تبرک اور استمداد اس آیت کو پڑھ لیتے ہیں
اس لئے یہ آیت دشمنوں اور دوستوں اور چھوٹوں اور بڑوں میں شہرت پاگئی ہے یہاں تک کہ اگر کوئی شخص تمام
قرآنی آیات سے بے خبر مطلق ہو۔ تب بھی امید قوی ہے کہ اس آیت سے ہرگز اس کو بے خبری نہیں ہوگی ۔
اب یہ آیت جن کامل صداقتوں پر مشتمل ہے ان کو بھی سن لینا چاہئے سو منجملہ ان کے ایک یہ ہے کہ اصل
مطلب اس آیت کے نزول سے یہ ہے کہ تا عاجز اور بے خبر بندوں کو اس نکتہ ء معرفت کی تعلیم کی جائے کہ
ذات وا واجب ا الوجود کا اسم اعظم جو اللہ ہے کہ جو اصطلاح قرآنی ربانی کے رو سے ذات مستجمع جمیع صفات کا ملہ
اور منزہ عن جميع رذائل اور معبود برحق اور واحد لاشریک اور مبدء جمیع فیوض پر بولا جاتا ہے۔ اس اسم اعظم کی
سورة فاتحه

بہت سی صفات میں سے جو دو صفتیں بسم اللہ میں بیان کی گئی ہیں یعنی صفت رحمانیت و رحیمیت انہیں دو صفتوں
کے تقاضا سے کلام الہی کا نزول اور اس کے انوار و برکات کا صدور ہے۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ خدا کے پاک
کلام کا دنیا میں اترنا اور بندوں کو اس سے مطلع کیا جانا یہ صفت رحمانیت کا تقاضا ہے کیونکہ صفت رحمانیت کی
کیفیت ( جیسا کہ آگے بھی تفصیل سے لکھا جائے گا ) یہ ہے کہ وہ صفت بغیر سبقت عمل کسی عامل کے محض مجود
اور بخشش الہی کے جوش سے ظہور میں آتی ہے جیسا خدا نے سورج اور چاند اور پانی اور ہوا وغیرہ کو بندوں کی
بھلائی کے لئے پیدا کیا ہے۔ یہ تمام جود اور بخشش صفت رحمانیت کے رو سے ہے۔ اور کوئی شخص دعوی نہیں
کر سکتا کہ یہ چیزیں میرے کسی عمل کی پاداش میں بنائی گئی ہیں ۔ اسی طرح خدا کا کلام بھی کہ جو بندوں کی
اصلاح اور رہنمائی کے لئے اتر اوہ بھی اس صفت کے رو سے اترا ہے۔ اور کوئی ایسا متنفس نہیں کہ یہ دعویٰ
کر سکے کہ میرے کسی عمل یا مجاہدہ یا کسی پاک باطنی کے اجر میں خدا کا پاک کلام کہ جو اس کی شریعت پر مشتمل
ہے نازل ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر چہ طہارت اور پاک باطنی کا دم مارنے والے اور زہد اور عبادت میں
زندگی بسر کرنے والے اب تک ہزاروں لوگ گزرے ہیں لیکن خدا کا پاک اور کامل کلام کہ جو اُس کے
فرائض اور احکام کو دنیا میں لایا اور اس کے ارادوں سے خلق اللہ کو مطلع کیا اُنہیں خاص وقتوں میں نازل ہوا
ہے کہ جب اس کے نازل ہونے کی ضرورت تھی۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ خدا کا پاک کلام انہیں لوگوں پر نازل ہو
کہ جو تقدس اور پاک باطنی میں اعلیٰ درجہ رکھتے ہوں ۔ کیونکہ پاک کو پلید سے کچھ میل اور مناسبت نہیں لیکن
یہ ہر گز ضرور نہیں کہ ہر جگہ تقدس اور پاک باطنی کلام الہی کے نازل ہونے کو مستلزم ہو بلکہ خدائے تعالیٰ کی حقانی
شریعت اور تعلیم کا نازل ہونا ضرورات حقہ سے وابستہ ہے۔ پس جس جگہ ضرورات حقہ پیدا ہوگئیں اور زمانہ
کی اصلاح کے لئے واجب معلوم ہوا کہ کلام الہی نازل ہو اسی زمانہ میں خدائے تعالیٰ نے جو حکیم مطلق ہے
اپنے کلام کو نازل کیا اور کسی دوسرے زمانہ میں گولاکھوں آدمی تقوی اور طہارت کی صفت سے متصف ہوں
اور گوکیسی ہی تقدس اور پاک باطنی رکھتے ہوں ان پر خدا کا وہ کامل کلام ہرگز نازل نہیں ہوتا کہ جو شریعت
حقانی پر مشتمل ہو۔ ہاں مکالمات و مخاطبات حضرت احدیت کے بعض پاک باطنوں سے ہو جاتے ہیں اور وہ
بھی اس وقت کہ جب حکمت الہیہ کے نزدیک ان مکالمات اور مخاطبات کے لئے کوئی ضرورت حقہ پیدا ہو۔
اور ان دونوں طور کی ضرورتوں میں فرق یہ ہے کہ شریعت حقانی کا نازل ہونا اس ضرورت کے وقت پیش آتا
ہے کہ جب دنیا کے لوگ بباعث ضلالت اور گمراہی کے جادۂ استقامت سے منحرف ہو گئے ہوں اور اُن کے

راہ راست پر لانے کے لئے ایک نئی شریعت کی حاجت ہو کہ جو ان کی آفات موجودہ کا بخوبی تدارک کر سکے
اور ان کی تاریکی اور ظلمت کو اپنے کامل اور شافی بیان کے نور سے بکلی اٹھا سکے اور جس طور کا علاج حالت
فاسدہ زمانہ کے لئے درکار ہے وہ علاج اپنے پر زور بیان سے کر سکے۔ لیکن جو مکالمات و مخاطبات اولیاء اللہ
کے ساتھ ہوتے ہیں ان کے لئے غالباً اس ضرورت عظمی کا پیش آنا ضروری نہیں بلکہ بسا اوقات صرف اسی
قدران مکالمات سے مطلب ہوتا ہے کہ تاولی کے نفس کو کسی مصیبت اور محنت کے وقت صبر اور استقامت
کے لباس سے متلی کیا جائے یا کسی غم اور حزن کے غلبہ میں کوئی بشارت اس کو دی جائے مگر وہ کامل اور پاک
کلام خدائے تعالیٰ کا کہ جو نبیوں اور رسولوں پر نازل ہوتا ہے وہ جیسا کہ ہم نے ابھی بیان کیا ہے اس ضرورت
حقہ کے پیش آنے پر نزول فرماتا ہے کہ جب خلق اللہ کو اس کے نزول کی بشدت حاجت ہو۔ غرض کلام الہی
کے نازل ہونے کا اصل موجب ضرورت حقہ ہے۔ جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ جب تمام رات کا اندھیر ہو جاتا ہے
اور کچھ نور باقی نہیں رہتا تو اسی وقت تم سمجھ جاتے ہو کہ اب ماہ نو کی آمد نزدیک ہے۔ اسی طرح جب گمراہی کی
ظلمت سخت طور پر دنیا پر غالب آجاتی ہے تو عقلِ سلیم اس روحانی چاند کے نکلنے کو بہت نزدیک سمجھتی ہے۔ ایسا
ہی جب امساک باراں سے لوگوں کا حال تباہ ہو جاتا ہے تو اس وقت عقلمند لوگ بارانِ رحمت کا نازل ہونا
بہت قریب خیال کرتے ہیں اور جیسا کہ خدا نے اپنے جسمانی قانون میں بھی بعض مہینے برسات کے لئے
مقرر کر رکھے ہیں یعنی وہ مہینے جن میں فی الحقیقت مخلوق اللہ کو بارش کی ضرورت ہوتی ہے اور ان مہینوں میں جو
یہ نتیجہ نہیں نکالا جاتا کہ خاص ان مہینوں میں لوگ زیادہ نیکی کرتے ہیں اور دوسرے برستا ہے اس سے
مہینوں میں فسق و فجور میں مبتلا رہتے ہیں۔ بلکہ یہ سمجھنا چاہئے کہ یہ وہ مہینے ہیں جن میں زمینداروں کو بارش کی
ضرورت ہے اور جن میں بارش کا ہو جانا تمام سال کی سرسبزی کا موجب ہے ایسا ہی کلام الہی کا نزول فرمانا کسی
شخص کی طہارت اور تقوی کے بہت سے نہیں ہے یعنی علت موجبہ اُس کلام کے نزول کی یہ ہیں ہو سکتی کہ کوئی
شخص غایت درجہ کا مقدس اور پاک باطن تھا یا راستی کا بھوکا اور پیاسا تھا بلکہ جیسا کہ ہم کئی دفعہ لکھ چکے ہیں
کتب آسمانی کے نزول کا اصلی موجب ضرورت حقہ ہے یعنی وہ ظلمت اور تاریکی کہ جو دنیا پر طاری ہوکر ایک
آسمانی نور کو چاہتی ہے کہ تا وہ نور نازل ہو کر اس تاریکی کو دور کرے اور اسی کی طرف ایک لطیف اشارہ ہے کہ
جو خدائے تعالیٰ نے اپنے پاک کلام میں فرمایا ہے۔ اِنَّا اَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ (القدر : ٢) به ليلة القدر
اگر چہ اپنے مشہور معنوں کے رو سے ایک بزرگ رات ہے لیکن قرآنی اشارات سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ
مینہ برس

دنیا کی ظلمانی حالت بھی اپنی پوشیدہ خوبیوں میں لیلتہ القدر کا ہی حکم رکھتی ہے اور اس ظلمانی حالت کے
دنوں میں صدق اور صبر اور زہد اور عبادت خدا کے نزدیک بڑا قدر رکھتا ہے اور وہی ظلمانی حالت تھی کہ جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت تک اپنے کمال کو پہنچ کر ایک عظیم الشان نور کے نزول کو چاہتی
تھی اور اُسی ظلمانی حالت کو دیکھ کر اور ظلمت زدہ بندوں پر رحم کر کے صفت رحمانیت نے جوش مارا اور آسمانی
برکتیں زمین کی طرف متوجہ ہوئیں ۔ سو وہ ظلمانی حالت دنیا کے لئے مبارک ہو گئی اور دنیا نے اس سے ایک
عظیم الشان رحمت کا حصہ پایا کہ ایک کامل انسان اور سید الرسل کہ جس سا کوئی پیدا نہ ہوا اور نہ ہوگا دنیا کی
ہدایت کے لئے آیا اور دنیا کے لئے اس روشن کتاب کو لایا جس کی نظیر کسی آنکھ نے نہیں دیکھی۔ پس یہ خدا کی
کمال رحمانیت کی ایک بزرگ تجلی تھی کہ جو اس نے ظلمت اور تاریکی کے وقت ایسا عظیم الشان نور نازل کیا
جس کا نام فرقان ہے جو حق اور باطل میں فرق کرتا ہے جس نے حق کو موجود اور باطل کو نابود کر کے دکھلا دیا۔ وہ
اس وقت زمین پر نازل ہوا جب زمین ایک موت روحانی کے ساتھ مر چکی تھی اور بڑ اور بحر میں ایک بھاری
فساد واقع ہو چکا تھا پس اس نے نزول فرما کر وہ کام کر دکھا یا جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے آپ اشارہ فرما کر کہا
ہے اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا (الحدید : ۱۸) یعنی زمین مرگئی تھی اب خدا اس کو نئے سرے
زندہ کرتا ہے۔ اب اس بات کو بخوبی یاد رکھنا چاہئے کہ یہ نزول قرآن شریف کا کہ جو زمین کے زندہ کرنے
کے لئے ہوا یہ صفت رحمانیت کے جوش سے ہوا۔ وہی صفت ہے کہ جو کبھی جسمانی طور پر جوش مار کر قحط زدوں
کی خبر لیتی ہے اور باران رحمت خشک زمین پر برساتی ہے اور وہی صفت کبھی روحانی طور پر جوش مارکران
بھوکوں اور پیاسوں کی حالت پر رحم کرتی ہے کہ جو ضلالت اور گمراہی کی موت تک پہنچ جاتے ہیں اور حق اور
صداقت کی غذا کہ جو روحانی زندگی کا موجب ہے ان کے پاس نہیں رہتی ۔ پس رحمان مطلق جیسا جسم کی غذا کو
اس کی حاجت کے وقت عطا فرماتا ہے ایسا ہی وہ اپنی رحمتِ کاملہ کے تقاضا سے روحانی غذا کو بھی ضرورت حقہ
کے وقت مہیا کر دیتا ہے۔ ہاں یہ بات درست ہے کہ خدا کا کلام انہیں برگزیدہ لوگوں پر نازل ہوتا ہے جن
سے خدا راضی ہے اور انہیں سے وہ مکالمات اور مخاطبات کرتا ہے جن سے وہ خوش ہے مگر یہ بات ہرگز درست
نہیں کہ جس سے خدا راضی اور خوش ہو اس پر خواہ نخواہ بغیر کسی ضرورت حقہ کے کتاب آسمانی نازل ہو جایا
کرے یا خدائے تعالیٰ یونہی بلا ضرورت حقہ کسی کی طہارت لازمی کی وجہ سے لازمی اور دائمی طور پر اس سے
ہر وقت باتیں کرتا رہے بلکہ خدا کی کتاب اسی وقت نازل ہوتی ہے جب فی الحقیقت اس کے نزول کی

آج 10 میں سے 10 باقی