سورة المعَارج
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
رحم دو قسم کا ہوتا ہے ایک رحمانیت دوسرا رحیمیت کے نام سے موسوم ہے۔ رحمانیت تو ایسا فیضان ہے کہ جو
ہمارے وجود اور ہستی سے بھی پہلے ہی شروع ہوا۔ مثلاً اللہ تعالیٰ نے پہلے پہل اپنے علم قدیم سے دیکھ کر اس
قسم کا زمین آسمان اور ارضی اور سماوی اشیاء ایسی پیدا کی ہیں جو سب ہمارے کام آنے والی ہیں اور کام آتی
ہیں۔ اور ان سب اشیاء سے انسان ہی عام طور پر فائدہ اُٹھاتا ہے۔ بھیڑ ، بکری اور دیگر حیوانات جبکہ بجائے
خود انسان کے لئے مفید شے ہیں تو وہ کیا فائدہ اُٹھاتے ہیں؟ دیکھو جسمانی امور میں انسان کیسی کیسی لطیف اور
اعلیٰ درجہ کی غذائیں کھاتا ہے۔ اعلیٰ درجہ کا گوشت انسان کے لئے ہے۔ ٹکڑے اور ہڈیاں کتوں کے
واسطے۔ جسمانی طور پر جو حظوظ اور لذات انسان کو حاصل ہیں گو حیوان بھی اس میں شریک ہیں مگر انسان کو وہ
بدرجہ اعلیٰ حاصل ہیں اور روحانی لذات میں جانور شریک بھی نہیں ہیں ۔ پس یہ دو قسم کی رحمتیں ہیں ۔ ایک
وہ جو ہمارے وجود سے پہلے پیش از وقت کے طور پر تقدمہ کی صورت میں عناصر وغیرہ اشیاء پیدا کیں جو
ہمارے کام میں لی ہو میں لگی ہوئی ہیں ۔ اور یہ ہمارے وجود، خواہش اور دُعا سے پہلے ہیں جو رحمانیت کے تقاضے سے ۔
پیدا ہوئے ۔
اور دوسری رحمت رحیمیت کی ہے۔ یعنی جب ہم دعا کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔ غور کیا جاوے تو
معلوم ہوگا کہ قانونِ قدرت کا تعلق ہمیشہ سے دُعا کا تعلق ہے۔ بعض لوگ آج کل اس کو بدعت سمجھتے ہیں
ہماری دُعا کا جو تعلق خدائے تعالیٰ سے ہے میں چاہتا ہوں کہ اُسے بھی بیان کروں ۔
ایک بچہ جب بھوک سے بیتاب ہو کر دودھ کے لئے چلاتا ہے اور چیختا ہے تو ماں کے پستان میں دودھ
جوش مار کر آ جاتا ہے بچہ دعا کا نام بھی نہیں جانتا ۔ لیکن اُس کی چیخیں دودھ کو کیونکر کھینچ لاتی ہیں؟ اس کا ہر ایک کو
تجربہ ہے۔ بعض اوقات دیکھا گیا ہے کہ مائیں دودھ کو محسوس بھی نہیں کرتیں۔ مگر بچہ کی چلا ہٹ ہے کہ دودھ کو
کھینچے لاتی ہے۔ تو کیا ہماری چینیں جب اللہ تعالیٰ کی حضور ہوں تو وہ کچھ بھی نہیں کھینچ کر لاسکتیں ؟ آتا ہے اور
سب کچھ آتا ہے۔ مگر آنکھوں کے اندھے جو فاضل اور فلاسفر بنے بیٹھے ہیں وہ دیکھ نہیں سکتے ۔ بچہ کو جو
مناسبت ماں سے ہے اس تعلق اور رشتہ کو انسان اپنے ذہن میں رکھ کر اگر دعا کی فلاسفی پر غور کرے تو وہ بہت
آسان اور سہل معلوم ہوتی ہے۔ دوسری قسم کا رحم یہ تعلیم دیتا ہے کہ ایک رحم مانگنے کے بعد پیدا ہوتا ہے۔
مانگتے جاؤ گے ملتا جاوے گا ۔ اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ (المومن : (۶۱) کوئی لفاظی نہیں بلکہ یہ انسانی سرشت کا
ایک لازمہ ہے۔ مانگنا انسان کا خاصہ ہے اور استجابت اللہ تعالیٰ کا۔ جو نہیں سمجھتا اور نہیں مانتا وہ جھوٹا ہے۔ بچہ
کی مثال جو میں نے بیان کی ہے وہ دُعا کی فلاسفی خوب حل کر کے دکھاتی ہے۔ رحمانیت اور رحیمیت دو نہیں
ہیں۔ پس جو ایک کو چھوڑ کر دوسری کو چاہتا ہے اُسے مل نہیں سکتا۔ رحمانیت کا تقاضا یہی ہے کہ وہ ہم میں
رحیمیت سے فیض اٹھانے کی سکت پیدا کرے جو ایسا نہیں کرتا وہ کا فرنعمت ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ کے یہی معنے ہیں
کہ ہم تیری عبادت کرتے ہیں ۔ ان ظاہری سامانوں اور اسباب کی رعایت سے جو تو نے عطا کئے ہیں۔
دیکھو! یہ زبان جو عروق اور اعصاب سے خلق کی ہے۔ اگر ایسی نہ ہوتی تو ہم بول نہ سکتے ۔ ایسی زبان دُعا
کے واسطے عطا کی جو قلب کے خیالات تک کو ظاہر کر سکے ۔ اگر ہم دُعا کا کام زبان سے کبھی نہ لیں تو یہ ہماری
شور بختی ہے۔ بہت سی بیماریاں ایسی ہیں کہ اگر وہ زبان کو لگ جاویں تو ایک دفعہ ہی زبان اپنا کام چھوڑ
بیٹھتی ہے۔ یہاں تک کہ انسان گونگا ہو جاتا ہے ۔ پس یہ کیسی رحیمیت ہے کہ ہم کو زبان دے رکھی ہے۔
ایسا ہی کانوں کی بناوٹ میں فرق آ جاوے تو خاک بھی سنائی نہ دے۔ ایسا ہی قلب کا حال ہے ۔ وہ جو
خشوع و خضوع کی حالت رکھی ہے اور سوچنے اور تفکر کی قوتیں رکھی ہے۔ اگر بیماری آ جاوے تو وہ سب قریباً
بیکار ہو جاتی ہیں۔ مجنونوں کو دیکھو کہ اُن کے قومی کیسے بیکار ہو جاتے ہیں ۔ تو پس کیا یہ ہم کو لازم نہیں کہ ان
خداداد نعمتوں کی قدر کریں؟ اگر ان قومی کو جو اللہ تعالیٰ نے اپنے کمال فضل سے ہم کو عطا کئے ہیں بیکار چھوڑ
دیں تو لاریب ہم کا فرنعمت ہیں۔ پس یا درکھو کہ اگر اپنی قوتوں اور طاقتوں کو معطل چھوڑ کر دُعا کرتے ہیں تو یہ
دُعا کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچا سکتی کیونکہ جب ہم نے پہلے عطیہ ہی سے کچھ کام نہیں لیا تو دوسرے کو کب اپنے
لئے مفید اور کارآمد بنا سکیں گے؟
رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ء صفحه ۱۵۰،۱۴۹)
رحمت الہی نے دو قسم سے اپنی ابتدائی تقسیم کے لحاظ سے بنی آدم پر ظهور و بروز فرمایا ہے۔ اوّل وہ رحمت
جو بغیر وجود عمل کسی عامل کے بندوں کے ساتھ شامل ہوئی جیسا کہ زمین اور آسمان اور شمس اور قمر اور ستارے
اور پانی اور ہوا اور آگ اور وہ تمام نعمتیں جن پر انسان کی بقا اور حیات موقوف ہے کیونکہ بلاشبہ یہ تمام چیزیں
انسان کے لئے رحمت ہیں جو بغیر کسی استحقاق کے محض فضل اور احسان کے طور سے اس کو عطا ہوئے ہیں ۔ اور
یہ ایسا فیض خاص ہے جو انسان کے سوال کو بھی اس میں دخل نہیں بلکہ اس کے وجود سے بھی پہلے ہے اور یہ
چیزیں ایسی بزرگ رحمت ہے جو انسان کی زندگی انہیں پر موقوف ہے۔ اور پھر باوصف اس کے یہ بات بھی
ظاہر ہے کہ یہ تمام چیزیں انسان کے کسی نیک عمل سے پیدا نہیں ہوئیں بلکہ انسانی گناہ کا علم بھی جو خدا تعالیٰ کو
پہلے سے تھا ان رحمتوں کے ظہور سے مانع نہیں ہوا اور کوئی اواگون کا قائل یا تناسخ کا ماننے والا گو کیسا ہی اپنے