سورة المؤمن

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دو مفرد لفظ موجود ہیں اور یہ قاعدہ طالب حق کے لئے نہایت مفید ہوگا کہ ہمیشہ عربی کے باریک فرقوں کے
پہچاننے کے لئے صفات اور افعالِ الہیہ کو جو صحیفہ قدرت میں نمایاں ہیں معیار قرار دیا جائے اور ان کے
اقسام کو جو قانونِ قدرت سے ظاہر ہوں عربی کے مفردات میں ڈھونڈا جائے اور جہاں نہیں عربی جہاں کہیں عربی کے ایسے
مترادف لفظوں کا باہمی فرق ظاہر کرنا مقصود ہو جو صفات یا افعال الہی کے متعلق ہیں تو صفات یا افعال الہی کی
اس تقسیم کی طرف متوجہ ہوں جو نظام قانون قدرت دکھلا رہا ہے کیونکہ عربی کی اصل غرض الہیات کی خدمت
ہے جیسا کہ انسان کے وجود کی اصل غرض معرفت باری تعالیٰ ہے اور ہر یک چیز جس غرض کے لئے پیدا کی گئی
ہے اسی غرض کو سا۔ کو سامنے رکھ کر اس کے عقدے کھل سکتے ہیں اور اس کے جو ہر معلوم ہو سکتے ہیں۔
من الرحمان - روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۷ ۱۴ تا ۱۴۹ حاشیه )
رحم دو قسم کا ہوتا ہے اوّل رحمانیت دوسرا رحیمیت کے نام سے موسوم ہے۔ رحمانیت تو ایسا فیضان ہے کہ جو
ہمارے وجود اور ہستی سے بھی پہلے شروع ہوا مثلاً اللہ تعالیٰ نے ہمارے وجود سے پیشتر ہی زمین و آسمان
چاند و سورج اور دیگر اشیاء ارضی و سماوی پیدا کی ہیں جو سب کی سب ہمارے کام آنے والی ہیں اور کام آتی
ہیں ۔ دوسرے حیوانات بھی ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں مگر وہ جب کہ بجائے خود انسان ہی کے لئے مفید ہیں
اور انسان ہی کے کام آتے ہیں تو گو یا مجموعی طور پر انسان ہی ان سب سے فائدہ اُٹھانے والا ٹھہرا۔ دیکھو
جسمانی امور میں کیسی اعلیٰ درجہ کی غذائیں کھاتا ہے اعلیٰ درجہ کا گوشت انسان کے لئے ہے ٹکڑے اور ہڈیاں
کتوں کے واسطے۔ جسمانی طور پر تو کسی حد تک حیوان بھی شریک ہیں مگر روحانی لذت میں جانور شریک نہیں
ہیں ۔ پس یہ دو قسم کی رحمتیں ہیں ایک وہ جو ہمارے وجود سے پہلے ہی عطا ہوئی ہیں اور دوسری وہ جو رحیمیت
کی شان کے نمونے ہیں اور وہ دُعا کے بعد پیدا ہوتے ہیں اور ان میں ایک فعل کی ضرورت ہوتی ہے۔
الحکم نمبر ۳۲ جلد ۵ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۱ء صفحه ۲، ۳)
پھر اللہ تعالیٰ کی صفت رحیم بیان کی ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کی وہ صفت ہے جس کا تقاضا ہے کہ محنت اور کوشش
کو ضائع نہیں کرتا بلکہ ان پر ثمرات اور نتائج مترتب کرتا ہے اگر انسان کو یہ یقین ہی نہ ہو کہ اس کی محنت اور
کوشش کوئی پھل لاوے گی تو پھر وہ سست اور نکما ہو جاوے گا ۔ یہ صفت انسان کی امیدوں کو وسیع کرتی اور
نیکیوں کے کرنے کی طرف جوش سے لے جاتی ہے اور یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ رحیم قرآن شریف کی اصطلاح اور
میں اللہ تعالیٰ اس وقت کہلاتا ہے جبکہ لوگوں کی دُعاء تضرع اور اعمال صالح کو قبول فرما کر آفات اور بلاؤں

اور تضیع اعمال سے اُن کو محفوظ رکھتا ہے۔ رحمانیت تو بالکل عام تھی لیکن رحیمیت خاص انسانوں سے تعلق رکھتی
ہے اور دوسری مخلوق میں دُعاء تضرع اور اعمالِ صالحہ کا ملکہ اور قوت نہیں یہ انسان ہی کو ملا ہے۔
رحمانیت اور رحیمیت میں یہی فرق ہے کہ رحمانیت دُعا کو نہیں چاہتی مگر رحیمیت دُعا کو چاہتی ہے اور یہ
انسان کے لئے ایک خلعت خاصہ ہے اور اگر انسان انسان ہو کر اس صفت سے فائدہ نہ اُٹھاوے تو گو یا ایسا
انسان حیوانات بلکہ جمادات کے برابر ہے۔
یہ
یہ صفت بھی تمام مذاہب باطلہ کے رڈ کے لئے کافی ہے کیونکہ بعض مذہب اباحت کی طرف مائل ہیں اور
وہ مانتے ہیں کہ دنیا میں ترقیات نہیں ہوتی ہیں ۔ آر یہ جبکہ اس صفت کے فیضان سے منکر ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کی
صفات کا ملہ کا کب قائل ہو سکتا ہے؟ سید احمد خاں مرحوم نے بھی دُعا کا انکار کیا ہے اور اس طرح پر وہ فیض جو
دُعا کے ذریعہ انسان کو ملتا ہے اس سے محروم رکھا ہے۔ (الحکم نمبر ۱۹ جلد ۷ مؤرخہ ۲۴ رمئی ۱۹۰۳ صفحہ ۱)
جب ہم خدا تعالیٰ کے قانونِ قدرت کی طرف نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں صاف معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ
نے جو کچھ اپنے بندوں کے لئے مہیا کیا ہے یا کرتا ہے وہ دو قسم کی بخشش ہے۔ ایک تو اس کے وہ انعام اکرام
ہیں جو انسانوں کے وجود سے بھی پہلے ہیں۔ اور ایک ذرہ انسانوں کے عمل کا اُن میں دخل نہیں جیسا کہ اُس
نے انسانوں کے آرام کے لئے سورج ، چاند، ستارے، زمین ، پانی ، ہوا، آگ وغیرہ چیزیں پیدا کی ہیں اور
کچھ شک نہیں کہ ان چیزوں کو انسانوں کے وجود اور ان کے عملوں پر تقدم ہے اور انسان کا وجود ان کے وجود
کے بعد ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کی وہ رحمت کی قسم ہے جس کو قرآنی اصطلاح کی رُو سے رحمانیت کہتے ہیں یعنی ایسی
جو دو عطا جو بندہ کے اعمال کی پاداش میں نہیں بلکہ محض فضل کی راہ سے ہے۔
دوسری قسم رحمت کی وہ ہے جس کو قرآنی اصطلاح میں رحیمیت کہتے ہیں۔ یعنی وہ انعام اکرام جو بنام نہاد
چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۸،۲۷)
پاداش اعمال حسنہ انسان کو عطا ہوتا ہے۔
رحمانیت اور رحیمیت میں فرق یہ ہے کہ رحمانیت میں فعل اور عمل کو کوئی دخل نہیں ہوتا۔ مگر رحیمیت میں فعل و
عمل کو دخل ہے لیکن کمزوری بھی ساتھ ہی ہے۔ خدا کا رحم چاہتا ہے کہ پردہ پوشی کرے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۱ء صفحه (۲)
اللہ تعالیٰ کی اس رحمت کا نام جو بغیر کسی عوض یا انسانی عمل محنت اور کوشش کے انسان کے شامل حال ہوتی
ہے رحمانیت ہے مثلاً اللہ تعالیٰ نے نظام دنیا بنا دیا ، سورج پیدا کیا، چاند بنایا، ستارے پیدا کئے، ہوا، پانی،

اناج بنائے۔ ہماری طرح طرح کی امراض کے واسطے شفا بخش دوائیں پیدا کیں غرض اسی طرح کے
ہزاروں ہزار انعامات ایسے ہیں کہ بغیر ہمارے کسی عمل یا محنت و کوشش کے اُس نے محض اپنے فضل سے پیدا
کر دیئے ہیں۔ اگر انسان ایک عمیق نظر سے دیکھے تو لاکھوں انعامات ایسے پائے گا۔ اور اس کو کوئی وجہ انکار کی
نہ ملے گی اور ماننا ہی پڑے گا کہ وہ انعامات اور سامانِ راحت جو ہمارے وجود سے بھی پہلے کے ہیں ۔ بھلا وہ
ہمارے کسی عمل کا نتیجہ ہیں دیکھو یہ زمین اور یہ آسمان اور ان میں تمام چیزیں اور خود ہماری بناوٹ اور وہ
حالت کہ جب ہم ماؤں کے پیٹ میں تھے اور اس وقت کے قومی یہ سب ہمارے کسی عمل کا نتیجہ ہیں۔ میں
ان لوگوں کا یہاں بیان نہیں کرنا چاہتا جو تناسخ کے قائل ہیں مگر ہاں اتنا بیان کئے بغیر رہ بھی نہیں سکتا کہ
اللہ تعالیٰ کے ہم پر اتنے لا تعداد اور انعام اور فضل ہیں کہ ان کو کسی ترازو میں وزن نہیں کر سکتے ۔ بھلا کوئی بتا تو
دے کہ یہ انعامات کہ چاند بنایا، سورج بنایا، زمین بنائی اور ہماری تمام ضروریات ہماری پیدائش سے بھی
پہلے مہیا کر دیں یہ کل انعامات کس عمل کے ساتھ وزن کریں گے؟
پس ضروری طور سے یہ ماننا پڑے گا کہ خدا رحمن ہے اور اس کے لاکھوں فضل ایسے بھی ہیں کہ جو محض اس
کی رحمانیت کی وجہ سے ہمارے شامل حال ہیں اور اس کے وہ عطا یا ہمارے کسی گذشتہ عمل کا نتیجہ نہیں ہیں
اور کہ جو لوگ ان امور کو اپنے کسی گذشتہ عمل کا نتیجہ خیال کرتے ہیں وہ محض کو نہ اندیشی اور جہالت کی وجہ سے
ایسا کرتے ہیں خدا کا فضل اور رحمانیت ہماری روحانی جسمانی تکمیل کی غرض سے ہے اور کوئی دعوی نہیں کر سکتا
کہ یہ میرے اعمال کا نتیجہ ہیں ۔
الرحیم ۔ انسان کی سچی محنت اور کوشش کا بدلہ دیتا ہے ایک کسان سچی محنت اور کوشش کرتا ہے۔
اس کے مقابل میں یہ عادت اللہ ہے کہ وہ اس کی محنت اور کوشش کو ضائع نہیں کرتا اور بابرگ و بار کرتا ہے
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱ ۴ مؤرخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ ء صفحه ۲)
شاذ و نا در حکم عدم کا رکھتا ہے۔
خدا کی صفت رحمانیت اس فرقہ کی تردید کرتی ہے جو خدا کو بلا مبادلہ یعنی بغیر ہماری کسی محنت اور کوشش
کے بعض اشیاء کے عنایت کرنے والا نہیں مانتے ۔ اس کے بعد خدا تعالیٰ کی صفت الرحیم کا بیان ہے یعنی
محنتوں کوششوں اور اعمال پر ثمرات حسنہ مترتب کرنے والا ۔ یہ صفت اس فرقہ کورڈ کرتی ہے جو اعمال کو بالکل
لغو خیال کرتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ میاں نماز کیا تو روزے کیا اگر غفور الرحیم نے اپنا فضل کیا تو بہشت
میں جائیں گے نہیں تو جہنم میں ۔ اور کبھی کبھی یہ لوگ اس قسم کی باتیں بھی کہہ دیا کرتے ہیں کہ میاں عبادتاں کر

آج 10 میں سے 10 باقی