سورة المُزمّل
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اس میں نہیں؟ ہرگز نہیں۔ بلکہ انسانی کمزوریوں اور نقصوں کا پہلا اور کامل نمونہ اسے ماننا پڑے گا۔ تو
الْحَمْدُ لِلهِ کہنے والا کب ایسے کمزور اور مصلوب ملعون کو خدا مان سکتا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ قرآن
عیسائیوں کے بالمقابل ایسے خدا کی طرف بلاتا ہے جس میں کوئی نقص ہو سکتا ہی نہیں۔ پھر آ ر یہ مذہب کو دیکھو
وہ کہتے ہیں کہ ہمارا پرمیشر وہ ہے جس نے ذات عالم اور ارواح عالم کو بنایا ہی نہیں بلکہ جیسے وہ ازلی ابدی ہے
ویسے ہی ہمارے ذرات جسم وغیرہ بھی خدا کے بالمقابل اپنی ایک مستقل ہستی رکھنے والی چیزیں ہیں جو اپنے
قیام اور بقا کے لئے اس کی محتاج نہیں ہیں بلکہ ایک طرح وہ اپنی خدائی چلانے کے واسطے ان چیزوں کا محتاج
ہے وہ کسی چیز کا خالق نہیں اور پھر اس بات کا سمجھ لینا کچھ بھی مشکل نہیں کہ جو خالق نہیں وہ مالک کیسے ہو سکتا
ہے؟ اور ایسا ہی ان کا اعتقاد ہے کہ وہ رازق کریم وغیرہ کچھ بھی نہیں ۔ کیونکہ انسان کو جو کچھ ملتا ہے اس کے
کرموں کا پھل ملتا ہے اس سے زائد اسے کچھ پل سکتا ہی نہیں۔
اب بتاؤ اس قدر نقص جس خدا میں پیش کئے جاویں عقل سلیم کب اسے تسلیم کرنے کے لئے رضا مند ہو
سکتی ہے؟ اسی طرح سے جس قدر مذاہب باطلہ دنیا میں موجود ہیں الْحَمْدُ لِلهِ کا جملہ خدا تعالیٰ کے متعلق ان
کے کل غلط اور بیہودہ خیالات و معتقدات کی تردید کرتا ہے۔ (الحکم نمبر ۱۷ جلد ۷ مؤرخہ ۱۰ رمئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۲)
رب ۔ لسان العرب اور تاج العروس میں جو لغت کی نہایت معتبر کتا بیں ہیں لکھا ہے کہ زبان عرب میں
پر مشتمل ہے اور وہ یہ ہیں ۔ مالک۔ سید ۔ مدبر - مربی قیمه منعم مستم ۔ چنانچہ
رب کا لفظ سات معنوں پر
ان سات معنوں میں سے تین معنی خدا تعالیٰ کی ذاتی عظمت پر دلالت کرتے ہیں منجملہ ان کے مالک ہے اور
مالک لغت عرب میں اس کو کہتے ہیں جس کا اپنے مملوک پر قبضہ تامہ ہو اور جس طرح چاہے اپنے تصرف میں
لاسکتا ہو اور بلا اشتراک غیر اس پر حق رکھتا ہو اور یہ لفظ حقیقی طور پر یعنی بلحاظ اس کے معنوں کے بجز خدا تعالیٰ
کے کسی دوسرے پر اطلاق نہیں پاسکتا کیونکہ قبضہ تامہ ہوا اور تصرف تمام اور حقوق تامہ بجز خدا تعالیٰ کے اور کسی
کے لئے مسلم نہیں ۔
من الرحمان - روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۵۲، ۱۵۳ حاشیه )
أَشَارَ اللهُ سُبْحَانَهُ فِي قَوْلِهِ رَبِّ الله سبحانہ تعالیٰ نے اپنے قول ربّ العالمین با
الْعَلَمِينَ إِلَى أَنَّهُ هُوَ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ اس طرف اشارہ فرمایا ہے کہ وہ ہر چیز کا خالق ہے اور جو کچھ
وَمِنْهُ كُلَّمَا فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِينَ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب اسی کی طرف سے ہے
وَمِنَ الْعَالَمِينَ مَا يُوجَدُ فِي الْأَرْضِ مِنْ اور اس زمین پر جو بھی ہدایت یافتہ جماعتیں یا گمراہ اور
زُمَرِ الْمُهْتَدِينَ وَطَوَ آئِفِ الْغَاوِينَ وَ خطا کار گروہ پائے جاتے ہیں وہ سب عالمین میں شامل ہیں ۔
الضَّالِّينَ فَقَدْ يَزِيدُ عَالَمُ الضَّلَالِ کبھی گمراہی ، کفر، فسق اور اعتدال کو ترک کرنے کا ”عالم
وَالْكُفْرِ وَالْفِسْقِ وَ تَرْكِ الْإِعْتِدَالِ بڑھ جاتا ہے یہاں تک کہ زمین ظلم وجور سے بھر جاتی ہے اور
حَتَّى يُمْلَأُ الْأَرْضُ ظُلْمًا وَجَوْرًا وَ لوگ خدائے ذوالجلال کے راستوں کو چھوڑ دیتے ہیں ۔ نہ وہ
يَتْرُكُ النَّاسُ طُرُقَ اللهِ ذَا الْجَلالِ لا عبودیت کی حقیقت کو سمجھتے ہیں اور نہ ربوبیت کا حق ادا کرتے
يَفْهَمُونَ حَقِيقَةَ الْعُبُودِيَّةِ وَ لَا ہیں ۔ زمانہ ایک تاریک رات کی طرح ہو جاتا ہے اور دین
يُؤَدُّونَ حَقَّ الرُّبُوبِيَّةِ فَيَصِيرُ الزَّمَانُ اس مصیبت کے نیچے روندا جاتا ہے ۔ پھر اللہ تعالیٰ ایک اور
كَاللَّيْلَةِ اللَّيْلَاءِ وَيُدَاسُ الدِّينُ "عالم لے آتا ہے تب یہ زمین ایک دوسری زمین سے بدل
تَحْتَ هَذِهِ اللَّا وَاءِ ، ثُمَّ يَأْتِي اللهُ بِعَالَم دی جاتی ہے۔ اور ایک نئی تقدیر آسمان سے نازل ہوتی ہے
اخَرَ فَتُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ اور لوگوں کو عارف ( شناسا) دل اور خدا تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر
وَيَنْزِلُ الْقَضَاءُ مُبَدَّلًا مِنَ السَّمَاءِ ادا کرنے کے لئے ناطق (گویا) زبانیں عطا ہوتی ہیں ۔ پس
وَيُعْطَى لِلنَّاسِ قَلْبٌ عَارِفُ وَلِسَان وہ اپنے نفوس کو خدا تعالیٰ کے حضور ایک پامال راستہ کی طرح بنا
نَاطِقُ الشُكْرِ النَّعْمَاءِ فَيَجْعَلُونَ لیتے ہیں۔ اور خوف اور امید کے ساتھ اس کی طرف آتے
نُفُوْسَهُمْ كَمَوْرِ مُعَبدِ الحَضْرَةِ ہیں ، ایسی نگاہ کے ساتھ جو حیا کی وجہ سے بچی ہوتی ہیں اور
الْكِبْرِيَاءِ وَيَأْتُونَهُ خَوْفًا وَ رَجَاءا ایسے چہروں کے ساتھ جو قبلہ حاجات کی طرف متوجہ ہوتے
بِطَرْفٍ مَغْضُوضٍ مِنَ الْحَيَاءِ ، وَ وَجْهِ ہیں اور بندگی میں ایسی ہمت کے ساتھ جو بلندی کی چوٹی کو
مُقْبِل نَحْوَ قِبْلَةِ الْاسْتِجْدَاءِ - وَهِمَّةٍ دستک دے رہی ہوتی ہے۔ ایسے وقتوں میں ان لوگوں کی
فِي الْعُبُودِيَّةِ قَارِعَةٍ ذُرْوَةَ الْعَلَاءِ سخت ضرورت ہوتی ہے جب معاملہ گمراہی کی انتہا تک پہنچ
وَيَشْتَلُّ الْحَاجَةُ إِلَيْهِمْ إِذَانْتَهَى الْأَمْرُ جاتا ہے اور حالت کے بدل جانے سے لوگ درندوں اور
إِلى كَمَالِ الضَّلَالَةِ وَصَارَ النَّاسُ چو پاؤں کی طرح ہو جاتے ہیں تو اس وقت رحمتِ الہی اور
كَسِبَاعٍ أَوْ نَعَمٍ مِنْ تَغَيرِ الْحَالَةِ عنایت از لی تقاضا کرتی ہے کہ آسمان میں ایسا وجود پیدا کیا
فَعِنْدَ ذَالِكَ تَقْتَضِي الرَّحْمَةُ الْإِلَهِيَّةُ جائے جو تاریکی کو دور کرے اور ابلیس نے جو عمارتیں تعمیر کی
وَالْعِنَايَةُ الْأَزَلِيَّةُ أَنْ يُخْلَقَ فِي السَّمَاءِ ہیں اور خیمے لگائے ہیں انہیں منہدم کر دے۔ تب خدائے
مَا يَدْفَعُ الظَّلامَ وَيَهْدِمُ مَا عَمَّرَ | رحمان کی طرف سے ایک امام نازل ہوتا ہے۔ تاکہ وہ
إِبْلِيسُ وَأَقَامَ مِنَ الْأَبْنِيَةِ وَالْخِيَامِ شیطانی لشکروں کا مقابلہ کرے اور یہ دونوں ( رحمانی اور
فَيَنْزِلُ إِمَامُ مِنَ الرَّحْمَنِ لِيَذُبَّ شيطانی لشکر برسر پیکار رہتے ہیں اور ان کو وہی دیکھتا ہے
جُنُودَ الشَّيْطَانِ وَلَمْ يَزَلْ هَذِهِ جس کو دو آنکھیں عطا کی گئی ہوں ۔ یہاں تک کہ باطل کی
الْجُنُودُ وَ تِلْكَ الْجُنُودُ يَتَحَارَبَانِ وَلَا گردنوں میں طوق پڑ جاتے ہیں اور امور باطلہ کی سراب نما
يَرَاهُمْ إِلَّا مَنْ أُعْطِيَ لَهُ عَيْنَانِ حَتَّى دلیلیں معدوم ہو جاتی ہیں۔ پس وہ امام دشمنوں پر ہمیشہ غالب
غُلَّ أَعْنَاقُ الْأَبَاطِيْلِ وَانْعَدَمَ مَا اور ہدایت یافتہ کا مددگار رہتا ہے۔ ہدایت کے علم بلند کرتا
يُرَى لَهَا نَوْعُ سَرَابٍ مِّنَ الدَّلِيلِ فَمَا ہے اور پرہیز گاری کے اوقات واجتماعات کو زندہ کرنے والا
زَالَ الْإِمَامُ ظَاهِرًا عَلَى الْعِدًا نَاصِرًا ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ لوگ سمجھ لیتے ہیں کہ اس نے کفر کے
لِمَنِ اهْتَدى مُعْلِيًّا مَعَالِمَ الْهُدَی سرغنوں کو قید کر دیا ہے۔ اور ان کی مشکیں کس دی ہیں اور اس
مُحْيِبًا مَّوَاسِمَ التقى حَتَّى يَعْلَمَ نے جھوٹ اور فریب کے درندوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کی
النَّاسُ أَنَّهُ أَسَرَ طَوَاغِيْتَ الْكُفْرِ وَشَدَّ گردنوں میں طوق ڈال دیئے ہیں ۔ اور اس نے بدعات کی
وَثَاقَهَا وَأَخَذَ سِبَاعَ الأَكَاذِيبِ وَغَلَّ عمارتوں کو گرا دیا ہے اور ان کے گنبدوں کو توڑ پھوڑ دیا ہے۔
أَعْنَاقَهَا وَهَدَمَ عِمَارَةَ الْبِدْعَاتِ اور اس نے ایمان کے کلمہ کو اکٹھا کر دیا ہے اور اس کے
وَقَوَّضَ قِبَابَهَا وَجَمَعَ كَلِمَةَ الْإِيمَانِ اسباب کو منظم کر دیا ہے۔ اس نے آسمانی سلطنت کو مضبوط کیا
وَنَظَمَ أَسْبَابَهَا وَقَوَى السَّلْطَنَة ہے اور تمام رخنوں کو بند کر دیا ہے۔ اس نے اس ( سلطنت )
السَّمَاوِيَّةَ وَسَدَّ الثُغُورَ وَأَصْلَحَ شَأْنَهَا کی شان بہتر بنادی ہے اور اس کے معاملات کو درست کر دیا
وَسَدَّدَ الْأُمُورَ وَسَكَّنَ الْقُلُوبَ ہے۔ اور اس نے بیقرار دلوں کو تسکین دی ہے۔ جھوٹ
الرَّاجِفَةَ وَبَكَّتَ الْأَلْسِنَةَ الْمُرْجِفَةَ پھیلانے والی زبانوں کو خاموش کر دیا ہے اور تاریک دلوں کو
وَأَنَارَ الْخَوَاطِرَ الْمُظْلِمَةَ وَجَدَّدَ الدَّولة روشن کر دیا ہے۔ اور بوسیدہ سلطنت کی تجدید کی ہے۔ خدائے
الْمُخْلِقَةَ وَكَذَلِكَ يَفْعَلُ الله کارساز ایسا ہی کرتا رہتا ہے۔ یہاں تک کہ اندھیرا اور گمراہی
الْفَعَالُ حَتَّى يَذْهَبَ الظَّلامُ جاتی رہتی ہے۔ اور اس وقت دشمن اپنی ایڑیوں پر پسپا ہو
وَالضَّلَالُ فَهُنَاكَ يَنْكُمُ الْعِدًا عَلی جاتے ہیں ۔ اور جو خیمے انہوں نے گاڑے ہوتے ہیں ان
أَعْقَابِهِمْ وَيُنَكِسُونَ مَا ضَرَبُوا مِنْ کو ( خود ہی ) سرنگوں کر دیتے ہیں۔ اور جو گر ہیں انہوں
خِيَامِهِمْ وَيَحُلُوْنَ مَا أَرَبُوا مِنْ أَرَابِهِمْ نے ڈالی ہوتی ہیں انہیں خود کھولتے ہیں ۔
وَمِنْ أَشْرَفِ الْعَالَمِينَ وَأَعْجَبِ تمام جہانوں میں سب سے زیادہ عالی مرتبہ اور مخلوقات
الْمَخْلُوقِينَ وُجُودُ الْأَنْبِيَاءِ میں سے سب سے زیادہ حیرت انگیز وجود نبیوں اور رسولوں
وَالْمُرْسَلِينَ وَ عِبَادَ اللهِ الصَّالِحِينَ اور خدا کے نیک اور صدیق بندوں کا ہوتا ہے کیونکہ وہ
الصَّدِيقِينَ فَإِنَّهُمْ فَاقُوا غَيْرَهُمْ في سب دوسرے لوگوں پر فوقیت رکھتے ہیں نیک صفات
بَرِّ الْمَكَارِمِ وَكَشْفِ الْمَظَالِمِ وَ کے پھیلانے اور ظلم وستم کے دور کرنے اور عادات کے
تَهْذِيبِ الْأَخْلَاقِ وَإِرَادَةِ الْخَيْرِ لِلْأَنْفُسِ سنوارنے میں اور اپنوں اور بیگانوں کے لئے نیک ارادے
وَالْأَفَاقِ وَنَشْرِ الصَّلَاحِ وَالْخَيْرِ رکھنے میں راستبازی اور سلامتی کے پھیلانے میں بدی اور
وَإِجَاحَةِ الطَّلَاحِ وَالضَّيْرِ وَأَمْرِ تباہی کی جڑا کھاڑنے میں، نیکی کی تلقین کرنے اور برے
الْمَعْرُوفِ وَاللَّهُى عَنِ النَّمَائِمِ ، وَسَوْقِ کاموں سے منع کرنے میں، بری خواہشات کو چو پاؤں کی
الشَّهَوَاتِ كَالْبَهَائِمِ وَالتَّوَجُهِ إِلى رَبِّ طرح دھتکارنے میں، پروردگار عالم کی طرف رخ کرنے
الْعَبِيدِ وَقَطْعِ التَّعَلُّقِ مِنَ الطَّرِيفِ میں ، نئے اور پرانے مال سے قطع تعلق کرنے میں پوری
وَالتَّلِيدِ وَ الْقِيَامِ عَلى طَاعَةِ اللهِ بِالْقُوَّةِ قوت اور مکمل تیاری کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی اطاعت پر قائم
الْجَامِعَةِ وَالْعُدَّةِ الْكَامِلَةِ وَالصَّوْلِ عَلی رہنے میں جمع کردہ لشکروں اور اکٹھی کی ہوئی جماعتوں کے
ذَرَارِي الشَّيْطَانِ بِالْحُشُودِ الْمَجْمُوعَةِ وَ ساتھ شیطان کی ذریت پر حملہ کرنے میں محبوب کی خاطر
الْجُموعِ الْمَحْشُودَةِ وَ تَرْكِ الدُّنْيَا دنیا کو ترک کرنے اس کے شاداب مقامات سے کنارہ کشی
لِلْحَبِيبِ وَالتَّبَاعُدِ عَنْ مَغْنَاهَا کرنے اور اس کے پانیوں اور چراگاہوں سے ترک وطن
الْخَصِيبِ وَتَرْكِ مَآئِهَا وَمَرْعَاهَا کرنے کی طرح الگ ہو جانے میں، اور بارگاہ الہی میں اپنی
كَالْهِجْرَةِ وَالْقَاءِ الْجِرَانِ فِي الْحَضْرَةِ گردن جھکانے میں وہ دوسروں پر فوقیت لے جاتے ہیں۔
إِنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَتَمَضْمَضُ مُقْلَعُهُمْ یقیناً یہ ایسی قوم ہے کہ ان کی آنکھوں میں نیند ایسی
بِالنَّوْمِ إِلَّا فِي حُبّ الله وَالدُّعَاءِ لِلْقَوْمِ حالت میں آتی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی محبت میں ( محو )
وَ إِنَّ الدُّنْيَا فِي أَعْيُنِ أَهْلِهَا لَطِيفُ اور قوم کے لئے دُعا کرنے میں مصروف ہوتے ہیں۔
الْبُنْيَةِ مَلِيحُ الْحِلْيَةِ وَأَمَّا فِي | دنیا داروں کی نظر میں تو دنیا نہایت خوبصورت ہے اور خوش
أَعْيُنِهِمْ فَهِيَ أَخْبَتُ مِنَ الْعَذِرَةِ، رنگ ہے۔ لیکن نیک لوگوں کی نظروں میں وہ میلے سے بھی
وَأَنْتَنُ عَنِ الْمَيْتَةِ أَقْبَلُوا عَلَی اللہ زیادہ گندی اور مُردار سے بھی زیادہ بد بودار ہوتی ہے۔ وہ اپنی
كُلَّ الْإِقْبَالِ وَمَالُوا إِلَيْهِ كُلَّ الْمَيْلِ ساری توجہ سے خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور صدق
بِصِدْقِ الْبَالِ وَكَمَا أَنَّ قَوَاعِدَ دل سے وہ اس کی طرف پوری طرح جھک جاتے ہیں ۔ اور
الْبَيْتِ مُقَدَّمَةٌ عَلى طَاقِ يُعْقَد جس طرح گھر کی بنیادیں بنائے جانے والے طاقوں اور برآمدوں
وَرُوَاقٍ يُمهدُ۔ كَذَالِكَ هُؤُلَاءِ الْكِرَام پر تقدم رکھتی ہیں اسی طرح مذکورہ بزرگ ہستیاں اس دنیا میں ہر
مُقَدَّمُونَ فِي هَذِهِ النَّارِ عَلَى كُلِّ طَبَقَة طبقہ کے نیک لوگوں پر تقدم رکھتی ہیں رکھتی ہیں اور مجھے ( کشفاً ) دکھایا گیا
مِنْ طَبَقَاتِ الْأَخْيَارِ وَأُرِيتُ أَنَّ ہے کہ زمین میں بھی اور بلند پایہ آسمانوں میں بھی ہمارے نبی
أَكْمَلَهُمْ وَأَفْضَلَهُمْ وَأَعْرَفَهُمْ وَ محمد مصطفیٰ جن پر ہر قسم کی برکت ، رحمت اور سلامتی نازل ہوان
أَعْلَمَهُمْ نَبِيُّنَا الْمُصْطَفَى عَلَيْهِ سب سے اکمل اور افضل اور اعرف سب سے زیادہ علم رکھنے
التَّحِيَّةُ وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ في والے ہیں اور تمام لوگوں میں سے سب سے زیادہ بدبخت وہ
الْأَرْضِ وَالسَّمَاوَاتِ الْعُلى وَ إِنَّ لوگ ہیں جنہوں نے آپ پر زبان درازی کی اور نکتہ چینی اور
أَشْقَى النَّاسِ قَوْمٌ أَطَالُوا الْأَلْسِنَةَ عیب جوئی کرتے ہوئے آپ پر حملہ آور ہوئے حالانکہ وہ
وَصَالُوا عَلَيْهِ بِالْهَمْزِ وَ تَجسس لوگ خدا تعالیٰ کے پوشیدہ رازوں سے آگاہ نہیں۔ کئی ایسے
الْعَيْبِ غَيْرَ مُطَّلِعِينَ عَلی سیر لوگ ہیں جن پر زمین میں تو لعنت کی جاتی ہے لیکن آسمان میں
الْغَيْبِ وَكَمْ مِنْ مَّلْعُونَ فِي الْأَرْضِ اللہ تعالیٰ ان کی تعریف کرتا رہتا ہے۔ اور اسی طرح کئی لوگ
يَحْمَدُهُ اللهُ فِي السَّمَاءِ ، وَكَمْ مِن ہیں جو اس دنیا میں تو صاحب عظمت سمجھے جاتے ہیں لیکن قیامت
مُعَظَمٍ فِي هَذِهِ النَّارِ يُهَانُ فِي يَوْمِ کے دن وہ ذلیل ہوں گے۔ پھر اللہ پاک ذات نے اپنے قول
الْجَزَاءِ ثُمَّ هُوَ سُبْحَانَهُ أَشَارَ فِي قَوْلِهِ ربّ العالمین میں یہ اشارہ فرمایا ہے کہ وہ ہر چیز کا خالق ہے۔
رَبِّ الْعُلَمِينَ إِلَى أَنَّهُ خَالِقُ كُلّ اور آسمانوں اور زمینوں میں اسی کی حد ہوتی ہے۔ اور پھر حمد کرنے
شَيْءٍ وَ أَنَّهُ يُحْمَدُ فِي السَّمَاءِ وَ والے ہمیشہ اس کی حمد میں لگے رہتے ہیں اور اپنی یا دخدا میں محور
الْأَرْضِينَ وَأَنَّ الْحَامِدِينَ كَانُوا عَلی ہتے ہیں اور کوئی چیز ایسی نہیں مگر ہر وقت اس کی تسبیح و تحمید
حَمْدِهِ دَائِمِينَ وَعَلَى ذِكْرِهِمْ عَاكِفِينَ | کرتی رہتی ہے اور جب اس کا کوئی بندہ اپنی خواہشات
وَإِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُهُ وَيَحْمَدُهُ فِي كُلِّ کا چولہ اتار پھینکتا ہے اپنے جذبات سے الگ ہو جاتا ہے
حِينٍ وَ إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا انْسَلَخَ عَنْ اللہ تعالیٰ اور اس کی راہوں اور اس کی عبادات میں فنا ہو
إِرَادَاتِهِ وَتَجَرَّدَ عَنْ جَذَبَاتِهِ وَفَنَا فِي الله جاتا ہے اپنے اس رب کو پہچان لیتا ہے جس نے اپنی عنایات
وَفِي طُرُقِهِ وَعِبَادَاتِهِ عَرَفَ رَبَّهُ الَّذِی سے اس کی پرورش کی وہ اپنے تمام اوقات میں اس کی حمد
رَبَّاهُ بِعِنَايَاتِهِ حَمِدَةً فِي سَائِرِ أَوْقَاتِهِ وَ کرتا ہے اور اپنے پورے دل بلکہ اپنے اپنے ( وجود کے ) تمام
أَحَبَّهُ بِجَميع قَلْبِهِ بَلْ بِجَمِيعِ ذَرَّاتِهِ ذرات سے اس سے محبت کرتا ہے تو اس وقت وہ شخص
فَعِنْدَ ذَالِكَ هُوَ عَالَمُ مِنَ الْعَالَمِينَ و عالمین میں سے ایک عالم بن جاتا ہے اسی لئے اعلم العالمین
لِذَالِكَ سُمِّيَ إِبْرَاهِيمُ أُمَّةً فِي كِتَابِ کی کتاب (قرآن کریم) میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا
أَعْلَمِ الْعَالِمِينَ۔ وَمِنَ الْعَالَمِينَ زَمَانٌ نام اُمت رکھا گیا اور عالمین سے ایک عالم وہ بھی ہے جس
أُرْسِلَ فِيهِمْ خَاتَمُ النَّبِيِّينَ وَ عَالَم میں حضرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث کئے
اخَرُ فِيْهِ يَأْتِي اللهُ بِأَخَرِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ گئے ۔ ایک اور عالم وہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنے طالبوں
فِي آخِرِ الزَّمَانِ رَحْمَةً عَلَى الطَّالِبِينَ وَ پر رحم کر کے آخری زمانہ میں مومنوں کے ایک دوسرے
إِلَيْهِ أَشَارَ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى " لَهُ الْحَمْدُ فِي گروہ کو پیدا کرے گا اسی کی طرف اللہ تعالیٰ نے اپنے
الأولى وَ الْآخِرَةِ * فَأَوْمَا فِيهِ إِلَى أَحْمَدَيْنِ كَلامٌ لَهُ الْحَمْدُ فِي الْأُولَى وَ الْآخِرَةِ“ میں اشارہ فرمایا
وَ جَعَلَهُمَا مِنْ نَعْمَائِهِ الْكَاثِرَةِ فَالْأَوَّلُ ہے۔ اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے دو احمدوں کا ذکر
مِنْهُمَا أَحْمَدُ الْمُصْطَفى وَ رَسُولَنا فرما کر ہر دو کو اپنی بے پایاں نعمتوں میں شمار کیا ہے ۔ ان
الْمُجْتَبى وَالثَّانِي أَحْمَدُ آخِرِ الزَّمَانِ میں سے پہلے احمد تو ہمارے نبی احمد مصطفیٰ اور رسول مجتبی
الَّذِي سُمِيَ مَسِيعًا وَ مَهْدِيَّا مِنَ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور دوسرا احمد، احمد آخرالزمان ہے
الْمَثَانِ۔ وَقَدِ اسْتَنْبَطَتُ هَذِهِ النُّكْتَةَ جس کا نام حسن خدا کی طرف سے مسیح اور مہدی بھی رکھا گیا
مِنْ قَوْلِهِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ " ہے یہ نکتہ میں نے خدا تعالیٰ کے قول الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ
فَلْيَتَدَبَّرُ مَنْ كَانَ مِنَ الْمُتَدَبِرِينَ العلمين سے اخذ کیا ہے پس ہر غور وفکر کرنے والے کو غور
اعجاز مسیح - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۱۳۱ تا ۱۳۹) کرنا چاہئے ۔ ( ترجمہ از مرتب ) ۱
القصص : ا
وو
الْعَالَمُ مَا يُعْلَمُ وَيُخْبَرُ عَنْهُ وَمَا يَدُلُّ عالَم کے معنے ہیں جس کے متعلق علم اور خبر دی جا
عَلَى الصَّائِعِ الْكَامِلِ الْوَاحِدِ الْمُدَبِرِ سکے اور جو مدیر بالا رادہ کامل یگانہ صانع پر دلالت کرے۔
بِالْإِرَادَةِ يَلْتَحِضُ الطَّالِبَ إِلَى الْإِيمَانِ بِهِ اور جو ( یعنی عالم ) اس ( یکتا ہستی) پر ایمان لانے کے
لئے طالب حق کو مجبور کردے اور اس (طالب ) کو
وَيَنصُّهُ إِلَى الْمُؤْمِنِينَ
کرامات الصادقین - روحانی خزائن جلدے صفحہ ۱۱۰) مومنوں ( کے گروہ ) تک پہنچادے۔ ( ترجمہ از مرتب )
وَعَرَفْتَ أَنَّ الْعَالَمِينَ عِبَارَةٌ عَنْ كُلِّ اور آپ جان چکے ہیں کہ عالمین سے مراد مخلوق کو
مَوْجُودٍ سِوَى اللهِ خَالِقِ الْأَنَامِ سَوَاءٌ كَانَ پیدا کرنے والے خدا کے سوا ہر ہستی ہے خواہ وہ عالم
مِنْ عَالَمِ الْأَرْوَاحِ أَوْ مِنْ عَالَمِ الْأَجْسَامِ ارواح سے ہو عالم اجسام سے اور خواہ وہ زمینی مخلوق
وَسَوَاءٌ كَانَ مِنْ تَخْلُوقِ الْأَرْضِ أَوْ كَالشَّمْسِ سے ہو یا سورج چاند اور ان کے علاوہ دیگر اجرام کی
وَالْقَمَرِ وَغَيْرِهِمَا مِنَ الْأَجْرَامِ فَكُلٌّ مِّنَ مانند ( کوئی چیز ) ہو۔ پس تمام عالم جناب باری کی
الْعَالَمِينَ دَاخِلٌ تَحْتَ رُبُوبِيَّةِ الْحَضْرَةِ ربوبیت کے تحت داخل ہیں ۔ ( ترجمہ از مرتب )
اعجاز المسیح - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۱۳۹ ، ۱۴۰)
یہاں خالق العالمین نہیں فرمایا بلکہ رب العالمین ﷺ فرمایا اس لئے کہ بعض تو میں ربوبیت کی منکر ہیں اور کہتی
ہیں کہ ہم کو جو کچھ ملتا ہے ہمارے عملوں کے سبب سے ہی ملتا ہے مثلاً اگر دودھ ملتا ہے تو اگر ہم کوئی گناہ کر کے
گائے یا بھینس وغیرہ کے جون میں نہ جاتے تو دودھ ہی نہ ہوتا ۔ اور خلق چونکہ قطع برید کرنے کا نام ہے اس لئے
اس موقعہ پر رب العالمین کو جو اس سے افضل تر ہے بیان فرمایا۔ (احکام جلد ۴ نمبر ۴۰ مؤرخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۰ صفحه ۴)
خدا تمام دنیا کا خدا ہے اور جس طرح اس نے ظاہر جسمانی ضروریات اور تربیت کے واسطے مواد اور سامان
تمام قسم کی مخلوق کے واسطے بلا کسی امتیاز کے مشترکہ طور سے پیدا کئے ہیں۔ اور ہمارے اصول کے رو سے وہ
رب العالمین ہے۔ اور اُس نے اناج ، ہوا، پانی ، روشنی وغیرہ سامان تمام مخلوق کے واسطے بنائے ہیں اسی طرح
سے وہ ہر ایک زمانہ میں ہر ایک قوم کی اصلاح کے واسطے وقتاً فوقتاً مصلح بھیجتا رہا ہے۔ جیسا کہ قرآن شریف
میں ہے وَ اِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ (فاطر: ۲۵) (الحکم نمبر ۳۶ جلد ۱۲ مورخه ۲ جون ۱۹۰۸ء صفحہ ۶)
رب العالمین اس لئے بھی فرمایا تا کہ یہ ثابت کرے کہ وہ بسا ئط اور عالم امر کا بھی رب ہے کیونکہ بسیط چیزیں امر سے ہیں اور مرکب
خلق سے ہے۔ منہ
صاحبزادہ سراج الحق صاحب نے لطیفہ سنایا کہ میں وحدت وجود کے مسئلہ کا قائل تھا اور شہودیوں کا سخت
مخالف ۔ جب میں پہلے پہلے حضرت اقدس مرزا صاحب کی خدمت میں پہنچا تو آپ سے اس کے متعلق سوال
کیا تو آپ نے فرمایا کہ:۔
ایک سمندر ہے جس سے سب شاخیں نکلتی ہیں مگر ہمیں شہودیوں والی بات درست معلوم ہوتی ہے۔ کیونکہ
قرآن شریف کے شروع ہی میں جو کہا گیا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمينَ عالمین کا رب تو اس سے معلوم ہوتا
ہے کہ رب اور ہے عالم اور ہے ورنہ اگر وحدت وجود والی بات صحیح ہوتی تو رَبُّ الْعَيْنِ کہا جاتا۔
( بدر جلدے نمبر ۱۱ مورخه ۱۹ مارچ ۱۹۰۸ ء صفحه ۶)
پھر اس کے بعد رب العا العالمین کا لفظ ہے۔ جیسا پہلے بیان کیا گیا ہے اللہ وہ ذات ( مستجمع ) جمیع صفات کاملہ
ہے جو تمام نقائص سے منڈہ ہو اور حسن اور احسان کے اعلی نکتہ پر پہنچا ہوا ہو، تا کہ اس بے مثل و مانند ذات کی
طرف لوگ کھینچے جائیں اور روح کے جوش اور کشش سے اس کی عبادت کریں اس لئے پہلی خوبی احسان کی
صفت رب العالمین کے اظہار سے ظاہر فرمائی ہے۔ جس کے ذریعہ سے کل مخلوق فیض ربوبیت سے فائدہ اٹھا
رہی ہے۔ مگر اس کے بالمقابل باقی سب مذہبوں نے جو اس وقت موجود ہیں ۔ اس صفت کا بھی انکار کیا ہے۔
مثلاً آریہ جیسا ابھی بیان کیا ہے یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ انسان کو جو کچھ مل رہا ہے وہ سب اس کے اپنے ہی
اعمال کا نتیجہ ہے اور خدا کی ربوبیت سے وہ ہرگز ہرگز بہرہ ور نہیں ہے۔ کیونکہ جب وہ اپنی روحوں کا خالق ہی
خدا کو نہیں مانتے اور ان کو اپنے بقا و قیام میں بالکل غیر محتاج سمجھتے ہیں۔ تو پھر اس صفت ربوبیت کا بھی انکار
کرنا پڑا۔ ایسا ہی عیسائی بھی اس صفت کے منکر ہیں کیونکہ وہ مسیح کو اپنا رب سمجھتے ہیں اور ربنا المسیح
ربنا المسیح کہتے پھرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کو جمیع ما فی العالم کا رب نہیں مانتے بلکہ مسیح کو اس کے
فیض ربوبیت سے باہر قرار دیتے ہیں اور خود ہی اس کو رب مانتے ہیں۔ اسی طرح پر عام ہندو بھی اس
صداقت سے منکر ہیں کیونکہ وہ تو ہر ایک چیز اور دوسری چیزوں کو رب مانتے ہیں ۔
برہم سماج والے بھی ربوبیت تامہ کے منکر ہیں کیونکہ وہ یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ خدا نے جو کچھ کرنا تھا وہ
سب یکبار کر دیا اور یہ (کہ) تمام عالم اور اس کی قوتیں جو ایک دفعہ پیدا ہو چکی ہیں مستقل طور پر اپنے کام
میں لگی ہوئی ہیں اللہ تعالیٰ ان میں کوئی تصرف نہیں کر سکتا ۔ اور نہ کوئی ان میں تغیر و تبدل واقع ہو سکتا ہے ان
کے نزدیک اللہ تعالیٰ اب معطل محض ہے۔ غرض جہاں تک مختلف مذاہب کو دیکھا جاوے اور ان کے
اعتقادات کی پڑتال کی جاوے تو صاف طور پر معلوم ہو جاوے گا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے رب العالمین ہونے
کے قائل نہیں ہیں۔ یہ خوبی جو اعلیٰ درجہ کی خوبی ہے اور جس کا مشاہدہ ہر آن ہو رہا ہے صرف اسلام ہی بتاتا
ہے اور اس طرح پر اسی ایک لفظ کے ساتھ ان تمام غلط اور بے ہودہ اعتقادات کی بیخ کنی کرتا ہے جو اس
صفت کے خلاف دوسرے مذاہب والوں نے خود بنا لئے ہیں۔ (الحکم نمبر ۱۷ جلدے مؤرخہ ۱۰ مئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۲)
خدا نے قرآن شریف کو پہلے اسی آیت سے شروع کیا ہے جو سورۃ فاتحہ میں ہے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ
العلمين یعنی تمام کامل اور پاک صفات خدا سے خاص ہیں جو تمام عالموں کا رب ہے۔ عالم کے لفظ میں تمام
مختلف قو میں اور مختلف زمانے اور مختلف ملک داخل ہیں ۔ اور اس آیت سے جو قرآن شریف شروع کیا گیا یہ
در حقیقت اُن قوموں کا رڈ ہے جو خدا تعالیٰ کی عام ربوبیت اور فیض کو اپنی ہی قوم تک محدود رکھتے ہیں اور
دوسری قوموں کو ایسا خیال کرتے ہیں کہ گویا وہ خدا تعالیٰ کے بندے ہی نہیں ۔ اور گویا خدا نے اُن کو پیدا
کر کے پھر رڈی کی طرح پھینک دیا ہے ۔ یا اُن کو بھول گیا ہے اور یا (نعوذ باللہ ) وہ اس کے پیدا کردہ
ہی نہیں ۔ جیسا کہ مثلاً یہودیوں اور عیسائیوں کا اب تک یہی خیال ہے کہ جس قدر خدا کے نبی اور رسول
آئے ہیں وہ صرف یہود کے خاندان سے آئے ہیں اور خدا دوسری قوموں سے کچھ ایسا ناراض رہا ہے کہ
اُن کو گمراہی اور غفلت میں دیکھ کر پھر بھی اُن کی کچھ پروا نہیں کی۔ جیسا کہ انجیل میں بھی لکھا ہے کہ حضرت
مسیح علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میں صرف اسرائیل کی بھیڑوں کے لئے آیا ہوں ۔ اس جگہ ہم ایک فرض محال
کے طور پر کہتے ہیں کہ خدائی کا دعویٰ کر کے پھر ایسا تنگ خیالی کا کلمہ بڑے تعجب کی بات ہے کیا مسیح صرف
اسرائیلیوں کا خدا تھا اور دوسری قوموں کا خدا نہ تھا جو ایسا کلمہ اُس کے منہ سے نکلا کہ مجھے دوسری قوموں کی
اصلاح اور ہدایت سے کچھ غرض نہیں ۔ غرض یہودیوں اور عیسائیوں کا یہی مذہب ہے کہ تمام نبی اور رسول
انہیں کے خاندان سے آتے رہے ہیں اور انہیں کے خاندان میں خدا کی کتابیں اترتی رہی ہیں اور پھر
بموجب عقیدہ عیسائیوں کے وہ سلسلہ الہام اور وحی کا حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر ختم ہو گیا اور خدا کے الہام پر
مہر لگ گئی۔
انہیں خیالات کے پابند آریہ صاحبان بھی پائے جاتے ہیں یعنی جیسے یہود اور عیسائی نبوت اور الہام کو
اسرائیلی خاندان تک ہی محدود رکھتے ہیں اور دوسری تمام قوموں کو الہام پانے کے فخر سے جواب دے رہے
ہیں۔ یہی عقیدہ نوع انسان کی بد قسمتی سے آریہ صاحبان نے بھی اختیار کر رکھا ہے یعنی وہ بھی یہی اعتقاد رکھتے
ہیں کہ خدا کی وحی اور الہام کا سلسلہ آریہ ورت کی چار دیواری سے کبھی باہر نہیں گیا۔ ہمیشہ اسی ملک سے چار
رشی منتخب کئے جاتے ہیں اور ہمیشہ وید ہی بار بار نازل ہوتا ہے اور ہمیشہ ویدک سنسکرت ہی اس الہام کے لئے
خاص کی گئی ہے۔
غرض یہ دونوں تو میں خدا کو رب العالمین نہیں سمجھتیں ورنہ کوئی وجہ معلوم نہیں ہوتی کہ جس حالت میں خدا
رب العالمین کہلاتا ہے نہ صرف رب اسرائیلیاں یا صرف رب آریاں تو وہ ایک خاص قوم سے کیوں ایسا
دائمی تعلق پیدا کرتا ہے جس میں صریح طور پر طرف داری اور پکش پات پائی جاتی ہے۔ پس ان عقائد کے ردّ
کے لئے خدا تعالیٰ نے قرآن شریف کو اسی آیت سے شروع کیا کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ اور جابجا اس
نے قرآن شریف میں صاف صاف بتلا دیا ہے کہ یہ بات صحیح نہیں ہے کہ کسی خاص قوم یا خاص ملک میں خدا
کے نبی آتے رہتے ہیں بلکہ خدا نے کسی قوم اور کسی ملک کو فراموش نہیں کیا۔ اور قرآن شریف میں طرح طرح
کی مثالوں میں بتلایا گیا ہے کہ جیسا کہ خدا ہر ایک ملک کے باشندوں کے لئے اُن کے مناسب حال اُن کی
جسمانی تربیت کرتا آیا ہے ایسا ہی اس نے ہر ایک ملک اور ہر ایک قوم کو روحانی تربیت سے بھی فیضیاب کیا
۔ جیسا کہ وہ قرآن شریف میں ایک جگہ فرماتا ہے۔ وَ إِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ (فاطر: ۲۵) کہ
ہے۔
کوئی ایسی قوم نہیں جس میں کوئی نبی یا رسول نہیں بھیجا گیا۔
سو یہ بات بغیر کسی بحث کے قبول کرنے کے لائق ہے کہ وہ سچا اور کامل خدا جس پر ایمان لانا ہر ایک بندہ
کا فرض ہے وہ رب العالمین ہے اور اس کی ربوبیت کسی خاص قوم تک محدود نہیں اور نہ کسی خاص زمانہ تک اور
نہ کسی خاص ملک تک بلکہ وہ سب قوموں کا رب ہے اور تمام زمانوں کا رب ہے اور تمام مکانوں کا رب ہے
اور تمام ملکوں کا وہی رب ہے اور تمام فیضوں کا وہی سرچشمہ ہے اور ہر ایک جسمانی اور روحانی طاقت اسی ما
سے ہے اور اسی سے تمام موجودات پرورش پاتی ہیں اور ہر ایک وجود کا وہی سہارا ہے۔ خدا کا فیض عام ہے جو
تمام قوموں اور تمام ملکوں اور تمام زمانوں پر محیط ہو رہا ہے۔ یہ اس لئے ہوا کہ تاکسی قوم کو شکایت کرنے
کا موقع نہ ملے اور یہ نہ کہیں کہ خدا نے فلاں فلاں قوم پر احسان کیا مگر ہم پر نہ کیا یا فلاں قوم کو اس کی طرف
سے کتاب ملی تا وہ اس سے ہدایت پاویں مگر ہم کو نہ ملی یا فلاں زمانہ میں وہ اپنی وحی اور الہام اور معجزات کے
ساتھ ظاہر ہوا مگر ہمارے زمانہ میں مخفی رہا۔ پس اُس نے عام فیض دکھلا کر ان تمام اعتراضات کو دفع کر دیا اور
اپنے ایسے وسیع اخلاق دکھلائے کہ کسی قوم کو اپنے جسمانی اور روحانی فیضوں سے محروم نہیں رکھا اور نہ کسی زمانہ
کو بے نصیب ٹھہرایا۔
پیغام مصلح - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۴۰ تا ۴۴۲)
سب حمد اس اللہ کے لئے جو تمام دنیا کو پیدا کرنے والا ہے۔ اب بعض لوگ اس قسم کے ہیں جو خدا کے
پیدا کرنے سے منکر ہیں۔ جیسے آریہ جیو (روح) پر کرتی (مادہ) کی نسبت کہتے ہیں کہ آپ سے آپ چلے
آتے ہیں ۔ جیسے پرمیشر آپ سے آپ ہے ان کی کل طاقتیں بھی خود بخود ہیں پر میشر کا دخل نہیں ۔ یہ وہ فرقہ تھا
جس کی طرف اللہ نے رَبُّ الْعَالَمِينَ سے اشارہ کیا اور ان کی تردید بھی کی ۔
البدر نمبر اجلدے مؤرخہ ۹ جنوری ۱۹۰۸ء صفحہ ۵)
خدا کا نام رب العلمین ہے۔ رب کے معنے پرورش کرنے والے کے ہیں۔ عالم روحانی وجسمانی کی
وہی پرورش کرتا ہے۔ اگر اس نے ایسے قومی انسان میں نہ رکھے ہوتے تو انسان ان انعامات سے کہاں متمتع
ہو سکتا۔ ایسا ہی روحانی ترقی بغیر اس کے فضل کے ناممکن ہے۔ (البدرنمبر ۲۵ جلد ۷ مؤرخہ ۲۵ رجون ۱۹۰۸ صفحہ -
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ دراصل میں ہی تمہاری پرورش کرتا ہوں ۔ جب خدا تعالیٰ کی پرورش نہ ہو تو
کوئی پرورش نہیں کر سکتا ۔ دیکھو! جب خدا تعالیٰ کسی کو بیمار ۔۔۔۔۔ ڈال دیتا ہے تو بعض دفعہ طبیب کتنا ہی
زور لگاتے ہیں ۔ مگر وہ ہلاک ہو جاتا ہے۔ طاعون کے مرض کی طرف غور کرو۔ سب ڈاکٹر زور لگا چکے مگر یہ
مرض دفع نہ ہوا ۔
اصل یہ ہے کہ سب بھلائیاں اسی کی طرف سے ہیں اور وہی ہے کہ جو تمام بدیوں کو دور کرتا ہے پھر
فرماتا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں اور تمام پرورشیں تمام جہان پر اسی
کی ہیں۔
البدر نمبر ۲۴ جلد ۲ مؤرخہ ۳ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۸۶)
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ۔۔۔۔۔۔۔۔ یعنی تمام محامد اللہ کے لئے ثابت ہیں جو تمام عالموں کا رب ہے
یعنی اس کی ربوبیت تمام عالموں پر محیط ہے۔
( جنگ مقدس - روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۰۱)
اس میں کلام کی جگہ نہیں کہ جو کچھ اجرام فلکی اور عناصر میں جسمانی اور فانی طور پر صفات پائی جاتی ہیں وہ
روحانی اور ابدی طور پر خدا تعالیٰ میں موجود ہیں اور خدا تعالیٰ نے یہ بھی ہم پر کھول دیا ہے کہ سورج وغیرہ
بذات خود کچھ چیز نہیں ہیں یہ اسی کی طاقت زبردست ہے جو پردہ میں ہر ایک کام کر رہی ہے۔ وہی ہے جو