سورة المدَّثِّر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

پر قرآن شریف میں ذکر موجود ہے۔ جیسا ایک جگہ فرمایا ہے وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا (الاحزاب: ۴۴)
یعنی خدا کی رحیمیت صرف ایمانداروں سے خاص ہے جس سے کا فر کو یعنی بے ایمان اور سرکش اور سرکش کو حصہ نہیں۔
اس جگہ دیکھنا چاہئے کہ خدا نے کیسی صفت رحیمیت کو مومن کے ساتھ خاص کر دیا لیکن رحمانیت کو کسی جگہ
مومنین کے ساتھ خاص نہیں کیا اور کسی جگہ یہ نہیں فرمایا کہ كَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحْمَانًا بلکہ جو مومنین سے رحمت
خاص متعلق ہے ہر جگہ اس کو رحیمیت کی صفت سے ذکر کیا ہے۔ پھر دوسری جگہ فرمایا ہے۔ اِنَّ رَحْمَتَ اللهِ قَرِيبٌ
مِنَ الْمُحْسِنِينَ (الاعراف: ۵۷) یعنی رحیمیتِ الہی انہیں لوگوں سے قریب ہے جو نیکو کار ہیں پھر ایک اور جگہ
فرمایا ہے ۔ اِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَجَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللهِ أُولَئِكَ يَرْجُونَ رَحْمَتَ اللَّهِ وَاللَّهُ
غَفُورٌ رَّحِيمُ (البقرة : ۲۱۹) یعنی جو لوگ ایمان لائے اور خدا کے لئے وطنوں سے یا نفس پرستیوں سے
جدائی اختیار کی اور خدا کی راہ میں کوشش کی وہ خدا کی رحیمیت کے امیدوار ہیں اور خدا غفور اور رحیم ہے یعنی
اس کا فیضانِ رحیمیت ضرور ان لوگوں کے شامل حال ہو جاتا ہے کہ جو اس کے مستحق ہیں۔ کوئی ایسا نہیں جس
نے اس کو طلب کیا اور نہ پایا۔
عاشق که شد که یار بحالش نظر نه کرد اے خواجه در دنیست و گرنه طبیب هست
چوتھا قسم فیضان کا فیضانِ اخص ہے۔ یہ وہ فیضان ہے کہ جو صرف محنت اور سعی پر مترتب نہیں ہو سکتا بلکہ
اس کے ظہور اور بروز کے لئے اول شرط یہ ہے کہ یہ عالم اسباب کہ جو ایک تنگ و تار یک جگہ ہے۔ بکلی
معدوم اور منعدم ہو جائے اور قدرت کاملہ حضرت احدیت کے بغیر آمیزش اسباب معتادہ کے برہنہ طور پر اپنا
کامل چمکا را دکھلاوے کیونکہ اس آخری فیضان میں کہ جو تمام فیوض کا خاتمہ ہے جو کچھ پہلے فیضانوں کی نسبت
عند العقل زیادتی اور کمالیت متصور ہو سکتی ہے وہ یہی ہے کہ یہ فیضان نہایت منکشف اور صاف طور پر ہو اور
کوئی اشتباہ اور خفا اور نقص باقی نہ رہے۔ یعنی نہ مفیض کے بالا رادہ فیضان میں کوئی شبہ رہ جائے۔ اور نہ
فیضان کے حقیقی فیضان اور رحمت خالصہ اور کاملہ ہونے میں کچھ جائے کلام ہو بلکہ جس مالک قدیم کی طرف
سے فیض ہوا ہے اس کی فیاضی اور جزا د ہی روز روشن کی طرح کھل جائے اور شخص فیض یاب کو بطور حق الیقین یہ
امر مشہود اور محسوس ہو کہ حقیقت میں وہ مالک الملک ہی اپنے ارادہ اور توجہ اور قدرت خاص سے ایک نعمت
عظمی اور لذت کبری اس کو عطا کر رہا ہے اور حقیقت میں اس کو اپنے اعمال صالحہ کی ایک کامل اور دائمی جزا کہ
جو نہایت اصفی اور نہایت اعلیٰ اور نہایت مرغوب اور نہایت محبوب ہے مل رہی ہے۔ کسی قسم کا امتحان اور ابتلا

نہیں ہے۔ اور ایسے فیضان اکمل اور اتم اور ابقی اور اعلیٰ اور اجلی سے متمتع ہونا اس بات پرم پر موقوف ہے ہے کہ بندہ
اس عالم ناقص اور مکدر اور کثیف اور تنگ اور منقبض اور نا پائیدار مشتبہ الحال سے دوسرے عالم کی طرف انتقال
کرے۔ کیونکہ یہ فیضان تجلیات عظمی کا مظہر ہے جن میں شرط ہے کہ محسن حقیقی کا جمال بطور عریاں اور بمرتبہ
حق الیقین مشہود ہو۔ اور کوئی مرتبہ شہود اور ظہور اور یقین کا باقی نہ رہ جائے۔ اور کوئی پردہ اسباب معتادہ کا
درمیان نہ ہو۔ اور ہر یک دقیقہ معرفت تامہ کا مکمن قوت سے حیر فعل میں آ جائے۔ اور نیز فیضان بھی ایسا
منکشف اور معلوم الحقیقت ہو کہ اس کی نسبت آپ خدا نے یہ ظاہر کر دیا ہو کہ وہ ہر یک امتحان اور ابتلاء کی
کدورت سے پاک ہے اور نیز اس فیضان میں وہ اعلیٰ اور اکمل درجہ کی لذتیں ہوں جن کی پاک اور کامل
کیفیت انسان کے دل اور روح اور ظاہر اور باطن اور جسم اور جان اور ہر یک روحانی اور بدنی قوت پر ایسا اکمل
اور ابھی احاطہ رکھتی ہو کہ جس پر عقلاً اور خیالا اور وہما زیادت متصور نہ ہو۔ اور یہ عالم کہ جو ناقص الحقیقت اور
مکد را صورت اور بالکۃ الذات اور مشتبہ الکیفیت اور ضیق الظرف ہے۔ ان تجلیات عظمی اور انوار اصفی اور
عطیات دائمی کی برداشت نہیں کر سکتا ۔ اور وہ اشعہ تامہ کاملہ دائمہ اس میں سما نہیں سکتے بلکہ اس کے ظہور کے
لئے ایک دوسرا عالم درکار ہے کہ جو اسباب معتادہ کی ظلمت سے بکلی پاک اور منزہ اور ذات واحد قہار کی
اقتدار کامل اور خالص کا مظہر ہے۔ ہاں اس فیضانِ اخص سے ان کامل انسانوں کو اسی زندگی میں کچھ حظ پہنچتا
ہے کہ جو سچائی کی راہ پر کامل طور پر قدم مارتے ہیں اور اپنے نفس کے ارادوں اور خواہشوں سے الگ ہو کر
بکلی خدا کی طرف جھک جاتے ہیں کیونکہ وہ مرنے سے پہلے مرتے ہیں اور اگر چہ بظاہر صورت اس عالم میں
ہیں لیکن در حقیقت وہ دوسرے عالم میں سکونت رکھتے ہیں ۔ پس چونکہ وہ اپنے دل کو اس دنیا کے اسباب سے
منقطع کر لیتے ہیں اور عادات بشریت کو توڑ کر اور بیکبارگی غیر اللہ سے مونہہ پھیر کر وہ طریق جو خارق عادت
ہے اختیار کر لیتے ہیں اس لئے خدا وند کریم بھی ان کے ساتھ ایسا ہی معاملہ کرتا ہے اور بطور خارقِ عادت ان پر
اپنے وہ انوار خاصہ ظاہر کرتا ہے کہ جو دوسروں پر بجز موت کے ظاہر نہیں ہو سکتے ۔ غرض بباعث امور متذکرہ بالا
وہ اس عالم میں بھی فیضانِ اخص کے نور سے کچھ حصہ پالیتے ہیں اور یہ فیضان ہر یک فیض سے خاص تر اور
خاتمہ تمام فیضانوں کا ہے۔ اور اس کو پانے والا سعادت عظمی کو پہنچ جاتا ہے اور خوشحالی دائی کو پالیتا ہے کہ جو
تمام خوشیوں کا سرچشمہ ہے۔ اور جو شخص اس سے محروم رہا وہ ہمیشہ کے دوزخ میں پڑا۔ اس فیضان کے رو سے
خدائے تعالیٰ نے قرآن شریف میں اپنا نام مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ بیان فرمایا ہے۔ دین کے لفظ پر الف لام

لانے سے یہ غرض ہے کہ تا یہ معنے ظاہر ہوں کہ جزا سے مراد وہ کامل جزا ہے جس کی تفصیل فرقانِ مجید میں
مندرج ہے۔ اور وہ کامل جزا بجز تجلی مالکیت تامہ کے کہ جو ہدم بنیان اسباب کو مستلزم ہے ظہور میں نہیں
آ سکتی۔ چنانچہ اسی کی طرف دوسری جگہ بھی اشارہ فرما کر کہا ہے۔ لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ
(المؤمن: ۱۷) یعنی اس دن ربوبیت الہیہ بغیر توسط اسباب عادیہ کے اپنی تجلی آپ دکھائے گی اور یہی مشہود
اور محسوس ہوگا کہ بجرقوت عظمی اور قدرت کاملہ حضرت باری تعالیٰ کے اور سب ہیچ ہیں ۔ تب سارا آرام و سرور
اور سب جزا اور پاداش بنظر صاف و صریح خدا ہی کی طرف سے دکھلائی دے گا اور کوئی پردہ اور حجاب درمیان
نہیں رہے گا اور کسی قسم کے شک کی گنجائش نہیں رہے گی۔ تب جنہوں نے اس کے لئے اپنے تئیں منقطع کر لیا
تھا وہ اپنے تئیں ایک کامل سعادت میں دیکھیں گے کہ جو ان کے جسم اور جان اور ظاہر اور باطن پر محیط ہو جائے
گی اور کوئی حصہ وجود ان کے کا ایسا نہیں ہوگا کہ جو اس سعادت عظمی کے پانے سے بے نصیب رہا ہو۔ اور اس
جگہ مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ کے لفظ میں یہ بھی اشارہ ہے کہ اس روز راحت یا عذاب اور لذت یا درد جو کچھ بنی
آدم کو پہنچے گا اس کا اصل موجب خدائے تعالیٰ کی ذات ہوگی اور مالک امر مجازات کا حقیقی طور پر وہی ہوگا یعنی
اسی کا وصل یا فصل سعادت ابدی یا شقاوت ابدی کا موجب ٹھہرے گا۔ اس طرح پر کہ جو لوگ اس کی ذات پر
ایمان لائے تھے اور توحید اختیار کی تھی اور اس کی خالص محبت سے اپنے دلوں کو رنگین کر لیا تھا ان پر انوار
رحمت اس ذات کامل کے صاف اور آشکار ا طور پر نازل ہوں گے۔ اور جن کو ایمان اور محبت الہیہ حاصل نہیں
ہوئی وہ اس لذت اور راحت سے محروم رہیں گے اور عذاب الیم میں مبتلا ہو جائیں گے۔
یہ فیوض اربعہ ہیں جن کو ہم نے تفصیل وار لکھ دیا ہے۔ اب ظاہر ہے کہ صفت رحمان کو صفت رحیم پر مقدم
رکھنا نہایت ضروری اور مقتضائے بلاغتِ کاملہ ہے کیونکہ صحیفہء قدرت پر جب نظر ڈالی جائے تو پہلے پہل
خدائے تعالیٰ کی عام ربوبیت پر نظر پڑتی ہے۔ پھر اس کی رحمانیت پر ۔ پھر اس کی رحیمیت پر ۔ پھر اس ۔ پھر اس کے ملک
يَوْمِ الدِّینِ ہونے پر اور کمال بلاغت اسی کا نام ہے کہ جو صحیفہ فطرت میں ترتیب ہو وہی ترتیب صحیفہ الہام
میں بھی ملحوظ رہے۔ کیونکہ کلام میں ترتیب قدرتی کو منقلب کرنا گویا قانون قدرت کو منقلب کرنا ہے اور نظام
طبعی کو الٹا دینا ہے۔ کلام بلیغ کے لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ نظام کلام کا نظام طبعی کے ایسا مطابق ہو کہ گویا
اس کی عکسی تصویر ہو۔ اور جو امر طبعاً اور وقوعاً مقدم ہو اس کو وضعاً بھی مقدم رکھا جائے ۔ سو آیت موصوفہ میں یہ کی
اعلیٰ درجہ کی بلاغت ہے کہ باوجود کمال فصاحت اور خوش بیانی کے واقعی ترتیب کا نقشہ کھینچ کر دکھلا دیا ہے اور

و ہی طرز بیان اختیار کی ہے جو کہ ہر ایک صاحب نظر کو نظام عالم میں بدیہی طور پر نظر آ رہی ہے۔ کیا یہ نہایت
سیدھا راستہ نہیں ہے کہ جس ترتیب سے نعماء الہی صحیفہ فطرت میں واقعہ ہیں اسی ترتیب سے صحیفہ الہام میں
بھی واقعہ ہوں ۔ سوایسی عمدہ اور پر حکمت ترتیب پر اعتراض کرنا حقیقت میں انہیں اندھوں کا کام ہے جن کی
بصیرت اور بصارت دونوں یکبارگی جاتی رہی ہیں ۔
چشم بد اندیش که برکنده باد عیب نماید هنرش در نظر
( براہین احمد یہ چہار تخصص - روحانی خزائن جلد ا صفحه ۴۴۴ تا ۷ ۴۵ حاشیہ نمبر ۱۱)
سورہ فاتحہ میں اُس خدا کا نقشہ دکھایا گیا ہے جو قرآن شریف منوانا چاہتا ہے اور جس کو وہ دنیا کے سامنے
پیش کرتا ہے۔ چنانچہ اُس کی چار صفات کو ترتیب وار بیان کیا ہے جو امہات الصفات کہلاتی ہیں جیسے سورہ
فاتحہ ام الکتاب ہے ویسے ہی جو صفات اللہ تعالیٰ کی اس میں بیان کی گئی ہیں وہ بھی اُم الصفات ہی ہیں اور وہ
دعا اور ا
یہ ہیں رَبُّ الْعَلَمِينَ - الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ ۔ ان صفات اربعہ پر غور کرنے سے
خدا تعالیٰ کا گویا چہرہ نظر آ جاتا ہے۔ ربوبیت کا فیضان بہت ہی وسیع اور عام ہے اور اس میں کل مخلوق کی کل
حالتوں میں تربیت اور اس کی تکمیل کے تکفل کی طرف اشارہ ہے۔غور تو کرو جب انسان اللہ تعالیٰ کی
ربوبیت پر سوچتا ہے تو اُس کی اُمید کس قدر وسیع ہو جاتی ہے اور پھر رحمانیت یہ ہے کہ بدوں کسی عمل عامل کے
ان اسباب کو مہیا کرتا ہے جو بقائے وجود کے لئے ضروری ہیں دیکھو چاند سورج ، ہوا، پانی وغیرہ بدوں ہماری
اور التجا کے اور بغیر ہمارے کسی عمل اور فعل کے اُس نے ہمارے وجود کے بقا کے لئے کام : لئے کام میں لگا رکھے
ہیں اور پھر رحیمیت یہ ہے کہ اعمال کو ضائع نہ کرے اور مُلِكِ يَوْمِ الدین کا تقاضا یہ ہے کہ با مراد کر دے
ایک شخص امتحان کے لئے بہت محنت سے طیاری کرتا ہے مگر امتحان میں دو چار نمبروں کی کمی رہ جاتی ہے تو
دنیوی نظام اور سلسلہ میں تو اس کا لحاظ نہیں کرتے اور اس کو گرا دیتے ہیں مگر خدا تعالیٰ کی رحیمیت اس کی
پردہ پوشی فرماتی ہے اور اس کو پاس کرا دیتی ہے۔ رحیمیت میں ایک قسم کی پردہ پوشی بھی ہوتی ہے عیسائیوں کا
خدا ذرا بھی پردہ پوش نہیں ہے ورنہ کفارہ کی کیا ضرورت رہتی ۔ ایسا ہی آریوں کا خدا نہ ربّ ہے نہ رحمان ہے
کیونکہ وہ تو بلا مزد اور بلا عمل کچھ بھی کسی کو عطا نہیں کر سکتا۔ یہاں تک کہ ویدوں کے اصول کے موافق گناہ کرنا
بھی ضروری معلوم دیتا ہے مثلاً ایک شخص کو اگر کسی اس کے عمل کے معاوضہ میں گائے کا دودھ دینا مطلوب ہے
تو بالمقابل یہ بھی ضرور ہے کہ کوئی برہمنی (اگر یہ روایت صحیح ہو ) زنا کرے تا کہ اس فسق و فحش کے بدلہ میں وہ
جیسے

ہی
گائے کی جون میں جائے اور اس عامل کو دودھ پلائے خواہ وہ اُس کا خاوند ہی کیوں نہ ہو، غرض جب تک ایسا
سلسلہ نہ ہوگا کوئی عامل اپنے عمل کی جزا ویدک ایشر کے خزانہ سے پانہیں سکتا کیونکہ اس کا سارا سلسلہ جوڑ توڑ
سے چلتا ہے۔ مگر اسلام نے وہ خدا پیش کیا ہے جو جمیع محامد کا سزاوار ہے اس لئے معطی حقیقی ہے۔ وہ رحمن
ہے بدوں عمل عامل کے اپنا فضل کرتا ہے۔ پھر مالکیت یوم الدین جیسا کہ میں نے ابھی کہا ہے بامراد کرتی
ہے دنیا کی گورنمنٹ کبھی اس امر کا ٹھیکہ نہیں لے سکتی کہ ہر ایک بی اے پاس کرنے والے کو ضرور نوکری
دیگی۔ مگر خدا تعالیٰ کی گورنمنٹ کامل گورنمنٹ اور لا انتہا خزائن کی مالک ہے اُس کے حضور کوئی کمی نہیں ۔ کوئی
عمل کرنے والا ہو وہ سب کو فائز المرام کرتا ہے اور نیکیوں اور حسنات کے مقابلہ میں بعض ضعفوں اور سقموں کی
پردہ پوشی بھی فرماتا ہے۔ وہ تو اب بھی ہے اور سیتی بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ کو ہزار ہا عیب اپنے بندوں کے معلوم
ہوتے ہیں مگر وہ ظاہر نہیں کرتا۔ ہاں ایک وقت ایسا آجاتا ہے کہ بے باک ہو کر انسان اپنے عیبوں میں ترقی
پر ترقی کرتا جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کی حیا اور پردہ پوشی سے نفع نہیں اُٹھاتا بلکہ دہریت کی رگ اُس میں زور
پکڑتی جاتی ہے۔ تب خدا تعالیٰ کی غیرت تقاضا نہیں کرتی کہ اس بے باک کو چھوڑا جائے اس لئے وہ ذلیل کیا
جاتا ہے ۔۔۔۔۔ غرض میرا مطلب تو صرف یہ تھا کہ رحیمیت میں ایک خاصہ پردہ پوشی کا بھی ہے مگر اس پردہ پوشی
سے پہلے یہ بھی ضروری ہے کہ کوئی عمل ہو اور اس عمل کے متعلق اگر کوئی کمی یا نقص رہ جاوے تو اللہ تعالیٰ اپنی
رحیمیت سے اُس کی پردہ پوشی فرماتا ہے۔ رحمانیت اور رحیمیت میں فرق یہ ہے کہ رحمانیت میں فعل اور عمل کو
کوئی دخل نہیں ہوتا مگر رحیمیت میں فعل و عمل کو دخل ہے لیکن کمزوری بھی ساتھ ہی ہے۔ خدا کا رحم چاہتا ہے
کہ پردہ پوشی کرے اسی طرح مالک یوم الدین وہ ہے کہ اصل مقصد کو پورا کرے۔ خوب یاد رکھو کہ یہ
امہات الصفات روحانی طور پر خدا نما تصویر ہیں ۔ ان پر غور کرتے ہی معاً خدا سامنے ہو جاتا ہے اور روح
ایک لذت کے ساتھ اُچھل کر اُس کے سامنے سر بسجود ہو جاتی ہے چنانچہ الْحَمْدُ للہ سے جو شروع کیا گیا تھا تو
غائب کی صورت میں ذکر کیا ہے لیکن ان صفات اربعہ کے بیان کے بعد معاً صورت بیان تبدیل ہوگئی ہے
کیونکہ ان صفات نے خدا کو سامنے حاضر کر دیا ہے اس لئے حق تھا اور فصاحت کا تقاضا تھا کہ اب غائب نہ
رہے بلکہ حاضر کی صورت اختیار کی جاوے پس اس دائرہ کی تکمیل کے تقاضا نے مخاطب کی طرف منہ پھیرا اور
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کہا۔
الحکم نمبر ۲۳ جلد ۵ مورخه ۳۱ را گست ۱۹۰۱ء صفحه ۲،۱)

وَاعْلَمْ أَنَّ فِي تَرْتِيبِ هَذِهِ واضح ہو کہ ان صفات الہیہ کی ترتیب میں اور بلاغت پائی
الصِّفَاتِ بَلَاغَةً أُخْرَى نُرِيدُ أَنْ جاتی ہے جسے ہم (یہاں ) بیان کرنا چاہتے ہیں۔تا صاحب
تذْكُرَهَا لِتَكْتَحِلَ مِنْ كُحْلِ بصیرت لوگوں ) کی بینائی) کے شرمہ سے آپ کی آنکھیں بھی
الْمُتَبَصِرِينَ وَهُوَ أَنَّ الْآيَاتِ الَّتِي روشن ہوں اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان صفات کے معا بعد
رَضَعَ اللهُ بَعْدَهَا كُلُّهَا مَقْسُوْمَةٌ عَلی جو آیات سجائی ہیں وہ انہیں صفات پر منقسم ہیں۔ (یعنی ہر
تِلْكَ الصَّفَاتِ بِرِعَايَةِ الْمُحَاذَاةِ آیت ایک خاص صفت سے متعلق ہے ) بلحاظ ایک دوسری کے
وَوَضْعِ بَعْضِهَا تَحْتَ بَعْضٍ كَطَبَقَاتِ مقابل واقع ہونے کے اور آسمانوں اور زمینوں کے طبقات کی
السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِينَ۔
طرح ایک دوسری کے اوپر تلے رکھے جانے کے۔
وَتَفْصِيلُهُ أَنَّهُ تَعَالَى ذَكَرَ أَوَّلًا اور اس کی تفصیل یہ ہے کہ پہلے خدا تعالیٰ نے اپنی ذات
ذَاتَهُ وَ صِفَاتَهُ بِتَرْتِيبِ يُوجَدُ فِي اور صفات کا اسی ترتیب کے ساتھ ذکر کیا جو کائنات عالم میں
الْعَالَمِينَ ثُمَّ ذَكَرَ كُلَّ مَا هُوَ پائی جاتی ہے ۔ پھر ان تمام امور کو جو بشریت کے مناسب حال
يُنَاسِبُ الْبَشَرِيَّةَ بِتَرْتِيْبِ يُشَاهَدُ ہیں اسی ترتیب کے ساتھ بیان کیا جو خدائی قانون میں نظر آتی
فِي قَانُونِ اللهِ وَمَعَ ذَلِكَ جَعَلَ كُلَّ ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی اس نے ہر بشری صفت کو ایک الہی
صِفَةٍ بَشَرِيَّةٍ تَحْتَ صِفَت إِلَهِيَّةٍ و صفت کے تحت رکھ دیا۔ اور ہر انسانی صفت کے لئے ایک
جَعَلَ لِكُلِّ صِفَةٍ إِنْسَانِيَّةٍ مَشْرَبًا وَ صفتِ الہیہ کو گھاٹ یا پینے کا مقام قرار دیا جس سے وہ مستفیض
سُقْيًا مِنْ صِفَةٍ إِلَهِيَّةِ تَسْتَفِيضُ ہو۔ خدا تعالیٰ نے ان آیات میں ایک وضعی ترتیب کے مطابق
مِنْهَا وَ أَرَى التَّقَابَلَ بَيْنَهُمَا آپس میں تقابل دکھایا ہے پس بڑا ہی بابرکت ہے اللہ تعالیٰ جو
بِتَرْتِيبِ وَضْعِي يُوجَدُ فِي الْآيَاتِ بہترین ترتیب دینے والا ہے۔ اس مضمون کی مکمل تشریح یوں
فَتَبَارَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْمُرَتِّبِينَ وَ ہے کہ یہ صفات (اللہ تعالیٰ کے ) اسم ذات سمیت پانچ سمندر
تَشْرِيحُهُ التَّامُ أَنَّ الصَّفَاتِ مَعَ اسْمِ ہیں ۔ جن کا ذکر اس سورت کے شروع میں آیا ہے یعنی اللہ ،
الذَّاتِ خَمْسَةُ أَبْحُرٍ قَدْ تَقَدَّمَ ذِكْرُهَا رَبَّ الْعَالَمِينَ - الرَّحْمَانُ - الرَّحِيمِ اور مَالِكِ يَوْمِ
فِي صَدْرِ السُّورَةِ أَعْنِي اللهُ وَرَبَّ الدِّين - پھر اللہ تعالیٰ نے ان کی تعداد کے مطابق ان
الْعَالَمِينَ وَالرَّحْمَنِ وَالرَّحِيم (سمندروں ) سے مستفیض ہونے والی آیات کا ذکر کیا ہے۔ اور

وَمُلِكَ يَوْمِ الدِّينِ فَجَعَلَ اللهُ كَمِثْلِهَا ان پانچ کو ان پانچ کے مقابل پر رکھا ہے۔ اور ہر فیض
خَمْسَةً مِنَ الْمُغْتَرِفَاتِ مِمَّا ذَكَرَ مِنْ بَعْدُ حاصل کرنے والی آیت ایک ایسی صفت سے مستفیض ہوتی
وَ قَابَلَ الْخَمْسَةَ بِالْخَمْسَةِ وَكُلُّ وَاحِدٍ مِنَ ہے جو اس کے مشابہہ اور اس کے مقابل ہے۔ اور اس سے
الْمُغْتَرِفَاتِ يَشْرَبُ مِنْ مَّاءِ صِفَةٍ وہ مطالب اخذ کرتی ہے جن پر وہ صفت حاوی ہے اور جو
تُشَابِهُ وَ تُنَاوِحُهُ وَ تَأْخُذُ مِمَّا احْتَوَتْ عَلى طالبانِ الہی کو بے حد پسندیدہ ہیں ۔ مثلاً ان میں سے سب
مَعَانٍ تَسُرُّ الْعَارِفِينَ مَثَلًا أَوَّلُهَا بَحْرُ سے پہلا سمندر اللہ (اسم ذات ) کا سمندر ہے۔ اس کے
اسمِ اللهِ تَعَالَى وَتَخْتَرِفُ مِنْهُ مقابل إِيَّاكَ نَعْبُدُ کا فقرہ ہے جو مقابل میں رکھی جانے
جُمْلَةُ إِيَّاكَ نَعْبُدُ الَّتِي حَذَتْهُ وَصَارَتْ والی اشیاء کی طرح ہو کر فیض حاصل کرتا ہے۔ اور عبادت کی
كَالْمُحَادِينَ وَحَقِيقَةُ التَّعَبدِ تَعْظِيمُ حقیقت ہے۔ پوری انکساری سے معبود کی تعظیم کرنا اور اس
الْمَعْبُودِ بِالتَّذَلَّلِ التَّامِ وَ الْاِحْتِذَاءُ کے نمونہ کو اختیار کرنا۔ اس کے رنگ سے رنگین بن ہونا اور
بِمِثَالِهِ وَ الْإِنْصِبَاغُ بِصِبْغِهِ وَالْخُرُوجُ فانی فی اللہ لوگوں کی طرح نفسانیت اور انانیت سے الگ
مِنَ النَّفْسِ وَالْأَتَانِيَّةِ كَالْفَانِينَ وَسِرہ ہو جانا۔ اس میں راز یہ ہے کہ انسان کو بیمار اور روگی اور
أَنَّ الْعَبْدَ قَدْ خُلِقَ كَالْمَرِيضِ وَالْعَلِيْلِ پیاسے کے مثل پیدا کیا گیا ہے۔ اور اس کی شفا، اس کی
وَالْعَطَشَانِ وَشِفَاؤُهُ وَتَسْكِينَ غُلَتِهِ وَ پیاس کی تسکین اور اس کے جگر کی سیرابی اللہ تعالیٰ کی عبادت
إِرْوَاءُ كَبِدِهِ فِي مَاءِ عِبَادَةِ اللهِ فَلَا يَبْرَأُ کے پانی سے ہوتی ہے۔ وہ تبھی صحت مند اور سیراب ہو سکتا
وَلَا يَرْتَوِى إِلَّا إِذَا يَثْنِي إِلَيْهِ انْصِبَابَهُ ہے۔ جب وہ اللہ کی طرف اپنا رخ موڑ لیتا ہے اور اس کے
وَ يُفْرِطُ صَبَابَهُ وَ يَسْعَى إِلَيْهِ ساتھ اپنے عشق کو بڑھاتا ہے اور وہ اس ( معبود حقیقی ) کی
كَالْمُسْتَسْقِينَ وَلَا يُطَهِّرُ قَرِيحَتَهُ وَلَا طرف پانی کے طالبوں کی طرح دوڑتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے
يُلَبِّدُ عَجَاجَتَهُ وَلَا يُحَلَّى مُجَاجَتَهُ إِلَّا ذِكْرُ ذکر کے سوا کوئی چیز نہ تو اس کی فطرت کو پاک کر سکتی ہے نہ
اللهِ أَلَا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَئِنُّ قُلُوبُ الَّذِينَ اس کے غبار خاطر کو مجتمع کر سکتی ہے۔ اور نہ اس کے منہ کا
يَعْبُدُونَ اللهَ وَ يَأْتُونَهُ مُسْلِمِينَ، فَفِي آيَةٍ ذائقہ شیریں بنا سکتی ہے۔ سنو! اللہ تعالیٰ کے ذکر سے ان
إِيَّاكَ نَعْبُدُ إِقْرَارُ لِمَعْبُودِيَّةِ اللهِ الَّذِی ہی لوگوں کے دل مطمئن ہوتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی عبادت
هُوَ مُسْتَجْمِعُ بِجَمِيعِ صِفَاتِ الْعَامِلِيَّةِ کرتے ہیں اور اس کے حضور فرمانبردار بن کر آتے ہیں۔

وَلِذَلِكَ وَقَعَتْ هَذِهِ الْجُمْلَةُ تَحْتَ | پس آیت مبارکہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ میں اللہ تعالیٰ کی معبودیت کا
جُمْلَةِ " الْحَمْدُ لِلَّهِ ، فَانْظُرْ إِنْ كُنْتَ اعتراف ہے جو تمام صفات کاملہ کا جامع ہے اور اسی لئے یہ جملہ
مِنَ النَّاظِرِينَ
( إِيَّاكَ نَعْبُدُ الْحَمْدُ لِلَّهِ کے جملہ کے تحت ہے۔ پس تو غور کر !
اگر تو غور کرنے والوں میں سے ہے۔
وَ ثَانِيهَا بَحْرُ رَبِّ الْعَالَمِينَ" ان میں سے دوسرا سمندر رَبُّ الْعَالَمِينَ کا ہے۔ اور اس
وو
وَتَغْتَرِفُ مِنْهَا جُمْلَةُ " إِيَّاكَ سے إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کا جملہ مستفیض ہوتا ہے کیونکہ بندہ جب یہ
نَسْتَعِينُ فَإِنَّ الْعَبْدَ إِذَا سَمِعَ أَنَّ بات سنتا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام جہانوں کی پرورش کرتا ہے اور ایسا
الله يُرَبِّي الْعَالَمِينَ كُلَّهَا وَ مَا مِنْ کوئی عالم نہیں جس کا وہ مرتی نہ ہواور وہ بندہ ) اپنے نفس کو بدی
عَالَمٍ إِلَّا هُوَ مُرَبِّيْهِ وَ رَأَى نَفْسَهُ کا حکم دینے والا دیکھتا ہے تو وہ گریہ وزاری کرتا ہے اور مجبور ہو کر
أَمَّارَةً بِالسُّوْءِ فَتَضَرَّعَ وَ اضْطَرَّ وَ اس کے دروازہ کی طرف پناہ ڈھونڈتا ہے۔اس کے دامن سے
الْتَجَأَ إِلى بَابِهِ وَتَعَلَّقَ بِأَهْدَابِهِ وَ لپٹ جاتا ہے اور اس کے آداب کا لحاظ رکھتے ہوئے اس کی
دَخَلَ فِي مَأْدَبِهِ بِرِعَايَةِ آدَابِهِ (روحانی) ضیافت گاہ میں داخل ہو جاتا ہے تا وہ ( پاک
لِيُدْرِكَة بِالرُّبُوبِيَّةِ وَ يُحْسِنَ إِلَيْهِ وَ ذات) اپنی ربوبیت سے اس کی دستگیری کرے اور اس پر
هُوَ خَيْرُ الْمُحْسِنِينَ فَإِنَّ الربوبية احسان فرمائے اور وہ بہترین احسان کرنے والا ہے۔ پس
صِفَةٌ تُعْطِي كُلَّ شَيْءٍ خَلْقَهُ ربوبیت ایک ایسی صفت ہے جو ہر چیز کو اس کے وجود کے
الْمَطْلُوبَ لِوُجُودِهِ وَلَا يُغَادِرُه مناسب حال خلق عطا کرتی ہے۔ اور اس کو ناقص حالت میں
كَالنَّاقِصِينَ
نہیں رہنے دیتی۔
و ثَالِثُهَا بَحْرُ اسْمِ الرَّحْمَنِ وَ ان میں سے تیسر ا سمندر الرحمن ہے اور اس سے اهْدِنَا
تَغْتَرِفُ مِنْهُ جُمْلَةُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کا جملہ سیراب ہوتا ہے تا انسان ہدایت اور
الْمُسْتَقِيمَ لِيَكُونَ الْعَبْدُ مِن رحمت پانے والوں میں ہو جائے کیونکہ صفت رحمانیت ہر اُس
الْمُهْتَدِينَ الْمَرْحُومِينَ فَإِنَّ وجود کو جو صفت ربوبیت سے تربیت پا چکا ہے وہ سب کچھ مہیّا
الرَّحْمَانِيَّةَ تُعْطِي كُلَّ مَا يَحْتَاجُ کرتی ہے جس کی اسے حاجت ہو۔ پس یہ صفت تمام وسائل کو
إِلَيْهِ الْوُجُودُ الَّذِي رُبِّي مِنْ صِفَةِ رحم پانے والے کے موافق بنادیتی ہے اور ربوبیت کا نتیجہ وجود

آج 10 میں سے 10 باقی