سورة الاٴنعَام

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ظاہر کرے گا۔ میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ میں خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق مسیح موعود ہو کر آیا ہوں چاہو تو
قبول کرو چاہو تو رڈ کرو۔
الحکم نمبر ۳۴ جلد ۵، مؤرخہ ۷ ار ستمبر ۱۹۰۱ء صفحہ ۲،۱)
خدا تعالیٰ کی چار اعلیٰ درجہ کی صفتیں ہیں جو اُم الصفات ہیں اور ہر ایک صفت ہماری بشریت سے ایک
امر مانگتی ہے اور وہ چار صفتیں یہ ہیں ۔ ربوبیت ۔ رحمانیت ۔ رحیمیت ۔ مالکیت یوم الدین ۔ (۱) ربوبیت
اپنے فیضان کے لئے عدم محض یا مشابہ بالعدم کو چاہتی ہے اور تمام انواع مخلوق کی جاندار ہوں یا غیر جاندار
اسی سے پیرا یہء وجود پہنتے ہیں ۔ (۲) رحمانیت اپنے فیضان کے لئے صرف عدم کو ہی چاہتی ہے۔ یعنی اُس
عدم محض کو جس کے وقت میں وجود کا کوئی اثر اور ظہور نہ ہو اور صرف جانداروں سے تعلق رکھتی ہے اور چیزوں
سے نہیں ۔ (۳) رحیمیت اپنے فیضان کے لئے موجود ذو العقل کے منہ سے نیستی اور عدم کا اقرار چاہتی ہے اور
صرف نوع انسان سے تعلق رکھتی ہے۔ (۴) مالکیت یوم الدین اپنے فیضان کے لئے فقیرانہ تضرع اور الحاح
کو چاہتی ہے اور صرف اُن انسانوں سے تعلق رکھتی ہے جو گداؤں کی طرح حضرت احدیت کے آستانہ پر
گرتے ہیں اور فیض پانے کے لئے دامن افلاس پھیلاتے ہیں اور سچ مچ اپنے تئیں تہی دست پا کر خدا تعالیٰ
کی مالکیت پر ایمان لاتے ہیں ۔
یہ چارا لہی صفتیں ہیں جو دنیا میں کام کر رہی ہیں اور ان میں سے جو رحمیت کی صفت ہے وہ دُعا کی تحریک
کرتی ہے اور مالکیت کی صفت خوف اور قلق کی آگ سے گداز کر کے سچا خشوع اور خضوع پیدا کرتی ہے
کیونکہ اس صفت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ مالک جزا ہے کسی کا حق نہیں جو دعوے سے کچھ طلب
کرے اور مغفرت اور نجات محض فضل پر ہے۔
اب خلاصہ کلام یہ کہ خدا تعالیٰ کی یہ چار صفتیں ہیں جو قرآنی تعلیم اور تحقیق عقل سے ثابت ہوتی ہیں اور
منجملہ ان کے رحیمیت کی صفت ہے جو تقاضا کرتی ہے کہ کوئی انسان دعا کرے تا اس دعا پر فیوض الہی نازل
ہوں ۔ ہم نے براہین احمدیہ اور کرامات الصادقین میں بھی یہ ذکر لکھا ہے کہ کیونکر یہ چاروں صفتیں لف و نشر
مرتب کے طور پر سورہ فاتحہ میں بیان کی گئی ہیں اور کیونکر صحیفہء فطرت پر نظر ڈال کر ثابت ہوتا ہے کہ اسی
ترتیب سے جو سورہ فاتحہ میں ہے یہ چاروں صفتیں خدا کی فعلی کتاب قانونِ قدرت میں پائی جاتی ہیں ۔اب
دعا سے انکار کرنا یا اس کو بے سود سمجھنا یا جذب فیوض کے لئے اس کو ایک محرک قرار نہ دینا گو یا خدا تعالیٰ کی
تیسری صفت سے جو رحیمیت ہے انکار کرنا ہے۔ مگر یہ انکار در پردہ دہریت کی طرف ایک حرکت ہے کیونکہ

رحیمیت ہی ایک ایسی صفت ہے جس کے ذریعہ سے باقی تمام صفات پر یقین بڑھتا اور کمال تک پہنچتا ہے۔
وجہ یہ کہ جب ہم خدا تعالیٰ کی رحیمیت کے ذریعہ سے اپنی دعاؤں اور تضرعات پر الہی فیضوں کو پاتے ہیں
اور ہر ایک قسم کی مشکلات حل ہوتی ہیں تو ہمارا ایمان خدا تعالیٰ کی ہستی اور اس کی قدرت اور رحمت اور دوسری
صفات کی نسبت بھی حق الیقین تک پہنچتا ہے اور ہمیں چشم دید ماجرا کی طرح سمجھ آ جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ
در حقیقت حمد اور شکر کا مستحق ہے اور در حقیقت اس کی ربوبیت اور رحمانیت اور دوسری صفات سب درست اور
صحیح ہیں لیکن بغیر رحیمیت کے ثبوت کے دوسری صفات بھی مشتبہ رہتی ہیں ۔
لصد
ایام اصح - روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۴۲ تا ۲۴۴)
واضح رہے کہ اللہ جل شانہ نے سورہ فاتحہ میں اَلْحَمْدُ لِلہ کے بعد ان صفات اربعہ کو چار سر چشمہ فیض
قرار دے کر اس سورۃ کے مابعد کی آیتوں میں بطور لف و نشر مرتب ہر ایک چشمہ سے فیض مانگنے کی طرف
اشارہ فرمایا ہے۔ چنانچہ ظاہر ہے کہ فقرہ الْحَمْدُ لِلهِ سے فقرہ ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ تک پانچ جدا جدا امر ہیں ۔
(1) اَلْحَمْدُ لِلَّهِ (۲) دوسرے رَبُّ الْعَلَمِينَ (۳) تیسرے الرَّحْمَنُ (۴) چوتھے الرَّحِيمُ (۵) مُلِكِ
يَوْمِ الدِّینِ اور مابعد کے پانچ فقرے ان پانچوں کے لحاظ سے بصورت لف و نشر مرتب ان کے مقابل پر
واقع ہیں ۔ جیسا کہ فقرہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ فقرہ الْحَمْدُ لِلهِ کے مقابل پر ہے جس سے یہ اشارہ ہے کہ عبادت کے
لائق وہی ذات کامل الصفات ہے جس کا نام اللہ ہے اور فقرہ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ فقرہ رَبُّ الْعَلَمِينَ کے مقابل پر
واقع ہے جس سے یہ اشارہ مقصود ہے کہ سرچشمہ ، ربوبیت سے جو ایک نہایت عام سرچشمہ ہے ہم مدد
طلب کرتے ہیں کیونکہ بغیر خدا تعالیٰ کے فیض ربوبیت کے ظاہری یا باطنی طور پر نشو نما پانا یا کوئی پاک
تبدیلی حاصل کرنا اور روحانی پیدائش سے حصہ لینا امر محال ہے۔ اور فقرہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ فقره
الرحمن کے مقابل پر واقع ہے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کا ورد کرنے والا الرحمن کے چشمہ سے فیض
طلب کرتا ہے۔ کیونکہ ہدایت پانا کسی کا حق نہیں ہے بلکہ محض رحمانیت الہی سے یہ دولت حاصل ہوتی ہے۔ اور
فقره صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ فقرہ الرَّحِيمُ کے مقابل پر واقع ہے۔ اور صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ
کا ورد کرنے والا چشمہ الرَّحِیم سے فیض طلب کرتا ہے کیونکہ اس کے یہ معنے ہیں کہ اے دعاؤں کو رحم خاص
سے قبول کرنے والے ! ان رسولوں اور صدیقوں اور شہیدوں کی راہ ہمیں دکھلا جنہوں نے دعا اور مجاہدات میں
مصروف ہو کر تجھ سے انواع اقسام کے معارف اور حقائق اور کشوف اور الہامات کا ا ات کا انعام پایا اور دائمی دعا اور

تضرع اور اعمال صالحہ سے معرفت تامہ تک پہنچ گئے ۔ اور فقرہ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ فقره
مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ کے مقابل پر واقع ہے اور غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ کا ورد کرنے والا چشمہ
مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ سے فیض طلب کرتا ہے۔ اور اس کے یہ معنے ہیں کہ اے جزاوسزا کے دن کے مالک ہمیں
اس سزا سے بچا کہ ہم دنیا میں یہودیوں کی طرح طاعون وغیرہ بلاؤں میں تیرے غضب کی وجہ سے مبتلا ہوں
یا نصاری کی طرح نجات کی راہ گم کر کے آخرت میں عذاب کے مستحق ہوں ۔ اس آیت میں نصاری کا نام
ضالین اس لئے رکھا ہے کہ دنیا میں ان پر کوئی غضب الہی کا عذاب نازل نہیں ہوا صرف وہ لوگ اُخروی
نجات کی راہ گم کر بیٹھے ہیں اور آخرت میں قابلِ مؤاخذہ ہیں ۔ مگر یہود کا نام مغضوب علیہم اس واسطے رکھا ہے
کہ یہود پر دنیا میں ہی اُن کی شامت اعمال سے بڑے بڑے عذاب نازل ہوئے ہیں ۔ منجملہ اُن کے
عذاب طاعون ہے چونکہ یہود نے خدا تعالیٰ کے پاک نبیوں اور راستباز بندوں کی صرف تکذیب نہیں کی بلکہ
بہتوں کو ان میں سے قتل کیا یا قتل کا ارادہ کیا اور بد زبانی سے بھی بہت تکلیفیں پہنچاتے رہے اس لئے غیرت
الہی نے بعض اوقات جوش میں آکر اُن کو طرح طرح کے عذابوں میں مبتلا کیا۔ بسا اوقات لاکھوں یہودی
طاعون کے عذاب سے مارے گئے اور کئی دفعہ ہزاروں ان میں سے قتل کئے گئے اور یا اسیر ہو کر دوسرے
ملکوں میں نکالے گئے۔ غرض وہ حضرت مسیح علیہ السلام کے بعد ہمیشہ مغضوب علیہم رہے چونکہ اللہ تعالیٰ جانتا
تھا کہ یہ ایک ٹیڑھی قوم ہے اس لئے توریت میں اکثر دنیا کے عذابوں سے ان کو ڈرایا گیا تھا۔ غرض اُن پر
ہولناک طور پر خدا تعالیٰ کا غضب نازل ہوتا رہا کیونکہ وہ لوگ خدا تعالیٰ کے نیک بندوں کو ہاتھ اور زبان سے
دکھ دیتے تھے اسی وجہ سے دنیا میں ہی ان پر غضب بھڑکا تا وہ ان لوگوں کے لئے نمونہ عبرت ہوں کہ جو
آئندہ کسی زمانہ میں خدا کے ماموروں اور راست باز بندوں کو عمداً دُکھ دیں اور اُن کو ستاویں اور ان کے قتل
کرنے یا ذلیل کرنے کے لئے بدار ا دے دل میں رکھیں ۔ سو اس دعا کے سکھلانے میں در پردہ اس بات کی
طرف بھی اشارہ ہے کہ تم یہودیوں کے خُلق اور خُو سے باز رہو اور اگر کوئی مامور من اللہ تم میں پیدا ہو تو یہودیوں
کی طرح اُس کی ایذا اور تو ہین اور تکفیر میں جلدی نہ کرو۔ ایسا نہ ہو کہ تم سچے کو جھوٹا ٹھہرا کر اور پھر طرح طرح
کے دُکھ اس کو دے کر اور بد زبانی سے اس کی آبروریزی کر کے یہودیوں کی طرح مورد غضب الہی ہو جاؤ
لیکن افسوس کہ اس اُمت کے لوگ بھی ہمیشہ ٹھوکر کھاتے رہے اور انہوں نے بد قسمت یہودیوں کے قصوں
سے کوئی عبرت حاصل نہیں کی ۔
ایام اصلح - روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۵۲ تا ۲۵۴)
الصلح

ان آیات سورۃ فاتحہ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ خدا جس نے اللہ کے نام سے قرآن میں اپنے تئیں ظاہر کیا
وہ ربّ العالمین ہو کر مبدء ہے تمام فیضوں کا اور رحمان ہو کر معطی ہے تمام انعاموں کا۔ اور رحیم ہو کر قبول
کرنے والا ہے تمام سودمند دعاؤں اور کوششوں کا اور ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ ہو کر بخشنے والا ہے کوششوں کے تمام
آخری ثمرات کا۔
الصد
ایام اصلح - روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۴۶ حاشیہ )
رَبُّ الْعَلَمِينَ - الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ ۔۔۔۔۔۔۔ یعنی وہی خدا ہے جو تمام عالموں کا
پرورش کرنے والا ۔ رحمن رحیم اور جزا کے دن کا آپ مالک ہے۔ اس اختیار کوکسی کے ہاتھ میں نہیں دیا۔
اسلامی اصول کی فلاسفی - روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۷۶،۳۷۵)
فَاعْلَمْ أَنَّ هَذِهِ الصَّفَاتِ عُيُون واضح ہو کہ یہ (چاروں ) صفات (یعنی رب العالمین،
لِفُيُوضِ اللَّهِ الْكَامِلَةِ النَّازِلَةِ عَلى الرحمن الرحیم اور مالک یوم الدین ) اللہ تعالیٰ کے کامل فیوض
أَهْلِ الْأَرْضِ وَ السَّمَاءِ وَ كُلُّ صِفَةٍ کے چشمے ہیں جو زمین و آسمان میں رہنے والوں پر نازل
مَّنْبَعٌ لِقِسْمِ فَيْضٍ بِتَرْتِيبِ أَوْدَعَ ہوئے اور ہر صفت ایک خاص قسم کے فیض کا منبع ہے ( اور یہ
اللهُ أَثَارَهَا فِي الْعَالَمِ لِيُرِى تَوَافُق صفات ) ایک ایسی ترتیب کے ساتھ ( بیان کی گئی ہیں ) جس
قَوْلِهِ بِفِعْلِهِ وَ لِيَكُونَ آيَةً کے آثار خدا تعالیٰ نے (اس کا رخانہء ) عالم میں ودیعت کر
لِلْمُتَفَكِّرِينَ فَالْقِسْمُ الْأَوَّلُ مِنْ رکھے ہیں ۔ تا وہ اپنے قول کا اپنے فعل سے تو افق دکھائے اور تا
أَقْسَامِ الصَّفَاتِ الْفَيْضَانِيَّةِ صِفَةٌ غور و فکر کرنے والوں کے لئے یہ ایک نشان ہو۔ ان فیضانی
يُسَمِّيهَا رَبُّنَا رَبَّ الْعَالَمِينَ وَ هَذِهِ صفات کی اقسام میں سے پہلی قسم وہ صفت ہے جس کا نام ہمارا
الصَّفَةُ أَوْسَعُ الصَّفَاتِ فِي الْإِفَاضَةِ پروردگار رب العالمین رکھتا ہے اور یہ صفت فیض رسانی میں
وَلَا بُدَّ مِنْ أَنْ تُسَمِّيَ فَيُضَانَهَا دوسری تمام صفات سے زیادہ وسیع ہے اسی لئے ضروری ہے
فَيُضَانًا أَعَمَّ لِأَنَّ صِفَةَ الرُّبُوبِيَّةِ قَدْ کہ ہم اس صفت کے فیضان کا نام فیضانِ اعم رکھیں۔ کیونکہ
أَحَاطَتِ الْحَيَوَانَاتِ وَغَيْرَ الْحَيَوَانَاتِ صفتِ ربوبیت تمام حیوانوں اور غیر حیوانوں پر ہی حاوی نہیں
بَلْ أَحَاطَتِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِينَ بلکہ آسمانوں اور زمینوں پر محیط ہے اور اس کا فیضان ہر فیض
فَيُضَاءُهَا أَعَةُ مِنْ كُلِّ فَيْضٍ مَّا سے زیادہ عام ہے جس نے نہ کسی انسان کو چھوڑا اور نہ کسی
غَادَرَ إِنْسَانًا وَلَا حَيَوَانًا وَلَا شَجَرًا وَلَا حیوان کو، نہ کسی درخت کو اور نہ کسی پتھر کو اور نہ کسی آسمان کو نہ

حَجَرًا وَلَا سَمَاءً وَلَا أَرْضًا بَلْ نَزَلَ مَاءُ | کسی زمین کو ۔ بلکہ اس کی رحمت کا پانی ہر چیز پر نازل ہوا
عَلَى كُلِّ شَيْءٍ فَأَحْيَاهُ وَ أَحَاطَ بِالْكَاثِنَاتِ اور اسے زندگی عطا کی۔ اس فیضان نے تمام کائنات کی
كُلِّهَا ظَوَاهِرِهَا وَ بَوَاطِنِهَا فَكُلُّ شَيْءٍ آشکارہ اور پوشیدہ اشیاء کا احاطہ کر رکھا ہے۔ پس ہر چیز
صَنِيعَةٌ مِّنَ اللهِ الَّذِي أَعْطَى كُلَّ شَيْءٍ اُسی اللہ کی صنعت ہے۔ جس نے ہر چیز کو (اس کی
خَلْقَهُ وَبَدَأَ خَلْقَ الْإِنْسَانِ مِنْ طِينِ ضرورت کے مطابق ) بناوٹ دی ۔ اور انسان کی پیدائش
وَاسْمُ ذَلِكَ الْفَيْضِ رُبُوبِيَّةٌ وَبِهِ يَبْذُرُ الله کا آغاز گیلی مٹی سے کیا۔ اس فیضان کا نام ربوبیت ہے
تَعَالَى بَذْرَ السَّعَادَةِ فِي كُلِّ سَعِيدٍ وَعَلَيْهِ اور اس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ ہر سعید انسان میں سعادت کی
يَتَوَقَّفُ اسْتِعْمَارِ الْخَيْرَاتِ وَبُرُوزُ مَادَّةِ تخم ریزی کرتا ہے۔ نیکیوں کے ثمرات ، نیک بختی کا مادہ،
السَّعَادَاتِ وَأَثَارُ الْوَرْعِ وَالْحَزَامَةِ وَ پارسائی اور حزم و تقوی کے آثار اور ہر وہ خوبی جو صاحب
التَّقَاةِ وَكُلُّ مَا يُوجَدُ فِي الرَّشِيدِينَ رشد لوگوں میں پائی جاتی ہے اسی فیض ربوبیت پر موقوف
وَكُلُّ شَقِي وَسَعِيدٍ وَطَيِّبِ وَخَبِيْثٍ ہے۔ اور ہر بدبخت، نیک بخت، پاک نا پاک اپنا حصہ
يَأْخُذُ حَقَّهُ كَمَا شَاءَ رَبُّهُ فِي الْمَرْتَبَةِ پاتا ہے۔ جس طرح اس کے رب نے اپنے مرتبہ ربوبیت
الرُّبُوْبِيَّةِ فَهُذَا الْفَيْضُ يَجْعَلُ مَنْ يَشَاءُ میں اس کے لئے چاہا۔ پس یہ فیضان جسے چاہے انسان بنا
إِنْسَانًا وَيَجْعَلُ مَنْ يَشَاءُ حِمَارًا وَيَجْعَلُ ما دیتا ہے۔ جسے چاہے گدھا بنادیتا ہے۔ جس چیز کو چاہے پیتل
يَشَاءُ نُحَاسًا وَ يَجْعَلُ مَا يَشَاءُ ذَهَبًا وَمَا بنا دیتا ہے اور جسے چاہے سونا بنا دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کسی کے
كَانَ اللهُ مِنَ الْمَسْؤُولِينَ وَاعْلَمْ أَنَّ هَذَا سامنے جوابدہ نہیں۔ اور یہ بھی واضح ہو کہ یہ فیضان لگا تار
الْفَيْضَ جَارٍ عَلَى الْإِتِّصَالِ بِوَجْهِ پورے کمال کے ساتھ جاری ہے اور اگر ایک لحظہ کے لئے
الْكَمَالِ وَلَوْ فُرِضَ انْقِطَاعُهُ طُرْفَةَ عَيْنٍ بھی اس کا انقطاع فرض کر لیا جائے تو زمین و آسمان اور
لَفَسَدَتِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ وَمَا ان کی موجودات تباہ و برباد ہو جائیں۔ لیکن یہ فیضان ہر
فِيهِنَّ وَلَكِنْ أَحَاطَ صَحِيحًا وَ مَرِيضًا تندرست اور مریض، بلندی اور پستی ، درخت اور پتھر اور
وَيَفَاعًا وَحَضِيْضًا وَشَجَرًا وَ حَجَرًا وَ كُلَّ مَا جو کچھ دونوں جہانوں میں ہے سب پر محیط ہے۔ اللہ تعالیٰ
فِي الْعَالَمِينَ وَ قَدَّمَ اللهُ هَذَا الْفَيْضَ فِي نے اپنی کتاب میں اس فیض کو سب سے پہلے اس لئے
كِتَابِهِ وَضْعًا لِتَقَلُّمِهِ فِي عَالَم أَسْبَابِه بیان فرمایا کہ عالم اسباب میں وہ طبعاً تقدم رکھتا ہے۔ پس

آج 10 میں سے 10 باقی