سورة النَّازعَات

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہے۔ اور باوجود اس کے کہ خود اپنے اقرار سے ایک واجب الوجود کے ماتحت اور اس کا محکوم ہے مگر پھر بھی
آپ ہی واجب الوجود اور آزاد مطلق اور کسی کا ماتحت نہیں ۔ اور باوجود اس کے کہ خود اپنے اقرار سے عاجز اور
ناتواں ہے مگر پھر بھی عیسائیوں کے بے بنیاد زعم میں قادر مطلق ہے اور عاجز نہیں۔ اور باوجود اس کے کہ خود
اپنے اقرار سے امور غیبیہ کے بارہ میں نادان محض ہے یہاں تک کہ قیامت کی بھی خبر نہیں کہ کب آئے گی مگر
پھر بھی نصرانیوں کے خوش عقیدہ کے رو سے عالم الغیب ہے۔ اور باوجود اس کے کہ خود اپنے اقرار سے اور نیز
صحفِ انبیاء کی گواہی سے ایک مسکین بندہ ہے مگر پھر بھی حضرات مسیحیوں کی نظر میں خدا ہے۔ اور باوجود اس
کے کہ خود اپنے اقرار سے نیک اور بے گناہ نہیں ہے مگر پھر بھی عیسائیوں کے خیال میں نیک اور بے گناہ ہے۔
غرض عیسائی قوم بھی ایک عجیب قوم ہے جنہوں نے ضدین کو جمع کر دکھایا اور تناقض کو جائز سمجھ لیا۔ اور گوان
کے اعتقاد کے قائم ہونے سے مسیح کا دروغ گو ہونا لازم آیا۔ مگر انہوں نے اپنے اعتقاد کو نہ چھوڑا۔ ایک ذلیل
اور عاجز اور ناچیز بندہ کو رب العالمین قرار دیا۔ اور رب العالمین پر ہر طرح کی ذلت اور موت اور درد اور دکھ
اور مجسم اور حلول اور تغیر اور تبدل اور حدوث اور تولد کو روا رکھا ہے۔ نادانوں نے خدا کو بھی ایک کھیل بنالیا
ہے۔ عیسائیوں پر کیا حصر ہے ان سے پہلے کئی عاجز بندے خدا قرار دیئے گئے ہیں۔ کوئی کہتا
خدا ہے۔ کوئی کہتا ہے نہیں کرشن کی خدائی اس سے قوی تر ہے۔ اسی طرح کوئی بدھ کو کوئی کسی کو کوئی کسی کو خدا
ٹھہراتا ہے ایسا ہی آخری زمانہ کے ان سادہ لوحوں نے بھی پہلے مشرکوں کی ریس کر کے ابنِ مریم کو بھی خدا اور
خدا کا فرزند ٹھہرالیا۔ غرض عیسائی لوگ نہ خداوند حقیقی کو رب العالمین سمجھتے ہیں نہ اسے رحمان اور رحیم خیال
کرتے ہیں اور نہ جزا سزا اس کے ہاتھ میں یقین رکھتے ہیں بلکہ ان کے گمان میں حقیقی خدا کے وجود سے زمین
اور آسمان خالی پڑا ہوا ہے اور جو کچھ ہے ابنِ مریم ہی ہے۔ اگر رب ہے تو وہی ہے۔ اگر رحمان ہے تو وہی
ہے۔ اگر رحیم ہے تو وہی ہے۔ اگر مالک یوم الدین ہے تو وہی ہے۔ ایسا ہی عام ہندو اور آریہ بھی ان صداقتوں
سے منحرف ہیں۔ کیونکہ ان میں سے جو آر یہ ہیں وہ تو خدائے تعالیٰ کو خالق ہی نہیں سمجھتے۔ اور اپنی روحوں کا
رب اس کو قرار نہیں دیتے ۔ اور جوان میں سے بت پرست ہیں وہ صفت ربوبیت کو اس رب العالمین سے
خاص نہیں سمجھتے اور تینتیس کروڑ دیوتار بو بیت کے کاروبار میں خدائے تعالیٰ کا شریک ٹھہراتے ہیں اور ان
سے مرادیں مانگتے ہیں اور یہ ہر دو فریق خدائے تعالیٰ کی رحمانیت کے بھی انکاری ہیں اور اپنے وید کے رو سے
یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ رحمانیت کی صفت ہرگز خدائے تعالیٰ میں نہیں پائی جاتی اور جو کچھ دنیا کے لئے خدا نے
لہتا ہے رام چندر

بنایا ہے یہ خود دنیا کے نیک عملوں کی وجہ سے خدا کو بنانا پڑا۔ ورنہ پرمیشر خود اپنے ارادہ سے کسی سے نیکی
نہیں کر سکتا اور نہ کبھی کی ۔ اسی طرح خدائے تعالیٰ کو کامل طور پر رحیم بھی نہیں سمجھتے کیونکہ ان لوگوں کا اعتقاد
ہے کہ کوئی گنہگار خواہ کیسا ہی سچے دل سے تو بہ کرے اور خواہ وہ سالہا سال تضرع اور زاری اور اعمالِ صالح
میں مشغول رہے خدا اس کے گناہوں کو جو اس سے صادر ہو چکے ہیں ہرگز نہیں بخشے گا جب تک وہ کئی لاکھ
جونوں کو بھگت کر اپنی سزا نہ پالے۔ جب ہی کسی نے ایک گناہ کیا پھر نہ وہاں تو بہ کام آوے نہ بندگی نہ
خوف الہی نہ عشق الہی نہ اور کوئی عمل صالح گویا وہ جیتے جی ہی مر گیا اور خدائے تعالیٰ کی رحیمیت سے بکلی
ناامید ہو گیا۔ علیٰ ہذا القیاس یہ لوگ یوم الجزاء پر جس کے رو سے خدائے تعالیٰ مالک یوم الدین کہلاتا ہے صحیح
طور پر ایمان نہیں رکھتے اور جن طریقوں متذکرہ بالا کے رو سے انسان اپنی سعادت عظمیٰ تک پہنچتا ہے یا
شقاوت عظمی میں پڑتا ہے اس کامل سعادت اور شقاوت کے ظہور سے انکاری ہیں اور نجات اُخروی کو صرف
ایک خیالی اور وہمی طور پر سمجھ رہے ہیں بلکہ وہ نجات ابدی کے قائل ہی نہیں ہیں اور ان کا مقولہ ہے کہ انسان
کو ہمیشہ کے لئے نہ اس جگہ آرام ہے اور نہ اُس جگہ اور نیز ان کے زعم باطل میں دنیا بھی آخرت کی طرح
ایک کامل دار الجزاء ہے۔ جس کو دنیا میں بہت سی دولت دی گئی وہ اس کے نیک عملوں کے عوض میں کہ جو
کسی پہلے جنم میں اس نے کئے ہوں گے دی گئی ہے اور وہ اس بات کا مستحق ہے کہ اسی دنیا میں اپنے
نفسِ اتارہ کی خواہشوں کے پورا کرنے میں اس دولت کو خرچ کرے۔ لیکن ظاہر ہے کہ اسی جہان میں
خدائے تعالیٰ کا کسی کو اس غرض سے دولت دینا کہ وہ اس دولت کو فی الحقیقت اپنے اعمال کی جزاء سمجھ کر کھانے
پینے اور ہر طرح کی عیاشی کے لئے آلہ بناوے۔ یہ ایک ایسا نا جائز فعل ہے کہ جس کو خدائے تعالیٰ کی طرف
نسبت کرنا نہایت درجہ کی بے ادبی ہے کیونکہ اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ گویا ہندوؤں کا پرمیشر آپ ہی لوگوں کو
بدفعلی اور پلیدی میں ڈالنا چاہتا ہے۔ اور قبل اس کے جو ان کا نفس پاک ہو نفسانی لذات کے وسیع دروازے
ان پر کھولتا ہے۔ اور پہلے جنموں کے نیک عملوں کا اجر ان کو یہ دیتا ہے کہ پچھلے جنم میں وہ ہر طرح کے اسباب
تنظم پا کر اور نفس امارہ کے پورے پورے تابع بن کر پھر تحت الثریٰ میں جا پڑیں اور ظاہر ہے کہ جس شخص
کے خیال میں یہ بھرا ہوا ہے کہ میرے ہاتھ میں جس قدر دولت اور مال اور حشمت اور حکومت ہے یہ میرے
ہی اعمال سابقہ کا بدلہ ہے وہ کیا کچھ نفس امارہ کی پیروی نہیں کرے گا۔ لیکن اگر وہ یہ سمجھتا کہ دنیا دار الجزاء
نہیں ہے بلکہ دارالابتلاء ہے اور جو کچھ مجھ کو دیا گیا ہے وہ بطور ابتلاء اور آزمائش کے دیا گیا ہے تا یہ ظاہر کیا

جاوے کہ میں کس طور پر اس میں تصرف کرتا ہوں ۔ کوئی ایسی شے نہیں ہے جو میری ملکیت یا میرا حق ہو تو
ایسا سمجھنے سے وہ اپنی نجات اس بات میں دیکھتا کہ اپنا تمام مال نیک مصارف میں خرچ کرے اور نیز وہ
غایت درجہ کا شکر بھی کرتا کیونکہ وہی شخص دلی اخلاص اور محبت سے شکر کر سکتا ہے کہ جو سمجھتا ہے کہ میں نے
مفت پایا اور بغیر کسی استحقاق کے مجھ کو ملا ہے۔ غرض آریا لوگوں کے نزدیک خدائے تعالیٰ نہ ربّ العالمین
ہے نہ رحمان نہ رحیم اور نہ ابدی اور دائمی اور کامل جزا د ینے پر قادر ہے۔
اب ہم یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ برہمو سماج والوں کا معارف مذکورہ بالا کی نسبت کیا حال ہے یعنی وہ ہر
چہار صداقتیں کہ جو ابھی مذکور ہوئی ہیں۔ برہمو لوگ ان پر ثابت قدم ہیں یا نہیں ۔ سو واضح ہو کہ برہمو لوگ ان
چاروں صداقتوں پر جیسا کہ چاہئے ثبات اور قیام نہیں رکھتے بلکہ ان معارف عالیہ کے کامل مفہوم پر ان کو
اطلاع ہی نہیں ۔ اوّل خدا کا رب العالمین ہونا کہ جو ربوبیت تامہ سے مراد ہے برہمولوگوں کی سمجھ اور عقل
سے اب تک چھپا ہوا ہے اور وہ لوگ ربوبیت الہیہ کا دنیا پر اس سے زیادہ اثر نہیں سمجھتے کہ اس نے کسی وقت یہ
تمام عالم معہ اس کی تمام قوتوں اور طاقتوں کے پیدا کیا ہے۔ لیکن اب وہ تمام قوتیں اور طاقتیں مستقل طور پر
اپنے اپنے کام میں لگی ہوئی ہیں اور خدائے تعالیٰ کو قدرت نہیں ہے کہ ان میں کچھ تصرف کرے یا کچھ تغیر اور
تبدل ظہور میں لاوے۔ اور ان کی زعم باطل میں قوانین نیچر یہ کی مستحکم اور پائیدار بنیاد نے قادر مطلق کو معطل
اور بیکار کی طرح کر دیا ہے اور ان میں تصرف کرنے کے لئے کوئی راہ اس پر کھلا نہیں اور ایسی کوئی بھی تدبیر
اس کو یاد نہیں جس سے وہ مثلاً کسی مادہ جار کو اس کی تاثیر حرارت سے روک سکے یا کسی مادہ بارد کو اس کی
برودت کے اثروں سے بند کر سکے یا آگ میں اس کی خاصیت احراق کی ظاہر نہ ہونے دے۔ اور اگر اس کو
کوئی تدبیر یا د بھی ہے تو صرف انہیں حدود تک جن پر علم انسان کا محیط ہے اس سے زیادہ نہیں یعنی جو کچھ محدود
اور محصور طور پر کوائف و خواص عالم کے متعلق انسان نے دریافت کیا ہے اور جو کچھ تادم حال بشری تجارب
کے احاطہ میں آچکا ہے یہیں تک خدا کی قدرتوں کی حد بست ہے اور اس سے بڑھ کر اس کی قدرت تامہ اور سے
ربوبیت عامہ کوئی کام نہیں کر سکتی گویا خدا کی قدرتیں اور حکمتیں ہوگی تمامی یہی ہیں جن کو انسان دریافت کر چکا
ہے اور ظاہر ہے کہ یہ اعتقادر بوبیت تامہ اور قدرت کاملہ کے مفہوم سے بکلی منافی ہے۔ کیونکہ ربوبیت تامه
اور قدرت کاملہ وہ ہے کہ جو اس ذات غیر محدود کی طرح غیر محدود ہے اور کوئی انسانی قاعدہ اور قانون اس پر
احاطہ نہیں کر سکتا۔

ے نہیں محصور ہرگز راستہ قدرت نمائی کا خدا کی قدرتوں کا حصر دعویٰ ہے خدائی کا
جاننا چاہئے کہ جو امر غیر محدود اور غیر محصور ہے وہ کسی قانون کے اندر آ ہی نہیں سکتا۔ کیونکہ جو چیز اوّل سے
آخر تک قواعد معلومہ مفہومہ کے سلسلہ کے اندر داخل ہو اور کوئی جز اُس کا اس سلسلہ سے باہر نہ ہو اور نہ غیر
معلوم اور نامفہوم ہو تو وہ چیز محدود ہوتی ہے۔ اب اگر خدائے تعالیٰ کی قدرت کاملہ ور بوبیت تامہ کو قوانین
محدودہ محصورہ میں ہی منحصر سمجھا جائے تو جس چیز کو غیر محدود تسلیم کیا گیا ہے اس کا محدود ہونا لازم آ جائے گا۔
پس برہمو سماج والوں کی یہی بھاری غلطی ہے کہ وہ خدائے تعالیٰ کی غیر متناہی قدرتوں اور ربوبیتوں کو اپنے تنگ
اور منقبض تجارب کے دائرہ میں گھسیڑنا چاہتے ہیں اور نہیں سمجھتے کہ جو امور ایک قانون مشخص مقرر کے
نیچے آجائیں ان کا مفہوم محدود ہونے کو لازم پڑا ہوا ہے۔ اور جو حکمتیں اور قدرتیں ذات غیر محدود میں پائی
جاتی ہیں ان کا غیر محدود ہونا واجب ہے۔ کیا کوئی دانا کہہ سکتا ہے کہ اس ذات قادر مطلق کو اس اس طور پر بنانا
یاد ہے اور اس سے زیادہ نہیں ۔ کیا اس کی غیر متناہی قدرتیں انسانی قیاس کے پیمانہ سے وزن کی جاسکتی ہیں یا
اس کی قادرانہ اور رغیر غیر : متناہی حکمتیں تصرف فی العالم سے کسی وقت عاجز ہوسکتی ہیں؟ بلاشبہ اس کا پرزور ہاتھ
ذرہ ذرہ پر قابض ہے اور کسی مخلوق کا قیام اور بقا اپنی مستحکم پیدائش کے موجب سے نہیں بلکہ اسی کے
سہارے اور آسرے سے ہے اور اس کی ربانی طاقتوں کے آگے بے شمار میدان قدرتوں کے پڑے ہیں ۔
نہ اندرونی طور پر کسی جگہ انتہا ہے اور نہ بیرونی طور پر کوئی کنارہ ہے۔ جس طرح یہ ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ ایک
مشتعل آگ کی تیزی فرو کرنے کے لئے خارج میں کوئی ایسے اسباب پیدا کرے جن سے اس آگ کی
تیزی جاتی رہے۔ اسی طرح یہ بھی ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ اس آگ کی خاصیت احراق دور کرنے کے لئے اُسی
کے وجود میں کوئی ایسے اسباب پیدا کر دے جن سے خاصیت احراق دور ہو جائے کیونکہ اُس کی غیر متناہی
حکمتوں اور قدرتوں کے آگے کوئی بات ان ہونی نہیں ۔ اور جب ہم اُس کی حکمتوں اور قدرتوں کو غیر متناہی مان
چکے تو ہم پر یہ بھی فرض ہے کہ ہم اس بات کو بھی مان لیں کہ اس کی تمام حکمتوں اور قدرتوں پر ہم کو علم حاصل
ہونا ممتنع اور محال ہے۔ سو ہم اس کی نا پیدا کنار حکمتوں اور قدرتوں کے لئے کوئی قانون نہیں بنا سکتے ۔ اور جس
چیز کی حدود ہمیں معلوم ہی نہیں اُس کی پیمائش کرنے سے ہم عاجز ہیں ۔ ہم بنی آدم کی دنیا کا نہایت ہی تنگ
اور چھوٹا سا دائرہ ہیں اور پھر اس دائرہ کا بھی پورا پورا ہمیں علم حاصل نہیں ۔ پس اس صورت میں ہماری نہایت
ہی کم ظرفی اور سفاہت ہے کہ ہم اس اقل قلیل پیمانہ سے خدائے تعالیٰ کی غیر محدود حکمتوں اور قدرتوں کو ناپنے

لگیں ۔ غرض خدائے تعالیٰ کی ربوبیت تامہ اور قدرت کاملہ کہ جو ذرہ ذرہ کے وجود اور بقا کے لئے ہر دم اور
ہر لحظہ آبپاشی کر رہی ہے اور جس کے عمیق در عمیق تصرفات تعداد اور شمار سے باہر ہیں اُس ربوبیت تامہ سے
برہمو سماج والے منکر ہیں ۔ ماسوا اس کے برہمو سماج والے ربوبیت الہیہ کو روحانی طور پر بھی تام اور کامل نہیں
سمجھتے اور خدائے تعالیٰ کو اس قدرت سے عاجز اور درماندہ خیال کرتے ہیں کہ وہ اپنی ربوبیت تامہ کے تقاضا
سے اپنا روشن اور لاریب فیہ کلام انسانوں کی ہدایت کے لئے نازل کرتا۔
اسی طرح وہ خدائے تعالیٰ کی رحمانیت پر بھی کامل طور پر ایمان نہیں لاتے۔ کیونکہ کامل رحمانیت یہ ہے کہ
جس طرح خدائے تعالیٰ نے ابدان کی تکمیل اور تربیت کے لئے تمام اسباب اپنے خاص دستِ قدرت سے
ظاہر فرمائے ہیں اور اس چند روزہ جسمانی آسائش کے لئے سورج اور چاند اور ہوا اور بادل وغیرہ صد ہا
چیزیں اپنے ہاتھ سے بنادی ہیں اسی طرح اس نے روحانی تکمیل اور تربیت کے لئے اور اُس عالم کی آسائش
کے لئے جس کی شقاوت اور سعادت ابدی اور دائمی ہے روحانی نور یعنی اپنا پاک اور روشن کلام دنیا کے انجام
کے لئے بھیجا ہو۔ اور جس علم کی مستعد روحوں کو ضرورت ہے وہ سب علم آپ عطا فرمایا ہو ۔ اور جن شکوک اور
شبہات میں اُن کی ہلاکت ہے ان سب شکوک سے آپ نجات بخشی ہولیکن اس کامل رحمانیت کو برہمو سماج
والے تسلیم نہیں کرتے ۔ اور ان کے زعم میں گو خدا نے انسان کے شکم پر کرنے کے لئے ہر ایک طرح کی مدد کی
اور کوئی دقیقہ تائید کا اٹھا نہ رکھا مگر وہ مددروحانی تربیت میں نہ کر سکا۔ گویا خدا نے روحانی تربیت کے بارے
میں جو اصلی اور حقیقی تربیت تھی دانستہ دریغ کیا اور اُس کے لئے ایسے زبردست اور قومی اور خاص اسباب پیدا
نہ کئے جیسے اُس نے بدنی تربیت کے لئے پیدا کئے بلکہ انسان کو صرف اُسی کی عقل ناقص کے ہاتھ میں چھوڑ
دیا اور کوئی ایسا کامل نورا اپنی طرف سے اُس کی عقل کی امداد کے لئے پیدا نہ کیا جس سے عقل کی پر غبار آنکھ
روشن ہو کر سیدھا راستہ اختیار کرتی اور سہو اور غلطی کے مہلک خطرات سے بچ جاتی ۔
اسی طرح برہمو سماج والے خدائے تعالیٰ کی رحیمیت پر بھی کامل طور پر ایمان نہیں رکھتے۔ کیونکہ کامل
رحیمیت یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ مستعد روحوں کو اُن کے فطرتی جوشوں کے مطابق اور اُن کے پر جوش اخلاص
کے اندازہ پر اور اُن کے صدق سے بھری ہوئی کوششوں کے مقدار پر معارف صافیہ غیر محجوبہ سے ان کو ملتبب
کرے اور جس قدر وہ اپنے دلوں کو کھولیں اُسی قدر اُن کے لئے آسمانی دروازے کھولے جائیں۔ اور جس
قدر ان کی پیاس بڑھتی جائے اُسی قدر ان کو پانی بھی دیا جائے یہاں تک کہ وہ حق الیقین کے شربت خوشگوار

سے سیراب ہو جا ئیں اور شک اور شبہ کی موت سے بکلی نجات حاصل ہولیکن برہمو سماج والے اس صداقت
سے انکاری ہیں اور بقول اُن کے انسان کچھ ایسا بد قسمت ہے کہ گو کیسا ہی دلبر حقیقی کے وصال کے لئے تڑپا
کرے اور گواُس کی آنکھوں سے دریا بہہ نکلے اور گو اس یار عزیز کے لئے خاک میں مل جائے مگر وہ ہر گز نہ
ملے۔ اور ان کے نزدیک وہ کچھ ایسا سخت دل ہے کہ جس کو اپنے طالبوں پر رحم ہی نہیں اور اپنے خاص نشانوں
سے ڈھونڈھنے والوں کو تسلی نہیں بخشا اور اپنے دلبرانہ تجلیات سے دردمندوں کا کچھ علاج نہیں کرتا۔ بلکہ اُن کو
اُنہیں کے خیالات میں آوارہ چھوڑتا ہے۔ اور اس سے زیادہ اُن کو کچھ بھی معرفت عطا نہیں کرتا کہ صرف اپنی
اٹکلیں دوڑایا کریں اور انہیں اٹکلوں میں ہی ساری عمر کھو کر اپنی ظلمانی حالت میں ہی مرجائیں ۔ مگر کیا یہ سچ
ہے کہ خداوند کریم ایسا ہی سخت دل ہے یا ایسا ہی بے رحم اور بخیل ہے یا ایسا ہی کمزور اور ناتوان ہے کہ
ڈھونڈ نے والوں کو سراسیمہ اور حیران چھوڑتا ہے اور کھٹکانے والوں پر اپنا دروازہ بند رکھتا ہے اور جو صدق
سے اس کی طرف دوڑتے ہیں ان کی کمزوری پر رحم نہیں کرتا اور ان کا ہاتھ نہیں پکڑتا اور ان سچے طالبوں کو
گڑھے میں گرنے دیتا ہے اور خود لطف فرما کر چند قدم آگے نہیں آتا اور اپنے جلوہ خاص سے مشکلات کے
لمبے قصہ کو کوتاہ نہیں کرتا ۔ سُبْحَنَهُ وَتَعَلیٰ عَمَّا يَصِفُونَ ۔
اسی طرح برہمو سماج والے خدائے تعالیٰ کے مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ ہونے سے بھی بے خبر ہیں ۔ کیونکہ یوم
الجزاء کے مالک ہونے کی حقیقت یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ کی ملکیت تامہ کہ جو تجلیات عظمی پر موقوف ہے ظہور
میں آ کر پھر اس ملکیت تامہ کی شان کے موافق پوری پوری جزا بندوں کو دی جائے ۔ یعنی اوّل اُس مالكِ
حقیقی کی ملکیت تامہ کا ثبوت ایسے کامل الظهور مرتبہ پر ہو جائے کہ تمام اسباب معتادہ بکلی درمیان سے اٹھ
جائیں اور زید و عمر کا دخل درمیان نہ رہے اور مالک واحد قہار کا وجود عریاں طور پر نظر آوے اور جب یہ
معرفت کاملہ اپنا جلوہ دکھا چکی تو پھر جزا بھی بطور کامل ظہور میں آوے یعنی من حیث الورود بھی کامل ہوا اور من
حيث الوجود بھی ۔ من حیث الورود اس طرح پر کہ ہر یک جزایاب کو جزا کے وارد ہونے کے ساتھ ہی یہ بات
معلوم اور متحقق ہو کہ یہ فی الحقیقت اس کے اعمال کی جزا ہے اور نیز یہ بھی متحقق ہو کہ اس جزا کا وارد کننده فی
الحقیقت کریم ہی ہے جو رب العالمین ہے کوئی دوسرا نہیں اور ان دونوں باتوں میں ایسا تحقق ہو کہ کوئی اشتباہ
درمیان نہ رہ جائے اور من حیث الوجود اس طرح پر کامل ہو کہ انسان کے دل اور روح اور ظاہر اور باطن اور
جسم اور جان اور ہر یک روحانی اور بدنی قوت پر ایک دائرہ کی طرح محیط ہو جائے۔ اور نیز دائمی اور لازوال
اور غیر منقطع ہوتا وہ شخص جو نیکیوں میں سبقت لے گیا ہے اپنی اُس سعادت عظمی کو کہ جو تمام سعادتوں کا انتہائی

آج 10 میں سے 10 باقی