سورة عَبَسَ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ا
مرتبہ ہے اور وہ شخص کہ جو بدیوں میں سبقت لے گیا ہے اپنی اُس شقاوت عظمی کو کہ جو تمام شقاوتوں کی آخری حد
ہے پہنچ جائے اور تاہر یک فریق اس اعلیٰ درجہ کے مکافات کو پالے جو اس کے لئے ممکن ہے یعنی اس کامل اور دائمی
مکافات کو پالے کہ جو اس عالم بے بقا اور زوال پذیر میں جس کا تمام رنج و راحت موت کے ساتھ ختم ہو جاتا
ہے بمنصہ ظہور نہیں آ سکتی بلکہ اس کے کامل ظہور کے لئے مالک حقیقی نے اپنے لطف کامل اور قہر عظیم کے
دکھلانے کی غرض سے یعنی جمالی و جلالی صفتوں کی پوری پوری تجلی ظاہر کرنے کے قصد سے ایک اور عالم جو ابدی
اور لازوال ہے مقرر کر رکھا ہے تا خدائے تعالیٰ میں جو صفت مجازات ہے جس کا کامل طور پر اس منقبض اور فانی عالم
میں ظہور نہیں ہو سکتا وہ اس ابدی اور وسیع عالم میں ظہور پذیر ہو جائے اور تا ان تجلیات تامہ اور کاملہ سے انسان اس
اعلیٰ درجہ کے شہود تام تک بھی پہنچ جائے کہ جو اس کی بشری طاقتوں کے لئے حد امکان میں داخل ہے اور چونکہ
اعلیٰ درجہ کی مکافات عند العقل اسی میں منحصر ہے کہ جو امر بطور جزا وارد ہے وہ انسان کے ظاہر و باطن و جسم و جان
پر بتمام و کمال دائمی و لازمی طور پر محیط ہو جائے اور نیز اعلیٰ درجہ کا یقین مالک حقیقی کے وجود کی نسبت اسی بات پر
موقوف ہے کہ وہ مالک حقیقی اسباب معتادہ کو بکلی نیست و نابود کر کے عریاں طور پر جلوہ گر ہو۔ اس لئے یہ
صداقت قصوئی جس سے مطلب انتہائی معرفت اور انتہائی مکافات ہے تب ہی متحقق ہوگی کہ جب وہ تمام
باتیں مذکورہ بالامتحقق ہو جائیں کہ جو عند العقل اس کی تعریف میں داخل ہیں کیونکہ انتہائی معرفت بجز اس کے
عند العقل ممکن نہیں کہ مالک حقیقی کا جمال بطور حق الیقین مشہود ہو یعنی ظہور اور بروز تام ہو جس پر زیادت متصور
نہ ہو۔ علیٰ ہذا القیاس انتہائی مکافات بھی بجز اس کے عند العقل غیر ممکن ہے کہ جیسے جسم اور جان دونوں دنیا کی
زندگی میں مل کر فرمانبردار یا نافرمان اور سرکش تھے ایسا ہی مکافات کے وقت وہ دونوں مور د انعام ہوں یا
دونوں سزا میں پکڑے جائیں اور مکافات کاملہ کا بحر مواج یکساں ظاہر و باطن پر اپنے احاطہ ء تام سے محیط
اور مشتمل ہو جائے لیکن برہمو سماج والے اس صداقت سے بھی انکاری ہیں ۔ بلکہ اس صداقت قصوئی کا وجود
ان کے نزدیک متحقق ہی نہیں اور بزعم ان کے انسان کی قسمت میں نہ انتہائی معرفت کا پانا مقدر ہے نہ انتہائی
مکافات کا اور مکافات ان کے نزدیک فقط ایک خیالی پلاؤ ہے جو صرف اپنے ہی بے بنیاد تصورات سے پکایا
جائے گا نہ حقیقی طور پر کوئی جزا خدائے تعالیٰ کی طرف سے بندوں پر وارد ہوگی نہ کوئی سزا بلکہ خود تراشیدہ
خیالات ہی خوش حالی یا بد حالی کے موجب ہو جائیں گے اور کوئی ایسا ظاہری و باطنی امر نہیں ہوگا کہ جو خاص
خدائے تعالیٰ کے ارادہ سے نیک بندوں پر بصورت نعمت اور بد بندوں پر بصورت عذاب اترے گا ۔ پس ان
یہ مذہب نہیں ہے کہ امر ہے کہ امر مجازات کا خدا مالک ہے۔ اور وہی اپنے نیک بندوں پر اپنے خاص ارادہ سے
کا یہ
خوشحالی اور لذت دائمی کا فیضان کرے گا ۔ جس لذت کاملہ کو سعید لوگ نہ صرف باطنی طور پر بلکہ صور مشہودہ اور
محسوسہ میں بھی مشاہدہ کریں گے اور قومی انسانیہ میں سے کوئی قوت ظاہری ہو یا باطنی اپنے مناسب حال
لذت اٹھانے سے محروم نہیں رہے گی اور جسم اور جان دونوں راحت یا عذاب اُخروی میں یعنی جیسی کہ صورت
ہوشر یک ہو جائیں گے۔ غرض برہمو سماج والوں کا اعتقاد بالکل اس صداقت کے برخلاف اور اس کے مفہوم
کامل کے منافی ہے یہاں تک کہ وہ اپنی کور باطنی سے نجات اُخروی کے جسمانی سامان کو کہ جو ظاہری قوتوں
کے مناسب حال سعادت عظمی کی تکمیل کے لئے قرآن شریف میں بیان کیا گیا ہے اور اسی طرح عذاب
اُخروی کے جسمانی سامان کو کہ جو ظاہری قوتوں کے مناسب حال شقاوت عظمی کی تکمیل کے لئے فرقان مجید
میں مندرج ہے مورد اعتراض سمجھتے ہیں مگر ایسی سمجھ پر پتھر پڑیں کہ جو ایک بدیہی اور کامل صداقت کو عیب کی
صورت میں تصور کیا جائے۔ افسوس یہ لوگ کیوں نہیں سمجھتے کہ سعادت عظمی یا شقاوت عظمی کے پانے کے لئے
یہی ایک طریق ہے کہ خدائے تعالیٰ توجہ خاص فرما کر امر مکافات کو کامل طور پر نازل کرے اور کامل طور پر
نازل ہونے کے یہی معنے ہیں کہ وہ مکافات تمام ظاہر و باطن پر مستولی ہو جائے اور کوئی ایسی ظاہری یا باطنی
قوت باقی نہ رہے جس کو اس مکافات سے حصّہ نہ پہنچا ہو یہ وہی مکافات عظیمہ کا انتہائی مرتبہ ہے جس کو
فرقان مجید نے دوسرے لفظوں میں بہشت اور دوزخ کے نام سے تعبیر کیا ہے اور اپنی کامل اور روشن کتاب
میں بتلا دیا ہے کہ وہ بہشت اور دوزخ روحانی اور جسمانی دونوں قسم کے مکافات پر کامل طور پر مشتمل ہے اور
ان دونوں قسموں کو کتاب ممدوح میں مفصل طور پر بیان فرما دیا ہے اور سعادت عظمی اور شقاوت عظمی کی
حقیقت کو بخوبی کھول دیا ہے۔ مگر جیسا کہ ہم ابھی بیان کر چکے ہیں اس صداقت قصوئی اور نیز دوسری گزشتہ بالا
صداقتوں سے برہمو سماج والے نا آشنا محض ہیں ۔
( براہین احمد یہ چہار حصص روحانی خزائن جلد ا صفحه ۴۵۷ تا ۵۲۴ حاشیه ۱۱)
ثُمَّ إِنَّ فَيْضَ الرُّبُوبِيَّةِ أَعَةُ وَأَكْمَلُ | پھر ربوبیت کا فیض ہر اس فیض سے جس کا دلوں میں
وَأَتَهُ مِنْ كُلِّ فَيْضٍ يُتَصَوَّرُ فِي الْأَفْئِدَةِ تصور کیا جا سکے یا جس کا ذکر زبانوں پر جاری ہو زیادہ
أَوْ يَجْرِى ذِكْرُهُ عَلَى الْأَلْسِنَةِ ثُمَّ بَعْدَهُ وسیع ، زیادہ کامل اور زیادہ جامع ہے۔ پھر اس کے بعد
فَيْضُ عَام وَقَدْ خُصَّ بِالنُّفُوسِ ایک فیض عام ہے اور وہ حیوانوں اور انسانوں سے مخصوص
الْحَيَوَانِيَّةِ وَالْإِنْسَانِيَّةِ وَهُوَ فَيْضُ صِفَةِ ہے۔ اور وہ صفت رحمانیت کا فیض ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے