سورة الانفِطار
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
غضب کی کیفیت قوت سبعی سے پیدا ہوتی ہے اور ضلالت وہمی قوت سے پیدا ہوتی ہے۔ اور وہمی قوت
حد سے زیادہ محبت سے پیدا ہوتی ہے۔ بیجا محبت والا انسان بہک جاتا ہے حبك الشي يعمى ويصم ۔
اس کا مبدء اور منشاء قوت وہمی ہے۔ اس کی مثال یہ ہے کہ چادر کو بیل سمجھتا ہے اور رسی کو سانپ بناتا ہے۔ یہی
وجہ ہے کہ کسی شاعر نے اپنا معشوق ایسا قرار نہیں دیا جو دوسروں سے بڑھ کر نہ ہو۔ ہر ایک کے واہمہ نے نئی
تصویر ایجاد کی۔
قوت بہیمی میں جوش ہو کر انسان جادۂ اعتدال سے نکل جاتا ہے۔ چنانچہ غضب کی حالت میں درندہ کا
جوش بڑھ جاتا ہے۔ مثلاً کتا پہلے آہستہ آہستہ بھونکتا ہے پھر کوٹھا سر پر اٹھا لیتا ہے۔ آخر کار درندے طیش میں
آ کر نوچتے اور پھاڑ کھاتے ہیں۔ یہود نے بھی اسی طرح ظلم و تعدی کی بری عادتیں اختیار کیں اور غضب کو حد
تک پہنچا دیا۔ آخر خود مغضوب ہو گئے ۔ قوت وہمی کو جب استیلاء ہوتا ہے تو انسان رسی کو سانپ بنا تا اور
درخت کو ہاتھی بتلاتا ہے۔ اور اس پر کوئی دلیل نہیں ہوتی ۔ یہ قوت عورتوں میں زیادہ ہوتی ہے۔ اسی واسطے
عیسائی مذہب اور بت پرستی کا بڑا سہارا عورتیں ہیں۔ غرض اسلام نے جادۂ اعتدال پر رہنے کی تعلیم دی جس کا
نام الصراط المستقیم ہے۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۱۴ مؤرخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۰ء صفحہ ۸،۷ )
سورۃ فاتحہ میں آریوں اور سنا تنیوں کا رد
سورۃ فاتحہ میں جو پنج وقت ہر نماز کی ہر رکعت میں پڑھی جاتی ہے اشارہ کے طور پر کل عقائد کا ذکر ہے۔ جیسے
فرمایا اللہ تعالیٰ نے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ ۔ یعنی ساری خوبیں اس خدا کے لئے سزاوار ہیں جو سارے جہانوں
کو پیدا کرنے والا ہے۔ الر حمن۔ وہ بغیر اعمال کے پیدا کرنے والا ہے اور بغیر کسی عمل کے عنایت کرنے
والا ہے۔ الرحیم ۔ اعمال کا پھل دینے والا ۔ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ - جزا سزا کے دن کا مالک ان چار صفتوں
میں گل دنیا کے فرقوں کا بیان کیا گیا ہے۔ بعض لوگ اس بات سے منکر ہیں کہ خدا ہی تمام جہانوں کا پیدا
کرنے والا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جیو یعنی ارواح اور پر مانوں یعنی ذرات خود بخود ہیں اور جیسے پر میشر آپ ہی
آپ چلا آتا ہے ویسے ہی وہ بھی آپ ہی آپ چلے آتے ہیں۔ اور ارواح اور ان کی گل طاقتیں گن اور خواص
جن پر دفتروں کے دفتر لکھے گئے خود بخود ہیں اور ذرات عالم اور ان کی تمام قو تیں بھی خود بخود ہیں اور باوجوداس
کے کہ ان میں قوت اتصال اور قوت انفصال خود بخود پائی جاتی ہے۔ وہ آپس میں ملاپ کرنے کے لئے ایک
پر میشر کے محتاج ہیں۔ غرض یہ وہ فرقہ ہے جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے رَبِّ الْعَلَمِینَ کہہ کر اشارہ کیا ہے۔
دوسرا فرقہ وہ ہے جس کی طرف الرحمٰن کے لفظ میں اشارہ ہے۔ اور یہ فرقہ سناتن دھرم والوں کا ہے۔ گو
وہ مانتے ہیں کہ پرمیشر سے ہی سب کچھ نکلا ہے مگر وہ کہتے ہیں کہ خدا کا فضل کوئی چیز نہیں وہ کرموں کا ہی پھل
دیتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر کوئی مرد بنا ہے تو وہ بھی اپنے اعمال سے اور اگر کوئی عورت بنی ہے تو وہ بھی اپنے
اعمال سے اور اگر ضروری اشیاء حیوانات نباتات وغیرہ بنے ہیں تو وہ بھی اپنے اپنے کرموں کی وجہ سے۔
الغرض یہ لوگ اللہ تعالیٰ کی صفت رحمان سے منکر ہیں۔ وہ خدا جس نے زمین سورج چاند ستارے وغیرہ پیدا
کئے اور ہوا پیدا کی تاہم سانس لے سکیں اور ایک دوسرے کی آواز سن سکیں اور روشنی کے لئے سورج چاند
وغیرہ اشیاء پیدا کیں اور اس وقت پیدا کیں جب کہ ابھی سانس لینے والوں کا وجود اور نام ونشان بھی نہ تھا تو کیا
کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ سب کچھ ہمارے ہی اعمال کی وجہ سے پیدا کیا گیا ہے۔ کیا کوئی اپنے اعمال کا دم مار سکتا
ہے۔ کیا کوئی دعویٰ کر سکتا ہے کہ یہ سورج چاند ستارے ہوا وغیرہ میرے اپنے عملوں کا پھل ہے غرض خدا کی
صفت رحمانیت اس فرقہ کی تردید کرتی ہے جو خدا کو بلا مبادلہ یعنی بغیر ہماری کسی محنت اور کوشش کے بعض اشیاء
کے عنایت کرنے والا نہیں جانتے۔
اس کے بعد خدا تعالیٰ کی صفت الرحیم کا بیان ہے یعنی محنتوں کوششوں اور اعمال پر ثمرات حسنہ مترتب
کرنے والا ۔ یہ صفت اس فرقہ کارڈ کرتی ہے جو اعمال کو بالکل لغو خیال کرتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ میاں
نماز کیا تو روزے کیا اگر غفور الرحیم نے اپنا فضل کیا تو بہشت میں جائیں گے نہیں تو جہنم میں ۔ اور کبھی کبھی یہ
لوگ اس قسم کی باتیں بھی کہہ دیا کرتے ہیں کہ میاں عبادتاں کر کے ولی تو ہم نے کچھ تھوڑا ہی بنا۔ کچھ کیتا کیتا
نہ کیتا نہ سہی۔ غرض الرحیم کہہ کر خدا ایسے ہی لوگوں کا رڈ کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ جو محنت کرتا ہے اور خدا
کے عشق اور محبت میں محو ہو جاتا ہے۔ وہ دوسروں سے ممتاز اور خدا کا منظور نظر ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے
شخص کی خود دستگیری کرتا ہے ۔۔۔۔
اب تین فرقوں کی بابت تو تم سن چکے ہو۔ یعنی ایک فرقہ تو وہ ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کو رب نہیں سمجھتا اور ذرہ ذرہ
کو اس کا شریک ٹھہراتا ہے اور مانتا ہے کہ ارواح اور ذرات عالم کا پیدا کرنا اللہ تعالیٰ کی طاقت سے باہر ہے
اور جیسے خدا خود بخود ہے ویسے ہی وہ بھی خود بخود ہے۔ اس لئے رب العالمین کہہ کر اس فرقہ کی تردید کی گئی
ہے۔ دوسرا فرقہ وہ ہے۔ جو سمجھتا ہے کہ خدا اپنے فضل سے کچھ نہیں دے سکتا۔ جو کچھ بھی ہمیں ملا ہے اور ملے گا
وہ ہمارے اپنے کرموں کا پھل ہے اور ہوگا۔ اس لئے لفظ رحمن کے ساتھ اس کارڈ کیا گیا ہے اور اس کے بعد
الرحیم کہہ کر اس فرقہ کی تردید کی گئی ہے ( جو ) اعمال کو غیر ضروری خیال کرتے ہیں اب ان تین فرقوں کا
بیان کر کے فرمایا یعنی جزا سزا کے دن کا مالک اور اِس سے اُس گروہ کی تردید مطلوب ہے جو کہ جزا سزا کا
قائل نہیں۔ کیونکہ ایسا ایک فرقہ بھی دنیا میں موجود ہے جو جزا سزا کا منکر ہے۔ جو خدا کو رحیم نہیں مانتے ان کو تو
بے پرواہ بھی کہہ سکتے ہیں مگر جو مالک یوم الدین والی صفت کو نہیں مانتے وہ تو خدا کی ہستی سے بھی منکر ہوتے
ہیں اور جب خدا کی ہستی ہی نہیں جانتے تو پھر جزا سزا کس طرح مانیں ۔ غرض ان چار صفات کو بیان کر کے
خدا فرماتا ہے کہ اے مسلما نو تم کہو کہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ۔ یعنی اے چار صفتوں والے خدا ہم
تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور اس کام کے لئے مدد بھی تجھ سے ہی چاہتے ہیں ۔ اور یہ جو حدیث شریف میں
آیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے عرش کو چار فرشتوں نے اُٹھایا ہوا ہے اس کا مطلب بھی یہی ہے کہ اس کی ان چاروں
صفات کا ظہور موجود ہے۔ اور اگر یہ چار نہ ہوں یا چاروں میں سے ایک نہ ہو تو پھر خدا کی خدائی میں نقص لازم
آتا ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱ مورخه ۲ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه ۶،۵ )
قرآن شریف کی پہلی آیت ہی یہی ہے کہ خدا تعالیٰ جسم اور جسمانی ہونے سے پاک ہے جیسا کہ وہ فرماتا
ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ یعنے خدا ہی کو سب تعریف اور حمد اور مدح ہے وہ کیسا ہے! تمام عالموں کا ربّ
ہے جس کی ربوبیت ہر یک عالم کے شامل حال ہے۔ اب ظاہر ہے کہ عالم ان چیزوں کا نام ہے جو معلوم الحدود
ہونے کی وجہ سے ایک صانع محدد پر دلالت کریں اور لفظ عالم کا اسی معلوم الحدود ہونے سے مشتق کیا گیا ہے
اور جو چیز معلوم الحدود ہے وہ یا تو جسم اور جسمانی ہوگی اور یا روحانی طور پر کسی حد تک اپنی طاقت رکھتی ہوگی ۔
جیسی انسان کی روح ۔ گھوڑے کی روح ۔ گدھے کی روح وغیرہ وغیرہ حدود مقررہ تک طاقتیں رکھتی ہیں ۔ پس
یہ سب عالم میں داخل ہیں اور وہ جو ان سب کا پیدا کنندہ اور ان سے برتر ہے وہ خدا ہے۔ اب غور سے دیکھنا
چاہئے کہ خدا تعالیٰ نے اس آیت میں نہ صرف یہ ظاہر کیا کہ وہ جسم اور جسمانی ہونے سے ہونے سے برتر ہے بلکہ یہ بھی
ثابت کر دیا کہ یہ تمام چیزیں معلوم الحدود ہونے کی وجہ سے ایک خالق کو چاہتی ہیں جو حدود اور قیود سے پاک
ہے۔ اب ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ آریوں کی عقل کو کس قدر تعصب نے مار لیا ہے کہ جو مضمون قرآن شریف
کی پہلی آیت سے ہی نکلتا ہے اس پر بھی نظر نہیں کی اور علمیت کا یہ حال کہ یہ بھی خبر نہیں کہ عالم کسے کہتے ہیں
حالانکہ عالم ایک ایسا لفظ ہے جو ہر یک فلسفی اور حکیم اس کے یہی معنے لیتا ہے اور قرآن شریف کی عام
اصطلاح میں اوّل سے اخیر تک یہی معنے اس کے لئے گئے۔ اور دنیا کی تمام پابند الہامی کتابوں کے بجز
یہ لفظ غالباً سہو کا تب سے لکھنا رہ گیا ہے۔ (مرتب)
نرے اندھوں کے یہی معنے لیتے ہیں ۔ سو اس فاش غلطی سے آریوں کی دماغی روشنی کی حقیقت کھل گئی ۔
( شحنه حق - روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۹۶، ۳۹۷)
سورة فاتحہ میں مذاہب باطلہ کا رد
اللہ تعالیٰ نے الحمد شریف میں اپنی صفات کاملہ کا بیان کر کے ان تمام مذاہب باطلہ کا رد کیا ہے۔ جو عام
طور پر دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ یہ سورت جو ام الکتاب کہلاتی ہے۔ اسی واسطے پانچوں وقت ہر نماز کی
ہر رکعت میں پڑھی جاتی ہے کہ اس میں مذہب اسلام کی تعلیم موجود ہے اور قرآن مجید کا ایک قسم کا خلاصہ
ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی چار صفات بیان کر کے ایک نظارہ دکھانا چاہا ہے اور بتایا ہے کہ اسلام نہایت ہی
مبارک مذہب ہے جو اس خدا کی طرف رہبری کرتا ہے جو نہ تو عیسائیوں کے خدا کی طرح کسی عورت کے
پیٹ سے پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ ایسا ہے کہ آریوں کے پرمیشر کی طرح مکتی دینے پر ہی قادر نہ ہو۔ اور
جھوٹے طور پر کہہ دیتا ہے کہ عمل محدود ہیں حالانکہ اصل بات یہ ہے کہ اس میں نجات دینے کی طاقت ہی نہیں
کیونکہ روحیں تو اس کی بنائی ہوئی نہیں ۔ جیسے وہ آپ خود بخود ہے ویسے ہی ارواح بھی خود بخود ہیں ۔ یہ تو ہو ہی
نہیں سکتا کہ وہ اور روحیں پیدا کر لے اس لئے یہ سوچ کر کہ اگر ہمیشہ کے لئے کسی روح کو مکتی دی جاوے تو
آہستہ آہستہ وہ وقت آ جاوے گا کہ تمام روحیں مکتی یافتہ ہو کر میرے قبضہ سے نکل جائیں گی جس سے میرا تمام
بنا بنا یا کارخانہ درہم برہم ہو جائے گا۔ اس لئے وہ بہانہ کے طور پر ایک گناہ ان کے ذمہ رکھ لیتا ہے اور اس
دور کو چلائے جاتا ہے لیکن اسلام کا خدا ایسا قدوس اور قادر خدا ہے کہ اگر تمام دنیا مل کر اس میں کوئی نقص نکالنا
چاہے تو نہیں نکال سکتی ۔ ہمارا خدا تمام جہانوں کا پیدا کرنے والا خدا ہے۔ وہ ہر ایک نقص اور عیب سے مبرا
ہے کیونکہ جس میں کوئی نقص ہو۔ وہ خدا کیوں کر ہو سکتا ہے اور اس سے ہم دُعائیں کس طرح مانگ سکتے ہیں
اور اس پر امیدیں کیا رکھ سکتے ہیں وہ تو خود ناقص ہے نہ کہ کامل ۔ لیکن اسلام نے وہ قادر اور ہر ایک عیب سے
پاک خدا پیش کیا ہے جس سے ہم دُعائیں مانگ سکتے ہیں اور بڑی بڑی امیدیں پوری کر سکتے ہیں ۔ اسی
واسطے اس نے اسی سورہ فاتحہ میں دُعا سکھائی ہے کہ تم لوگ مجھ سے دُعا مانگا کرو۔ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یعنی یا الہی ہمیں وہ سیدھی راہ دکھا جو ان لوگوں کی راہ ہے جن پر تیرے بڑے
بڑے فضل اور انعام ہوئے اور یہ دعا اس واسطے سکھائی کہ تا تم لوگ صرف اس بات پر ہی نہ بیٹھ رہو
ایمان لے آئیں ہیں بلکہ اس طرح سے اعمال بجالاؤ کہ ان انعاموں کو حاصل کر سکو جو خدا کے مقرب بندوں
پر ہوا کرتے ہیں ۔
ا
کہ ہم
الحکم نمبر ۲ جلد ۱۲ مورخه ۶ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۲، ۳)