سورة الانشقاق
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
قرآن کریم میں یہ تعلیم بیان فرمائی ہے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ
الدین جس کے یہ معنی ہیں کہ اللہ جل شانۂ تمام عالموں کا رب ہے یعنی عِلْتُ الْعِلل ہر ایک ربوبیت کا
وہی ہے۔ دوسری یہ کہ وہ رحمان بھی ہے یعنی بغیر ضرورت کسی عمل کے اپنی طرف سے طرح طرح کے آلاء اور
نعماء شامل حال اپنی مخلوق کے رکھتا ہے اور رحیم بھی ہے کہ اعمالِ صالحہ کے بجالانے والوں کا مددگار ہوتا ہے
اور ان کے مقاصد کو کمال تک پہنچاتا ہے اور مالک یوم الدین بھی ہے کہ ہر ایک جزا سزا اس کے ہاتھ میں ہے
جس طرح پر چاہے اپنے بندہ سے معاملہ کرے ۔ چاہے تو اس کو ایک عمل بد کے عوض میں وہ سزا دیوے جو
اس عمل بد کے مناسب حال ہے اور چاہے تو اس کے لئے مغفرت کے سامان میسر کرے۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۲۶،۱۲۵)
اس (اللہ تعالیٰ ) کے صفاتی نام جو اصل الاصول تمام صفاتی ناموں کے ہیں چار ہیں اور چاروں مجود اور
کرم پر مشتمل ہیں۔ یعنی وہی نام جو سورہ فاتحہ کی پہلی تین آیتوں میں مذکور ہیں یعنی رب العالمین اور رحمان
اور رحیم اور ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ یعنی مالک یوم جزا۔ ان ہر چہار صفات میں خدائے تعالیٰ کی طرف سے
انسانوں کے لئے سراسر نیکی کا ارادہ کیا گیا ہے۔ یعنی پیدا کرنا پرورش کرنا جس کا نام ربوبیت ہے اور
بے استحقاق آرام کے اسباب مہیا کرنا جس کا نام رحمانیت ہے۔ اور تقویٰ اور خدا ترسی اور ایمان پر انسان
کے لئے وہ اسباب مہیا کرنا جو آئندہ دکھ اور مصیبت سے محفوظ رکھیں جس کا نام رحیمیت ہے۔ اور اعمال صالحہ
کے بجالانے پر جو عبادت اور صوم اور صلوۃ اور بنی نوع کی ہمدردی اور صدقہ اور ایثار وغیرہ ہے وہ مقام صالح
عطا کرنا جو دائمی سرور اور راحت اور خوشحالی کا مقام ہے جس کا نام جزاء خیر از طرف مالک یوم الجزاء ہے۔ سو
خدا نے ان ہر چہار صفات میں سے کسی صفت میں بھی انسان کے لئے بدی کا ارادہ نہیں کیا سراسر خیر اور بھلائی
کا ارادہ کیا ہے لیکن جو شخص اپنی بدکاریوں اور بے اعتدالیوں سے ان صفات کے پرتوہ کے نیچے سے اپنے
تیں باہر کرے اور فطرت کو بدل ڈالے اس کے حق میں اسی کی شامت اعمال کی وجہ سے وہ صفات بجائے
خیر کے شر کا حکم پیدا کر لیتے ہیں چنانچہ ربوبیت کا ارادہ فنا اور اعدام کے ارادہ کے ساتھ مبدل ہو جاتا ہے اور
رحمانیت کا ارادہ غضب اور سُخط کی صورت میں ظاہر ہو جاتا ہے اور رحیمیت کا ارادہ انتقام اور سخت گیری کے
رنگ میں جوش مارتا ہے اور جزاء خیر کا ارادہ سزا اور تعذیب کی صورت میں اپنا ہولناک چہرہ دکھاتا ہے۔سو یہ
تبد یلی خدا کی صفات میں انسان کی اپنی حالت کی تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔
غرض چونکہ سزا دینا یا سزا کا وعدہ کرنا خدائے تعالیٰ کی ان صفات میں داخل نہیں جو اُم الصفات ہیں
کیونکہ دراصل اس نے انسان کے لئے نیکی کا ارادہ کیا ہے اس لئے خدا کا وعید بھی جب تک انسان زندہ ہے
اور اپنی تبدیلی کرنے پر قادر ہے فیصلہ ناطقہ نہیں ہے۔ لہذا اس کے برخلاف کرنا کذب یا عہد شکنی میں داخل
نہیں۔ اور گو بظاہر کوئی وعید شروط سے خالی ہو مگر اس کے ساتھ پوشیدہ طور پر ارادہ الہی میں شروط ہوتی ہیں بجز
ایسے الہام کے جس میں ظاہر کیا جائے کہ اس کے ساتھ شروط نہیں ہیں ۔ پس ایسی صورت میں گو قطعی فیصلہ
ہو جاتا ہے اور تقدیر مبرم قرار پا جاتا ۔ ہے یہ نکتہ معارف الہیہ سے نہایت قابل قدر اور جلیل الشان نکتہ ہے جو
سورہ فاتحہ میں مخفی رکھا گیا ہے۔ فتدبر ۔
انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ا ا صفحه ۸ تا ۰ ا حاشیه )
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ غرض یہ پاک تعلیم جو اسلام کی بیگا نہ خصوصیت اور مایہ ناز تعلیم
ہے ورے ٹھہرتی ہی نہیں جب تک نمازی کو سچا اور یک رنگ مومن نہ بناوے۔ اس دارالکدورت میں ہر شخص
کو راحت اور طمانیت کی تلاش ہے کسی نے اس تلاش میں کسی چیز سے پنجہ مارا ہے کسی نے کسی شے سے۔
بڑے بڑے فلاسفروں نے اس پر خامہ فرسائی کی ہے اور وہ باتیں زور طبع سے بتائی ہیں جن پر عمل کرنے
سے خوشحالی ہو سکتی ہے مگر عبث اور بے سود۔ بہتیرے ان راندہ لوگوں میں ایسے ہوئے ہیں جو بڑی تلخ کامی
کے ساتھ اس دنیا سے اُٹھے۔ بعضوں نے خود کشی کا کڑوا پیالہ پیا اور بہتوں کی زندگی کے مختلف لمحے اضطراب
اور جزع فزع سے معمور نظر آتے ہیں ۔
حقیقت میں ایک ہی چیز ہے اور صرف ایک ہی چیز ہے جو زندگی کے کجدار و مریز میں پوری استقامت
اور سکینت اور طمانیت بخش سکتی ہے وہ ہے خدا تعالیٰ اور اُس کی صفات پر کامل اور لذیذ ایمان ۔ اور اسی ایمان
عرفان آمیز کا عملی اظہار ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ
الحکم جلد ۴ نمبر ۳۴ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۰ صفحه (۲)
آسمانی پیدائش کا پہلا دن وہ ہوتا ہے جب شیطانی زندگی پر موت وارد ہوتی ہے اور روحانی زندگی کا تولد
ہوتا ہے جیسے بچہ کا تولد ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الفاتحہ میں اسی تولد کی طرف ایما فرمایا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ
رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ یہ چاروں صفات اللہ تعالیٰ کی بیان کی گئی ہیں یعنی وہ خدا
جس میں تمام محامد پائے جاتے ہیں کوئی خوبی سوچ اور خیال میں نہیں آ سکتی جو اللہ تعالیٰ میں نہ پائی جاتی
ہو بلکہ انسان کبھی بھی اُن محامد اور خوبیوں کو جو اللہ کریم میں پائی جاتی ہیں کبھی بھی شمار نہیں کر سکتا ۔ جو خدا
اسلام نے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے وہی کامل اور سچا خدا ہے اور اسی لئے قرآن کو الْحَمْدُ لِلہ سے شروع
الحکم جلد ۵ نمبر امورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۱ صفحه (۴)
فرمایا ہے۔
میرے دل میں یہ بات آئی ہے کہ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ سے
یہ ثابت ہوتا ہے کہ انسان ان صفات کو اپنے اندر لے یعنی اللہ تعالیٰ کے لئے ہی ساری صفتیں سزاوار ہیں جو
رَبُّ الْعَلَمِينَ ہے یعنی ہر عالم میں نطفہ میں مضغہ وغیرہ سارے عالموں میں غرض ہر عالم میں پھر رحمن
ہے پھر رحیم ہے اور مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ ہے۔ اب إِيَّاكَ نَعْبُدُ جو کہتا ہے تو گویا اس عبادت میں وہی
ربوبیت رحمانیت رحیمیت مالکیت صفات کا پر تو انسان کو اپنے اندر لینا چاہئے کمال عابد انسان کا یہ ہے کہ
تَخَلَّقُوا بِأَخْلَاقِ الله اللہ تعالیٰ کے اخلاق میں رنگین ہو جاوے جب تک اس مرتبہ تک نہ پہنچ جائے نہ تھکے نہ
ہارے۔ اس کے بعد خود ایک کشش اور جذب پیدا ہو جاتا ہے جو عبادت الہی کی طرف اسے لئے جاتا ہے۔
اور وہ حالت اس پر وارد ہو جاتی ہے جو يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ کی ہوتی ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۱ صفحه ۴)
سورہ فاتحہ میں انسان کے لئے سبق
سورہ فاتحہ اس لئے اللہ تعالیٰ نے پیش کی ہے اور اس میں سب سے پہلی صفت رَبِّ العالمین بیان کی ہے
جس میں تمام مخلوقات شامل ہے۔ اسی طرح پر ایک مومن کی ہمدردی کا میدان سب سے پہلے اتنا وسیع ہونا
چاہئے کہ تمام چرند پرند اور گل مخلوق اس میں آ جاوے۔ پھر دوسری صفت رحمن کی بیان کی ہے جس سے یہ
سبق ملتا ہے کہ تمام جاندار مخلوق سے ہمدردی خصوصاً کرنی چاہئے اور پھر رحیم میں اپنی نوع سے ہمدردی کا
سبق ہے۔ غرض اس سورہ فاتحہ میں جو اللہ تعالیٰ کی صفات بیان کی گئی ہیں یہ گو یا خدا تعالیٰ کے اخلاق ہیں جن
سے بندہ کو حصہ لینا چاہئے ۔ اور وہ یہی ہے کہ اگر ایک شخص عمدہ حالت میں ہے تو اُس کو اپنی نوع کے ساتھ ہر
قسم کی ممکن ہمدردی سے پیش آنا چاہئے ۔ اگر دوسرا شخص جو اس کا رشتہ دار ہے یا عزیز ہے خواہ کوئی ہے اس
سے بیزاری نہ ظاہر کی جاوے اور اجنبی کی طرح اس سے پیش نہ آئیں بلکہ ان حقوق کی پروا کریں جو اس کے
تم پر ہیں ۔ اس کو ایک شخص کے ساتھ قرابت ہے اور اس کا کوئی حق ہے تو اُس کو پورا کرنا چاہئے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۰ مؤرخه ۲۴ اگست ۱۹۰۲ء صفحه ۱)
انجیل کی دُعا اور سورہ فاتحہ کی دُعا کا تقابل
انجیل کی دُعا۔ کی دُعا ہے جو انسانوں کو خدا کی رحمت سے نومید کرتی ہے اور اس کی ربوبیت اور افاضہ اور جزا سزا
سے عیسائیوں کو بے باک کرتی ہے اور اس کو زمین پر مدد دینے کے قابل نہیں جانتی جب تک اس کی
بادشاہت زمین پر نہ آوے لیکن اس کے مقابل پر جو دُعا خدا نے مسلمانوں کو قرآن میں سکھلائی ہے وہ اس
بات کو پیش کرتی ہے کہ زمین پر خدا مسلوب السلطنت لوگوں کی طرح بے کار نہیں ہے بلکہ اس کا سلسلہ
ربوبیت اور رحمانیت اور رحیمیت اور مجازات زمین پر جاری ہے اور وہ اپنے عابدوں کو مدد دینے کی طاقت رکھتا
ہے اور مجرموں کو اپنے غضب سے ہلاک کر سکتا ہے وہ دُعا یہ ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ - مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ - إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ - اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ
انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ۔ آمین ۔ ترجمہ۔ وہ خدا ہی ہے جو تمام تعریفوں کا
مستحق ہے یعنی اس کی بادشاہت میں کوئی نقص نہیں اور اس کی خوبیوں کے لئے کوئی ایسی حالت منتظرہ باقی
نہیں جو آج نہیں مگر کل حاصل ہوگی اور اس کی بادشاہت کے لوازم میں سے کوئی چیز بے کار نہیں تمام عالموں
کی پرورش کر رہا ہے بغیر عوض اعمال کے رحمت کرتا ہے اور نیز بعوض اعمال رحمت کرتا ہے جزا سز ا وقت مقرر
پر دیتا ہے اُسی کی ہم عبادت کرتے ہیں اور اُسی سے ہم مدد چاہتے ہیں اور دُعا کرتے ہیں کہ ہمیں تمام نعمتوں
کی راہیں دکھلا اور غضب کی راہوں اور ضلالت کی راہوں سے دور رکھ۔
یہ دُعا جو سورۃ فاتحہ میں ہے انجیل کی دُعا سے بالکل نقیض ہے کیونکہ انجیل میں زمین پر خدا کی موجودہ
بادشاہت ہونے سے انکار کیا گیا ہے پس انجیل کے رو سے نہ زمین پر خدا کی ربوبیت کچھ کام کر رہی ہے نہ
رحمانیت نہ رحیمیت نہ قدرت جزا سزا کیونکہ ابھی زمین پر خدا کی بادشاہت نہیں آئی۔ مگر سورۃ فاتحہ سے معلوم
ہوتا ہے کہ زمین پر خدا کی بادشاہت موجود ہے اسی لئے سورۃ فاتحہ میں تمام لوازم بادشاہت کے بیان کئے
گئے ہیں ظاہر ہے کہ بادشاہ میں یہ صفات ہونی چاہئیں کہ وہ لوگوں کی پرورش پر قدرت رکھتا ہو سو سورۃ فاتحہ
میں رَبِّ الْعَالَمِینَ کے لفظ سے اس صفت کو ثابت کیا گیا ہے۔ پھر دوسری صفت بادشاہ کی یہ چاہئے کہ جو
کچھ اُس کی رعایا کو اپنی آبادی کے لئے ضروری سامان کی حاجت ہے وہ بغیر عوض ان کی خدمات کے خود
رحم خسروانہ سے بجالا وے سو الرحمن کے لفظ سے اس صفت کو ثابت کر دیا ہے۔ تیسری صفت بادشاہ میں
یہ چاہئے کہ جن کاموں کو اپنی کوشش سے رعا یا انجام تک نہ پہنچا سکے ان کے انجام کے لئے مناسب طور پر مدد
دے۔سو الرحیم کے لفظ سے اس صفت کو ثابت کیا ہے چوتھی صفت بادشاہ میں یہ چاہئے کہ جزا وسزا پر
قادر ہو تا سیاست مدنی کے کام میں خلل نہ پڑے سو مالک یوم الدین کے لفظ سے اس صفت کو ظاہر کر دیا
ہے۔ خلاصہ کلام یہ کہ سورۃ موصوفہ بالا نے تمام وہ لوازم بادشاہت پیش کئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ
زمین پر خدا کی بادشاہت اور بادشاہی تصرفات موجود ہیں چنانچہ اس کی ربوبیت بھی موجود اور رحمانیت بھی
موجود اور رحیمیت بھی موجود اور سلسلہ امداد بھی موجود اور سلسلہ سزا بھی موجود۔ غرض جو کچھ بادشاہت کے لوازم
میں سے ہوتا ہے زمین پر سب کچھ خدا کا موجود ہے اور ایک ذرہ بھی اُس کے حکم سے باہر نہیں ہر ایک جزء اس